عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

یدعون کی صرفی تحقیق دال کی تشدید کے ساتھ

یدعون صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب افتعال اصل یتدعوون تھا پہلا قاعدہ افتعال کا جاری جس میں تاء کو دال سے بدل دیا پھر دال کا دال میں ادغام کیا دوسرا قاعدہ ناقص کا جاری ہوا واو مضموم ما قبل مکسور تھا واؤ کو یاء سے بدلا تو یدعیون ہوگیا پھر یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کر کے اجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیا تو یدعون ہوگیا

صرف1 جواب
29 جون، 2024

ترون کون سا صیغہ ہے

تَرَونَ صیغہ جمع مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد مہموز العین و ناقص یائی از باب فتح یفتح اصل میں ترایون تھا ھمزہ متحرک ما قبل حرف صحیح ساکن تھا ہمزہ کی حرکت ما قبل کو دی پھر ہمزہ اجتماع ساکنین سے گر گیا تو تریون صیغہ بن گیا پھر یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدل کر اجتماع ساکنین سے گر گیا تو ترون ہوگیا

صرف1 جواب
30 جون، 2024

أنتِ اعلم بنفسي کی ترکیب کیا ہے؟ اور یہاں مبتداء اور خبر کی مطابقت کیوں نہیں ہے؟ جزاكم الله تعالي خيرا

انت مبتدا اعلم صیغہ اسم تفضیل اس میں انت ضمیر فاعل ب جار نفس مضاف یاء ضمیر متکلم مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر با جار کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم تفضیل اپنے ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
1 جولائی، 2024

تبارک اسم ربک ذوالجلال والاکرام کی ترکیب کیا ہے

تبارک فعل اسم مضاف رب مضاف مضاف الیہ کاف ضمیر مضاف الیہ رب مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر اسم کا مضاف الیہ مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر موصوف ذو مضاف الجلال معطوف علیہ و حرف عطف الاکرام معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر ذو کا مضاف الیہ مضاف الیہ مضاف ملکر صفت موصوف صفت ملکر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
2 جولائی، 2024

"یستحب ان یکون المؤذن عالما صالحا بالسنۃ " اس کی نحوی ترکیب فرمادیں

یستحب فعل مجہول ان مصدریہ ناصبہ یکون فعل ناقص الموذن اس کا اسم صالحا خبر اول عالما اسم فاعل بالسنۃ اس کا ظرف لغو اسم فاعل اپنے ظرف لغو سے ملکر خبر ثانی فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر ان مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر یستحب کا نائب الفاعل فعل نائب فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
2 جولائی، 2024

محترم وأخردعوانا أن الحمدلله رب العلمين کے مفصل ترکیب مجھے حل کرے

آخر مضاف دعوا مضاف مضاف الیہ نا مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر آخر کا مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مبتدا ان مخففہ من المثقلہ ھاء ضمیر شان محذوف اس کا اسم الحمد مبتداء ل جار اللہ موصوف رب العالمین مرکب اضافی ہوکر صفت موصوف صفت ملکر مجرور جار مجرور ملکر مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہوکر خبر مبتداء خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر ان کی خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر مبتدا کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
29 جون، 2024

وما بعدھا قد یکون داخلا فی حکم ما قبلھا کی ترکیب مطلو ب ہے

ما موصولہ بعدھا مرکب اضافی ہو کر ثبت فعل محذوف کا مفعول فیہ ثبت فعل ھو ضمیر اس کا فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مبتداء قدیکون فعل ناقص اس میں ھو ضمیر اس کا اسم داخلا اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل فی جار حکم مضاف ما موصول قبلھا مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ ثبت کا جملہ فعلیہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر فی جار کا مجرور جار مجرور مککر داخلا کا ظرف لغو داخلا اسم فاعل اپنے ظرف لغو سے ملکر خبر فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر مبتدا کی خبر مبتداء خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
7 جولائی، 2024

زید کی مکمل اجراء کیسے کریں۔ پلیز جلدی بتایں

اس پیٹرن کو فالو کریں سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ واحد سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں مفرد منصرف صحیح حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثانی" جاء رجال رجال سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مکسر جمع قلت بروزن فعال سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مکسر منصر حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثالث" جاء المسلمون المسلمون سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت جمع ہونا سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ معرف باللام سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مذکر سالم سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرف سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مذکر سالم حالت رفعی واو سے حالت نصبی و جری یاء ساکن ما قبل مکسور سے سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالواو بوجہ فاعلیت/ مرفوع باالواو فاعل ہونے کی وجہ سے

نحو1 جواب
14 جولائی، 2024

قرینہ کی تعریف اور اسکی قسمیں حالیہ،مقالیہ،لفظی،معنوی ، تفصیلات کے ساتھ بیان فرمادیں مہربانی ہوگی

