عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 4,736 جوابات شدہ سوالات

جزم اور سکون میں فرق

جزم عامل کا عمل ہوتا ہے یعنی جب کوئی جازم آئے جیسے لم لما لام امر لاء نہی ان شرطیہ وغیرہ تو ان کا عمل کہلائے گا جزم چاہے وہ نون گرا کر ہو یا آخر سے حرف علت گرا دیں یا پھر آخر سے حرکت ختم کر دیں جزم معرب میں ہوتا ہے سکون مبنی میں ہوتا ہے لیکن سکون کے لئے یہ علامت استعمال ہوتی ہے ـْ

نحو1 جواب
4 ستمبر، 2024

وجدنا ما وعدنا اللہ حقا کی نحوی ترکیب کس طرح کریں گے

وجدنا فعل نا ضمیر فاعل ما موصولہ وعد فعل نا ضمیر مفعول بہ اللہ فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر صلہ موصول صلہ ملکر مفعول بہ اول وجدنا کا حقا مفعول بہ ثانی فعل فاعل مفعول بہ اول و ثانی ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
2 ستمبر، 2024

اسم متمکن اور غیرمتمکن کے درمیان فرق کیا ہیں اور اعراب کی تفصیل آسان انداز میں سمجھا دیں

اسم متمکن اسم معرب کو کہتے ہیں اس کے اعراب کی تفصیل معرب کی سولہ اقسام کا سبق کسی بھی ابتدائی کتاب سے دیکھ لیں اسم غیر متمکن مبنی اسم کو کہتے ہیں اس کا اعراب ہمیشہ محلی ہوتا ہے

نحو1 جواب
2 ستمبر، 2024

مرکب غیر مفید کی کتنی قسمیں ہیں اور کون کون سے ہیں مع تعریف و مثال واضح طور پر سمجھا دیں ۔۔۔

مرکب غیر مفید کی مشہور اور عام دو قسمیں ہیں ایک مرکب توصیفی دوسرا مرکب اضافی مرکب توصیفی وہ مرکب ہوتا ہے جس کا دوسرا جزء پہلے کی کوئی صفت بیان کرے جیسے رجل عالم علم والا مرد اور مرکب اضافی وہ مرکب ہوتا ہے جس کا پہلا جزء دوسرے جزء کی طرف منسوب ہوتا ہے اس کی پہچان یہ ہے کہ اردو ترجمہ میں اس کے کا کی کے ہمارا تمہارا آپ کا اس کا وغیرہ کے الفاظ آتے ہیں

نحو1 جواب
1 ستمبر، 2024

قرات اور روایت کسے کہتے ہیں ؟

قرآن پاک کے لئے قرأت کا مطلب ہوتا ہے قرآن کی مختلفوں قراءتوں میں سے کوئی ایک قراءت جیسے قراءت ابی حفص اور روایت حدیث اور روایت قرآن بھی ہوتا ہے روایت حدیث کا مطلب ہوتا ہے ان کو آگے بیان کرنا اسی طرح روایت قرآن سے مراد قرآن کو آگے بیان کرنا جیسے کہا جاتا ہے فلاں صحابی کی روایت قرآن یوں ہے

نحو1 جواب
1 ستمبر، 2024

مركب امتزاجي كتني قسم هے اور اس كا جزء اول اور جزء ثاني كا إعراب كيا كيا آتا حے

مرکب امتزاجی وہ مرکب جو دو کلموں کو ملا کر ایک بنایا گیا ہو بغیر اسناد و اضافت کے مرکب امتزاجی کی اقسام و اعراب پہلی قسم اگر ایسا مرکب علم ہو تو فصیح لغت یہ ہے کہ پہلا جزء مبنی علی الفتح ہوگا اور دوسرے جزء کا اعراب غیر منصرف کی طرح ہوگا جیسے دخلت فی حضرَموتَ اگر مرکب امتزاجی کا دوسرا جزء ویہ ہو تو مبنی علی الکسر ہوگا جیسے سیبویہ درستویہ وغیرہ اگر مرکب امتزاجی علم نا ہوتو اس کے دونوں جزء مبنی علی الفتح ہوں گے جیسے بیتَ بیتَ

نحو1 جواب
31 اگست، 2024

يا نبي سلامُ عليك . اس جملے كا تركيب كيسے هوگا ؟

یا حرف نداء قائم مقام ادعو اس میں انا ضمیر فاعل نبی منادی مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوئے سلام مبتدا علی جار کاف ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ

نحو1 جواب
30 اگست، 2024

لاترجعوا بعدی کفارا اسکی ترکیب میں آپ نے فرمایا یہ فعل ناقص ہوگا یہ فعل ناقص کس طرح ہوگا یہ تو لائے نہی ہے اور صار کے معنی میں کس طرح ہے؟ بلکہ اس عبارت کا ترجمہ ہے تم میرے بعد کفار کی طرح نہ ہوجانا دوبارہ سے ترکیب فرما دیں کہ کس طرح ہوگی اب

