عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

الحمدللّٰہ والشکر کی ترکیب کیا ہے؟

الحمد مبتدا ل جار اللہ اسم جلالت مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ الشکر مبتدا اس کی خبر للہ مجرور اور اوپر والی ترکیب کی طرح ترکیب کریں گے

نحو1 جواب
18 مارچ، 2025

العطف بالحروف تابع ینسب الیہ مانسب الی متبوعہ وکلاھما مقصودان بتلک النسبتہ مسند مسندالیہ اور عامل معمول بتائیے

العطف مسند الیہ ہے تابع مسند ینسب مسند موصول صلہ مسند الیہ نسب مسند اس میں ھو ضمیر مسند الیہ کلاھما مسند الیہ مقصودان مسند العطف معمول (ابتدا ) با عامل الحروف معمول تابع معمول (ابتدا کا ) ینسب عامل الی عامل ھاء ضمیر معمول مانسب ۔۔۔۔ معمول نسب کا نسب عامل الی عامل متبوع عامل و معمول ھاء ضمیر معمول کلا معمول و عامل ھما معمول مقصودان عامل اس میں مستتر ضمیر معمول با عامل تلک معمول النسبۃ معمول بالتبع

نحو1 جواب
28 جولائی، 2024

اپنی صرف و نحؤ مضبوط کرنے کا طریقہ

صرف و نحو کو مضبوط کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے صرف کے اہم اسباق اچھے انداز کے ساتھ سمجھ کر تکرار کرلیں اِس کے بعد قرآن مجید کے ایک پارے صیغوں پہ اجراء کریں۔ اِس کے بعد نحو کے اہم اسباق اچھے انداز کے ساتھ سمجھ کر تکرار کرلیں اِس کے بعد عربی کی کسی آسان پہ نحو کا اجراء کریں۔ ان شاء اللّٰه عزوجل اِس طرح سے آپ کی صرف و نحو مضبوط ہو جائے گی۔ یاد رکھیں صرف و نحو کمزور اِس وجہ سے ہے کہ ہم صرف یاد کرتے ہیں ، رٹا لگاتے ہیں. کبھی سمجھنے کی کوشش نہیں کی اور نا اجراء کرتے ہیں۔ اِس وجہ سے صرف و نحو کی کمزوری کبھی ختم نہیں ہوتی۔

صرف1 جواب
25 مارچ، 2025

وجوہ اعراب بتانے کا طریقہ ارشاد فرمادیجیے

وجوہِ اعراب (اعراب کی وجوہات) بیان کرنے کے لیے یہ طریقہ بھترین ہے 1. کلمے کی نحوی نوعیت متعین کریں: سب سے پہلے معلوم کریں کہ زیرِ بحث کلمہ اسم ہے، فعل ہے یا حرف۔ اگر اسم ہے تو کیا یہ فاعل، مفعول، مبتدا، خبر، مضاف یا مضاف الیہ ہے؟ اگر فعل ہے تو کیا یہ ماضی ہے، مضارع ہے یا امر؟ اور اس پر کون سا عامل اثر انداز ہو رہا ہے؟ اگر حرف ہے تو اس کا اثر کس طرح ظاہر ہو رہا ہے؟ 2. عامل کی تعیین کریں: جملے میں کون سا لفظ اس کلمے پر اثر ڈال رہا ہے؟ کیا کوئی فعل، حرف یا اسم اس کلمے کو رفع، نصب یا جر دے رہا ہے؟ اگر کوئی حرف ہے، تو اس کے تحت آنے والے اسم یا فعل پر اس کا کیا اثر ہے؟ 3. اعراب کی نوعیت بیان کریں: کیا یہ لفظ مرفوع ہے، منصوب ہے یا مجرور؟ اگر مرفوع ہے تو کیا فاعل یا مبتدا ہونے کی وجہ سے ہے؟ اگر منصوب ہے تو کیا مفعول بہ، حال، استثناء یا کسی اور وجہ سے ہے؟ اگر مجرور ہے تو کیا حرفِ جر یا اضافت کی وجہ سے ہے؟ 4. اعراب کی تفصیل ذکر کریں: اس کلمے کے آخر میں کون سا اعراب آیا ہے (ضمہ، فتحہ، کسرہ یا سکون)؟ اس کی حالت پر اثر انداز ہونے والا عامل کون سا ہے؟ کیا یہ لفظ معرب ہے یا مبنی؟ اگر معرب ہے تو کس قاعدے کے تحت ہے؟