مقالیہ اور لفظی ایک ہیں جو قرینہ لفظوں میں موجود ہو جیسے أزید قائم کے جواب میں کہنا قائم تو یہاں قائم صرف جواب ہے لیکن پتہ چل گیا کہ کس کے کھڑے ہونے کی بات ہے قرینہ حالیہ جو قرینہ حالت سے معلوم ہو جیسے روتے ہوئے بچے کی مراد ماں سمجھ جاتی ہے کہ کیا چاہ رہا ہے معنوی جو معنی سے معلوم ہو جیسے اکل الکمثری یحیی میں اکل فعل الکمثری مفعول بہ ہے اور یحیی فاعل یہاں الکمثری ناشپتی کو کہتے ہیں تو اب معنوی قرینہ سے پتہ چلا کہ یحیی فاعل ہے کہوں الکمثری کھائی جانے والی چیز ہے اور یحیی کھانے والا

نحو1 جواب
12 جولائی، 2024

السلام علیکم ارشاد الصرف میں ہفت اقسام کے حاشیہ میں یہ سوال لکھا ہے کہ اسمائے متمکنہ اور افعال متصرفہ کی سات قسمیں ہیں یہ تقسیم اصول کے اعتبار سے ہے یا فروع کے اعتبار سے ہے دونوں شقیں باطل ہے کیوں کہ چار اصول ہیں ۔1صحیح 2مہموز3مضاعف4معتل۔ تو فروع دس سے بھی زیادہ ہیں ۔۔۔۔۔۔الخ اس سوال کا کیا مطلب ہے سمجھ میں نہیں آتا ہے

یہ عبارت مکمل بھیجیں

صرف1 جواب
12 جولائی، 2024

مبیع اسم مفعول کی تعلیل کریں

اصل میں مبیوع تھا یاء متحرک تھی اور اس کا ما قبل ساکن تو یاء کی حرکت ما قبل دے دی پھر یاء ما قبل مضموم تھی اسے واؤ سے بدل دیا تو مبووع ہوگیا اب دونوں واؤ میں سے ایک واؤ کو حذف کیا پھر مبوع ہوگیا اس کے بعد باب کی مناسبت سے واو کو یاء سے بدلا اور ما قبل ضمہ کو کسرہ سے تو مبیع ہوگیا تعلیلات خادمیہ

صرف1 جواب
14 جولائی، 2024

الحفاۃ ، العراۃ ، العالۃ اور دعاء ان چاروں کا صرفی تجزیہ کیسے ہوگا؟1

الحفاۃ اور العراۃ صیغہ جمع مکسر اسم فاعل ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں عریۃ اور حفیۃ تھے یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو الحَفاۃ اور العَراۃ ہوگئے پھر متفرق قوانین کے دوسرے قاعدے کے مطابق اگر اسم فاعل کی جمع فعلہ کے وزن پر ہو اور لام کلمہ حرف علت ہو تو اس کو الف سے بدل کر فاء کلمہ کو ضمہ دیتے ہیں العالہ صیغہ جمع مکسر اسم فاعل ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب اصل میں عَیَلَۃٌ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو عالۃ ہوگیا دعاء مصدر ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں دعاو تھا واؤ الف زائدہ کے بعد واقع ہوئی تو اسے یاء سے بدل دیا

صرف1 جواب
14 جولائی، 2024

فاعل مفرد ہوتا ہے مرکب فاعل نہیں بنتا جبکہ صلہ جملہ ہوتا ہے اور صلہ اسم موصول سے ملکر ما قبل کا فاعل،مفعول وغیرہ بنتا ہے تو صلہ جو کہ جملہ ہے کیوں فاعل بنتا ہے؟؟؟؟؟

صلہ صرف موصول کی وضاحت کرتا ہے جیسے موصوف کی وضاحت صفت سے ہوتی ہے تو موصول ہی اصل ہے وہی فاعل بن رہا ہے

نحو1 جواب
13 جولائی، 2024

قران پاک میں ایک لفظ ہے 26 پارہ میں فى السموت تئتىونى اس سے یہ ایتونی کیسے بنایا گیا

ایتونی امر ہے در اصل اس میں نی فعل کا حصہ نہیں ہے بلکہ نون وقایہ اور ضمیر ہے اصل ایتوا کی تئتون تھی تئتون کی اصل تئتیون تھی تئتیون میں یاء مضموم ما قبل مکسور اور اس کے بعد واو جمع تھی تو اس کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر کے اسے اجتماع ساکنین کے سبب حذف کر دیا تو تئتُون ہوگیا پھر امر بنانے کے لیے شروع علامت مضارع کو حذف کیا آخر سے نون اعرابی کو گرا دیا اب علامت مضارع کو حذف کرنے کے بعد فاء کلمہ ساکن تھا تو شروع میں ہمزہ وصلیہ کا اضافہ کر دیا تو اِءتو ہوگیا پھر دو ہمزہ جمع ہوئے تو دوسرے ہمزہ کو ماقبل کی حرکت کے مناسب حرف علت سے بدلا تو ایتو ہوگیا

صرف1 جواب
4 جون، 2024