عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

ان الله على كل شيء قدير في تركيب

ان حرف مشبہ بالفعل اللہ اسم جلالت اس کا اسم علی جار کل شی مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ظرف لغو مقدم قدیر اسم مبالغہ یا صفت مشبہ اس میں ھو ضمیر فاعل صفت مشبہ اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر ان کی خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 جون، 2024

جمعہ کی دوسری اذان کا جواب دینا کیسا ہے؟

جمعہ کی دوسری اذان کے وقت مقتدیوں کو خاموش رہنا بہترہے،جبکہ خطیب صاحب اذان کا جواب دے سکتے ہیں،البتہ امام صاحب کو بھی چاہیئے کہ وہ یا تو دل میں جواب دیں یا اس طرح دیں کہ مقتدیوں کو معلوم نہ ہوسکیں،ورنہ وہ امام صاحب کو دیکھ کر خود بھی جواب دینا شروع ہو جائیں گے۔

1 جواب
3 جولائی، 2024

ظہر کی دو رکعت نکل جائیں ،تو اس کا تو معلو م ہے کہ دو رکعت بالترتیب پڑھی جائیں گی،مجھے مغرب کی نماز کا بتا دیجیئے،کہ مغرب کی دو رکعت نکل جائیں ،تو کیسے ادا کی جائین گی اور ظہر کے بارے میں نے صحیح کہا ہے یا نہیں،اس کا بھی بتا دیں۔

جس شخص کی ایک یا زائد رکعات نکل جائیں ،اسے مسبوق کہتے ہیں۔ ظہر کی نماز کے بارے میں تو یہی حکم ہے کہ،امام کے سلام پھیرنے کے بعد بقیہ دو رکعتیں اس طرح ادا کریں کہ دونوں میں سورہ فاتحہ و سورت پڑھی جائے،اور قعدہ اخیرہ کر کے، درود ابراہیمی اور دعائے ماثورہ پڑھ کر سلام پھیردیں ، نماز مکمل ہوگئی۔ جبکہ مغرب کی دو رکعات نکلنے کی صورت میں ،امام کے سلام پھیرنے کے بعدبقیہ نماز کے لئے کھڑے ہوں،سورہ فاتحہ و سورت ملاتے ہوئےایک رکعت مکمل کریں اور پھر قعدہ اولی کریں،اس میں تشہد پڑھ کر تیسری رکعت کے لئے کھڑے ہو جائیں،پھر تیسری رکعت میں بھی سورہ فاتحہ و سورت پڑھیں اورقعدہ اخیر ہ کر کے تشہد ،درود ابراہیمی و دعائے ماثورہ پڑھ کر سلام پھیر دیں۔

1 جواب
3 جولائی، 2024

ایک شخص نے کسی وجہ سے کافی وقت تک تیمم کر کے نماز پڑھی ،اب وہ شخص ٹھیک ہو گیا ہے،تو کیا اُن نمازوںکا اعادہ کیا جائے گا؟

تیمم کرکے پڑھی جانے والی نمازوں کو لوٹانے کے حوالے سے حکم یہ ہے کہ، اگر تیمم بندوں کی طرف سے لاحق ہونے والے عذر کی وجہ سے کیا ہو،توعذر ختم ہونے کے بعدان نمازوں کو لوٹانا لازم ہوگا،جیسے ڈرائیور نماز کے لئے گاڑی نہ روکےاور مجبوراً تیمم کر کے نماز اد اکرنی پڑ جائے،تو لوٹانی لازم ہے۔ اور اگر عذر اللہ کی جانب سے ہو،تو اس صورت میں،تیمم کرکے جونمازپڑھی گئی، عذرکے ختم ہونے کے بعدوہ نماز نہیں دہرانی جائے گی۔مثلاکوئی اتنابیمارہے کہ وضونہیں کرسکتاتووہ تیمم کرکے نمازپڑھ لے پھرصحت مند ہو،تو اسے ان نمازوں کو لوٹانے کی حاجت نہیں۔

1 جواب
2 جولائی، 2024

مسافر نے لاعلمی میں پوری نماز پڑھ لی،تو کیا اسے تمام نمازیں لوٹانی ہوں گیں یا کیا حکم ہوگا؟

مسافر پر چار رکعت والی نماز دو رکعت کر کے پڑھنایعنی قصر کرنا لازم ہے،اس کا خلاف اگرچہ لا علمی کی وجہ سے ہو،گناہ ہے،لہذا اس شخص پر توبہ کرنا لازم و ضروری ہے۔ نیز مسافر کو چونکہ دو رکعت کے بعد فوراًسلام پھرنا لازم تھا،لیکن اس نے دو رکعت اور پڑھی ،جس کی وجہ واجب یعنی سلام میں تاخیر ہوئی اور واجب کی تاخیر پر سجدہ سہو لازم ہوتاہے،جوکہ لاعلمی کی وجہ سے یقیناً ادا نہیں کیاگیا،لہذا ایسی صورت میں تمام نمازوں کا لوٹانا لازم ہے۔

1 جواب
2 جولائی، 2024

اگر کسی شخص نے نماز کے دوران دانتوں میں پھنسا ریشہ نگل لیا ،تو نماز کا کیا حکم ہوگا۔

