عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 4,736 جوابات شدہ سوالات

ینبثق کا معنی اس کی صرفی تحقیق اور کتنے معنی میں استعمال ہوتا ہے اس بات سے آگاہ فرما دیں تاکہ میں میں مطمئن ہو جاؤں آپکے پلیٹ فارم سے براہ کرم اس صیغے کا تشفی بخش معنی مجھے نہیں مل پا رہا ہے جسکی بنیاد میں آپ سے سوائے عرض کے کچھ نہیں کر پا رہا ہوں شکریہ

ینبثق کا مطلب ہے برسنا یا پھٹنا صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب انفعال مادہ : ب ث ق

نحو1 جواب
23 اکتوبر، 2025

موصوف کی صفت اور صفت کی موصوف کی طرف عدم اضافت کی وجہ

بصرہ کے علماء کے نزدیک اضافت الصفت الی الموصوف یا اضافت الموصوف الی الصفت جائز نہیں ہے ان کی دلیل یہ ہے کہ معنی میں دونوں برابر ہیں تو اضافت الشیئ الی نفسہ لازم آئے گا اور یہ جائز نہیں ہے جبکہ کوفہ کے علماء کے نزدیک یہ جائز ہے کہ اضافت الصفت الی الموصوف یا اضافت الموصوف الی الصفت ہو کوفہ کے علماء کا موقف درست ہے کہ توجیہات و تاویلات سے خالی علماء بصرہ کا موقف بلاوجہ کی تاویلات پر مبنی ہے

نحو1 جواب
15 اکتوبر، 2025

اسمایے ستہ مکبرہ کو اسمایے ستہ مکبرہ کیوں❓ کہتے ہیں

اسماء ستہ مکبرہ یعنی اب اخ حم ہن فم ذو یہ چھ اسماء کا اعراب بالحرف آنے کی شرائط میں سے ایک یہ ہے کہ مکبر ہوں یعنی ان کی تصغیر نا ہو اس وجہ سے جب معرب کی اقسام میں ان کو بیان کیا جاتا ہے تو اسماء ستہ مکبرہ کہتے ہیں

نحو1 جواب
12 اکتوبر، 2025

ذالکن الذی لمتننی فیہ ترجمہ اور ترکیب بتاییں

ذلکن اسم اشارہ مبتدا الذی اسم موصول لمتن فعل اس میں تن ضمیر فاعل یاء ضمیر متکلم مفعول بہ فیہ جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
15 اکتوبر، 2025

ہذا زید قائما اس کی ترکیب اور یہ کس کی مثال ہے قائما کا عامل کون ہے اور قائما کو مقدم کر سکتے ہیں یا نہیں تفصیلی کلام فرمائیے

ھذا مبتدا زید ذو الحال قائما حال ذو الحال حال ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ قائما کا عامل معنی فعل یعنی ھذا کا معنی ہے اور یہ حال کے عامل کی صورتوں میں مثال بیان کی جاتی ہے

نحو1 جواب
17 اکتوبر، 2025

این الماءفاشربہ. ترکیب

این مفعول فیہ ثابت اسم فاعل کا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم الماء مبتداء موخر جملہ اسمیہ انشائیہ ف عاطفہ اشرب فعل اس میں انا ضمیر فاعل ھا ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
20 اکتوبر، 2025

ابقى اشد الاتقى یہ اسم تفضیل ہے تو اس میں حروف اصلی کیا ہے کس باب سے ہیں اور کیا صیغہ ہے اور اگر اسی طرح کے آ جائے تو ان کو پہچانے کیسے ہیں

پہچان اسم تفضیل کی یہ ہے کہ افعل کے وزن پر ہو یہ صیغہ واحد مذکر اسم تفضیل ثلاثی مجرد اشد ،مضاعف ثلاثی مادہ: ش د د اتقی ناقص یائی مادہ: ت ق ی ابقی ناقص یائی مادہ ب ق ی

نحو1 جواب
11 اکتوبر، 2025

قال هي عصاي۔ میں عصای غیر جمع مذکر سالم مضاف بیائے متکلم ہے اور اس کا اعراب تینوں حالتوں میں تقدیری ہوتا ہے یہاں آیت کریمہ میں کس حالت میں ہے اور اعراب لفظی کیوں ہیں؟

عصا جمع مذکر سالم نہیں ہے،بلکہ اسم مقصور ہے اور مذکورہ عبارت میں اس کا اعراب حالت رفعی تقدیری خبر ہونے کی وجہ سے ہے

نحو1 جواب
9 اکتوبر، 2025

علم صرف کتاب میں حصہ سوم میں باب افتعال کے ماتحت الہدا مصدر مصدر انا گیا ہے اور اس مصدر سے گردن لکھی ہوئی ہے هِدَّى ، میرا سوال یہ ہے کہ اگر یہ افتعال کے باپ سے ہو تو کیوں هِدَّى انا گیا ہے قاعدے مطابق افتعال سے اہتدى ہونا چاہیے تھا ، بطف سے جواب دینے کا درخواست کرتا ہوں

اھتدی ہی تھا اصل میں تاء افتعال کو دال سے بدل دیا پھر اس دال کی حرکت ھاء کو دیکر دال کا دال میں ادغام کیا اور ہمزہ وصلیہ کی ضرورت نا ہونے کی وجہ سے اسے حذف کیا تو یہ صیغہ بنا

