عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 4,736 جوابات شدہ سوالات

نونِ وقایہ کہاں آتا ہے

نونِ وقایہ یاءِ متکلم سے پہلے آتا ہے تاکہ آخری حرف کسرہ سے محفوظ رہے فعل کے ساتھ ہمیشہ: ضَرَبَنِیْ، یَضْرِبُنِیْ حروف میں: مِنِّیْ، عَنِّیْ، اور حروفِ مشبہ بالفعل کے ساتھ: اِنَّنِیْ، لَیْتَنِیْ بعض اسماء میں: لَدُنِّیْ، قَدْنِیْ، قَطْنِیْ

نحو1 جواب
5 اکتوبر، 2026

تُفَنِّدُوْنِ کے آخر میں کسرہ کیوں

یہ جر نہیں، فعل پر جر نہیں آتا اصل میں تُفَنِّدُوْنَنِیْ تھا: نونِ اعرابی، پھر نونِ وقایہ اور یاءِ متکلم مفعول نونِ اعرابی ناصب (اَنْ) کی وجہ سے گرا، اور یاء تخفیف کے لیے حذف ہو کر کسرہ اس پر دلالت کے لیے رہ گیا: تُفَنِّدُوْنِ

نحو1 جواب
8 اکتوبر، 2026

مساجد غیر منصرف کیوں ہے

مساجد صیغۂ منتہی الجموع ہے (مَفَاعِل کا وزن: الف جمع کے بعد دو حرف) اور یہ اکیلا سبب دو سببوں کے قائم مقام ہے، اس لیے غیر منصرف ہے اسے منتہی الجموع اسی لیے کہتے ہیں کہ اس کی آگے جمعِ تکسیر نہیں بنائی جاتی مساجدون جیسا لفظ عرب کا استعمال نہیں، اور کہیں جمعِ سالم آ بھی جائے (جیسے صَواحِبات) تو اس سے مفرد لفظ کا منتہی الجموع ہونا ختم نہیں ہوتا اساور کا بھی یہی حکم ہے، یہ بھی منتہی الجموع ہے (اَسْوِرَۃ کی جمع)

نحو1 جواب
11 اکتوبر، 2026

نکرہ کی تخصیص: شَرٌّ اَہَرَّ ذَا نَابٍ

نکرہ اس وقت مبتدا بنتا ہے جب اس میں کسی طرح تخصیص ہو شَرٌّ اَہَرَّ ذَا نَابٍ میں شرٌّ نکرہ ہے مگر معنی میں خاص ہے کیونکہ یہ حصر کے معنی میں ہے: مَا اَہَرَّ ذَا نَابٍ اِلَّا شَرٌّ (یعنی کتے کو کسی شر ہی نے بھونکایا)، یا تقدیر شَرٌّ عَظِیْمٌ ہے ترکیب: شرٌّ مبتدا، اَہَرَّ فعل، ہو ضمیر فاعل، ذا مضاف نابٍ مضاف الیہ مل کر مفعول بہ، فعل اپنے فاعل اور مفعول سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر خبر، مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
21 ستمبر، 2026

مِصْر میں غیر منصرف کے اسباب

مِصْر (ملک کا نام) غیر منصرف ہے سبب: عَلَمِیَّت اور تانیثِ معنوی (ملک/بقعہ مؤنث مانا جاتا ہے)، ساتھ عُجْمَہ بھی ساکن الاوسط ہونے کے باوجود ایک سے زیادہ وجوہ کی وجہ سے غیر منصرف پڑھا جاتا ہے: وَقَالَ ادْخُلُوْا مِصْرَ اِہْبِطُوْا مِصْرًا میں مراد کوئی بھی شہر ہے، علم نہیں، اس لیے منصرف ہے

نحو1 جواب
25 ستمبر، 2026

اسم منسوب کا اعراب کس قسم میں ہے

اسم منسوب (جیسے بَغْدَادِیٌّ، ہَاشِمِیٌّ) عام طور پر مفرد منصرف صحیح ہوتا ہے اس لیے پہلی قسم میں جائے گا اعراب حرکت سے: رفع ضمہ سے، نصب فتحہ سے، جر کسرہ سے جیسے جَاءَ بَغْدَادِیٌّ، رَاَیْتُ بَغْدَادِیًّا، مَرَرْتُ بِبَغْدَادِیٍّ اگر اس کی جمع یا تثنیہ ہو تو اس کی قسم کے مطابق اعراب ہوگا

نحو1 جواب
10 اکتوبر، 2026

حروف مشبہ بالفعل فعل کے مشابہ کیسے ہیں

حروف مشبہ بالفعل فعل کے مشابہ ہیں لفظاً: فعل کی طرح تین یا زیادہ حروف والے ہیں اور ماضی کی طرح مبنی علی الفتح ہیں معناً: ہر ایک میں فعل کا معنی ہے: اِنَّ/اَنَّ = حَقَّقْتُ، کَاَنَّ = شَبَّہْتُ، لٰکِنَّ = اِسْتَدْرَکْتُ، لَیْتَ = تَمَنَّیْتُ، لَعَلَّ = تَرَجَّیْتُ عملاً: فعل متعدی کی طرح دو اسموں کو چاہتے ہیں، ایک کو نصب ایک کو رفع دیتے ہیں (منصوب پہلے، جیسے مفعول مقدم) (ہدایۃ النحو)