اگر وہ ریشہ چنےکے دانے کی مقدار کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو نماز ٹوٹ جائے گی۔اور اگر وہ چنے کی مقدار سے کم ہو تو ایسی صورت میں نماز نہیں ٹوٹے گی،مگر ایسا کرنا مکروہ ہے،البتہ اگر معمولی مقدار میں ہواور بغیر نگلے حلق سے نیچے اتر گیا ،تو کوئی حرج نہیں۔

1 جواب
2 جولائی، 2024

امام صاحب سجدے یا قعدے میں ہوں،تو ان کےساتھ جماعت میں کیسے شامل ہوا جائے۔

اگر امام صاحب پہلے سجدے میں ہوں اور جماعت میں شامل ہونے والے کا غالب گمان ہو،کہ ثناء پڑھنے کے بعد امام کے ساتھ سجدے میں شامل ہو جائے گا،تو یہ شخص تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ باندھے ثنا پڑھےپھر دوسری تکبیر کہتاہوا سجدے میں چلا جائے۔ اور اگر گمان ہو کہ ثنا پڑھنے کی صورت میں امام صاحب پہلے سجدے سے اٹھ جائیں گے۔۔۔یا۔۔۔امام صاحب دوسرے سجدے یا قعدے میں ہوں،تو ان سب صورتوں میں بہتر ہے کہ تکبیرتحریمہ کہے ،پھر ہاتھ باندھے بغیر دوسری تکبیر کہتاہوا،سجدے یا قعدے میں چلا جائے۔

1 جواب
2 جولائی، 2024

بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں رکوع کس طرح کیا جائے گا۔رہنمائی فرمائیں۔

زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں،رکوع کا طریقہ یہ ہےکہ اس قدر جھکا جائے کہ پیشانی گھٹنوں کی سیدھ میں آجائے،اس سے زیادہ جھکنا کہ پیشانی زمین کے قریب ہو جائے،یہ درست نہیں۔ اور اگر کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کر رہے ہیں،تو ایسی صورت میں سجدہ کی مقدار سے کم رکوع کے لئے جھکا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ یاد رکھیں کہ ،فرائض،واجبات اور سنتِ فجر میں قیام فرض ہے۔ان نمازوں کو اگر بغیر کسی عذرِ شرعی کے بیٹھ کر پڑھیں گے،تو ادا نہیں ہوں گی،نیز عذر نہ ہونے کی وجہ سےنوافل بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں،لیکن افضل یہی ہے کہ کھڑے ہو کر پڑھے جائیں۔تاکہ مکمل ثواب حاصل ہو۔

1 جواب
29 جون، 2024

اگر کشتی میں موجود ہوں،تو کیا نماز لازم رہےگی یا نہیں،کیونکہ وہاں تو ہر جگہ پانی ہوتا ہے اور اگر نماز لازم ہوگی تو کیسے پڑھی جائے گی؟

جی بالکل ! کشتی میں بھی نماز لازم رہے گی ،نیز کشتی میں نماز پڑھنے کے حوالے سے تفصیل یہ ہےکہ اگر تو کشتی سے زمین پر اترنا ممکن ہو،تو زمین پر اتر کر نماز پڑھنا لازم ہے،ایسی صور ت میں کشتی پر نماز پڑھنا جائز نہیں مثلاً کشتی کنارے پر ہی موجود ہو۔ اور اگر کشتی سے اترنا ممکن نہ ہو،تو اب دیکھا جائے گا کہ ،اگر کھڑے ہو کر نماز پڑھنا ممکن ہو ،تو لازم ہے کہ کھڑےہوکر پڑھےاور اگر کھڑے ہو کر پڑھنا ممکن نہ ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھی جائے گی۔نیز ہر ایک صورت میں قبلہ رو ہونا بھی ضروری ہے،یہاں تک کہ،اگر کشتی گھومےتو نمازی کو بھی گھوم کر قبلہ رو ہونا لازم ہے۔

1 جواب
29 جون، 2024

ایک شخص نماز میں دیرسے حاضر ہوا،اس نے تکبیر تحریمہ کہی ہی تھی،اتنے میں امام صاحب نے سلام پھیر دیا،تو کیا یہ شخص جماعت میں شامل ہو گیایا نہیں۔نیز دونوں صورتوں میں نماز کیسے مکمل کرے۔

جواب سے پہلے یہ اصول سمجھ لیجیئے۔ 1۔اقتداء درست ہونے کے لئے نماز کے کسی بھی جزء میں امام کے ساتھ شرکت ضروری ہے یعنی جو افعال، نماز میں ادا کیے جاتے ہیں مقتدی ان میں سے کسی ایک فعل میں امام کے ساتھ شامل ہو جائے۔ 2۔نمازی پہلا سلام پھیرتے ہی نمازسے باہر ہو جاتا ہے۔ پوچھی گئی صورت میں اس شخص نے جب تکبیر تحریمہ کہی اس وقت امام صاحب سلام پھیر چکے تھے،یعنی وہ نماز سے باہر ہو چکے تھےاور یہ شخص امام صاحب کے ساتھ افعال نماز میں سے کسی فعل میں شریک نہیں ہوا،لہذایہ شخص جماعت میں شامل نہیں مانا جائے گا،اس پر لازم ہےکہ ،دوبارہ تکبیر تحریمہ کہہ کر نماز شروع کرے۔

