عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

لاۓ نفی جنس اور لا مشبہ بلیس میں واضح فرق بتا دیجیۓ ۔۔نیز (لا رجٌل افضلَ منہ) میں لاے مشبہ بلیس ہے اور( لا رجلَ قائم) میں لاے نفی جنس ہے تو جسطرح لا یہاں لا رجل کی صفت ِجنس کی نفی کر رہا ہے تو اس طرح پہلی مثال میں بھی تو لا رجل پر داخل ہوا ہے دونوں میں فرق کیسے کریں ؟

لاء نفی جنس میں فرق لفظی اعتبار سے کوئی نہیں کسی بھی مثال میں آپ لاء نفی جنس اور لا مشابہ بلیس دونوں مراد لے سکتے ہیں صرف معنی کا فرق ہوگا مثلا لا رجل افضل منہ یہاں لاء نفی جنس بھی ہو سکتا ہے اور مشابہ بلیس بھی کہاں لاء نفی جنس اور کہاں مشابہ بلیس مراد لینا ہے اس کی تعیین عبارت کے سیاق سے ہوتی ہے اگر عبارت کا سیاق جنس سے نفی کا تقاضا کرتا ہے تو لاء نفی جنس اور اگر مطلقا نفی مراد ہے تو لا مشابہ بلیس ان میں واضح فرق معنی کا ہے

نحو1 جواب
26 نومبر، 2025

کل من علیہا فان کی ترکیب کیا ہے

کل مضاف من موصولہ علیھا جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثبت فعل کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ظرف مستقر ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا فان خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
5 دسمبر، 2025

من کان لہ شعرٌ فليكرمه کی نحوی ترکیب

من شرطیہ مبتدا کان فعل ناقص ل جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتا کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر شعر فعل ناقص کا اسم کان فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط ف جزائیہ لیکرم فعل اس میں ھو ضمیر فاعل ھاء ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہو کر جزاء شرط و جزاء ملکر خبر من شرطیہ مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
5 دسمبر، 2025

اذا قضى الله بعبد ان يموت بارض جعل له اليها حاجه کی نحوی ترکیب۔

اذا اسم ظرف برائے شرط مفعول فیہ مقدم قضی فعل اللہ اسم جلالت فاعل ب جار عبد مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو ان مصدریہ یموت فعل ھو ضمیر فاعل جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو وغیرہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط جعل لہ الیہ حاجۃ جعل فعل ھو ضمیر فاعل لہ الیہ دونوں ظرف لغو حاجۃ مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزاء

نحو1 جواب
5 دسمبر، 2025

اسم کتنے صورتوں میں تام ہوتا ہے

اسم تام وہ اسم ہوتا ہے جو ایسی حالت میں ہو کہ وہ مضاف نا ہو سکتا ہے اور اسم تام دو طرح کے ہوتے ہیں جو بنفسہ تام ہوں جیسے اسم ضمیر اور اسم اشارہ اور دوسری قسم وہ جو بنفسہ تام نا ہو جیسے تثنیہ جمع مذکر سالم اور اضافت یعنی جو اسم مضاف ہو اب ان تمام صورتوں میں اسم کا مضاف ہونا ممتنع (نا ممکن ) ہوگا اور یہ اسم بغیر اضافت کے مکمل ہوگا اسی وجہ سے اسے اسم تام کہتے ہیں

نحو1 جواب
3 دسمبر، 2025

مفعول‌ بہ ، مفعول لہ ، مفعول معہ ، مفعول فیہ۔ کو ترجمہ سے کیسے پہچانے جواب آسان ہونا چاہیے ؟

کچھ مفعول تو مخصوص صورتوں میں آتے ہیں ان کی پہچان مشکل نہیں ہے جیسے مفعول فیہ یہ ہمیشہ ظرف یعنی جگہ یا وقت والے اسماء ہوں گے مفعول لہ میں ہمیشہ مصدر ہوتا ہے جو فعل کی علت بتاتا ہے جیسے قرآن کریم میں ہے حذر الموت خشیۃ املاق ان میں حذر اور خشیۃ مصدر ہیں اور پیچھے والے افعال کی علت بتا رہے ہیں مفعول معہ ک آسان سا یہ ہے کہ جہاں عطف ہو رہا ہوتا ہے وہاں اکثر مفعول معہ بھی بن سکتا ہے صرف ترجمہ میں لفظ ساتھ کا اضافہ کرنا پڑے گا جیسے جئت و زیدا میں زید کے ساتھ آیا مفعول بہ میں کسی چیز پر فعل واقع ہوتا ہے اس کی پہچان کے لیے یہ یاد رکھیں کہ اگر وہ اسم کس کو یا کس کی کے سوال کے جواب میں واقع ہو تو مفعول بہ ہوگا زید نے بکر کو مارا اب یہاں بکر حذف کر دیں اور کہیں زید نے مارا تو جواب آئے گا زید کو یہ آسان سی پہچان ہوتی ہیں

