عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 4,736 جوابات شدہ سوالات

ََُحَیَاۃُ الانسانِ ظِلٌّ زَاءِلٌ ۔۔۔ میں حیات مؤنث ہے اور انسان مذکر جبکہ مبتدا خبر دونوں میں مطابقت ہوتی ہے تذکیر و تانیث میں واحد و جمع میں۔۔۔۔۔ اسکا جواب دیجیئے۔۔۔۔۔۔۔۔

الانسان حیاۃ کی خبر نہیں ہے بلکہ حیاۃ کا مضاف الیہ ہے اس لیے مطابقت کی ضرورت نہیں ہے

نحو1 جواب
12 اکتوبر، 2024

جب فاعل اسم ظاہر ہو تو فعل ہمیشہ واحد آتا ہے ایسا کیوں ہے ؟

ایک بات ذہن میں رکھئے گا فعل جمع یا تثنیہ وغیرہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے ساتھ جو ضمائر ہوتی ہیں وہ جمع یا تثنیہ ہوتی ہیں تو جب فاعل ظاہر نہیں ہوتا تو اس وقت مرجع یا فاعل کے مطابق فعل تثنیہ جمع آتا ہے لیکن جب فاعل اسم ظاہر ہوتا ہے اس وقت ضمائر لانے کی حاجت نہیں ہوتی اس وجہ سے صرف فعل لایا جاتا ہے جو واحد ہوتا ہے

نحو1 جواب
14 اکتوبر، 2024

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ حضرت واحد مذکر غائب کی جو ضمیر "ہ" ہے اس پر کبھی پیش لگائی جاتی ہے کبھی الٹا پیش تو کیا اس کا بھی کوئی قاعدہ ہے یا جو مرضی جہاں مرضی لگا اور پڑھ سکتے ہیں

جب اس ضمیر سے پہلے کسرہ یا یاء ساکن ہو تو اس پر کسرہ پڑھتے ہیں اور جب ضمہ یا فتحہ ہو تو ضمہ پڑھتے ہیں

نحو1 جواب
8 اکتوبر، 2024

جار مجرور ظرف لغو یا مستقر کىو بنتے ہیں

آپ کے سوال میں دو احتمال ہیں ایک ظرف کیوں بنتے ہیں دوسرا مستقر یا لغو کیوں ہوتے ہیں سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اصطلاحات میں بحث نہیں ہوتی اگر کسی جگہ کتے کو انسان کہتے ہیں اور انسان کو کتا تو ان کے نزدیک درست ہوگا اب آپ کے جواب کی طرف چلتے ہیں ظرف جار مجرور اس لیے کہلاتے ہیں کہ یہ بھی ظرف زمان و مکان کی طرح کسی نا کسی کی متعلق ہوتے ہیں اور لغو یا مستقر یہ دو الگ چیزیں ہیں ظرف لغو تب ہوتا ہے جب متعلق لفظوں میں موجود ہو تو اس وقت یہ لغو ہوتا ہے اور لغو اس لئے ہوتا ہے کہ اب یہ صرف جار مجرور کا مجموعہ ہے اور اس کے اندر کوئی چیز محذوف نہیں جبکہ مستقر اس وقت کہتے ہیں جب ان کا متعلق لفظوں میں موجود نا ہو تو اس وقت مستقر اس لیے کہتے ہیں کہ یہاں اس میں اسم فاعل یا فعل محذوف کی ضمیر ہوتی ہے یعنی پورا اسم فاعل یا فعل ان کی اندر چھپا بیٹھا ہے اور مستقر کا مطلب ہی قرار کی جگہ یا ٹھہرنے کی جگہ ہوتا ہے

نحو1 جواب
10 اکتوبر، 2024

سوال یہ عرض ہے کہ اسم اشارہ مبنی ہوتا ہے اس سے مراد کہ آخر عامل سے نہیں بدلے گا ۔۔۔باجی جی رہنمائ فرمادیں کہ تثنیہ ذان اور ذین ہوتی ہے اسی طرح اسم۔موصول میں الذین حالت تثنیہ اور حالت جری الذین ۔۔ان کی حالت کیوں تبدیل ہوتی ہے ؟؟یعنی ان کی حالت نصبی تثنیہ اور جمع حالت جری میں تبدیلی کیوں ہوتی ہے ۔۔؟مبنی کا تو اعراب محلا ہوتا ہے ۔۔۔۔وضاحت فرما دیجئے