نحو1 جواب
19 مارچ، 2025

"مُحمدٌ رسولُ اللہِ" میں "محمد" معرب ہے یا مبنی اگر معرب ہے تو کیوں معرب ہے "رسول" معرب ہے یا مبنی معرب ہے تو کیوں معرب ہے "اللہ" معرب ہے یا مبنی اور اگر معرب ہے تو کیوں معرب ہے

اس سوال کا جواب جاننے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ معرب کسے کہتے ہیں معرب وہ اسم جس کا آخر عوامل کے بدل جانے سے بدل جائے ( یعنی اگر کوئی اسم مختلف تراکیب میں استعمال ہو اور اس کا آخر تبدیل ہوتا رہتا ہے تو وہ معرب ہے ) اب سوال میں پوچھے گئے تینوں لفظ "محمد" ،"رسول" ، "اللہ" تینوں معرب ہیں کیوں کہ ان کا آخر بدلتا رہتا ہے.

نحو1 جواب
22 مارچ، 2025

ائمة کی تعليل و تحقیق بتا دیجئے

صیغہ جمع مکسر ثلاثی مزید فیہ مہموز الفاء و مضاعف اصل میں أءمِمَۃ تھا دو ہم جنس یعنی میم جمع ہوئے تو اس پر یہ قاعدہ جاری ہوا کہ: اگر دو حروف ایک جنس کے جمع ہو جائیں اور دونوں متحرک ہوں تو پہلے کو ساکن کر کے دونوں کا ادغام کر دیا جائے تو یہ أئمۃ ہو گیا اور اسے ایمۃ بھی پڑھ سکتے ہیں

صرف1 جواب
14 مارچ، 2025

"جاءنی الذی ھو ضربک" کی ترکیب؟

"جاء" فعل نون وقایہ یاء ضمیر متکلم مفعول "الذی" اسم موصول ھو ضمیر مبتدا "ضرب" فعل "ھو" ضمیر فاعل کاف ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
21 مارچ، 2025

اسم تفضیل کے اندر ضمیر واجب استتارکیوں ہے اور فاعل اسم ظاہر میں کیوں عمل نہیں کرتا وضاحت فرمائیں جزاکم اللہ خیرا

اس میں تین چار قول ہیں بہترین قول یہ ہے کہ فاعل کا رتبہ فعل کے فورا بعد ہوتا ہے جبکہ یہ مرتبہ من کو حاصل ہوگیا کہ من اب فعل کے ساتھ متصل آئے گی تو اب فاعل لانے کی کوئی صورت ہی نہیں بچتی جب فاعل اسم ظاہر نہیں لا سکتے تو اب اس کا عمل ضمیر مستتر میں ہی ہوتا ہے

نحو1 جواب
7 مارچ، 2025

مونث حقیقی اور مونث لفظی کیسا معلوم کر لینا چاہیے

جو لفظ حقیقت میں کسی ایسی چیز کو بیان کرتا ہو جو مؤنث ہو اور اس کا مذکر بھی ہو تو وہ مؤنث حقیقی ہوگی جیسے امرءۃ عورت ہے تو اس کا مذکر رجل مرد ہے اسی طرح مزید اسماء مؤنث لفظی اس مؤنث کو کہتے ہیں جو لفظوں میں مونث ہو وہ چیز حقیقت میں مؤنث نا ہو جیسے دار (گھر) اب یہ مؤنث ہے لیکن صرف لفظوں میں مؤنث ہے

نحو1 جواب
25 مارچ، 2025

الاشتقاق الصرفی. کی تعريف کیا ہے اردو میں

اشتقاق صرفی سے مراد وہ عمل ہے جس میں کسی بنیادی لفظ (اصل لفظ یا مادہ) میں مختلف لاحقے یا سابقے شامل کرکے نیا لفظ بنایا جاتا ہے۔ اس عمل کے ذریعے الفاظ کے معنی میں تبدیلی آتی ہے اور بعض اوقات لفظ کی نوعیت (مثلاً اسم، فعل، صفت) بھی بدل جاتی ہے۔

