عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 4,736 جوابات شدہ سوالات

منْ لم یتعلم الادب فی بیت ابیه لا تستطیع البشر أن تربیه اسکی ترکیب کیجئے؟

من شرطیہ مبتدا لم یتعلم فعل ھو ضمیر فاعل الادب مفعول بہ فی جار بیت ابیه بترکیب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول بہ اور ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط لا یستطیع فعل البشر فاعل ان مصدریہ یربی فعل ھو ضمیر فاعل ھاء ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزاء شرط و جزاء ملکر من کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
28 جنوری، 2025

اصفا و المروۃ ھما جبلان یقعان فی فی المسجد الحرم کی صرفی و نحوی تحقیق کیجئے

الصفا معطوف علیہ المروۃ معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر موصوف ھما مبتدا جبلان خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مبتدا یقعان فعل الف تثنیہ اس کا فاعل فی جار المسجد الحرام موصوف صفت ہو کر اس کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
26 جنوری، 2025

تنازع فعلان کی وضاحت کریں ،؟

تنازع فعلان در اصل یہ اس صورت کا نام ہے جب فعل یا شبہ فعل دو ہوں اور دونوں کا معمول ممکنہ طور پر ایک ہو یعنی یہ دونوں اس معمول میں عمل کر سکتے ہوں لیکن عمل صرف ایک ہی کا ہوگا تو اس صورت کو تنازع فعل کہتے ہیں ھدایۃ النحو میں مزید اس کے قواعد اور صورتیں وغیرہ جان سکتے ہیں

نحو1 جواب
15 جنوری، 2025

حروف زیادت جملہ میں کیا کام کرتے ہیں مثال دے مع ترجمہ

حروف زیادت جملہ میں مختلف کام کرتے ہیں جیسے بعض حروف تاکید کا کام کرتے ہیں جیسے سورۃ الفاتحہ کے آخر میں و لا الضالین میں لا تاکید کا افادہ کرتا ہے ایسے بعض حروف تاکید و استغراق کا فائدہ دیتے ہیں ایسے فوائد جاننے کے لیے بلاغت کا مطالعہ فرمائیں

نحو1 جواب
23 جنوری، 2025

و سیأتی ذکرھا فی القسم الثالث إن شاءاللہ تعالی... اس میں ان شاء اللہ تعالی اگر شرط ہے تو اسکی جزا مضارو ہے اور اس پر سین داخل ہے تو فا لانا واجب ہوا یہاں فا کیوں داخل نہیں یہ ھدایہ النحو کی عبارت ہے مکتبہ المدینہ سے جو چھپی ہے صفحہ اا5 کی جلد جواب عنایت فرما دیجیے

اس کی دو صورتیں ہیں جزا محذوف ہے جس پر پہلے والا جملہ دلالت کر رہا ہے۔ اس کی جزا ما قبل جملہ ہے لیکن ما قبل ہونے کی وجہ سے اس پر احکام لاگو نہیں ہوں گے۔

نحو1 جواب
26 جنوری، 2025

اسم مفعول مقول میں جو اختلاف ہے اس میں پہلی و اصل ہے یا دوسری و اصل ہے یہاں کس کو حذف کرے پہلی واؤ کو حذف کرے یا دوسری کو حذف کرے دلائل کے ساتھ بتائیں

اس میں اختلاف ہے امام اخفش کے نزدیک پہلی واو کو حذف کیا جائے گا جو حروف اصلیہ میں سے ہے کیوں دوسری اسم مفعول کی علامت ہے اور علامت حذف نہیں کی جاتی دوسرا قول امام سیبویہ کا ہے وہ کہتے ہیں دوسری واؤ حذف کریں گے کیوں وہ زائد ہے اور زائد حذف کرنا قیاس کے موافق ہے امام سیبویہ کا قول راجح ہے دوسری واؤ حذف کریں گے

نحو1 جواب
19 جنوری، 2025

جاءنى رجل مات ابوه تركب کرتے ہے

جاء فعل نون وقایہ یاء ضمیر متکلم مفعول بہ رجل موصوف مات فعل ابو مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مرکب توصیفی ہو کر فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
24 جنوری، 2025