یہ معرب ہیں اور ان کی شبہ حرف کے ساتھ کمزور ہے کیوں کہ یہ تثنیہ ہیں اور تثنیہ ہونے کی وجہ سے ان کی جانب اسم پختہ ہو جاتی ہے

نحو1 جواب
7 اکتوبر، 2024

ضمیر تو امام کسای کے نزدیک موصوف واقع ہوتا ہے باقی علماء کے نزدیک کیو ں واقع نہیں ہوتا؟

ضمیر اس لئے موصوف نہیں بنتی کہ ضمیر اعرف المعارف ہے اور صفت کا فائدہ تخصیص و توضیح ہوتا ہے تو ضمیر کو صفت کی ضرورت نہیں ہے اور صفت اس لئے نہیں بنتی کہ صفت کا موصوف برابر ہونا یا کم ہونا ضروری ہوتا ہے جبکہ ضمیر سے زیادہ کوئی معرفہ نہیں اس لئے ضمیر کا موصوف بننے کے لئے صرف ضمیر بچے گی اور ضمیر موصوف بنتی نہیں

نحو1 جواب
1 اکتوبر، 2024

اعراب تقدیری اور لفظی مصالوں کے ساتھ سمجھائیے۔۔۔ضمیر مرفوع منسوب مجرور متصل ابی بتائیے

اعرابی لفظی کا مطلب ہے کہ جو اعراب پڑھنے میں آئے جیسے زید بکر کا اعراب ہوتا ہے اعراب تقدیری جو پڑھنے میں نا آئے اس کی پہچان یہ ہے کہ اسم کے آخر میں الف ہو جیسے عصا فتی عیسی موسی یا آخر میں یاء ساکن ما قبل مکسور ہو

نحو1 جواب
6 اکتوبر، 2024

حضرت جمع مذکر مکسر ، جمع مونث مکسر، جمع مونث سالم اور جمع مذکر سالم کی طرف کونسی ضمیر لوٹتی ہے اور ان کی صفت کونسا صیغہ لاتے ہیں۔۔۔۔ بتادیجئے ا

مذکر عاقل کی جمع کی طرف واحد مذکر واحد مؤنث جمع مذکر کی ضمائر بقیہ سب کی طرف واحد مؤنث یا جمع مؤنث کی ضمائر لوٹ سکتی ہیں

نحو1 جواب
6 اکتوبر، 2024

جمع سالم اور جمع مکسر تفصیل سے بیان کر دیجیے مصالوں سے سمجھا دیجئے۔۔۔۔

جمع سالم وہ جمع ہوتی ہے جس کے آخر میں الف تاء یا واو اور نون یا یاء اور نون لگا کر بنائی جائے جیسے مسلمون مسلمین مسلمات مؤمنین مؤمنات مومناس کے علاوہ جو جمع ہو وہ جمع مکسر ہوگی جیسے رجال اقلام وغیرہ

نحو1 جواب
6 اکتوبر، 2024

جمیع بدن الحرۃ عورۃ الا وجھھا و کفیھا و قدمیھا ۔۔۔۔براۓ کرم ترکیب کر دیجئے جلد

جمیع مضاف بدن مضاف الیہ مضاف الحرۃ مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر پھر جمیع کا مضاف الیہ جمیع مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر مرکب اضافی ہو کر مستثنی منہ عورۃ خبر ہے الا حروف استثناء وجہھا کفیھا و قدمیھا معطوف علیہ معطوف ملکر ملکر مستثنی مستثنی منہ اور مستثنی ملکر مبتدا مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ وجہھا و