1 جواب
29 جون، 2024

نماز میں سورہ فاتحہ سے پہلے اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھ لی تو کیا سورت ملانے سے پہلے بھی بسم اللہ پڑھی جائے گی۔

سورہ فاتحہ سے پہلے تعوذ(اعوذ باللہ)اور تسمیہ(بسم اللہ )پڑھنا سنت ہے،جبکہ فاتحہ کے بعد تسمیہ پڑھنا مستحسن یعنی اچھا عمل ہے۔نیز یہ حکم امام اور تنہا نماز پڑھنے والے دونوں کے لئے ہے،البتہ مقتدی کے لئے قرائت کرنا درست نہیں،اسی لئے وہ تسمیہ بھی نہیں پڑھے گا۔

1 جواب
29 جون، 2024

اگر کوئی شخص نماز میں تکبیر تحریمہ کہتے ہوئے،ہاتھ نہ اٹھائے،تو کیا اس کی نماز درست ہوجائےگی یا نہیں۔نیز ایسی نماز کو دوبارہ پڑھا جائے گایا سجدہ سہو سے نماز درست ہو جائے گی۔

تکبیر تحریمہ کہتے ہوئے،لفظ اللہ اکبر کہنا واجب،جبکہ ہاتھ اٹھانا سنت ہے۔لہذا اگر کسی نے تکبیر تحریمہ کہتے ہوئے ہاتھ نہ بھی اٹھائے ،تو اس کی نماز درست ہوگی۔ایسی نماز کو نہ ہی دوبارہ پڑھنا لازم اور نہ ہی سجدہ سہو لازم ہوگا۔

1 جواب
29 جون، 2024

کسی شخص کوآیۃ الکرسی یاد نہیں،اس نے نماز میں مسجد کی دیوار پر لکھی گئی آیۃ الکرسی دیکھ کر پڑھی ،اس کی نماز کا کیا حکم ہوگا۔

یہ ذہن نشین رکھیں کہ نماز میں تعلم(یعنی نماز کے خارج سے کوئی چیز سیکھنے ) سے نماز فاسد ہو جاتی ہے۔لہذا پوچھی گئی صورت میں یہ شخص دیوار سے لکھے ہوئے سے سیکھ کر پڑھ رہا ہے۔لہذا اس کی نماز بھی درست نہ ہوئی،اس پر لازم ہےکہ نماز دوبارہ پڑھے۔

1 جواب
29 جون، 2024

گھڑی میں ٹائم خراب ہونے کی وجہ سے ،اذان نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے ہی دے دی،لیکن اذان کے دوران ہی نماز کا ٹائم ہوگیاتھا،اب یہ اذان دوبارہ دی جائے یا پہلی اذان کافی ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ جس وقت کی اذان دی جا رہی ہے،اس نماز کا وقت ہونا ضروری ہے،لہذانماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے اُس وقت کی اذان نہیں دی جاسکتی، اگر دی گئی تو وہ اذان شمار ہی نہ ہوگی،اگرچہ اذان کے دوران نماز کا وقت شروع ہو جائے۔

1 جواب
29 جون، 2024

ضُوَرِيْبٌ اور اُمَيْوِيْتٌ از باب مات یمیت دونوں کی معنی کیا ہے ؟ جزاكم الله تعالي خيرا نوٹ: التصغیر یضاف الی الوصف لا الی الذات

تصغیر کے مختلف معانی ہوتے ہیں کبھی تو پیار و شفقت کے لئے بھی ہوتی ہے اور کبھی چھوٹا اور گھٹیا پن کے لیے بھی یہاں مارانے والا چھوٹا مرد مرنے والا چھوٹا مرد

صرف1 جواب
8 جون، 2024

مصدر اور اسم مصدر میں کیا فرق ہے؟ اور اسم مصدر کے کون کون سے اوزان ہیں۔۔۔ نیز کیا ثلاثی مزیدفیہ کے ابواب کے مصادر کے بھی کئی اوزان ہوتے؟

مصدر اور اسم مصدر میں قدر مشتق یہ ہے کہ دونوں حدوثی معنی پر دلالت کرنے میں مساوی ہوتے ہیں البتہ فرق اتنا ہے کہ مصدر اپنے فعل کے تمام حروف پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ اسم مصدر میں ڈے فعل کے بعض حروف کسی علت اور عوض کے محذوف ہوتے ہیں جیسے انبت نباتا و انباتا اس مثال میں نباتا اسم مصدر ہے کہ فعل تمام حروف پر مشتمل نہیں جیسے ھمزہ قطعی شروع میں نہیں ہے اور انباتا مصدر ہے کہ اس میں فعل کے تمام حروف موجود ہیں

صرف1 جواب
23 جون، 2024

نماز میں شلوار کے پائینچےٹخنوں سے نیچے رکھنے والے کی نماز کا کیا حکم ہے،کیا اس طرح نماز پڑھنا درست ہے۔