نحو1 جواب
3 دسمبر، 2025

شھد بمعنی حاضر ہونا اوربمعنی شھید ہونا اسمیں کیافرق ہے

شہد لفظ کے مختلف معنی ہیں حاضر ہونا عالم ہونا گواہ ہونا اللہ کی راہ میں مارا جانا ایک ہی لفظ کے معنی ہیں تو ان میں باہمی فرق اعتباری ہے یعنی مختلف مواقع کے اعتبار سے معنی تبدیل ہوتے ہیں لیکن ایک معنی قدر مشترک ہے جو تمام معانی میں پایا جاتا ہے اور وہ ہے حضور گواہ بھی موقع پر حاضر ہوتا ہے اللہ کی راہ میں مارے جانے والے کو شہید اس لئے کہتے ہیں کہ اس کے پاس فرشتے حاضر ہوتے ہیں وغیرہ

صرف1 جواب
2 دسمبر، 2025

دس اسلامی عقیدے کا تفہیم انداز کیا ہو۔۔۔۔برائے کرم۔ بتادیں

اس کتاب میں دس مختلف قسم کے عقائد کے متعلق تفصیل بیان کی گئی ہے لیکن اس میں طوالت ہے اور بعض جگہ القابات اور اردو کے مشکل الفاظ استعمال کیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے طلباء کو عقیدہ سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے اس کتاب کو سمجھانا دو مرحلوں میں ہوگا اولا مخصوص عقیدہ آسان الفاظ میں طلباء کو از بر کرایا جائے (یہی کتاب کا مقصود ہے) ثانیا اردو عبارت کی تفہیم کی جائے مشکل الفاظ کی جگہ آسان الفاظ استعمال کیئے جائیں

صرف1 جواب
4 دسمبر، 2025

علم الصیغہ کس انداز سے پڑھانا چاہییے

ہر کتاب کو پڑھانے کا ایک مخصوص انداز ہوتا ہے جو کہ مصنف کے انداز تصنیف سے معلوم ہو جاتا ہے لیکن بعض اوقات پڑھانے کا انداز طلباء کی لیاقت اور ذہنی استعداد پر بھی منحصر ہوتا ہے مثلا اگر طلباء ابتدائی درجات کے ہیں تو ان کو صرف قواعد یاد کروانے پر زور دیا جائے اور اگر طلباء پہلے کوئی صرف کی کتاب پڑھ چکے ہیں تو اب زیادہ زور تفہیم پر ہونا چاہیے اور تفہیم میں یہ خیال رکھا جائے کہ طلباء کی مشق پر زیادہ زور ہو کتاب میں موجود مثالوں سے تفہیم کے بعد استاد کو چاہئے کہ وہ خارجی امثلہ لا کر طلباء سے سوال کرے اور طلباء سے روٹین میں یہ صیغہ جات حل کروائے یہ طریقہ کار ہو سکتے ہیں لیکن یہ سب طلباء ک استعداد پر منحصر ہوتے ہیں

نحو1 جواب
29 نومبر، 2025

الکلمتہ لفظ وضع لمعنی مفرد تو مفرد پر کون کون سا اعراب پڑھ سکتے ہیں

لفظ مفرد پر رفع و نصب و جر تینوں اعراب پڑھے جا سکتے ہیں اعراب پڑھنے کی وجوہات رفع اس بناء پر کہ یہ لفظ کی صفت ہے نصب اس بناء پر کہ یہ لفظ معنی یا لفظ سے حال بنے گا اور جر اس بناء پر کہ یہ لفظ معنی کی صفت ہوگا

