عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

دو لوگوں کوایک ہی نماز پڑھنی ہے،تو کیا وہ جماعت قائم کر سکتے ہیں ،اگر کر سکتے ہیں ،تو اس کا کیا طریقہ ہوگا؟

اگر فقط دو افراد ہوں،تو جمعہ اورعیدین کے علاوہ نماز کی جماعت کروا سکتے ہیں،کیونکہ جمعہ وعیدین کی جماعت کے لئے امام کے علاوہ کم از کم تین افراد کا ہونا ضروری ہے۔ جماعت کے لئے صرف دو افراد ہوں ،تو ایک امام بن جائے اور دوسرا مقتدی ،نیز اس صورت میں مقتدی امام کے سیدھی جانب اس کے قدم سے کچھ پیچھے ہو کر کھڑا ہو۔

1 جواب
22 جولائی، 2024

اگر کوئی شخص امام کو رکوع میں پائے ،تو وہ کس طرح جماعت میں شامل ہو؟

ایسی صورت میں مقتدی کے لئے حکم یہ ہے کہ اگراسے معلوم ہےکہ جب تک تکبیر و ثنا پڑھوں گا،اُس وقت تک امام صاحب رکوع میں ہی رہیں گے،تو اِ س کے لئے یہ حکم ہے کہ کھڑے ہو کر تکبیر کہے ،ثنا پڑھے ،پھر رکوع میں شامل ہواور اگر امام کی حالت معلوم نہ ہو یا یہ احتمال ہو کہ امام رکوع سے سر اٹھالیں گے،تو کھڑے ہو کر تکبیر کہہ کر فوراً رکوع میں چلا جائے۔

1 جواب
22 جولائی، 2024

رکوع سے اٹھنے کے بعد مجھے جماہی آگئی ،اتنے میں امام صاحب نے سجدہ کے لئے اللہ اکبر کہا،پھر میں بھی سجدے میں چلا گیا،تو کیا نماز درست ہوگئی۔

رکوع سے اٹھتے ہوئے ،مقتدی کے لئے صرف تحمید (اللھم ربنا ولک الحمد) پڑھنا سنت ہےاو ر سنت کسی بھی طرح ترک ہو،اس سے نہ نماز فاسد ہوتی ہے اور نہ ہی سجدہ سہو لازم ہوتا ہے۔

1 جواب
22 جولائی، 2024

بعض لوگ کاٹن کا ایسا سوٹ پہنتے ہیں ،جس میں اُ ن کے جسم کی رنگت جھلک رہی ہوتی ہے،کیا ایسے کپڑوںمیں نماز درست ہوگی۔

جواب سے پہلے یہ یاد رکھیں کہ،نماز میں عورت کے لئے پانچ اعضاء( چہرہ ،دونوں ہتھیلیاں اور دونوں پاؤں ٹخنے کے نیچے تک)کے علاوہ مکمل جسم چھپانا لاز م ، جبکہ مرد کے لئے ناف سے گھٹنوں کے نیچے تک چھپانا لازم ہے۔ لہذا مردو عورت میں سے کسی کے لئے اتنا باریک کپڑا پہننا جائز نہیں کہ جس سے ستر عورت کی رنگت جھلکتی ہو، نیز اس کپڑے میں نماز پڑھی ،تو نماز ہی شروع نہ ہوگی،کیونکہ نماز میں ستر عورت شرط ہے اور شرط کا نماز سے پہلے مکمل ہونا ضروری ہے۔

1 جواب
22 جولائی، 2024

نمازمیں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانے سے پہلے بسم اللہ پڑھی جائے گی یا نہیں؟

سورہ فاتحہ سے پہلے آہستہ آواز سےتسمیہ (بسم اللہ الرحمن الرحیم )پڑھنا امام اور تنہا نماز پڑھنے والے کے لئے سنت ہے،نیز سورہ فاتحہ کے بعد اگر کوئی سورت ابتدا سے پڑھی جائے،تو بھی تسمیہ پڑھی جائے گی اور اگر سورت کے درمیان سے تلاوت کی جائے،تو تسمیہ پڑھنے کی حاجت نہیں،اس کے علاوہ مقتدی پر بھی تسمیہ پڑھناضروری نہیں۔

1 جواب
22 جولائی، 2024

میں نے بلی پالی ہوئی ہے،وہ زیادہ تر میرےپاس ہی رہتی ہےاور وہ بسا اوقات میرے ہاتھ اور کپڑوں کو چاٹتی ہے،اب سوال یہ ہے کہ،کیا میں اسی کپڑوں میں نماز پڑھ سکتاہوں؟