نماز اور نماز کےعلاوہ بھی شلوار کے پائینچے ٹخنوں سے اوپررکھنا سنت مبارکہ ہے،لہذا اگر کسی شخص نے بغیر تکبر کی نیت سےٹخنوں سے نیچے پائینچے رکھے ،تو مکروہ تنزیہی اور خلاف ِ سنت ہے۔ البتہ تکبر کی نیت سے پائینچے ٹخنوں سے نیچے لٹکانا حرام و گناہِ کبیرہ ہے،نیز اس صورت میں نماز مکروہ تحریمی ہے،جسے دوبارہ ادا کرنا واجب ہے۔

1 جواب
26 جون، 2024

صلوۃ اللیل کا کیا مطلب ہےاور یہ کب اور کس وقت پڑھا جائے، نیز اس کی کتنی رکعتیں ہیں اور ان رکعتوں میں کیا پڑھا جائے۔

صلوۃ اللیل کا مطلب را ت میں پڑھی جانے والی نماز،لیکن شرعی معنی یہ ہےکہ وہ نماز جو عشاء کی نماز کے بعد صلوۃ اللیل کی نیت سے پڑھی جائے۔ اس کا وقت نمازِ عشاء پڑھنے کے بعد سے ،فجر کی نماز کے وقت شروع ہونے سے پہلے تک ہے،اس دوران جس وقت چاہیں پڑھ سکتے ہیں،نیز اسے عام نماز کی طرح ہی پڑھا جائے گا۔ صلوۃ اللیل کی رکعتوں کی تعداد مقر ر نہیں ، اس کی کم ازکم دورکعتیں ہیں ،اوراس زیادہ جتنی چاہیں،پڑھ سکتے ہیں

1 جواب
26 جون، 2024

جماعت میں امام صاحب کےدائیں جانب کھڑے ہونا افضل ہےیا بائیں جانب؟عمومی طور پر لوگوں کو جو جانب قریب لگتی ہے،اسی طرف بیٹھ جاتے ہیں،تو بسا اوقات ایک طرف نمازی کم اور ایک طرف زیادہ ہو جاتے ہیں ،کیا ایسا کرنا درست ہے۔

صف بندی کے بارے میں بنیادی حکم یہ ہے کہ امام کی دونوں جانب صف برابر رکھیں، اس کا طریقہ یہ ہےکہ امام کےپیچھے اس کی سید ھ میں صف کی ابتداء کریں اور پھر دونوں جانب برابر برابر کھڑے ہوں، جب دونوں جانب نمازی برابر ہوجائیں،تو دائیں جانب کھڑے ہونا افضل ہے۔ البتہ اگر دائیں جانب لوگ زیادہ ہوں اور بائیں جانب کم ،تو اس صورت میں بائیں جانب ہی کھڑے ہونا افضل ہے، یہ افضل اور مسنون طریقہ ہے،البتہ اگر نمازی اس کے خلاف طریقہ اختیار کریں،تب بھی نماز درست ہوگی۔

1 جواب
26 جون، 2024

انگلیاں چٹخانہ کیسا ہے،نیز کیا انگلیاں چٹخانہ کیا صرف نماز میں منع ہےیا نماز کے بعد بھی منع ہے،اس کی وضاحت فرمادیجیئے۔

عام حالات میں انگلیاں چٹخانہ مکروہ ِ تنزیہی ہے،جبکہ نماز کے لئے جاتے ہوئے،نماز کا انتظار کرتے ہوئےاور حالتِ نماز میں مکروہِ تحریمی ،ناجائز و گناہ ہے،لہذا توبہ کرنے کے ساتھ نماز کو دوبارہ پڑھنا لازم ہے۔

1 جواب
26 جون، 2024

نمازی نے سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد قراءت شروع کی ،لیکن پھر وہ اگلی آیت بھول گیااور رکوع میں چلا گیا،تو کیا اس کی نماز درست ہوگئی؟

سورہ فاتحہ کے بعد اگر بقدرواجب قراءت (یعنی تین چھوٹی آیتیں یاایک بڑی آیت جوتین چھوٹی آیتوں کے برابرہو) پڑھ لینے کے بعد رکوع کیا، تب تو نماز درست ہوگئی۔ اور اگر واجب قراءت کی مقدار پوری کئے بغیر رکوع میں چلے گئے تھے،تو حکم یہ تھاکہ قیام میں واپس آئے اور واجب قراءت کی مقدار پوری کر کے پھر رکوع کرے اور آخر میں سجدہ سہو کرے۔ سائل ان اصولوں کے پیش ِ نظر اپنی اد ا کر دہ نماز کا حکم جان سکتا ہے۔

1 جواب
26 جون، 2024

پیاز یا لہسن کھا کر گھر ہی میں نماز پڑھی جا سکتی ہے؟

حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ ،نمازی جب نماز میں قراءت کر تا ہے،توفرشتہ اس کے منہ پر منہ رکھ دیتاہے،مزید فرمایا کہ فرشتے کے لئے اس سے زیادہ کوئی شی تکلیف دہ نہیں،کہ وہ اپنے ساتھی کو پڑھتا دیکھےاور اس کے منہ میں کھانے کے ریزے ہوں۔ لہذا نماز سے پہلے ہی اپنے منہ کو اچھی طرح صاف کر لیا جائے،چاہے نماز گھر میں پڑھی جائے یا مسجد میں۔