لاء نہی سے کوئی فرق نہیں پڑتا فعل ناقص ماضی مضارع امر نہی سب ہو سکتے ہیں کچھ کو چھوڑ کر بقیہ اس عبارت کا ترجمہ ہے میرے کافر نا بننا بقیہ رجع بمعنی صار ہوتا ہے اس کا حوالہ نیچے موجود ہے

نحو1 جواب
1 ستمبر، 2024

لاترجعوا بعدی کفارا اسکی نحوی ترکیب بتادیں کس طرح ہوگی

رجع بمعنی صار ہوتا ہے تو اس وقت اس کا حکم فعل ناقص کی طرح ہوتا ہے تو ترکیب یوں ہوگی لاترجعوا فعل ناقص واؤ ضمیر اس کا اسم بعد مضاف یاء ضمیر متکلم مضاف الیہ مفعول فیہ مقدم کفارا کا کفارا اسم فاعل ھم ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ مقدم سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
30 اگست، 2024

لائے نفی جنس کسے کہتے ہیں مکمل طور پر واضح کریں۔۔۔

لاء نفی جنس وہ اسم ہوتا ہے جو اپنے اسم سے خبر کی مطلقا نفی کرتا ہے جیسے لا رجل قائم ( کوئی مرد کھڑا ہوا نہیں ہے ) اس میں لاء نے تمام مردوں سے کھڑے ہونے کی نفی کی ہے اسے لاء نفی جنس کہتے ہیں اس لاء کی پہچان یہ ہے کہ اس کے اردو ترجمہ میں کوئی یا کسی طرح کا یہ دو لفظ استعمال ہوتے ہیں

نحو1 جواب
1 ستمبر، 2024

واؤ جمع کے آگے الف کیوں لکھا جاتا ہے

اس الف کو الف فارقہ کہتے ہیں یہ اس لئے لکھا جاتا ہے کہ مفرد اور جمع کی واو میں فرق کر سکیں جیسے یدعوا جمع کا صیغہ ہے اور یدعو واحد کا صیغہ ہے بعض اوقات یہ الف واو جمع اور واو عطف کے درمیان فرق کرنے کے لئے لکھا جاتا ہے جیسے ضرب و نصر ضربوا و نصر

نحو1 جواب
1 ستمبر، 2024

و ما ادراك ما القارعة کی ترکیب کیا ہے

ما استفہامیہ مبتدا ادرا فعل ھو ضمیر فاعل کاف ضمیر مفعول بہ اول ما مبتدا القارعہ خبر مبتدا خبر ملکر۔جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر ادرا کے مفعول ثانی اور ثالث کے قائم مقام فعل اپنے فاعل مفاعیل ثلاثہ سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ما کی خبر ما مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا

نحو1 جواب
1 ستمبر، 2024

الصوم لي وانا اجزيبه تركيب

الصوم مبتدا ل جار یاء ضمیر متکلم مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ انا مبتدا اجزی فعل انا ضمیر فاعل ب جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
26 اگست، 2024

سووة الكهف كي پہلی آیت کی ترکیب بتائیں

الإعراب المفصل لكتاب الله المرتل سورة الكهف آية ١ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلّهِ الَّذِي أَنْزَلَ عَلى عَبْدِهِ الْكِتابَ وَلَمْ يَجْعَلْ لَهُ عِوَجاً (1) • {الْحَمْدُ لِلّهِ الَّذِي}: مبتدأ مرفوع بالضمة الظاهرة. لله: جار ومجرور للتعظيم متعلق بخبر المبتدأ. الذي: اسم موصول في محل جر صفة-نعت-لله. • {أَنْزَلَ عَلى عَبْدِهِ الْكِتابَ}: الجملة: صلة الموصول لا محل لها. انزل: فعل ماض مبني على الفتح والفاعل ضمير مستتر فيه جوازا تقديره هو. على عبده: جار ومجرور متعلق بأنزل والهاء ضمير متصل في محل جر بالاضافة. الكتاب: مفعول به منصوب بالفتحة. • {وَلَمْ يَجْعَلْ لَهُ عِوَجاً}: الواو عاطفة. لم: حرف نفي وجزم وقلب. يجعل: فعل مضارع مجزوم بلم وعلامة جزمه سكون آخره والفاعل ضمير مستتر فيه جوازا تقديره هو. عوجا: مفعول به منصوب بالفتحة بمعنى: لم يجعل فيه شيئا من الاعوجاج قط‍ لا باختلال الفاظه ولا بتباين في معانيه. و«له» جار ومجرور متعلق بيجعل. ويجوز أن يكون الجار والمجرور-له-في موضع مفعول-يجعل-الأولى.