بہتر تو یہی ہے کہ،اتنے حصہ کو دھو لیا جائے،کہ بغیر دھوئے انہی کپڑوں میں نماز مکروہ ہے،البتہ نماز ہو جائے گی۔

1 جواب
22 جولائی، 2024

میں نماز پڑھ رہا تھااور قریب ہی کچھ دوست مزاق مستیاں کر رہےتھے،جنہیں دیکھ کر نماز میں میری ہنسی نکل گئی،کچھ دوستوں نے کہا ،تمہیں نماز بھی دوبارہ پڑھنی ہوگی اور وضو بھی کرنا ہوگا۔کیا ان کا کہنا درست ہے؟

جواب سے پہلے یہ ذہن نشین رکھیں کہ،اس طرح ہنسنا کہ دوسروں تک آواز جائے،اسے قہقہہ کہتے ہیں اور اگر صرف خود کو آواز آئے،دوسرے نہ سن سکیں تو اسے ضحک کہتے ہیں اور اگر اپنے کانوں تک آواز نہ آئے ،تو اسے تبسم کہتے ہیں۔ اب مسئلہ یہ ہےکہ ،رکوع و سجود والی نماز جیسے پانچ وقت کی نماز اور جمعہ و عیدین وغیرہ میں بالغ اگر قہقہہ لگائے،تو نماز بھی ٹوٹ جائے گی اور وضو بھی اور اگر ضحک ہو تو صرف نماز ٹوٹے گی،وضو نہیں ،جبکہ صرف تبسم کی صورت میں نہ نماز فاسد ہوگی اورنہ وضو ٹوٹے گا۔ مذکورہ صورت میں چونکہ سائل تنہا نماز ادا کر رہا تھا،لہذا وضو تو کسی صورت نہیں ٹوٹے گا،نیزنماز کے حکم کے لئے ،غور کر لیں کہ آپ نے قہقہہ لگایاتھا،ضحک تھایا تبسم ،اُسی کے مطابق نماز کا حکم ہوگا۔

1 جواب
22 جولائی، 2024

ویبقی وجھ ربک ذوالجلال والاکرام کی ترکیب کیا ہے

یبقی فعل وجہ مضاف رب مضاف مضاف الیہ کاف ضمیر مضاف الیہ مضاف الیہ مضاف ملکر وجہ کا مضاف الیہ وجہ مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر موصوف ذو مضاف الجلال معطوف علیہ و حرف عطف الاکرام معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مضاف الیہ مضاف الیہ مضاف ملکر موصوف کی صفت موصوف صفت ملکر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
26 جون، 2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اللہ تعالی اپ لوگوں کو جزائے خیر دے ۔ بہت بڑا کام کر رہے ہیں ۔ ناقص اور اجوف کے افعال کی گردان اگر تلاش کرنا ہو تو کیسے کروں ؟ رہنمائی کریں ۔

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا بہت شکریہ اسی طرح کا ریویو گوگل پلے سٹور پر بھی دے دیجئے گا بقیہ آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ ہماری ایپ میں گردان سیکشن ہے وہاں مکمل۔ڈیٹیل سے گردانیں ہیں

صرف1 جواب
18 جولائی، 2024

رفع،نصب،جر اور فتح،ضمہ،کسرہ میں کیا فرق ہے؟

رفع نصب جر یہ تینوں عامل یا مؤثر کا اثر ہوتے ہیں رفع عامل رافع جب آئے گا تب آئے گا اسی طرح نصب و جر کا معاملہ ہے اور یہ اثر مختلف صورتوں میں ظاہر ہوتے ہیں مثلا رفع کبھی واؤ سے آتا ہے جیسے جاء مسلمون میں اور کبھی الف سے جیسے جاء ولدان اور کبھی ضمہ -ُ سے جیسے جاء زید اور ضمہ فتحہ کسرہ یہ حرکات کے نام ہیں جو زبر زیر پیش کی صورت میں ہوتی ہیں

نحو1 جواب
17 جولائی، 2024

نماز میں ایک آیت یا سورت کو دو بار پڑھنے سے منع کیا گیا ہے،تواس سے کیا مراد ہے،کیا ایک ہی سورت کو ہر نماز میں نہیں پڑھ سکتے؟