1 جواب
26 جون، 2024

ہماری مسجد کے صحن میں ایک مزار شریف بنا ہوا ہے،کیا ہم اسی مقام پر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

قبر کی موجودگی میں نماز اُس وقت منع ہے،کہ جب قبر نمازی کے بالکل سامنے ہو اور درمیان میں سترے کی مقدار کوئی چیز نہ ہو،لہذا اگردرمیان میں سترہ ہو یانمازی یسے مقام پر نماز پڑھ رہاہوکہ مزار اس کے دائیں،بائیں یا پیچھے ہو،تب تو نماز پڑھنے میں حرج نہیں۔

1 جواب
26 جون، 2024

میں نے اپنی جوانی میں کافی نمازیں قضا کی ہیں،اللہ تعالی معاف فرمائے،اب میں اُس کی قضا کرنا چاہتاہوں،لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اب مجھ میں پہلے جیسی طاقت نہیں ہے،گھٹنوں کے درد کی وجہ سے نماز بھی بیٹھ کر پڑھتا ہوں،اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو قضا مجھے ادا کرنی ہے،کیا میں وہ بیٹھ کر پڑھ سکتا ہوںیا مجھے کھڑے ہو کر ہی ادا کرنی ہوگی،کیونکہ جو قضا ہوئی ہیں،اس وقت تو میں بالکل ٹھیک تھا۔

عام حالات میں تو حکم یہی ہے کہ قضاء نماز اُسی طرح پڑھی جائے گی،جس طرح اد ا نماز پڑھی جاتی ہے،البتہ اگر کوئی عذر لاحق ہو،یعنی کسی وجہ سے رکوع ،سجود ،نہ کر سکتے ہوں،تو جس طرح ممکن ہو ،اپنے عذر کے مطابق قضا ،پڑھ سکتے ہیں۔لہذا مذکورہ صورت میں بھی سائل اگر بیٹھ کر قضا پڑھیں گے ،تو بالکل درست ہے،کھڑے ہو کر پڑھنا ضروری نہیں۔

1 جواب
26 جون، 2024

میں نماز پڑھتے ہوئے بار بار تشہد بھول جاتا ہوں،جس کی وجہ سے مجھےبار بار تشہد پڑھنا پڑ تا ہے،کیا میرا اس طرح نماز پڑھنا درست ہے۔

نماز میں بھولنے کی وجہ ،نماز میں توجہ کا نہ ہونا ہوتا ہے۔توجہ رکھنے کے لئے نماز میں پڑھی جانے والی تسبیحات ،سورتیں اور تشہد وغیرہ کے ترجمے کو یاد کر لیا جائےاور نماز پڑھتے ہوئے اس ترجمے پر توجہ رکھیں ،تو ان شاءاللہ بھولنے کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ بہرحال تشہد کی تکرار اگر فرض ، واجب، سنن موکدہ کے قعدہ اولی میں کی گئی ہے،تو یہ نمازدرست نہ ہوئی،اس کا دوبارہ ادا کرنا اور اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرنا لازم ہے۔ اور اگرفرض، واجب اور سنن مؤکدہ وغیرموکدہ اورنوافل کےقعدہ اخیرہ میں یاسنن غیرموکدہ اورنوافل کے قعدہ اولی میں تشہد کا تکرارکیا ،تو نماز درست ہو جائے،البتہ بہتر یہی ہے کہ اس عمل سے بچا جائے۔

1 جواب
26 جون، 2024

فمن کانت ھجرته الی اللہ و رسوله فھجرته الی اللہ و رسوله۔ اذ طلع علینا رجل شدید بیاض الثیاب شدید سواد العشر۔ الاسلام ان تشھد ان لا اله الا اللہ و ان محمد رسول اللہ ۔ وتقیم الصلوۃ و تؤی الزکوۃ وتصوم رمضان و تحج البیت۔ ان تمام کی نحوی ترکیب کیسے ہو گی؟

من شرطیہ مبتدا ہے کانت فعل ناقص ھجرتہ مرکب اضافی اس کانت کا اسم الی جار اللہ و رسوله معطوف علیہ معطوف ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ہوکر ثابتۃ کے متعلق ہو کر خبر فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط ف جزائیہ ھجرته مبتداء الی اللہ و رسولہ بترکیب سابق خبر مبتداء خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوکر جزاء شرط و جزاء ملکر من کی خبر من مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ اذ برائے مفاجاۃ غیر عاملہ طلع فعل رجل موصوف شدید بیاض الثوب مرکب اضافی ہوکر صفت اول شدید سواد الشعر صفت ثانی موصوف اپنی دونوں صفات سے ملکر فاعل فعل اپنے فاعل سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ الاسلام مبتداء ان مصدریہ تشہد فعل انت ضمیر فاعل ان مخففہ من المثقلہ ھو ضمیر شان اس کا اسم لا نفی جنس الہ مبدل منہ الا حرف استثناء اللہ بدل مبدل منہ بدل ملکر لاء نفی جنس کا اسم موجود محذوف لاء نفی جنس کی خبر لاء نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر معطوف علیہ و حرف عطف ان حرف مشبہ بالفعل محمد اس کا اسم رسول اللہ خبر حرف مشبہ بالفعل اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوکر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر تشھد کا مفعول بہ فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر الاسلام کی خبر الاسلام مبتداء اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ تقیم فعل انت ضمیر فاعل الصلوۃ مفعول بہ جملہ فعلیہ خبریہ بقیہ تراکیب بھی تقیم الصلاہ کی ظرح ہوں گی مزید معلومات کے لئے اس واٹس ایپ نمبر پر میسیج کر کے سمجھ لیں 03409124904