نحو1 جواب
11 اکتوبر، 2026

اِنَّمَا یَتَذَکَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ کی ترکیب و ترجمہ

اِنَّمَا کلمۂ حصر ہے (اِنَّ حرف مشبہ بالفعل، مَا کافّہ نے اس کو عمل سے روک دیا) یَتَذَکَّرُ فعل مضارع اُولُوا مضاف، الْاَلْبَابِ مضاف الیہ، مضاف مضاف الیہ مل کر فاعل (اُولُوا ملحق بجمع مذکر سالم، رفع واؤ سے) فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا ترجمہ: نصیحت تو عقل والے ہی قبول کرتے ہیں

نحو1 جواب
21 ستمبر، 2026

لام کن معنوں کے لیے آتا ہے

لام کئی معنوں کے لیے آتا ہے لام جارہ: ملک (المال لزید)، اختصاص (الجُلّ للفرس)، تعلیل (جئتک للاکرام)، استحقاق (الحمد للہ) لام ابتداء/تاکید: لَزیدٌ قائمٌ لام امر: لِیَقُمْ لام کَی: جئتُ لِاَتعلّمَ لام جحود: ما کان اللہ لِیُعذِّبَہم لام قسم/جواب قسم: لَاَفعلنّ

نحو1 جواب
4 اکتوبر، 2026

کنت انت الرقیب علیھم نحوی ترکیب

کنت فعل ناقص تاء ضمیر مرفوع متصل اس کا اسم انت کے یہاں دو اعراب ممکنہ طور پر ہو سکتے ہیں اول تو اس کو کنت کی تاء ضمیر سے تاکید بنا دیں تو مؤکد تاکید ملکر فعل ناقص کا اسم ہوں گے دوئم : اس کو ضمیر فصل کہہ کر چھوڑ دیں بعض نحوی حضرات ضمیر فصل کے لئے کسی طرح کا اعراب نہیں مانتے بلکہ وہ حرف کی طرح ہوتا ہے الرقیب صفت مشبہ ھو ضمیر فاعل علی جار ھم مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو صفت مشبہ اپنے ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر فعل ناقص کی خبر فعل ناقص اپنے اسم وخبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
24 ستمبر، 2024

ایک صیغہ ہے ارعوو تو اس میں کونسا قاعدہ جاری ہوا ہے ؟ اس لیے کہ یہ دکھنے میں تو لفیف ہے لیکن اس کی دوسری واو زائدہ ہے

یہ کلمہ باب باب افعلال سے ہے ارعواء اس کا مصدر ہوتا ہے ارعَوَوَ میں دوسری واؤ پر ناقص کا چوتھا قاعدہ جاری ہوا کہ واؤ چوتھی جگہ یا اس سے آگے آئے تو یاء سے بدل دینا واجب ہے والا تو اس کے بعد یہ ارعوٰی ہو جاتا ہے

نحو1 جواب
25 جون، 2026

مصطفى کونسا صیغہ ہے نیز اس میں اعلال بھی بتا

واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی باب افتعال تعلیل ۔ یہ اصل میں مُصْتَفَیٗ تھا قاعدہ باب افتعال کے فاء کلمے میں صا تو تو تاء افتعال کو طاء سے بدلیں گے پھر قاعدہ لگا واؤ یا یاء متحرک ماقبل مفتوح کو الف سے بدلنا واجب ہے پھر مُصْطَفٰی ہوا

نحو1 جواب
6 فروری، 2026

فعل کی کتنی قسم ہے اگر تین ہے تو فعل نہی کس کی قسم ہے اور صرفیوں نے فعل نہیں کو فعل کی۔ قسم سےنکالنے کی کیا توجیہ بیان کی ہے اور اسکو۔ کس قسم میں شامل کیا ہے

زمانے کے اعتبار سے فعل کی تین اقسام ہیں ماضی مضارع اور امر اور نہی۔ تو فعل مضارع سے ہی بنتا ہے اور فعل نہی ماضی ۔ مضارع ۔ امر کے علاؤہ کسی اور زمانے کو ظاہر نہیں کرتا اس وجہ سے اس کو الگ سے شمار نہیں کیا

نحو1 جواب
7 مارچ، 2026

اسباب منع صرف میں عدل کی پہچا ن کیسے کریں

عدل کی دو قسمیں ہیں علم معدول اور وصف معدول علم معدول بنیادی طور پر دو وزن پر بکثرت آتا ہے فُعَل جیسے عمر زحل وغیرہ اس قسم کے پندرہ اسماء ہیں اسی کے ساتھ جمع کتع بتع وغیرہ بھی ملحق ہیں دوسرا وزن فَعَل اس پر ایک اسم آتا ہے سحر دوسری قسم ہے وصف معدول اس میں پہلے ایک سے لیکر دس تک اعداد جو فُعال یا مَفْعَلُ کے وزن پر آتے ہیں اور دوسری کیٹگری میں صرف أُخر آتا ہے یہ چند گنے چنے اسماء عدل میں آتے ہیں

نحو1 جواب
6 اگست، 2024