نماز میں آیت یا سورت کی تکرار جائز نہیں اور اس تکرار سے مراد ایک رکعت میں یا ایک ہی نماز کی تمام رکعتوں میں ایک ہی آیت یا سورت کو بار بار پڑھا جائے۔ لہذا اگر کسی نماز کی رکعتوں میں کچھ سورتیں تلاوت کیں ،اب دوسری کسی نماز میں وہی سورتیں تلاوت کی جائیں ،تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ البتہ مخصوص سورتوں کی ہی عادت بنا لینا درست نہیں،بہتر ہے کہ زیادہ سے زیادہ سورتیں یاد کر کے ،مختلف سورتیں تلاوت کی جائیں۔

1 جواب
18 جولائی، 2024

عورت اسٹیشن پر نماز پڑھے،تو کیا نقاب میں ہی نماز پڑھ سکتی ہےیا اسے نقاب ہٹانا ہوگا۔

نمازمیں مردو عورت کے لئے چہرہ چھپانا جائز نہیں،البتہ اگر کسی عذر کی وجہ سے چہرہ چھپایا جائے،جیسے جماہی یا چھینک روکنے کے لئےیا کسی بیماری سے بچنے کی غرض سے ،جیسے کرونا وائرس سے بچنے کے لئے ماسک لگائے جاتے رہے۔ اس کے علاوہ اگر خاتون باقاعدگی کے ساتھ ہر ایک مقام پر پردے کا خیال رکھتی ہیں،تو ایسی خاتون کو بھی چہرہ چھپا کر نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔ ان صورتوں کے علاوہ مردو عورت کے لئے نماز میں چہرہ چھپانا جائز نہیں۔

1 جواب
18 جولائی، 2024

کسی بیماری یا مصروفیت کی وجہ سے عشاء کی نماز میں صرف فرائض اور وتر پڑھ سکتے ہیں۔

جواب سے قبل یہ یاد رکھیں کہ،نمازِ عشاء کے فرائض کے بعدکی دو رکعت سنت ،یہ مؤکدہ ہیں،جنہیں بغیر عذر ایک آدھ بار ترک کرنا برا اور قابل مذمت جبکہ ترک کی عادت بنا لینا ناجائز و گناہ ہے۔ اس کے علاوہ فرائض سے پہلے کی چار رکعتیں اور وتر سے پہلی اور بعد کی دو رکعتیں نوافل ہیں،ان سب کا پڑھنا باعث ثواب ،البتہ ترک کرنا بھی گناہ نہیں۔

1 جواب
18 جولائی، 2024

جماعت میں دیر سے شامل ہونے والاشخص فوراً ثنا پڑھے گا یا اپنی بقیہ نماز پڑھتے وقت پڑھے گا۔

اس سلسلے میں اصول یہ ہےکہ اگر امام صاحب قراءت کر رہے ہوں،تو نماز میں شامل ہونے کے بعدثنا ء نہ پڑھے بلکہ خاموشی سے قراءت سنے،پھر جب اپنی بقیہ رکعتیں پڑھنے کے لئے کھڑا ہو ،تو اس کی ابتداء میں ثناء پڑھے۔ اور اگر امام صاحب قراء ت نہ کر رہے ہوں،تو اب امام کے ساتھ شامل ہونے کے بعد ثناء پڑھ لے،اس صورت میں اپنی بقیہ رکعات پڑھتے ہوئے ،ثناء پڑھنے کی حاجت نہیں۔

1 جواب
18 جولائی، 2024

جلسے میں بیٹھتے ہوئے ،کوئی شخص اپنی انگلیوں کو قبلہ رخ نہ کرے ،تو اس کی نماز درست ہوگی یا نہیں۔

نماز میں بیٹھنے کے حوالے سے مردوں کے لئے یہ حکم ہے کہ وہ اپنا الٹا پیر بچھا کر اس پر بیٹھ جائےاور سیدھے پیر کو انگلیوں کی مدد سے کھڑا رکھےاور انگلیوں کو مکمل موڑ کر قبلہ کی رخ کر دے،یہی مسنون طریقہ ہے،اگر کوئی اس کے خلاف عمل کرے ،چاہے عذر کی وجہ سے ہو یا بغیر عذر کے ،تو نماز تو ہو جائے گی،البتہ سنت کے ثواب سے محرومی ہوگی۔

1 جواب
18 جولائی، 2024

واللہ فی عون العبد ما کان العبد فی عون اخیہ اس عبارت میں ما کونسا اور اس کی ترکیب کیا یوگی