نحو1 جواب
25 جون، 2024

خُزُوْا

یہ صیغہ بر وزن رُمُوا ہے صرفی تحقیق یوں ہوگی صیغہ جمع مذکر غائب فعل ماضی مثبت مجہول ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل خُزِیُوا تھا یاء مضموم ما قبل مکسور ہے اور اس کے بعد واو جمع ہے تو اس یاء کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر دی تو اجتماع ساکنین کی وجہ سے یاء حذف ہوگئی تو پیچھے خزوا بچ گیا اس میں ناقص کے قواعد میں سے پانچواں قاعدہ لگا ہے

صرف1 جواب
24 جون، 2024

اعراب کی مکمل معرفت کے حصول پر کوئی جامع کتاب کا نام بتادیں

اعراب کی معرفت کے لئے مختصر فنون کی کتابیں مطالعہ میں رکھیں ہر لفظ کا اعراب پرکھیں جیسے زید قائم میں زید مرفوع منصوب یا مجرور ہے ؟ اگر مرفوع ہے تو مرفوعات میں سے کیا بن رہا ہے مثلا مبتدا بن رہا ہے تو خبر کہاں ہے وغیرہ یوں ذہن میں سوال لیکر روزانہ کسی بھی ایک کتاب کی ایک لائن کو حل کریں اور مختصر نحو کے کتابچے مثلا نحو میر خلاصۃ النحو وغیرہ بھی مطالعہ میں رکھیں

نحو1 جواب
25 جون، 2024

مکمل اعداد کے اعراب لگانے کا طریقہ ارشاد فرما دیجئے کہ کونسا عدد مبنی ہوتا ہے اور کونسا منصرف یا غیر منصرف ہوتا ہے

گیارہ سے انیس تک کے اعداد مبنی بر فتح ہوتے ہیں بقیہ اعداد معرب ہوتے ہیں ان پر اعراب عامل کے مطابق آتا ہے اور دو سے لیکر دس تک کے اعداد اگر فعال یا مفعل کے وزن پر ہوں تو غیر منصرف ہوں گے

نحو1 جواب
25 جون، 2024

شذالعرف فی فن اصرف یاد کرنے کا آسان طریقہ بتایا

اولا اس کے ابواب اور فصل یاد کریں فہرست میں ککھے ہوں گے پھر ہر باب کی ہر فصل کا خلاصہ یاد کریں اور باربار پڑھنے سے پختہ یاد ہو جائے گی علماء فرماتے ہیں السبق حرف و التکرار الف سبق یک حرف ہو تو اس کی تکرار ایک ہزار بار ہونی چاہئے

صرف1 جواب
25 جون، 2024

سخرنا لہ الریح اور کذبت قبلھم قوم نوح ان دونوں کی نحوی ترکیب کیسے ہوگی

سخرنا فعل نا ضمیر فاعل لہ جار مجرور ظرف لغو الریح مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ کذبت فعل قبلھم مرکب اضافی مفعول فیہ قوم نوح مرکب اضافی ہوکر فاعل فعل فاعل مفعول فیہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
31 مئی، 2024

ليس فى اقل من خمس ذود من الإبل صدقة یعنی پانچ اونٹوں کے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے ۔۔اس جملے کی ترکیب کیا ہوگی برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں

لیس فعل ناقص صدقۃ لیس کا اسم فی جار اقل اسم تفضیل من جار خمس مضاف ذود مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر ذو الحال من الابل جار مجرور ملکر ظرف مستقر ہوکر حال ذو الحال حال ملکر مجرور من جار اپنے مجرور سے ملکر اقل کا ظرف لغو اقل اپنے ظرف لغو سے ملکر فی کا مجرور فی جار اپنے مجرور سے ملکر ظرف مستقر ہوکر خبر مقدم فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
8 جون، 2024

قطام کی بحث

قطام کی بحث جیسا کے کافیہ میں عدل کے آخر میں چھی مصنف عدل تقدیری میں بیان کیا ہے اس بحث کا ما حصل یہ ہے کہ قطام وغیرہ اسماء دو حصوں میں منقسم ہیں ایک ذوات الراء جن کے آخر میں راء آتی ہے جیسے حضار دوم غیر ذوات الراء جن کے آخر میں راء نہیں ہوتی تو بنی تمیم کی لغت میں غیر ذوات الراء غیر منصرف مستعمل ہوتے ہیں تو اس میں وصف کے ساتھ عدل تقدیری مانا گیا ہے اور غیر ذوات الراء بنی تمیم کے ہاں مبنی ہوتے ہیں جبکہ اہل حجاز ان دونوں کلمات کو مبنی ہی مانتے ہیں