نحو1 جواب
6 اکتوبر، 2024

فعل لازم اور فعل متعدی میں فرق اور مکمل پہچان کا طریقہ بتائے

فرق تو واضح ہے کہ ایک مفعول کا تقاضہ کرتا ہے اور فعل لازم مفعول کا تقاضہ نہیں کرتا پہچان آسان سا طریقہ ہے جس فعل کا معلوم کرنا ہو اس کے آگے ضمیر یا اسم منصوب لگا دیں اگر ترجمہ ٹھیک ہو جائے تو متعدی نہیں تو لازم جیسے قام بکرٌ زیدا اور اقام بکر زیدا

نحو1 جواب
6 اکتوبر، 2024

و به يعتبر التصرف الشرعي بخلاف العازل لانه مختار فى التكلم بالطلاق = = = = = ولنا انه قصد ايقاع الطلاق فى منكوحته في حال اهليته فلا يعرى عن قضيته وفعا لحاجته اعتبارا بالطائع وهذا لأنه عرف الشرين واختار ا هونهما وهذا اية القاط المالية والأخت الا انه غير راض بحكمه وذلك غير محل به كالهازل ۔۔۔۔اس عبارت میں دفعا اور اعتبارا کیوں منصوب ہے

دفعا حال و مفعول لہ دونوں وجہ سے منصوب ہو سکتا ہے جبکہ اعتبارا حال ہونے کی وجہ سے منصوب ہوگا

نحو1 جواب
6 اکتوبر، 2024

عورت کا خود کو حائض کہنا جبکہ مونث کے لیے حائضہ ہونا چاہئے

ایک اصول یاد رکھئے گا گول تاء علامت تانیث مذکر و مؤنث میں فرق کرنے کے لئے لائی جاتی ہے اور جو اسماء صرف ہیں ہی عورتوں کے ساتھ خاص ان میں مذکر مؤنث کے فرق کی ضرورت نہیں ہے حیض بھی ایسا فعل ہے جو صرف عورتوں کے ساتھ مخصوص ہے مردوں میں نہیں پایا جاتا

نحو1 جواب
7 اکتوبر، 2024

نوم مصل میں مصلی کی یاء کہاں گئی رہنمائی فرمادیں

مصل اصل میں مُصَلِّیُنْ تھا یاء مضموم ما قبل کو مکسور کو ساکن کرنا واجب ہوتا ہے یاء کو ساکن کیا تو یاء اور نون دونوں ساکن جمع ہوئے اب یاء کو حذف کیا تو مُصلِنْ ہوگیا اب اسی نون کو تنوین کی صورت میں لکھیں گے تو مُصَلٍ ہوگا

نحو1 جواب
30 ستمبر، 2024

استاد جی! سوال عرض ہے کہ اسم مقصورہ کو معرب کی 16 اقسام میں کیوں شمار کیا ؟؟اور یہ غیر منصرف بھی ہے

اسم مقصور ہو یا غیر منصرف یہ سب معرب ہی ہیں اس لئے انکو معرب کی اقسام میں داخل کیا گیا ہے اسم مقصور یا غیر منصرف ہونا آپس میں ضد نہیں ہیں کہ جمع نا ہوں ایک اسم غیر منصرف بھی ہو سکتا ہے اور اسم مقصور بھی

نحو1 جواب
1 اکتوبر، 2024

عیسی غیر منصرف یا اسم مقصورہ معرب کی 16 اقسام میں سے کیا ہوگا ؟ نیز یہ ارشاد فرمائیے کہ جس اسم کے آخر الف کے بعد ہمزہ نہ ہو وہ غیر منصرف ہو گا یا اسم مقصوہ

عیسی معرب کی سولہ اقسام میں غیر منصرف ہوگا اور غیر منصرف دو طرح کے ہوتے ہیں جن کا اعراب لفظی ہو دوسری قسم جس کا اعراب تقدیری ہو جیسے اسم مقصور غیر منصرف اور آپ کے دوسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ اسم مقصور ہونا یا غیر منصرف آپس میں متضاد باتیں نہیں ہیں بلکہ ایک اسم غیر منصرف اور اسم مقصور دونوں ایک ساتھ ہو سکتے ہیں

نحو1 جواب
3 اکتوبر، 2024

اسمائے ظروف ،استفہام ،شرط یہ تمام اسما ء اور انکے کچھ حروف ترکیب میں کیا واقع ہوتے ہیں ؟؟؟