نحو1 جواب
16 اگست، 2024

ضمیر کسے كہتے ہیں اور اس کی کتنی قسمیں ہیں اور کون کون سے ہیں ؟

ضمیر وہ اسم ہوتا ہے جس غائب حاضر یا متکلم کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے جیسے اردو میں ہم وہ میں تم تو ہم وغیرہ الفاظ ہیں اس کی پانچ قسمیں ہیں مرفوع متصل منصوب متصل مرفوع منفصل منصوب منفصل مجرور متصل بقیہ ان کی تفصیل خلاصۃ النحو میں ضمیر والا سبق یا ہماری نحو کی دنیا میں دیکھیں

نحو1 جواب
1 ستمبر، 2024

لا رجل في الدار إلا زيد. اي جملے كا تركيب كيسے هوگا ؟

لا نفی جنس رجل مبدل منہ الا حرف استثناء زیدا بدل مبدل منہ بدل ملکر لاء نفی جنس کا اسم فی جار الدار مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر لاء نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
29 اگست، 2024

ایک عبارت ہے، ولا عدم ادخال یدیه فی فرجیه وشقه، ترجمہ یہ کیا گیا ہے کہ ہاتہوں کو اس کرتے میں داخل کرنا مکروہ نہیں حالانکہ ترجمہ یہ ہونا چاہیۓ تھا کے داخل نا کرنا مکروہ نہیں اور پھر فصل تو یہ چل رہی ہے کے نماز میں کونسی چیزیں کرنا مکروہ ہیں یہ نور الایضاح کی عبارت ہے،

ترجمہ کس نے کیا ہے ؟ ترجمہ درست یہی ہے کہ ہاتھ داخل نا کرنا مکروہ نہیں ہے اور یہ مکروہات کی فصل سے متعلق ہی ہیں کیوں کہ نفی نفی اثبات ہوتا ہے تو مثبت جملہ یہ بنے گا داخل کرنا مکروہ ہے

نحو1 جواب
29 اگست، 2024

نحوی تحقیق میں مشکل ہوتی ہے سمجھ نہیں آتی کوئی حل بتائیں

نحوی تحقیق کے لیے یہ طریقہ اپنایا جا سکتا ہے شروع میں تھوڑی مشق کریں آہستہ آہستہ یہ طریقہ پختہ ہو جائے گا سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ واحد سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں مفرد منصرف صحیح حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثانی" جاء رجال رجال سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مکسر جمع قلت بروزن فعال سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مکسر منصر حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثالث" جاء المسلمون المسلمون سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت جمع ہونا سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ معرف باللام سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مذکر سالم سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرف سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مذکر سالم حالت رفعی واو سے حالت نصبی و جری یاء ساکن ما قبل مکسور سے سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالواو بوجہ فاعلیت/ مرفوع باالواو فاعل ہونے کی وجہ سے

نحو1 جواب
29 اگست، 2024

عجمہ اور ترکیب اور وزن فعل کی تعریف بتادیں Plz plz

عجمہ سے مراد کسی کلمہ کا عربی زبان کے علاوہ کسی زبان سے ہونا وزن فعل سے مراد کسی کلمہ کا فعل کے وزن مخصوص پر ہونا یا پھر اس کے شروع میں أتین میں سے کسی حرف کی زیادتی ہو ترکیب سے مراد دو کلموں کا ایک ہوجانا اور ان میں اسناد اضافت وغیرہ نا ہو

نحو1 جواب
28 اگست، 2024

فما رأيتم مني من طاعة فامروني بها. اس جملے كا تركيب كيسے هوگا ؟

ف بحسب ما قبل ما شرطیہ مبتدا رأیتم فعل تم ضمیر فاعل من جار یاء ضمیر متکلم مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو من طاعۃ من جار زائدہ طاعۃ لفظ مجرور محلا منصوب مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر شرط ف جزائیہ امرو فعل واؤ ضمیر فاعل نون وقایہ یاء ضمیر متکلم مفعول بہ ب جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہو کر جزاء شرط و جزاء ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
20 اگست، 2024

جاءنی زید عالم ابوہ اس کا ترکیب کرو

جاء فعل نون وقایہ یاء ضمیر متکلم مفعول بہ زید موصوف ابو مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا عالم خبر مبتداء خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مرکب توصیفی ہو کر فاعل فعل فاعل و مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 اگست، 2024

اور سرابیل منصرف ھے یا غیر منصرف اگر غیر منصرف ہے تو تفصیل سے بتا دیں

اکثر کے نزدیک غیر منصرف ہے اس میں اختلاف اس وجہ سے ہے کہ یہ کلمہ غیر عربی ہے تو اب علت میں اختلاف ہے بعضے کہتے ہیں کہ یہ جمع منتھی الجموع کے وزن پر محمول ہے اور بعض کہتے ہیں کہ اسے سروالۃ کی جمع فرض کیا جائے

نحو1 جواب
23 اگست، 2024