نحو1 جواب
24 جون، 2024

تشہد اور درود شریف پڑھنے کے بعد ربنا اتنا فی الدنیا۔۔۔یا ۔۔۔رب اجعلنی مقیم الصلوۃ ہی پڑھا جائے،یا کوئی بھی دعا پڑھی جا سکتی ہے ؟

مستحب تو یہی ہے کہ یہ دعا پڑھی جائے۔ رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۔ اس کے علاوہ کوئی بھی دعائے ماثورہ جوقرآن یا کسی حدیث میں بیان ہوئی ہو،پڑھنا سنت ہے۔

1 جواب
24 جون، 2024

فجر کی نماز نہیں پڑھی ،تو قضا کرتے ہوئے صرف فرض پڑھیں گے یا سنتوں کی بھی قضا کرنی ہوگی؟

اصول تو یہی ہے کہ قضا کرتے ہوئے ،فقط فرائض و واجبات ہی کی قضا کی جائے گی ،سنن کی نہیں،البتہ اگر موجودہ دن کی فجر قضاہوئی اور زوال سے پہلے ہی اسے ادا کر رہے ہیں،توپھر فرض کے ساتھ سنت کی بھی قضا کرنی ہوگی۔

1 جواب
24 جون، 2024

مجھے نماز پڑھتے ہوئے یہ خیا ل آیاکہ نماز میں رکوع تو ایک ہی کرتے ہیں،تو سجدے دو کیوں کرتے ہیں،اس کی کوئی خاص وجہ ہےیا بس ہمیں اسی طرح حکم ہے،اس لئے کرتے ہیں۔

جواب سے قبل یہ بات ذہن نشین رکھیں ،کہ اللہ تبارک وتعالی اور اس کے رسول نے جو احکامات دئیے ہیں ،ان میں یقیناً کثیر حکمتیں موجود ہوتی ہیں،پھر کبھی یہ حکمتیں ہمیں سمجھ آتی ہیں اور کبھی نہیں،نیز جب کبھی کسی چیز کی حکمت ہماری ناقص عقل میں نہ آئے ،تو اس پر قیاس آرائیاںکرنے کے بجائے یا اپنی عقل کے گھوڑے چلانے کے بجائے ،اس حکم کو حق جانتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہونا چاہیئے۔ جہاں تک دو سجدوں کا معاملہ ہے،تو اس حوالے سے کتب میں موجود ہے کہ ، اﷲ تعالیٰ نے جب اولادآدم علیہ الصلوۃ والسلام سے عہد لیا جس کا ذکرا ﷲتعالی نے قرآن عظیم میں بھی ذکر فرمایا، وَ اِذْ اَخَذَ رَبُّكَ مِنْۢ بَنِیْۤ اٰدَمَ مِنْ ظُهُوْرِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ اَشْهَدَهُمْ عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْؕ-قَالُوْا بَلٰىۚۛ-شَهِدْنَاۚۛ-اَنْ تَقُوْلُوْا یَوْمَ الْقِیٰمَةِ اِنَّا كُنَّا عَنْ هٰذَا غٰفِلِیْنَ"اور اے محبوب! یاد کرو جب تمہارے رب نے اولاد آدم کی پشت سے ان کی نسل نکالی اور انہیں خود ان پر گواہ کیا ، کیا میں تمہارا رب نہیں، سب بولے کیوں نہیں ہم گواہ ہوئے۔ (سورۃ الاعراف:172 تواس عہد کے بعد سب کو بطور تصدیق سجدے کا حکم دیا تو تمام مسلمان سجدہ ریز ہوگئے، لیکن کافر کھڑے رہ گئے جب مسلمانوں نے سجدے سے سر اٹھایا اور دیکھا کہ کفار نے سجدہ نہیں کیا، تو وہ دوبارہ اﷲتعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے سجدہ ریز ہوگئے کہ اﷲ تعالی نے انھیں سجدہ اول کی توفیق دی ، لہذا نماز میں دو سجدے فرض ولازم ہوگئے اور رکوع ایک ہی رہا۔

1 جواب
24 جون، 2024

،، اشتريت هذا القلم بدرهم ،، اس جملہ کے کہنے والے کو سچا یا جھوٹا کہنا درست ہے ، پھر بھی یہ جملہ جملئہ إنشائیہ کیوں ?

در اصل یہ جملے انشاء غیر طلبی کے قبیل سے ہیں اور انشاء غیر طلبی اصل میں خبر ہوتی ہے وہاں سے اسے نقل کرتے ہیں انشاء کی طرف تو ایسے جملے دو طرح کا احتمال رکھتے ہیں انشاء و خبر دونوں کا اگر اس جیسے جملے سے عقد (ڈیل) یا کوئی معاملہ طے کیا جا رہا ہے تو یہ از قبیل انشاء ہوں گے اگر کسی عقد یا معاملے کی خبر دی جا رہی ہو تو خبر ہوں گے

نحو1 جواب
20 جون، 2024

کیا معطوف معطوف علیہ اور حرف عطف عامل اور معمول بنتے ہیں؟ اگر بنتے ہیں تو کون عامل ہوتا ہے اور کون معمول اور اگر عامل اور معمول نہیں بنتے تو کیوں نہیں بنتے۔

معطوف علیہ اگر عوامل کی کیٹگری سے ہو تو عامل بن جاتا ہے ورنہ نہیں معطوف کا بھی یہی حکم ہے حرف عطف عامل نہیں ہوتا

