جب اسم تفضیل من کے ساتھ مستعمل ہو تو ضمیر فصل کا لانا جائز ہے یا واجب براہ کرم مثال قرانیہ سے جواب دیں
اس صورت میں ضمیر فصل کا لانا واجب ہوتا ہے قرآنی مثالیں ذہن میں نہیں ہیں
عربی گرامر سوال و جواب
عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔
کل 4,736 جوابات شدہ سوالات
اس صورت میں ضمیر فصل کا لانا واجب ہوتا ہے قرآنی مثالیں ذہن میں نہیں ہیں
ڈائریکٹ خبر کہیں گے
مؤنث استعمال ہوتا ہے
دونوں صحیح ہو سکتے ہیں الف لام کے فرق سے معنی میں فرق آئے گا
اس کا مصدر تعلیم ہوگا
قِ صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد لفیف مفروق از باب ضرب یضرب اصل میں یہ صیغہ تَقی فعل مضارع سے بنا ہوا ہے امر بناتے ہوئے علامت مضارع کو حذف کیا تو قِی ہو گیا علامت مضارع کےبعد والا حرف متحرک ہونے کی وجہ سے ہمزہ وصلیہ کی ضرورت نہیں ہے اب امر کے آخر میں حرف علت گرانا واجب ہوتا ہے آخر سے یاء گرایا تو قِ ہو گیا
اسے فاء جزائیہ کہتے ہیں
باعتبار لفظ مذکر بتایا جائے گا
ضروری نہیں مبتدا بنے جس طرح کی ضمیر آپ نے بتائی ہے وہ ضمیر مرفوع منفصل ہی ہو سکتی ہے کیوں کہ بقیہ ضمائر مخصوص طرز پر استعمال ہو سکتی ہیں تو آپ نے جو ضمیر بتائی ہے وہ ضمیر مبتدا،خبر ما و لا مشبہ بلیس کا اسم ضمیر مردوع متصل کی تاکید اور مستثنی مفرغ بن کر فاعل بھی بن سکتی ہے
صیغہ واحد مذکر اسم تفضیل ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب سمع یسمع اصل میں یہ صیغہ اشقَی (یاء پر تینوں حرکات ) تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح ہونے کی وجہ سے اسے الف تبدیل کیا تو اشقی ہو گیا
یہ عجمی زبان کا لفظ ہے اس کی صرفی تحقیق نہیں ہوگی
زید مبتدا اکبر اسم تفضیل ھو ضمیر فاعل سنا تمییز عن النسبت اسم تفضیل اپنے فاعل اور تمیز عن النسبت سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
ہاتھ بلند کرنا
صیغہ واحد مؤنث اسم فاعل ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب
وہ اسم جو ما قبل اسم کے ابھام کو دور کرے تمییز کہلاتا ہے
وہ مؤنث جس کے مقابل نر جاندار ہو وہ مؤنث حقیقی کہلاتا ہے
ءِ صیغہ بن سکتا ہے وأی یَءِی سے فعل امر
بیت مضاف الوزیر مضاف الیہ مرکب اضافی و حرف عطف بستان مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی
مفعول فیہ بن سکتا ہے قاعدہ یہ ہے کہ اسم ظرف یعنی جگہ یا وقت کے جو الفاظ ہوتے ہیں وہ مفعول فیہ بنتے ہیں
وہ اسم جو فاعل یا مفعول کی حالت بتائے اسے حال کہتے ہیں
ایسا کوئی صیغہ نظر سے نہیں گزرا
صیغہ واحد مذکر غائب ہوگا باب تفعل ہے مزید تفصیل کے لیے حرکات لگائیں یا عبارت ساتھ میں لکھ کر بھیجیں
ای مضاف الصدقۃ مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مبتدا اعظم اسم تفضیل ھو ضمیر فاعل اجرا تمییز عن النسبت اسم تفضیل اپنے فاعل اور تمییز عن النسبت سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ انشائیہ اس لیئے ہے کہ ای استفہامیہ ہے