اَلآمِرُ بِالمَعرُوفِ کَفَاعِلَةٌ کا معنی کیا ہے

ال موصولہ آمر اسم فاعل ھو ضمیر فاعل ب جار المعروف مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر صلہ اسم موصول اپنے صلہ سے ملکر مبتدا ک جار فاعل مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
21 جنوری، 2025

ترکیب نحوی کی بنیادی ساخت , قدم بہ قدم طریق کار( Scheme) کیا ہے؟ کیا ترکیب نحوی کا کوئ سافٹ وئر ہے؟

ترکیب نحوی کا کوئی سافٹ ویئر نہیں ہے اس کی تقسیم آپ اس طرح کر سکتے ہیں وہ جملہ جو اسم سے شروع ہو جسے جملہ اسمیہ کہتے ہیں اس کی ترکیب کرنا سیکھیں خبر کس کس طرح آتی ہے مقدم و موخر خبر ظرف اور جار مجرور وغیرہ اس کے بعد جملہ فعلیہ فعل و فاعل مفعول بہ ظرف لغو وغیرہ پر پریکٹس کریں اس کی بنیادی ساخت تو یہ ہوگئی اب اس کی سکیم یہ ہوگی کہ آپ نحو کی بنیادی کتب جیسے خلاصۃ النحو یا نصاب النحو وغیرہ جن میں مثالوں کے مشقیں بھی دی گئی ہوں وہ کتب لیں اور ان کی تراکیب کرنا شروع کریں پھر آہستہ آہستہ مثالوں سے جملوں پر آ جائیں یوں آپ چلتے جائیں

نحو1 جواب
25 جنوری، 2025

پیارے بھائی اسم فاعل جو الف لام کے ساتھ ہو وہ معرفہ تبھی ہوگا جب اس اسم فاعل کو ثبوتی مانے اگر اس کو حدوثی مانے تو وہ نکرہ ہوتا ہے اور الف لام اسمی ہوتا ہے (یعنی معرفہ ہونے کی حالت میں اسم فاعل ثبوتی ہی ہوتا ہے ) عمل تو مطلقا کرنا چاہئے آپ کہ رہے ہو ثبوتی ہو تو عمل نہیں کرےگا ہم کہ رہے ہیں اسم فاعل معرفہ حدوثی ہو نہیں سکتا

یہ بات درست نہیں ہے کہ اسم فاعل حدوثی پر جو الف لام آتا ہے وہ اس کو معرفہ نہیں کرتا بلکہ معرفہ کرتا ہے اور اس کی بہت ساری مثالیں مل جائیں جیسے زید الضارب بکرا قائم وغیرہ

نحو1 جواب
25 جنوری، 2025

اسم فاعل پر ( الف لام) اسمی ہو یا حرفی کیا اسم فاعل دونوں حالتوں میں عمل کریگا اگراسم فاعل پر ( الف لام ) ہونے کے با وجود کسی وجہ سے عمل نہ کرے تو وہ کیا وجہ ہے؟

اسم فاعل پر جب الف لام آ جاتا ہے تو وہ مطلقا عمل کرتا ہے سوائے اس صورت کے کہ جب اسم فاعل ثبوتی معنی میں ہو تو عمل نہیں کرے گا

نحو1 جواب
21 جنوری، 2025

تابع المنادی لہ الاحکام التالیۃ ۔ اردو میں قاءدہ بیان کر دیں

توابع منادی پہلی قسم نعت توکید عطف بیان عطف بالحرف اگر یہ مضاف ہوں اور الف لام سے خالی ہوں تو نصب واجب ہوگا نعت کی مثال یا مجاھدا شجاعا عطف بیان کی مثال یا مسلمین اھلَ الایمان دوسری قسم جس پر رفع واجب ہے یہ ای ایۃ ھذا کی صفت پر ہوتا ہے جیسے یا ایھا الناس وغیرہ تیسری قسم رفع اور نصب دونوں جائز ہیں صفت جو مضاف ہو الف لام کے ساتھ ہو جیسے یا زید الحسن وجہ صفت توکید عطف بیان جب یہ اضافت کے بغیر ہوں الف لام ہو یا نا ہو عطف بالحرف جس پر الف لام ہو جیسے یا زید و العاقلُ یا العاقلَ چوتھی قسم وہ توابع جو مستقل منادی کے حکم میں ہوتے ہیں یعنی ان کا اعراب وہی ہوگا جو ایک منادی کا ہوتا ہے اگر مضاف نا ہوں تو مضموم ہوں گے مضاف ہوں تو منصوب یہ بدل اور عطف بالحرف جو بغیر الف لام کے ہو