صرف1 جواب
28 نومبر، 2025

یخثمونی کونسا صیغہ ہے

یَخِثِّمُونی صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال اصل میں یختثمون تھا اگر باب "اِفْتِعَالٌ" کا عین کلمہ ت، ث، ج، ر، د، ذ، س، ش، ص، ض، ط يا ظ ہو تو تائے "اِفْتِعَالٌ" کو عین کلمہ کی جنس سے بدلنا جائز ہے لیکن پھر ادغام کرنا واجب ہوجائے گا اس قاعدے کے تحت تاء کو ثاء سے بدل دیا پھر اسی ثاء کی حرکت خاء کی طرف نقل کر کے دونوں کا ادغام کیا تو یخثمون صیغہ بنا

صرف1 جواب
30 نومبر، 2025

معرب ومنبی کی پہچان کا مکمل طریقہ

معرب وہ کلمہ ہوتا ہے جس کا آخر کا اعراب عامل کے تبدیل ہونے کی وجہ سے تبدیل ہو جاتا ہے اور مبنی کا آخر تبدیل نہیں ہوتا بلکہ ہمیشہ ایک حالت پر رہتا ہے تو مبنی کی پہچان کے لئے یہ فارمولہ یاد رکھیں کہ اگر کوئی اسم درج ذیل اسماء میں سے ہو تو مبنی ہوگا اسماء ضمیر اسماء موصولہ اسماء افعال اسماء کنایہ اسماء اشارہ اسماء استفہام اسماء شرط اور بعض اسماء ظرف وغیرہ

نحو1 جواب
2 دسمبر، 2025

بے ہمزہ وصل کے باب کتنے اور کونسے ہے ؟؟

بے ہمزۂ وصل کے پانچ باب ہیں جو مندرجہ ذیل تحریر ہیں اِفْعَالٌ بابِ "اِفْعَالٌ" کے شروع میں ہمزہ قطعیہ زائدہ ہوتا ہے تَفْعِیْلٌ بابِ "تَفْعِیْلٌ" میں عین کلمہ مشدد ہوتا ہے مُفَاعَلَۃٌ بابِ "مُفَاعَلَۃٌ" میں فاء کلمہ کے بعد الف زائدہ ہوتا ہے تَفَعُّلٌ بابِ "تَفَعُّلٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے تاء زائدہ اور عین کلمہ مشدد ہوتا ہے تَفَاعُلٌ بابِ "تَفَاعُلٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے تاء زائدہ اور فاء کلمہ کے بعد الف زائدہ ہوتا ہے

صرف1 جواب
26 نومبر، 2025

ثلاثی مزید فیہ ‌بے ہمزء وصل کے اور با ہمزء کے کتنے باب ہیں ہر ایک کی گردان

ثلاثی مزید فیہ کے ابواب ثلاثی مزید فیہ کے بارہ ابواب ہیں ان ابواب میں جن کے شروع میں ہمزہ ہے وہ ہمزۂ وصل کے ابواب ہیں سوائے باب افعال کے اس کے شروع میں ہمزہ قطعیہ ہے اور بقیہ ابواب بے ہمزۂ وصل ہیں اِفْتِعَالٌ بابِ "اِفْتِعَالٌ" میں فاء کلمہ کے بعد تاء زائدہ ہوتی ہے اِنْفِعَالٌ بابِ "اِنْفِعَالٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے نون زائدہ ہوتا ہے اِسْتِفْعَالٌ بابِ "اِسْتِفْعَالٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے سین اور تاء زائدہ ہوتے ہیں اِفْعِلَالٌ بابِ "اِفْعِلَالٌ" کا لام کلمہ مشدَّد ہوتا ہے اِفْعِیْلَالٌ بابِ "اِفْعِیْلَالٌ" کا لام کلمہ مشدد اور اس سے پہلے الف زائدہ ہوتا ہے اِفْعِیْعَالٌ بابِ "اِفْعِیْعَالٌ" میں عین کلمہ کا تکرار اور ان کے درمیان واؤ زائدہ ہوتی ہے اِفْعِوَّالٌ بابِ "اِفْعِوَّالٌ" میں عین کلمہ کے بعد واؤ مشدد زائد ہوتا ہے اِفَّعُّلٌ بابِ "اِفَّعُّلٌ" میں فاء اور کلمہ کلمہ مشدد ہوتا ہے اِفَّاعُلٌ بابِ "اِفَّاعُلٌ" میں فاء کلمہ مشدد اور اس کے بعد الف زائدہ ہوتا ہے اِفْعَالٌ بابِ "اِفْعَالٌ" کے شروع میں ہمزہ قطعیہ زائدہ ہوتا ہے تَفْعِیْلٌ بابِ "تَفْعِیْلٌ" میں عین کلمہ مشدد ہوتا ہے مُفَاعَلَۃٌ بابِ "مُفَاعَلَۃٌ" میں فاء کلمہ کے بعد الف زائدہ ہوتا ہے تَفَعُّلٌ بابِ "تَفَعُّلٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے تاء زائدہ اور عین کلمہ مشدد ہوتا ہے تَفَاعُلٌ بابِ "تَفَاعُلٌ" میں فاء کلمہ سے پہلے تاء زائدہ اور فاء کلمہ کے بعد الف زائدہ ہوتا ہے