اللہ مبتدا فی جار عون مضاف العبد مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر جار کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل ما مصدریہ زمانیہ کان فعل ناقص العبد اس کا اسم فی جار عون مضاف اخی مضاف مضاف الیہ ھا ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مضاف کا مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر جار کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر خبر فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو مصدر مؤول ہو کر وقت محذوف کا مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مفعول فیہ ثابت اسم فاعل اپنے فاعل ظرف مستقر اور مفعول فیہ سے ملکر مبتدا کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
1 جولائی، 2024

المسلم من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ اس جملے کی صرفی اور نحوی تحقیق بتائں

المسلم مبتدا من موصولہ سلم فعل مسلمون فاعل من جار لسانه مرکب اضافی معطوف علیہ و حرف عطف یدہ معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر جار کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
15 جولائی، 2024

اتى یوتی صرفی تحقیق

أتی صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد مہموز الفاء و ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل أتَیَ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو أتٰی ہوگیا یؤتی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد مہموز الفاء و ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں یؤتِیُ تھا یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کیا تو یؤتی ہوگیا

صرف1 جواب
15 جولائی، 2024

الاتیان کی صرفی و نحو ی تحقیق

الاتیان مصدر ثلاثی مجرد مہموز الفاء و ناقص یائی از باب ضرب یضرب نحوی تحقیق اس پیٹرن پر کر لیں سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ واحد سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں مفرد منصرف صحیح حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثانی" جاء رجال رجال سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مکسر جمع قلت بروزن فعال سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مکسر منصر حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثالث" جاء المسلمون المسلمون سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت جمع ہونا سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ معرف باللام سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مذکر سالم سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرف سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مذکر سالم حالت رفعی واو سے حالت نصبی و جری یاء ساکن ما قبل مکسور سے سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالواو بوجہ فاعلیت/ مرفوع باالواو فاعل ہونے کی وجہ سے

صرف1 جواب
15 جولائی، 2024

قا فلۃ کو نسا صیغہ ہے

قافلۃ مشتق ہے قفل یقفل سے اصل اس کا معنی ہے سفر سے لوٹنا اہل عرب کسی دور دراز سفر پر جانے والی جماعت کو اس لفظ سے نیک فال کے لئے بلاتے تھے کہ وہ لوٹ آئیں گے اگر اسی اصل معنی کو ملحوظ رکھیں تو صیغہ واحد مؤنث اسم فاعل ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب اور اگر فقط ایک جماعت وغیرہ کے معنی میں میں تو اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح

صرف1 جواب
16 جولائی، 2024

ان للہ تعالیٰ تسعۃ و تسعین اسما مائۃ غیر واحد، اس عبارت کی ترکیب کریں نیز یہ بھی بتائیں کے مائۃ ہمیشہ مضاف ہوکر استعمال ہوتا ہے پھر یہاں کیوں نہیں ہوا اور اس پر تنوین آ گئی؟؟ جواب دلیل سے ہو تو بہت اچھا

ان حرف مشبہ بالفعل للہ جار مجرور ملکر ظرف مستقر خبر مقدم تعسہ و تسعین ممیز اسما تمییز ممیز تمییز ملکر مبدل منہ مئۃ موصوف غیر واحد صفت موصوف صفت ملکر بدل مبدل منہ بدل مل کر ان کا اسم مئۃ ہمیشہ مضاف ہو کر استعمال نہیں ہوتا ا

نحو1 جواب
15 جولائی، 2024

ہی اور نفی میں فرق

نہی میں کسی کام سے روکنا پایا جاتا ہے نفی میں کسی کام کی نفی کی جاتی ہے یعنی بتایا جاتا ہے وہ کام نہیں ہوا نہی ہمیشہ مستقبل میں ہوگی نفی کسی بھی زمانے میں ہوسکتی ہے نہی صرف فعل مضارع پر لاء نہی سے بنتی ہے نفی ماضی مضارع حال اسماء وغیرہ سب پر آتی ہے

صرف1 جواب
17 جولائی، 2024

معرب کی 16 اقسام میں پانچویں قسم غیر منصرف کی اسباب میں جو الف مقصورہ ہے اور تیرہویں قسم میں جو الف مقصورہ ہے اس کو کس طرح پہچانیں گے

اگر کہیں الف۔مقصورہ تانیث کا ہے تو وہ اسم غیر منصرف ہوگا اس کی حالت جری و نصبی فتحہ تقدیری سے اور حالت رفعی ضمہ تقدیری سے آتی ہے اگر الف مقصورہ برائے تانیث نا ہو تو وہ اسم غیر منصرف نہیں ہوگا