مفعول بہ وہ کلمہ جس پر فعل واقع ہوا ہو
تعلمون صیغہ جمع مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسنع
وہ کلمہ جو اپنے معنی پر بذات خود دلالت کرے اور تینوں زمانوں ماضی حال استقبال میں سے کوئی زمانہ بھی پایا جائے
حروف عطف کے ذریعے جن دو چیزوں کو جوڑا جاتا ہے وہ معطوف علیہ معطوف کہلاتے ہیں جیسے زید و بکر
اِسْتَحَقَّا صیغہ تثنیہ مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید مضاعف از باب استفعال اصل میں یہ صیغہ استَحْقَقَا تھا قاعدہ اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے مذکورہ بالا صورت میں اگر ماقبل حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو اس حرف کی طرف نقل کر کے ادغام کریں گے اس قاعدے کی دوسری شق کے تحت پہلے قاف کی حرکت حاء کو دیکر دونوں قاف کا ادغام کیا تو استحقا ہو گیا
اَدْعُوْ صیغہ واحد متکلم فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں یہ صیغہ ادعُوُ تھا قاعدہ واؤ مضموم ما قبل مضموم یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کر دینا واجب ہے بشرطیکہ اس کے بعد واؤ مدہ نا ہو اس قاعدہ کے تحت واؤ کو ساکن کیا تو ادعُوْ
لفظ ایقان اپنی اصل پر ہے
مبنی الاصل کی کوئی خاص تعریف موجود نہیں ہے اس کے مقابلے میں مشابہ مبنی الاصل آتا ہے جس کا مطلب ہوتا وہ لفظ کو مبنی الاصل میں سے کسی ایک ساتھ مشابہ ہو
عالم وہ چیز جس کے ذریعے صانع کو جانا جائے تو یہ معرفت کا آلہ ہے
ادغام کی شرائط دو حروف میں ادغام کے لیے درج ذیل شرائط کا پایا جانا لازم ہے، اگر ان میں سے ایک بھی شرط مفقود ہو تو ادغام واجب نہ ہوگا۔ (بلکہ جائز یا ممنوع ہوگا) (۱) ان دونوں حروف میں سے پہلا حرف مدغم فیہ نہ ہو۔ جیسے: "حَبَّبَ" (۲) ان میں سے کوئی حرف الحاق کے لیے زائد نہ ہو۔ جیسے "جَلْبَبَ" (۳) ان میں سے کوئی حرف تقلیل کا تقاضا نہ کرتا ہو۔ جیسے: "قَوِوَ" (۴) دونوں حروف (یاء) نہ ہوں۔ جیسے: "حَیِیَ" (۵) دونوں متحرک حروف دوکلموں میں نہ ہوں ۔ جیسے: "مَکَّنَ نِیْ" (۶) دونوں میں سے اول حرف باب "اِفْتِعَالٌ" کی ( تاء ) نہ ہو۔ جیسے: "اِقْتَتَلَ" (۷) دونوں حروف باب افعلال کی ( واو ) نہ ہوں ۔ جیسے: "اِرْعَوَوَ" (۸) دونوں حروف میں سے دوسرے کی حرکت عارضی نہ ہو۔ جیسے: اُرْدُدِ "الْقَوْمَ" (۹) دونوں حروف اسم متحرک العین کے کسی وزن پر نہ ہوں۔ جیسے: "سَبَبٌ" (۱۰) ادغام کی وجہ سے کسی دوسرے قیاسی وزن سے التباس نہ ہو۔ جیسے "قُوْوِلَ"
متصلب اسم فاعل کے وزن پر ہے اس وجہ سے اس وجہ سے اسم فاعل ہے
ر ی د
چھ صیغے ایسے ہوئے کہ مذکر کے تین صیغے ہیں واحد تثنیہ جمع مؤنث کے تین صیغے واحد تثنیہ جمع یوں چھ صیغے ہوتے ہیں
طغیان مصدر ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب
السنی مبتدا متصلب اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل اعتقادا تمییز عن النسبت اسم فاعل اپنے فاعل تمییز عن النسبت ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
مماثل ،شاخ
