عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 3,697 جوابات شدہ سوالات

سلام۔۔۔ثلاثی مجرد اور مزید فیہ کے معنی میں کیا فرق ہے خاصیات ابواب کی روشنی میں بتا دیجیے جزاک اللہ خیرا

ثلاثی مجرد سے مزید فیہ جب بنایا جاتا ہے تو اس کی کوئی نا کوئی غرض ہوتی ہے غرض ایک معنی مقصود حاصل کرنا ہے اور وہ معنی مقصود خاصہ ہوتا ہے اسی خاصہ کی وجہ سے ہم اس باب پر صیغہ بناتے ہیں مثلا کسب کا معنی ہے کمانا اور تکسب کا معنی ہے بتکلف کمانا

صرف1 جواب
20 جولائی، 2024

یتلی کون سا صیغہ ہے

یتلی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت مجہول ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں یتلَوُ تھا واو چوتھی جگہ یا اسے آگے واقع ہو ااور اس سے پہلے ضمہ یا واو ساکن نا ہو تو واو کو یاء سے بدلنا واجب ہوتا ہے واؤ کو یاء سے بدلا تو یتلَیُ ہوگیا پھر یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو یتلی ہوگیا

صرف1 جواب
29 جولائی، 2024

"اَطَعنَ" کون سا صیغہ ہے مع تعلیل ذکر فرمائیں

أطعن صیغہ جمع مونث غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب افعال اصل میں أطْوَعن تھا اجوف کے قانون نمبر دو کے مطابق واو کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر کے واؤ کو الف سے بدلا تو أطاعن ہوگیا پھر الف اور عین میں اجتماع ساکنین ہوا تو الف کو حذف کر دیا تو أطعن ہوگیا

صرف1 جواب
28 جولائی، 2024

ارونی صیغے کی تعلیل بتائں

اروا صیغہ جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ مہموز العین و ناقص یائی از باب افعال اصل میں أَرءِیوا تھا ھمزہ متحرک ما قبل ساکن تھا ہمزہ کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کی پھر ھمزہ کو حذف کر دیا تو أرِیونی ہوگیا یاء مضموم ما قبل مکسور اس کے بعد واو جمع تھی تو یاء کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر کے یاء کو حذف کر دیا تو أروا ہوگیا ارونی میں میں نی فعل کا حصہ نہیں بلکہ نون وقایہ ہے اور یاء متکلم کی مفعول بہ ہے

صرف1 جواب
18 جولائی، 2024

مستحبہ اسکا صرفی دائرہ کار بتا دیجیے

صیغہ واحد مؤنث اسم مفعول ثلاثی مزید فیہ مضاعف از باب استفعال مصدر استحباب حروف اصلیہ ح ب ب اصل میں مستحببۃ تھا دو ہم جنس حروف جمع ہوئے دونوں متحرک تھے اور ان کا ما قبل ساکن تھا تو پہلے حرف کی حرکت حاء کو دیکر دونوں کا ادغام کیا تو مستحبۃ ہوگیا

صرف1 جواب
23 جولائی، 2024

اِرْعَوٰی کی صرفی تحقیق

ارعوی صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب افعلال (احمرار) مصدر ارعواء اصل میں ارعوو تھا واو چوتھی جگہ واقع ہوئی واؤ کو یاء سے بدلا پھر یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو اروعوی ہوگیا یہاں الف بصورت کھڑی زبر یاء پر لکھا جاتا ہے

صرف1 جواب
24 جولائی، 2024

لا تمتروا کس باب سے ہے ۔ساتھ میں اس کی تعلیل بھی بتائیں ‌اگر افتعال سے ہے تو

لا تمتروا صیغہ جمع مذکر حاضر فعل نہی حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب افتعال اصل میں لاتمتریوا تھا قاعدہ # اگر فعل میں یاء مضموم ہو اور اس کے بعد واؤ جمع ہو تو یاء کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر کے یاء کو اجتماع ساکنین کے سبب حذف کر دیتے ہیں تو لاتمتریوا میں یاء کی حرکت راء کو دی پھر یاء کو حذف کر دیا تو لا تمتروا ہوگیا

صرف1 جواب
24 جولائی، 2024

یَصِّحُ کی صرفی تحقیق کیا ہو گی ؟؟

یصح صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد مضاعف از باب ضرب یضرب اصل میں یصحح تھا دو ہم جنس حروف جمع ہوئے دونوں متحرک اور ان کا ما قبل ساکن تھا تو پہلے ہاء کی حرکت صاد کی طرف نقل کر کے دونوں حاء کا ادغام کیا تو یصح ہوگیا

صرف1 جواب
23 جولائی، 2024

اتقوا کے حروف اصلیہ بتا دیجئے اور یہ بھی بتائے یہ کون سا فعل ہے اور لفیف کیوں ہیں رہنمائی فرما دیں

اتقوا (بضم القاف) صیغہ جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ لفیف مفروق از باب افتعال حروف اصلیہ و ق ی اصل میں صیغہ تھا اوتقیوا واو افتعال کے فاء کلمہ میں اسے تاء سے بدل کر تاء کا تاء میں ادغام کیا تو اتقیوا ہوگیا پھر رموا والا قاعدہ لگایا تو اتقوا ہوگیا

صرف1 جواب
23 جولائی، 2024

علی حسنین صرفی و نحوی اعتبار سے کیا ہے

علی حسنین نحوی اعتبار سے مرکب مزجی ہے صرفی اعتبار سے دونوں کی ایک ساتھ صرفی تحقیق نہیں ہوگی بلکہ دونوں کی الگ الگ ہوگی علی صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں علیو تھا سید والا قانون جاری ہوا حسنین تثنیہ اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح

صرف1 جواب
18 جولائی، 2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اللہ تعالی اپ لوگوں کو جزائے خیر دے ۔ بہت بڑا کام کر رہے ہیں ۔ ناقص اور اجوف کے افعال کی گردان اگر تلاش کرنا ہو تو کیسے کروں ؟ رہنمائی کریں ۔

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا بہت شکریہ اسی طرح کا ریویو گوگل پلے سٹور پر بھی دے دیجئے گا بقیہ آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ ہماری ایپ میں گردان سیکشن ہے وہاں مکمل۔ڈیٹیل سے گردانیں ہیں

صرف1 جواب
18 جولائی، 2024