نحو1 جواب
15 جنوری، 2025

ناقص کے قواعد یرضیٰ اور یرمی کی تفصیل بتائیں

یرضٰی کا قاعدہ واؤ اور یاء متحرک ہوں اور ما قبل مفتوح ہو تو اس واؤ اور یاء کو الف سے بدلنا واجب ہے جیسے یرضی اصل میں یَرضَیُ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو یرضٰی ہو گیا یَرمِی یاء مضموم ہو اور ما قبل مکسور ہو تو اس یاء کو ساکن کر دینا واجب ہے جیسے یرمِیُ یاء مضموم ہے ما حرف میم کسرہ ہے تو یاء کو ساکن کر دیا تو یرمِی ہو گیا

نحو1 جواب
20 جنوری، 2025

ولئن صبرتم لھو خیر اللصابرین۔ اس آیت کی اصل ترکیب کیا ہے۔

«وَلَئِنْ» الواو عاطفة واللام موطئة للقسم وإن شرطية «صَبَرْتُمْ» ماض وفاعله وجملة الشرط ابتدائية «فهو» «خَيْرٌ» الفاء رابطة للجواب ومبتدأ وخبر والجملة في محل جزم جواب الشرط «لِلصَّابِرِينَ» متعلقان بخير

نحو1 جواب
16 جنوری، 2025

حرف جارہ میں کتنے حرف زائد ہیں اورحرف جارہ کے زائد ہونے کی پہچان کیا ہے ؟

حروف جار میں سے چار حروف زائد ہوتے ہیں من باء کاف لام کاف کی زیادتی سماعی ہے یعنی اس کا کوئی قاعدہ نہیں ہے لام کی زیادتی اس مفعول بہ میں ہوتی ہے جو اپنے فعل پر مقدم ہو اسے لام تقویۃ کہتے ہیں من کی زیادتی فاعل مفعول بہ مبتدا میں ہوتی ہے اس کی دو شرطیں ہیں ایک تو پہلے نفی نہی استفہام ہو اور مجرور نکرہ ہو باء کی کے زائد ہونے کی پہچان 1 کفی کے فاعل پر زائد ہوتا ہے 2 مفعول بہ پر زائد ہوتا 3 لیس کی خبر پر 4 مبتدا پر زائد ہوتا ہے جب مبتدا لفظ حسب ہو 5 حال جب حال کا عامل منفی ہو لیکن یہ زیادتی سماعی ہے

نحو1 جواب
8 جنوری، 2025

ذو كو وضع كيا حے اسم جنس نكرة كے لئے تا كه ذو معرفة كي طرف اضافة هوتيںهيں جيسا كه ذو القرنين. ذو النون. ذو النورين. ذو اليدين. ذي الطول... ان كي تفصيلا تشريح فرماءيں

ذو کو اسم جنس نکرہ کے لئے وضع نہیں کیا گیا بلکہ ذو کی اضافت اسم۔جنس غیر وصف کی طرف ہوتی ہے یعنی ایسے کلمہ کی طرف ہوتی ہے جو جنس اور ہو وصف نا ہو تو ذو کے ذریعے اسے وصف یعنی صفت بنایا جاتا ہے

نحو1 جواب
11 جنوری، 2025

ما افعلہ و افعل بہ ۔۔ کی ترکیب کریں

ما بمعنی شیئ عند سیبویہ مبتدا افعل فعل ھو ضمیر فاعل ھاء ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ افعل به افعل فعل ب جار زائد ھاء ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ یہ ترکیب بصریوں کے نزدیک ہے کوفیوں کے نزدیک افعل فعل انت ضمیر اس میں فاعل ب جار زائدہ ھاء ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
11 جنوری، 2025