نحو1 جواب
21 جون، 2024

حذاء منكبين مقارنة کی صرفی تحقیق بتائیے

حذاء اسم جامد ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی مادہ ح ذ و اصل حذاو تھا واو الف زائدہ کے بعد واقع ہوئی تو اسے ھمزہ سے بدل دیا تو حذاء ہوگیا منکبین اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح مادہ ن ک ب مقارنۃ مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب مفاعلہ

صرف1 جواب
17 مئی، 2024

ثم یلبّی حتی یدخل مکۃ فیطوف لگا اس کی نحوی ترکیب کیسے ہوگی؟

ثم حرف عطف یلبی فعل ھو ضمیر اس کا فاعل حتی حرف جر اس کے بعد ان مقدر یدخل فعل ھو فاعل مکۃ مفعول فیہ جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر معطوف علیہ فاء حرف عطف یطوف فعل ھو ضمیر فاعل جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر ان مقدر کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو گا پھر حتی جار کا مجرور جار مجرور ملکر یلبی کا ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 مئی، 2024

بعض نمازی نماز کے بعد سجدے میں جا کر دعا مانگتے ہیں،کیاایسا کرنا درست ہےاور کیا یہ ہر نماز میں کیا جا سکتاہے؟

نماز کے بعد صر ف دعا کی غرض سے سجدہ کرنے سے اجتناب کیا جائے،کہ اس میں علماءکا اختلاف ہے،البتہ اللہ تعالی کی نعمتوں پر یا نماز و دعا کی توفیق ملنے ہر شکرانے کا سجدہ کیا جائےاور اس میں دعا کی جائے ،تو اس کے جائز ہونے میں سب کا اتفاق ہے،لہذا یہ عمل کرنا چاہیئے۔ نیز یہ ایک نفلی سجدہ ہےاور اصول یہ ہے کہ جن اوقات میں نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے ،ان میں نفلی سجدہ کرنا بھی مکروہ ہے،لہذا فجر کے مکمل وقت میں اور عصر میں ،نمازِ عصر کے بعد سے مغرب تک اس طرح سجدہ کر کے دعا کرنا درست نہیں۔

1 جواب
22 جون، 2024

سلام پھیرتے ہوئے دائیں،بائیں چہرہ کرنا ضروری ہے،اگر کوئی صرف سلام پڑھے،لیکن چہرہ دائیں،بائیں نہ پھیرے ،تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟

نماز ختم کرنے کے لئے ،لفظ السلام کہنا واجب،ورحمۃ اللہ کہنا سنت ،نیز پہلے سلام پر سیدھی طرف اور دوسرے سلام پر الٹی طرف چہرہ پھیرنا سنت ہے۔اگر کوئی سلام کہے ،لیکن چہرہ نہ پھیرے ،تب بھی اس کی نماز ہو جائے گی،لیکن سنت کے عظیم ثواب سے محروم رہے گا۔

1 جواب
22 جون، 2024

دو افرا دکی کوئی نماز قضا ہوگئی ،تو کیا وہ جماعت کے ساتھ قضا پڑھ سکتے ہیں یا الگ الگ پڑھنی ہوگی۔

جماعت کے ساتھ قضا ادا کرنا اسی صورت میں افضل و مسنون ہے،جبکہ کسی عام عذر کی بنا پر پوری جماعت کی نماز قضا ہو گئی ہواور اگر کسی خاص عذر کی وجہ سے کچھ افراد کی نماز قضا ہوئی ،تو الگ الگ ہی پڑھنا ہوگی۔

1 جواب
22 جون، 2024

مسجد میں رکھی گئی ٹوپیاں،جن کی حالت عمومی طور پر اتنی اچھی نہیں ہوتی،انہیں پہن کر نماز پڑھی جا سکتی ہے؟

یہ اصول ذہن نشین رکھیں کہ ایسا لباس جسے معزز لوگوں کے سامنے پہن کر جا ناشرم و عار کا باعث سمجھا جاتاہو، اسے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ مساجد میں رکھی ہوئی ٹوپیاں عمومی طور پر اسی حالت میں ہوتی ہیں ،کہ جنہیں پہن کر معزز افراد کی محفل میں جاناپسند نہیں کیا جاتا،لہذا ایسی ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا بھی مکروہ ہے۔نیز مکروہ سے مراد مکروہِ تنزیہی ہے،یعنی شریعت کو نا پسند ضرور ہے،لیکن نماز ہو جائے۔

1 جواب
22 جون، 2024

یزکر صحابة میں صحابة میں ت کونسی ہے ۔۔ پیچے مزکر آگے مونث کیوں؟

صحابۃ جمع ہے صحابی کی اس میں تاء اگرچہ تانیث کی ہے لیکن ایک قاعدہ ہے کہ فاعل اگر مؤنث غیر حقیقی ہو تو فعل کو مذکر و مؤنث دونوں طرح لانا جائز ہے یہاں صحابۃ میں تاء تانیث کی ہے اور یہ حقیقی مؤنث نہیں ہے تو فعل مؤنث بھی آ سکتا ہے مذکر بھی

نحو1 جواب
16 جون، 2024