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب
ا ہمزہ استفہامیہ رضی فعل زید فاعل ب جار ان مصدریہ یذھب فعل ھو ضمیر فاعل الی جار الاجتماع مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو ان مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا
جب دو ہمزہ جمع ہو جائیں اور دونوں متحرک ہوں تو یہ تخفیف کا تقاضا کرتے ہیں اب دوسرے ہمزہ کو کسی ایسے حرف سے تبدیل کرنا جس سے تخفیف ہو جائز ہو مثلا الف سے تبدیل کرنا یا واؤ سے تبدیل کرنا وغیرہ
تقابلت فعل تاء ضمیر فاعل مع مضاف جنود۔مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ مَثْنٰی ہوگا تو یہ بھی مفعول فیہ بنے گا یہ سب ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو جائیں گے
ضمہ فتحہ کسرہ یہ حرکات کے نام ہیں جسے ہم اردو میں زبر زیر پیش کہتے ہیں اور رفع نصب جر یہ عامل کے عمل کا نام ہیں جیسے حرف جر یہ عامل ہے ما بعد اس میں جر کا عمل دیتا ہے ان میں بنیادی فرق یہی ہے جو مذکور ہوا ہے کبھی کبھار یہ جمع بھی ہو جاتے ہیں جیسے جاء زید میں لفظ زید مرفوع بھی ہے اور مضموم بھی اور کبھی جمع نہیں بھی ہوتے جیسے جاء الرجلان میں رجلان مرفوع تو ہے کہ رفع کا عمل ہوا ہے لیکن مضموم نہیں ہے
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفاعل
اسم جامد ثلاثی مزید فیہ مضاعف
الموتی جمع مکسر ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر یہ صیغہ اپنی اصل پر ہے اس کی مفرد میت ہے
لفظ ابن دو علموں کے بیچ آئے تو اپنے ما بعد علم سے ملکر پہلے والے علم کی صفت بنتے ہیں بعض اوقات عطف بیان یا بدل بھی بنتا ہے۔
صلی فعل اللہ فاعل علی النبی جار مجرور ملکر ظرف لغو صلاۃ مفعول مطلق فعل فاعل مفعول مطلق اور ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ سلاما مفعول مطلق فعل محذوف سلم کا اس میں ھو ضمیر فاعل علیک جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول مطلق ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ یا حرف نداء قائم مقام ادعو اس میں انا ضمیر فاعل رسول اللہ مرکب اضافی مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ
رَاخٍ صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد ناقص واوی یہ باب سمع کرم اور نصر سے آتا ہے اصل میں یہ صیغہ راخِوٌ تھا قاعدہ وہ واؤ جو چوتھی جگہ یا اس سے آگے واقع ہو اور اس سے پہلے ضمہ یا واو ساکن نہ ہو تو اسے یاء سے بدلنا واجب ہے۔ اس صورت میں اگر اس کا ماقبل مفتوح ہو تو اسے الف سے بدل دیں گے اس قاعدے کے مطابق واؤ کو یاء سے بدلا تو راخِیٌ ہو گیا پھر قاعدہ واؤ مضموم ما قبل مضموم یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کر دینا واجب ہے بشرطیکہ اس کے بعد واؤ مدہ نا ہو اس قاعدے کے تحت یاء مضموم ما قبل مکسور تھا یاء کو ساکن کیا تو راخِیْنْ ہو گیا (یہاں تنوین کو کھول کر نون ساکن کی صورت میں لکھا ہے ) اب تنوین کی نون اور یاء ساکن ہو گئے تو یاء اجتماع ساکنین کے سبب گر گیا تو راخِنْ ہو گیا اب اسی نون ساکن کو تنوین کی صورت میں لکھیں تو راخٍ ہو گیا