صرف1 جواب
20 مارچ، 2025

عربی عبارت میں مہارت حاصل کرنے کا طریقہ

1. عربی نحو اور صرف سیکھیں – بنیادی گرامر اور الفاظ کے معانی کو سمجھیں۔ 2. مطالعہ اور مشق کریں – قرآن، احادیث، اور عربی ادب پڑھیں اور لکھنے کی عادت ڈالیں۔ 3. سننے اور بولنے کی مہارت بڑھائیں – عربی لیکچرز سنیں اور اہلِ زبان سے گفتگو کریں۔ 4. لغت اور ترجمہ کا استعمال کریں – عربی لغات سے مدد لیں اور عبارات کا ترجمہ اور تجزیہ کریں۔ 5. مستقل مزاجی رکھیں – روزانہ وقت نکالیں اور سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں۔

صرف1 جواب
23 مارچ، 2025

ممیز اور تمیز کا ترجمعہ کیسے کریں

تمییز کی مختلف صورتیں ہوتی ہیں، ترجمہ کرتے وقت معلوم ہونا چاہیے کہ عبارت میں تمییز کی کونسی صورت مراد ہے موقع محل کے اعتبار سے تمیز کی کسی ایک صورت کا تعیُن کیا جائے پھر اسی صورت کے مطابق ترجمہ کیا جائے۔ تمییز کی مختلف صورتیں: (1) کبھی تمیز مُحوّل عن المبتدا ہوتی ہے اور اس کا ترجمہ تمییز کو مبتدا کی طرف مضاف کر کے کرتے ہیں جیسے: زيد أكثر علماً : اس کا معیاری ترجمہ یوں ہوگا: زید کا علم زیادہ ہے۔ بعض اوقات تمييز محوّل عن المبتدا كا ترجمہ ان مختلف تعبیرات میں کیا جاتا ہے: زید زیادہ علم والا ہے / زید زیادہ جانتا ہے / زید علم کے اعتبار سے زیادہ ہے۔ اگر چہ یہ ترجمہ چل تو جائے گا لیکن اس عبارت کا اصل مفہوم ادا نہیں ہو گا۔ (2) کبھی تمييز ، مُحَوَّل عن المفعول ہوتی ہے مُحوَّل عن المفعول کا ترجمہ مفعول والا کریں گے یعنی تمییز کو مفعول کی طرف مضاف کر کے ترجمہ کریں گے جیسے : فَزَادَهُم ايماناً: یہاں تمييز مُحَوَّل عن المفعول ہے لہذا اس کا معیاری ترجمہ یوں ہوگا: تو اس نے ان کے ایمان کو اور بڑھایا۔ زادني هذا الكتاب علماً : یہاں تمييز مُحوّل عن المفعول ہے لہذا اس کا معیاری ترجمہ یوں ہوگا: اس کتاب نے میرے علم کو اور بڑھا دیا اس کتاب نے میرے علم میں اضافہ کیا۔ رب زدنی علما یہاں تمييز مُحوّل عن المفعول ہے لہذا اس کا معیاری ادبی ترجمہ یوں ہوگا: اے میرے رب میرے علم میں اضافہ فرما۔

نحو1 جواب
21 مارچ، 2025

Mufrad ism agar Jama mukassir ho toh uski ki jins kis trha decide karenge..... Kya yeh rule sahi hai ki " Wahid muzakkar toh uski jama bhi muzakkar hi hogi"

جنس کا طے کرنا وہ مفرد پر منحصر ہوتا ہے اگر مفرد مذکر تو جمع بھی مذکر ہوگی اور اگر کہیں یہ کہا جاتا ہے کہ جمع مکسر واحد مؤنث کے حکم میں ہوگی تو وہ صرف استعمال میں ایسا ہوگا کہ صفت خبر فعل وغیرہ لانے میں واحد مؤنث ہوں گے وہ لفظ تو مذکر ہی رہے گے