نحو1 جواب
28 جون، 2024

الا ان اولياء الله لا خوف عليهم ولا هم يحزنون کی نحوی ترکیب

الا حرف تحضیض ان حرف مشبہ بالفعل اولیاء مضاف اللہ مضاف الیہ مرکب اضافی ہوکر ان کا اسم لا مشابہ بلیس خوف لاء کا اسم علیھم جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق ھو ضمیر اس ک فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر لا مشابہ بلیس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر معطوف علیہ و حرف عطف لا مشابہ بلیس ھم اس کا اسم یحزنون فعل واؤ ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر خبر لا اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر ان کی خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
2 جولائی، 2024

جلسے میں بیٹھتے ہوئے ،کوئی شخص اپنی انگلیوں کو قبلہ رخ نہ کرے ،تو اس کی نماز درست ہوگی یا نہیں۔

نماز میں بیٹھنے کے حوالے سے مردوں کے لئے یہ حکم ہے کہ وہ اپنا الٹا پیر بچھا کر اس پر بیٹھ جائےاور سیدھے پیر کو انگلیوں کی مدد سے کھڑا رکھےاور انگلیوں کو مکمل موڑ کر قبلہ کی رخ کر دے،یہی مسنون طریقہ ہے،اگر کوئی اس کے خلاف عمل کرے ،چاہے عذر کی وجہ سے ہو یا بغیر عذر کے ،تو نماز تو ہو جائے گی،البتہ سنت کے ثواب سے محرومی ہوگی۔

1 جواب
15 جولائی، 2024

نماز میں دو واجب ترک ہوئے ،تو سہو کے دو سجدے کرنے ہوں گے یا ایک ہی کریں گے؟

سب سے پہلے یہ ذہن نشین رکھیں،کہ دو سجدوں کے جوڑے کو ایک سجدہ کہا جاتاہے،لہذا جب کہا جائے کہ ایک سجدہ کیا جائے گا،اس سےدو سجدوں کے جوڑے مراد ہوتے ہیں۔ نماز میں سہواً ایک سے زیادہ واجب ترک ہونے کی صورت میں بھی نمازی پر سہو کے دو ہی سجدے واجب ہوں گےیعنی سہو کا سلام ایک ہی مرتبہ پھیرکر دو سجدے کرنے ہیں ، یہ دو سجدےایسی سب غلطیوں کی تلافی کے لئے کافی ہیں ۔لہذا پوچھی گئی صورت میں سہو کے دو سجدے کرلینے سے زید کی وہ نمازِ وتر درست ادا ہو جائے گی۔

1 جواب
15 جولائی، 2024

ہمارے امام صاحب نےصلاۃ التسبیح پڑھائی اور خلافِ معمول اس میں قراءت آہستہ کی ،تو کیا امام صاحب کا اس طرح کرنادرست تھا؟

رات کے کسی بھی طرح کے نوافل اگر جماعت کے ساتھ ہو،تو امام پر جہر یعنی بلند آواز سے قراءت کرنا،واجب ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں امام صاحب نے اگر جان بوجھ کر قراءت آہستہ کی تو،مکروہ تحریمی اور نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی اور اگر بھول کر ایسا کیااورسوال سے ظاہر ہے کہ سجدہ سہو بھی نہیں کیا ہوگا،لہذا ا س صورت میں نماز واجب الاعادہ ہوگی۔

1 جواب
15 جولائی، 2024

ہماری مسجد میں اندر والے حصے کو بند کرنے کے لئے شیشے کے دروازے لگائے گئے ہیں،اس کے سامنے کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ہیں،تو اس میں عکس نظر آتا ہے،تو کیا اس کے سامنے نماز پڑھ سکتے ہیں۔

شیشے میں نظر آنےوالا عکس تصویر کے حکم میں نہیں،لہذا اس کے سامنے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں،البتہ اگر شیشہ نمازی کےسامنےایسےمقام پرہوکہ سجدے کی جگہ نظر کرنے سے شیشے میں عکس نظر آئے اور خشوع و خضوع میں خلل واقع ہو ،تو یہ مکروہ تنزیہی ہے،یعنی نماز تو ہو جائے گی،لیکن ایسا کرنے سے بچا جائے۔

