حاجت پورا کرنے کے لئےایک مخصوص نماز پڑھی جا تی ہے،کیا ایسی کوئی نماز حدیث سے ثابت ہےاور اس کا کیا طریقہ ہے؟
جی بالکل!حاجت پورا کرنے کے لئےحدیث میں مخصوص نماز کی تعلیم دی گئی ہے،جسے صلاۃ الحاجات کہا جاتا ہے،اس کی دو یا چار رکعات پڑھی جا سکتی ہیں۔حدیث مبارکہ میں اس کا طریقہ یہ مذکور ہے،کہ پہلی رَکعت میں سورۂ فاتحہ اور تین بار آیۃ الکرسی پڑھے اور باقی تین رَکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے ساتھ سورہ اخلاص ،فلق اور ناس ایک ایک بار پڑھی جائے،نیز یہ عام نوافل کی طرح بھی پڑھی جا سکتیں ہیں۔