نحو1 جواب
16 مارچ، 2025

جن ابواب کی علامت مضارع مضموم ہوتی ہے کیا وہ کسی قاعدے کے تحت ہوتی ہے ۔ اور وہ قاعدہ نصاب الصرف میں کہا لکھا ہے ۔۔صفحہ نمبر بتا دیں ۔۔۔۔۔پلیز

جی قاعدہ کے تحت ہوتی ہے ۔ شاید نصاب الصرف میں نا ہو لیکن آپ دیکھ لیجئے سبق نمبر 25 سے جہاں گردانوں کی بحث شروع ہو رہی ہے شاید وہاں لکھا ہوا ہو ورنہ ہماری ایپ میں اسی سوال کا پہلے جواب دیا گیا ہے

صرف1 جواب
18 مارچ، 2025

عبارت میں مضاف اور مضاف الہ کی پہچان بتاو

ترجمے کو مدت نظر رکھا جائے تو آسانی ہوگی جہاں پر بھی عبارت میں کا ۔ کی۔ کے کا ترجمہ ہو وہاں پر مضاف ۔ مضاف الیہ عموماً ہوتا ہے اس کے علاؤہ اعراب کو بھی سامنے رکھا جائے کہ مضاف کا اعراب بدلتا رہتا ہے جبکہ مضاف الیہ ہمیشہ مجرور ہوتا ہے ۔۔۔۔

نحو1 جواب
20 مارچ، 2025

نحو کی کب اور کیسے ضرورت پیش آئی ۔۔۔۔اس علم کی کب ابتداء ہوئی

کی ضرورت کب اور کیوں پیش آئی؟ عربی زبان فطری طور پر خالص، فصیح اور بامحاورہ تھی، لیکن جب اسلام کی روشنی پوری دنیا میں پھیلنے لگی اور غیر عرب لوگ بڑی تعداد میں مسلمان ہوئے، تو عربی زبان میں غلطیاں عام ہونے لگیں۔ غیر عربوں کے لیے عربی کے قواعد سمجھنا مشکل ہونے لگا بعض عرب بھی زبان میں غلطیاں کرنے لگے، جس سے قرآن و حدیث کے معانی میں بگاڑ پیدا ہونے کا اندیشہ ہوا۔ اعراب (زیر، زبر، پیش) میں معمولی سی تبدیلی سے معانی میں بڑی تبدیلی آ سکتی تھی۔ ابو الاسود الدؤلی نے کچھ بنیادی اصول مرتب کیے، جیسے فاعل مرفوع ہوگا، مفعول منصوب ہوگا وغیرہ۔ میں مشہور نحوی خلیل بن احمد الفراہیدی اور سیبویہ نے اسے باضابطہ علم کی شکل دی۔ سیبویہ کی کتاب "الکتاب" کو نحو کی سب سے پہلی مستند اور جامع کتاب مانا جاتا ہے۔

نحو1 جواب
18 مارچ، 2025

اسم منقوص کی پہچان

اسم منقوص ہر وہ اسم جس کے آخر میں یاء ساکن ہو اور اس کا ما قبل مکسور ہو جیسے قاضِیْ اگر الف لام ہو یا اضافت ہو تو یہ یاء ظاہر ہوگی اگر الف لام یا اضافت نا ہو تو بعض اوقات یہ یاء لکھنے میں نہیں آتی جیسے قاضٍ اور الف یا اضاف کے ساتھ القاضی یا قاضی القوم ہوگا

نحو1 جواب
14 مارچ، 2025

یستجیب کا صیغہ اور تعلیل کیا ہے ؟

واحد مذکر غائب فعل مضارع مطلق مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی باب استفعال اصل میں یہ یَسْتَجْوِبُ تھا قاعدہ ۔۔ واو یا یاء متحرک ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو اس کی حرکت ماقبل کو دینا واجب ہے پھر یَسْتَجِوْبُ ہوا پھر قاعدہ لگا واو ساکن ماقبل مکسور کو یاء سے بدلنا واجب ہے پھر یَسْتَجِیْبُ ہوا۔۔۔

صرف1 جواب
17 مارچ، 2025