1 جواب
15 جولائی، 2024

نماز کے علاوہ دعا کے لئے سجدہ کریں ،تو کیا اُس میں اپنی مادری زبان میں دعا مانگ سکتے ہیں؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی مطابق ۔سجدے کی حالت میں انسان اپنے رب کے زیادہ قریب ہوتا ہے،اور فرمایا کہ سجدے میں زیادہ دعا مانگا کرو۔ لہذا نمازکے علاوہ دعا کے لئے سجدہ کر سکتے ہیں اور اس میں مادری زبان میں بھی دعا مانگی جا سکتی ہے۔

1 جواب
15 جولائی، 2024

کیا ایسا ہو سکتا ہے،کہ زوجین گھر میں ہی نفل کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کر لیں۔اگر ادا کر سکتے ہیں تو،اس کا طریقہ کیا ہوگاَ؟

جی بالکل!زوجین نفل کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ مرد امامت کروائے اور زوجہ سے کے پیچھے کم ازکم اتنا دور کھڑی ہو ،کہ عورت کی پنڈلی مردکی پنڈلی یا اس کے کسی عضو کے برابر نہ ہو۔

1 جواب
15 جولائی، 2024

سورۃ فاتحہ کے بعد جماہی آگئی ،جس کی وجہ سے سورہ فاتحہ کے شروع کرنے میں دیر ہو گئی،تو کیا سجدہ سہو لازم ہوگا۔

جماہی ،کھانسی،چھینک وغیرہ کی وجہ سے ہونے والے وقفے کا اعتبار نہیں کیا جاتا،لہذا ان کی آنے کی وجہ سے تین مرتبہ سبحان اللہ یا اس سے زیادہ مقدار فرض و واجب میں تاخیر ہو بھی جائے ،تو اس سے نماز پر کوئی اثر نہ ہوگااور نہ ہی اس صورت میں سجدہ سہو لازم ہوگا۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ نماز میں جماہی وغیرہ کو حتی الامکان روکا جائے،لہذا کوشش کرکے جہاں تک ہوسکے اُسے روکے،نہ رُکے اور اس کے سبب تین بار سبحان اللہ کے بقدر یا اس سے زیادہ وقفہ ہوجائے تو شرعاًکچھ حرج نہیں۔

1 جواب
15 جولائی، 2024

امام کے ساتھ چوتھی رکعت میں مقتدی شامل ہوا،اورامام کوپہلی، دوسری یاتیسری رکعت میں سجدہ سہولازم ہوگیا، اورمقتدی کواس کاعلم نہیں ہے،توکیااس صورت میں جب امام سجدہ سہوکرےگا،تومقتدی بھی کرےگا؟

جی ہاں!جب امام پر سجدۂ سہو واجب ہو اور وہ سجدۂ سہو کرے ، توامام کی متابعت میں مقتدی بھی سجدہ سہو اداکرے گا ،اگرچہ امام سے جب غلطی ہوئی تھی ،اس وقت مقتدی نمازمیں نہیں تھا۔البتہ مسبوق (مسبوق وہ ہے جو جماعت میں اُس وقت شامل ہوا جب کہ کچھ رکعتیں امام پڑھ چکا تھااور آخر تک امام کے ساتھ رہا۔)امام کے ساتھ سجدہ سہو کرنے میں سجدہ سہو کا سلا م نہیں پھیرے گا بلکہ صرف دو سجدے کرے گا۔

1 جواب
15 جولائی، 2024

رکوع وسجود کی تسبیحات کتنی آواز سے پڑھنی چاہیئے،اگر اتنی آواز سے پڑھی کہ دوسرو ں تک آواز پہنچے ،تو کیا یہ درست ہے؟نیز بغیر آواز سے فقط زبان ہلا کر پڑھا جا سکتا ہے؟

پہلے تو یہ یا د رکھیں کہ شریعت نے جس چیز کو پڑھنا واجب یا سنت قرار دیا ہے،اُس کی واجبیت یا سنیت اُسی وقت ادا ہوگی کہ،جب اتنی آواز سے پڑھا جائے کہ شورو غل یا اونچا سننے کا عارضہ نہ ہو،تو پڑھنے والے کے خود کے کان سن سکیں۔ شرعاً اسی کو پڑھنا کہتے ہیں،نیزاس طرح پڑھنے کی صورت میں اگر تھوڑی بہت آواز برابر والے نمازی کو بھی چلی جائے تو اس میں حرج نہیں۔لہذابغیر آواز سے فقط زبان ہلا کر پڑھنا درست نہیں۔

1 جواب
15 جولائی، 2024