اسم جامد ثلاثی مجرد لفیف اصل میں وَیَو تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو واو ہو گیا
الضحوۃ اسم جامد ثلاثی مجرد ناقص واوی
اقرء صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد مہموز الفاء از باب فتح یفتح
لاء نفی جنس میں فرق لفظی اعتبار سے کوئی نہیں کسی بھی مثال میں آپ لاء نفی جنس اور لا مشابہ بلیس دونوں مراد لے سکتے ہیں صرف معنی کا فرق ہوگا مثلا لا رجل افضل منہ یہاں لاء نفی جنس بھی ہو سکتا ہے اور مشابہ بلیس بھی کہاں لاء نفی جنس اور کہاں مشابہ بلیس مراد لینا ہے اس کی تعیین عبارت کے سیاق سے ہوتی ہے اگر عبارت کا سیاق جنس سے نفی کا تقاضا کرتا ہے تو لاء نفی جنس اور اگر مطلقا نفی مراد ہے تو لا مشابہ بلیس ان میں واضح فرق معنی کا ہے
صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مزید فیہ اجوف یائی از باب تفعل
کل مضاف من موصولہ علیھا جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثبت فعل کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ظرف مستقر ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا فان خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
من شرطیہ مبتدا کان فعل ناقص ل جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتا کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر شعر فعل ناقص کا اسم کان فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط ف جزائیہ لیکرم فعل اس میں ھو ضمیر فاعل ھاء ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہو کر جزاء شرط و جزاء ملکر خبر من شرطیہ مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
غیر مضاف ہو سکتا ہے
جئت فعل تاء ضمیر فاعل و بمعنی مع زیدا مفعول معہ فعل فاعل مفعول معہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
صیغہ واحد مؤنث اسم مفعول ثلاثی مزید فیہ مہموز الفاء از باب افعال
اذا اسم ظرف برائے شرط مفعول فیہ مقدم قضی فعل اللہ اسم جلالت فاعل ب جار عبد مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو ان مصدریہ یموت فعل ھو ضمیر فاعل جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو وغیرہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط جعل لہ الیہ حاجۃ جعل فعل ھو ضمیر فاعل لہ الیہ دونوں ظرف لغو حاجۃ مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزاء
قسم الگ جملہ ہوتا ہے اور جواب قسم الگ جملہ ہوتا ہے یہ دونوں ملکر کوئی الگ سے خاص جملہ نہیں بنتے
غلام مضاف زید مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی
مجرد سے واحد مؤنث غائب کا صیغہ لَقَت بنے گا اس کی اصل (لَقَیَت) ہوگی اور مزید فیہ بب تفعل سے تلقَّت ہوگا اس کی اصل تَلَقَّیَت ہوگی