صرف1 جواب
1 دسمبر، 2025

اسم جامد کی قسمیں کتنی ہیں

اسم جامد کی دو قسمیں بنتی ہیں اسم ذات : یہ وہ قسم ہے جسے ہم محسوس کر سکتے ہیں چھو سکتے ہیں یا دیکھ سکتے ہیں جیسے کھانا پانی روٹی وغیرہ اسم معنی : یہ قسم صرف الفاظ کی حد تک ہوتی ہے یعنی حسی نہیں ہوتی جیسے کلام سلام وغیرہ دوسری قسم میں اگر سلام کو دیکھیں یا کلام کو دیکھیں تو ان چیزوں کو خارج یعنی اس دنیا میں کوئی خاص وجود نہیں ہے بلکہ ان کا وجود ہوتا ہے پھر ختم ہو جاتا ہے لیکن یہ ایک خاص چیز کا نام ہیں

نحو1 جواب
1 دسمبر، 2025

امر یہ حرف صحیح ہے لیکن اس میں حرف علت حمزہ آ رہا ہے تو کیسے یہ صحیح ہوگا اس کی وجہ بتائے

حرف علت تین ہیں واؤ ،الف اور یاء ہمزہ حروف علت میں سے نہیں ہے تو جب معتل کے مقابلے میں صحیح کہا جاتا ہے تو صحیح میں مہموز بھی آ جاتا ہے عموما ہمزہ والے کلمات کو صحیح نہیں کہتے

نحو1 جواب
1 دسمبر، 2025

مفعول معه وه اسم ہے کہ واؤ بمعنی مع کے بعد آیا ہو اور فعل کے فاعل کیساتھ فعل کے وقوع میں شامل ہو ،یا فعل کے مفعول کیساتھ فعل کے صدور میں شامل ہو زمان اور مکان کے اتحاد کے ساتھ ، میری کتاب میں مثال لکھا ہے جاء زیدٌ و الکتابَ یہاں پر کتاب فاعل کیساتھ فعل کے وقوع میں شریک نہیں ہے اور دونوں کا اعراب بھی مختلف ہے پلیز آپ سمجھا دے کہ یہ مثال اس تعریف پر فٹ آجاۓ یا پھر اگر میرے تعریف میں کوئی غلطی ہو تو اسے درست کردے

مفعول معہ میں معیت کا معنی ہوتا ہے یعنی مفعول فاعل سے فعل کے صدور کے وقت فاعل کے ساتھ تھا اور اس فعل میں بھی شریک تھا تو مذکورہ مثال میں زید کتاب کے ساتھ آیا تو یہاں انے کا فعل زید سے صادر ہوا ہے مگر کتاب بھی اسی کے ساتھ آئی ہے تو کتاب بھی صدور فعل میں فاعل کے ساتھ تھی

نحو1 جواب
15 نومبر، 2025

مراضٍ اسم ظرف کی تعلیل بتائیے اس میں نصاب الصرف کتاب سے ناقص کا کون سا قاعدہ جاری ہوا ہے

مراض اصل میں مراضِیٌ تھا اگر تنوین کو کھول کر لکھیں گے تو مراضِیُن ہو جائے گا یرمی والا قانون جاری کر کے یاء کو ساکن کیا اور پھر اسے اجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیا تو مراضن ہو گیا اب اسی نون کو تنوین کی صورت لکھیں گے تو مراضٍ ہوگا

صرف1 جواب
25 نومبر، 2025