اس کا جواب میں قدر تفصیل سے دینا چاہوں گا ان کو ہم چار اقسام میں تقسیم کرتے ہیں پہلی قسم جو ظرفیت کا معنی دیتے ہیں دوسری قسم جو ظرفیت کا معنی نہیں دیتے تیسری قسم جو مضاف الیہ کے اعتبار سے ہوں اور چوتھی قسم حروف پہلی قسم جو ظرفیت کا معنی دیتے ہیں وہ ہمیشہ مفعول فیہ بنتے ہیں چاہے وہ شرط استفہام ہوں یا ظرف چاہے فعل موجود ہو یا مقدر نکالا جائے دوسری قسم کی تین صورتیں بنتی ہیں اس قسم میں من ما مھما آتے ہیں پہلی صورت ان کے بعد فعل لازم ہو یا فعل متعدی جس کا مفعول بہ مذکور ہو تو اس صورت میں مبتدا بنتے ہیں جیسے مَن قام من ضربته دوسری صورت فعل متعدی ہو جس کا مفعول بہ مذکور نا ہو تو یہ مفعول بہ بن جاتے ہیں جیسے من ضربت تیسری صورت جب ان کے بعد اسم مرفوع ہو تو اس صورت میں یہ مبتدا بن جاتے ہیں اور خبر مقدم بھی بن سکتے ہیں تیسری قسم وہ اسماء ہیں جو مضاف الیہ کے حساب سے ہوتے ہیں وہ ای اور ایۃ ہوتے ہیں ان کے احکام مضاف الیہ کے اعتبار سے اوپر والے ہوں گے چوتھی قسم حروف کی ہے تو یہ کچھ نہیں بنتے ایک کلیہ یاد رکھئے گا کہ اسماء اسفہام کے اعراب کی پہچان کے کئے سوال کے جواب میں جو اسم استفہام کی جگہ پر اس آئے گا جو اس کا اعراب ہوگا وہی اسم استفہام کا ہوگا جیسے من ضربت کے جواب میں آئے گا ضربت زیدا یہاں من کی جگہ زید آیا اور مفعول بہ بن رہا ہے تو من بھی مفعول بہ بن رہا ہوگا دیگر مثالیں من قام زید قام من ضربته زید ضربته

نحو1 جواب
3 اکتوبر، 2024

الآن انت ابن عشر سنين ما إعراب

الان مفعول فیہ ثابت اسم فاعل کا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم اول انت مبتدا ابن مضاف عشرین مضاف سنین مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر ابن کا مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
3 اکتوبر، 2024

بدل كيس لئے تكرار عامل كے حكم ميں هوتا هيں حالانكه توابع كي اور كوئى قسم تكرار عامل كي حكم مين نهيں هيں

کیوں کہ بدل میں مقصود تابع ہوتا ہے اس کئے تکرار عامل ہوتی ہے تاکہ مقصود کے ساتھ ہی عامل۔متحقق ہو جبکہ بقیہ توابع میں تابع مقصود نہیں ہوتا بلکہ متبوع ہی مقصود ہوتا ہے

نحو1 جواب
3 اکتوبر، 2024

غافر الذنب. قابل التوب. رب العلمين. اضافت لفظيه هيں৷يا نهيں اگر نهيں تو كس لئے نهيں

اضافت معنویہ ہیں کیوں کہ یہ حال یا استقبال کے معنی میں نہیں ہیں بلکہ یہ صفات باری تعالی ہیں جو کہ استمرار کا معنی دیتی ہیں اور جب اسم فاعل حال یا استقبال کے معنی میں نا ہو تو اضافت معنویہ ہوگی

نحو1 جواب
3 اکتوبر، 2024

من من من من من من المنان ترجمہ جس نے کسی پر احسان کیا وہ اللّٰہ پاک کی طرف سے احسان کیا جاتا ہے ترکیب بتا دیں

مَنْ اسم شرط مبتدا مَنَّ فعل ھو ضمیر فاعل مِنْ جار مَنّٕ مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط مُنَّ فعل ھو ضمیر نائب الفاعل مِنْ جار المنان مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل نائب فاعل اور ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزاء شرط و جزاء ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
3 اکتوبر، 2024