اسم تام وہ اسم ہوتا ہے جو ایسی حالت میں ہو کہ وہ مضاف نا ہو سکتا ہے اور اسم تام دو طرح کے ہوتے ہیں جو بنفسہ تام ہوں جیسے اسم ضمیر اور اسم اشارہ اور دوسری قسم وہ جو بنفسہ تام نا ہو جیسے تثنیہ جمع مذکر سالم اور اضافت یعنی جو اسم مضاف ہو اب ان تمام صورتوں میں اسم کا مضاف ہونا ممتنع (نا ممکن ) ہوگا اور یہ اسم بغیر اضافت کے مکمل ہوگا اسی وجہ سے اسے اسم تام کہتے ہیں
کچھ مفعول تو مخصوص صورتوں میں آتے ہیں ان کی پہچان مشکل نہیں ہے جیسے مفعول فیہ یہ ہمیشہ ظرف یعنی جگہ یا وقت والے اسماء ہوں گے مفعول لہ میں ہمیشہ مصدر ہوتا ہے جو فعل کی علت بتاتا ہے جیسے قرآن کریم میں ہے حذر الموت خشیۃ املاق ان میں حذر اور خشیۃ مصدر ہیں اور پیچھے والے افعال کی علت بتا رہے ہیں مفعول معہ ک آسان سا یہ ہے کہ جہاں عطف ہو رہا ہوتا ہے وہاں اکثر مفعول معہ بھی بن سکتا ہے صرف ترجمہ میں لفظ ساتھ کا اضافہ کرنا پڑے گا جیسے جئت و زیدا میں زید کے ساتھ آیا مفعول بہ میں کسی چیز پر فعل واقع ہوتا ہے اس کی پہچان کے لیے یہ یاد رکھیں کہ اگر وہ اسم کس کو یا کس کی کے سوال کے جواب میں واقع ہو تو مفعول بہ ہوگا زید نے بکر کو مارا اب یہاں بکر حذف کر دیں اور کہیں زید نے مارا تو جواب آئے گا زید کو یہ آسان سی پہچان ہوتی ہیں
اس سوال میں صیغہ صرف ینصر ہے صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر
اس کا مصدر ارتیاح آئے گا
اضافت معنویہ میں الف لام مضاف پر داخل نہیں ہو سکتے البتہ اضافت لفظیہ میں مضاف پر الف لام آ سکتا ہے بشرطیکہ مضاف الیہ معرف باللام ہو یا مضاف الیہ تثنیہ یا جمع مذکر سالم کاصیغہ ہو
شاہد فعل مضارع یشھد سے بنا ہے اور اس کا باب سمع یسمع ہے
اس میں غیر منصرف والے اسباب میں سے کوئی سبب نہیں پایا جا رہا
لفظ سلام بفتح السین لغت میں ملا ہے جس کا معنی "امن و چین" اور "عیوب سے پاکی" ہے بقیہ دولفظ لغت میں نہیں ملے اب اندازہ نہیں بضم السین اور بکسر السین مستعمل بھی ہیں یا نہیں
ہر کتاب کو پڑھانے کا ایک مخصوص انداز ہوتا ہے جو کہ مصنف کے انداز تصنیف سے معلوم ہو جاتا ہے لیکن بعض اوقات پڑھانے کا انداز طلباء کی لیاقت اور ذہنی استعداد پر بھی منحصر ہوتا ہے مثلا اگر طلباء ابتدائی درجات کے ہیں تو ان کو صرف قواعد یاد کروانے پر زور دیا جائے اور اگر طلباء پہلے کوئی صرف کی کتاب پڑھ چکے ہیں تو اب زیادہ زور تفہیم پر ہونا چاہیے اور تفہیم میں یہ خیال رکھا جائے کہ طلباء کی مشق پر زیادہ زور ہو کتاب میں موجود مثالوں سے تفہیم کے بعد استاد کو چاہئے کہ وہ خارجی امثلہ لا کر طلباء سے سوال کرے اور طلباء سے روٹین میں یہ صیغہ جات حل کروائے یہ طریقہ کار ہو سکتے ہیں لیکن یہ سب طلباء ک استعداد پر منحصر ہوتے ہیں
موصول حرف سے مراد وہ حروف ہیں جو ما بعد جملہ کو مصدر کی تاویل میں کر دیتے ہیں جیسے أنَّ ما اور ان مصدریہ وغیرہ
معرب وہ کلمہ ہوتا ہے جس کا آخر کا اعراب عامل کے تبدیل ہونے کی وجہ سے تبدیل ہو جاتا ہے اور مبنی کا آخر تبدیل نہیں ہوتا بلکہ ہمیشہ ایک حالت پر رہتا ہے تو مبنی کی پہچان کے لئے یہ فارمولہ یاد رکھیں کہ اگر کوئی اسم درج ذیل اسماء میں سے ہو تو مبنی ہوگا اسماء ضمیر اسماء موصولہ اسماء افعال اسماء کنایہ اسماء اشارہ اسماء استفہام اسماء شرط اور بعض اسماء ظرف وغیرہ