غير كي تفصيلا تقرير فرماءيں.. كب صفت هوتا هيں

غیر کی دو صورتیں ہیں پہلی صفت واقع ہوتا ہے صفت تب بنتا ہے جب اس سے پہلے نکرہ یا نکرہ کے حکم میں جو اسم ہو وہ موجود ہے اور غیر سے پہلے اور بعد والا دونوں متغایر یعنی الگ الگ چیزیں ہوں دوسری صورت استثناء کی ہے اس صورت میں اس کا اعراب وہی ہوتا ہے جو الا کے بعد والے اسم کا ہوتا ہے اس کی پہچان یوں رکھ لیں کہ اس کی جگہ اگر الا رکھ کر ترجمہ کریں اور معنی دونوں کا ایک جیسا ہو تو الا کے معنی میں ہوگا ورنہ نہیں

نحو1 جواب
11 جنوری، 2025

اِیَّاک والاَسَدَ کی پوری تحقیق بیان کیجئے کہ اصل ترکیب کیا تھی اور ایسے کیسے بن گیا ؟ نیز ترکیب میں کیا کیا واقع ہو سکتا ہے؟

محترم یہ عبارت تحذیر ہے تحذیر یعنی کسی شخص کو کسی چیز ڈرانا یا بچانا یہ عربی زبان کا اسلوب ہے کہ وہ جلد بازی میں اس طرح کی تعبیر یا الفاظ استعمال کرتے ہیں جیسے آپ کی دی گئی مثال میں کہ کوئی شخص جنگل میں کھڑا ہے اس کے پیچھے بہت تیزی سے دوڑتا ہوا شیر آ رہا ہے تو وہاں موجود شخص اس کو پوری بات بتانے یا کہنے کے بجائے صرف شیر شیر کہہ دے گا تو عربی میں بھی ایسے ہی ہوتا ہے موجودہ عبارت اصل میں ایاک و الأسد ہے صن فعل انت ضمیر فاعل ایاک مفعول بہ یہ سب ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہو جائیں اور الأسد سے پہلے کوئی بھی مناسب فعل نکال لیں جیسے ابغض وغیرہ

نحو1 جواب
7 جنوری، 2025

ھذا قسمی فیما املک ،فلا تلمنی فیما تملک،ولا املک۔ اس کی ترکیب کریں

ھذا مبتدا قسمی بترکیب اضافی ذو الحال فی جار ما موصولہ املک فعل انا ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتا کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ لاتلم فعل انت ضمیر فاعل نون وقایہ یاء ضمیر متکلم مفعول بہ فیما تملک و لا املک بترکیب حسب جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل اپنے فاعل ظرف لغو اور مفعول بہ سے ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا

نحو1 جواب
12 جنوری، 2025

معِی میں یا ے متکلم ہے اور اس کا اعراب تینوں حالتوں میں تقدیری ہوتا ہے تو( معیَ ) پر فتحہ کیسے آ گیا

محترم یاء متکلم مبنی ہے اس کا اعراب ہمیشہ محلی ہوتا جو تینوں حالتوں میں تقدیری اعراب والک بات ہے وہ یاء کی طرف مضاف اسم کی ہوتی ہے جیسے یہاں مع کا اعراب تقدیری ہے رہی بات فتحہ کی تو یاء پر سکون اور فتحہ دونوں جائز ہوتے ہیں لیکن جب اس سے پہلے کوئی ساکن آ جائے تو فتحہ واجب ہوتا ہے

نحو1 جواب
13 جنوری، 2025

کانَتْ فِى السَّرْجِ وَالرَّكَابَىْنِ. اس جملے کی نحوی ترکیب فرما دیں

کانت فعل ناقص اس میں ھی ضمیر اسم فی جار السرج معطوف علیہ و حرف عطف الرکابین معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتۃ کے متعلق اس میں ھی ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر فعل ناقص اپنے اسم و خبر ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
13 جنوری، 2025