نحو1 جواب
29 ستمبر، 2025

تبارک الذی بیدہ الملک ترکیب

تبارک فعل الذی اسم موصول ب جار یدمضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم الملک مبتدا موخر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
29 ستمبر، 2025

علی ھدًی اس کی صرفی اور نحوی تحقیق ؟

ھدی مصدر ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں ھُدَیِن تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدل تو ھُدَانْ ہو گیا تنوین کی نون اور الف میں اجتماع ساکنین ہوا تو الف کو حذف کر دیا تو ھدَنْ ہو گیا اگر تنوین کی صورت میں لکھیں گے تو ھُدًی ہو گیا

نحو1 جواب
5 ستمبر، 2025

جمع منتہجمو ع اور غیر منتہجمو ع کی پہچان کیسے کریں رہنماہی فرما دیجیے

جمع منتہی الجموع کے اپنے اوزان ہیں اس کی پہچان آسان یہ ہے کہ شروع میں دو حروف ہوں گے تیسری جگہ ہمیشہ الف ہوگا الف کے بعد دو حرف ہوں گے جن میں پہلا مکسور ہوگا یا تین حرف ہوں گے درمیان میں یاء ہوگی

نحو1 جواب
2 ستمبر، 2025

اسم جامد کی پہچان شش اقسام میں کس طرح کی جاتی ہے

اسماء جامدہ کی پہچان کے لیے صرفیوں نے مخصوص اوزان مقرر کیے ہیں اگر موزوں اس وزن پر ہو اور اس میں کوئی زائد حرف نہ ہو تو اسے مجرد اور اگر زائد حرف ہو تو مزید بھی کہا جائے گا مثلا اگر کوئی تین حروف پر مشتمل ہو تو ثلاثی مجرد ہوگا اور تمام حروف اصلی ہوں گے اس کے علاوہ اس کے کچھ اوزان بھی بیان کیے جاتے ہیں جیسے فَعْلُ بروزن شمسٗ

نحو1 جواب
27 ستمبر، 2025

أما العدل فهو تغير اللفظ من صيغةه الأصليةإلئ صيغة أخرى تحقيقا أو تقديراً کئ.ترکيب.کرين

اما تفصیلہ العدل مبتدا ف اما کے جواب میں تغیر مضاف اللفظ مضاف الیہ من جار صیغتہ مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اول الی جار صیغۃ موصوف اخری صفت موصوف صفت ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو ثانی تحقیقا و تقدیرا یہ دونوں معطوف علیہ معطوف ملکر تمییز عن النسبت یا حال ہوں گے اللفظ سے مصدر مضاف اپنے مضاف الیہ اور دونوں ظرف لغو سے ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر خبر ہوئے مبتدا اول العدل کی مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
19 ستمبر، 2025

قبل بعد کی جو معرب مبنی ہونے کی جو صورتیں ہیں، ان کو اسان الفاظ میں بیان فرمائے، مشکل الفاظ استعمال نہ کرے جزاکم اللہ خیراً

قبل و بعد اس میں چار صورتیں ہیں مضاف ہوں اور مضاف الیہ مذکور ہو تو معرب ہوں گے مضاف ہوں اور مضاف الیہ مذکور نا ہو بلکہ منوی ہو یعنی عبارت میں نا ہو لیکن نیت میں موجود ہو تو مبنی علی الضم ہوں گے مضاف ہی نا ہوں تو معرب ہوں گے مضاف ہوں مضاف الیہ بلکل ذہن میں ہی نا ہو تو معرب ہوں گے

نحو1 جواب
25 ستمبر، 2025

ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللّٰهِ وَبَرَكَاتُهٗ ....... سورہ 78 آیت 40 ( یَا لَیْتَنِیْ کُنْتُ تُرَابًا ) میں جو یَا ہے وہ حرف ندا ہے یہ حرف تنبیہ ہے... کیا حروف تنبیہات میں یا بھی شامل ہے... اور اگر یہاں یا حرف ندا ہے تو کیا منادا محذوف ہے

اس یا کے بارے میں دونوں اقوال موجود ہیں یا حرف تنبیہ کہہ کر چھوڑ دیں اور آگے والی ترکیب حروف مشبہ بالفعل والی کریں یا کو حرف نداء کہہ دیں منادی محذوف "ھؤلاء" نکال لیں

نحو1 جواب
26 ستمبر، 2025

كم رجال عندك اس کی نحوی ترکیب

کم مضاف رجال مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مبتدا عند مضاف کاف ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ ثابت اسم فاعل کا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ

نحو1 جواب
17 ستمبر، 2025

ولو اتفقا علی صید لقبضا علیہ بدون ان تستطیع خلاصا منھما برائے مہربانی تربیب کر دیں

لو حرف شرط اتفقا فعل الف ضمیر متصل فاعل علی جار صید مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط لقبضا فعل الف ضمیر فاعل علیہ جار مجرور ملکر ظرف لغو اول ب جار دون مضاف ان مصدریہ تستطیع فعل ھی ضمیر فاعل خلاصا مصدر منھا جار مجرور ملکر ظرف لغو مصدر کا مصدر اپنے ظرف لغو سے ملکر مفعول بہ تستطیع فعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر دون کا مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزاء

نحو1 جواب
23 ستمبر، 2025