جس بچے نے محنت کی وہ کامیاب ہوا
یہ لفظ منصرفہے
یہ مکمل باعتبار جملہ مبنی ہے اور باعتبار مفردات اللہ علیم ذات صدور یہ سب معرب اسماء ہیں لفظ ان اور ب مبنی ہے
أَکَلٗ بِیْرٗ قَرْأٗ أَخْذٗ
اسم جامد کی دو قسمیں بنتی ہیں اسم ذات : یہ وہ قسم ہے جسے ہم محسوس کر سکتے ہیں چھو سکتے ہیں یا دیکھ سکتے ہیں جیسے کھانا پانی روٹی وغیرہ اسم معنی : یہ قسم صرف الفاظ کی حد تک ہوتی ہے یعنی حسی نہیں ہوتی جیسے کلام سلام وغیرہ دوسری قسم میں اگر سلام کو دیکھیں یا کلام کو دیکھیں تو ان چیزوں کو خارج یعنی اس دنیا میں کوئی خاص وجود نہیں ہے بلکہ ان کا وجود ہوتا ہے پھر ختم ہو جاتا ہے لیکن یہ ایک خاص چیز کا نام ہیں
یہ مرکب توصیفی ہونا چاہئے یوم الجمعۃ المبارک یوں مکمل عبارت بنتی ہے
تثنیہ اور جمع مذکر سالم کا نون اضافت کے وقت گر جاتا ہے یعنی جب یہ مضاف ہوں تو اس وقت ان کا نون گر جائے گا
خاصیات ابواب الصرف نامی کتاب ڈاؤنلوڈ فرما لیجئے
صرفی وہ شخص جو علم صرف کا ماہر ہو اسے صرفی کہا جاتا ہے
حرف علت تین ہیں واؤ ،الف اور یاء ہمزہ حروف علت میں سے نہیں ہے تو جب معتل کے مقابلے میں صحیح کہا جاتا ہے تو صحیح میں مہموز بھی آ جاتا ہے عموما ہمزہ والے کلمات کو صحیح نہیں کہتے
بیت لفظ موضوع مفرد اسم مذکر واحد معرفہ معرب مفرد منصرف صحیح اعراب لفظ اعراب بالحرکت اللہ لفظ موضوع مفرد اسم مذکر معرفہ مفرد معرب مفرد منصرف صحیح اعراب لفظ اعراب بالحرکت مجرور بوجہ اضافت
صیغہ واحد متکلم فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افعال ترجمہ : عزت کی میں نے
نوح ایک نبی علیہ السلام کا نام ہے
ہر ہر صیغہ تو بتانا مشکل ہے لیکن۔اسودت کا لفظ باب افعلال سے استعمال ہوا ہے
مفعول معہ میں معیت کا معنی ہوتا ہے یعنی مفعول فاعل سے فعل کے صدور کے وقت فاعل کے ساتھ تھا اور اس فعل میں بھی شریک تھا تو مذکورہ مثال میں زید کتاب کے ساتھ آیا تو یہاں انے کا فعل زید سے صادر ہوا ہے مگر کتاب بھی اسی کے ساتھ آئی ہے تو کتاب بھی صدور فعل میں فاعل کے ساتھ تھی
محمد مبتدا رسول اللہ خبر مبتدا خبر جملہ اسمیہ خبریہ
یہ اسم ہے
صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعیل
جس کلمہ کے حروف اصلیہ میں سے کوئی حرف اصلی ہمزہ ہو اسے مہموز کہتے ہیں
ہر قاعدے کی مثال کو ذھن میں رکھتے ہوئے قاعدے کا اس پر انطباق کریں
اسم مشتقات میں سے نہیں ہے
قاعدہ : اگر ہمزہ طرف کلمہ میں ساکن یا متحرک حرف کے بعد واقع ہو تو اسے ما قبل حرکت یا حرف کے مطابق حرف علت سے بدلنا جائز ہے جیسے قرأ سے قرا وضوء سے وضوّ اسی طرح کفؤ سے کفو
غلط
علامات نصب چار ہیں 1 فتحہ —َ 2 الف 3 یاء 4 کسرہ
کسی صیغہ کا درست باب ڈکشنری سے معلوم کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ کوئی مضبوط ذریعہ نہیں ہے