عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

نحومیر کے حاشیہ میں معرفہ کی ساتویں قسم کے تعلق سے لکھا ہے : جو ان قسموں میں سے منادی کے علاوہ کسی قسم کی طرف اضافت معنوی سے مضاف ہو اور اگر اضافت لفظی سے مضاف ہو تو معرفہ نہ ہوگا جیسے حسن الوجه اس کا کیا مطلب ہے ؟

مضاف کے معرفہ میں سے ہونے کے لئے ضروری ہے کہ وہ کسی دوسرے معرفہ اسم کی طرف مضاف ہو لیکن منادی اگر مضاف ہو تو وہ اضافت کی وجہ سے مضاف نہیں ہوگا بلکہ منادی ہونے کی وجہ سے مضاف ہوگا یہ مطلب ہے

صرف1 جواب
30 اکتوبر، 2025

زرنی فاکرمک کی ترکیب کریں

زر فعل اس میں انت ضمیر فاعل نون وقایہ یاء ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ف سببیہ اکرم فعل انا ضمیر فاعل کاف ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مقدر کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہوکر معطوف ہوگا پیچھے والے جمع سے حاصل ہونے والی عبارت پر لیکن منک زیارۃ اس میں زیارت پر معطوف ہوگا

نحو1 جواب
30 اکتوبر، 2025

اسباب منع صرف میں سیدھے علم کو سبب کیوں نہیں بنایا معرفہ کیوں کہا ؟

اسباب منع صعف یا علل تسعہ یہ از قبیل صفت اسماء ہیں یعنی خود یہ علتیں کچھ نہیں ہوتیں بلکہ اسماء کی صفات بنتی ہیں تو معرفہ یا تعریف بھی اسی وجہ کہا جاتا ہے کہ علم اسم ہوگا جب کہ معرفہ یا تعریف یہ اسم کی صفت ہوگی

نحو1 جواب
23 اکتوبر، 2025

السلام علیکم ورحم ۃ اللہ وبرکاتہ ثلاثی مجرد اور مزید فیہ کے ترجمہ میں کیا فرق ہے ؟

ثلاثی مجرد اور مزید فیہ میں بعض اوقات ترجمہ یکساں ہوتا ہے لیکن عموما ثلاثی مجرد سے مزید فیہ مختلف معانی کے حصول کے لئے بنایا جاتا ہے اور وہ ترجمہ لفظ اور سیاق و سباق سے ہی متعین ہوگا مثلا اگر مجرد کا مادہ نصر لیں تو اس کا مطلب ہوگا مدد کرنا لیکن اسی کو باب استفعال میں لے جائیے تو اس میں طلب کا معنی ہوگا یعنی مدد مانگنا اگر باب تفعیل پر لے جائیے تو طلب مبالغہ کے معنی ہو سکتے ہیں یہ معانی خاصیات ابواب بھی کہلاتے ہیں

صرف1 جواب
24 اکتوبر، 2025

ینبثق کا معنی اس کی صرفی تحقیق اور کتنے معنی میں استعمال ہوتا ہے اس بات سے آگاہ فرما دیں تاکہ میں میں مطمئن ہو جاؤں آپکے پلیٹ فارم سے براہ کرم اس صیغے کا تشفی بخش معنی مجھے نہیں مل پا رہا ہے جسکی بنیاد میں آپ سے سوائے عرض کے کچھ نہیں کر پا رہا ہوں شکریہ

ینبثق کا مطلب ہے برسنا یا پھٹنا صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب انفعال مادہ : ب ث ق

نحو1 جواب
23 اکتوبر، 2025

موصوف کی صفت اور صفت کی موصوف کی طرف عدم اضافت کی وجہ

بصرہ کے علماء کے نزدیک اضافت الصفت الی الموصوف یا اضافت الموصوف الی الصفت جائز نہیں ہے ان کی دلیل یہ ہے کہ معنی میں دونوں برابر ہیں تو اضافت الشیئ الی نفسہ لازم آئے گا اور یہ جائز نہیں ہے جبکہ کوفہ کے علماء کے نزدیک یہ جائز ہے کہ اضافت الصفت الی الموصوف یا اضافت الموصوف الی الصفت ہو کوفہ کے علماء کا موقف درست ہے کہ توجیہات و تاویلات سے خالی علماء بصرہ کا موقف بلاوجہ کی تاویلات پر مبنی ہے

نحو1 جواب
15 اکتوبر، 2025

اسمایے ستہ مکبرہ کو اسمایے ستہ مکبرہ کیوں❓ کہتے ہیں

اسماء ستہ مکبرہ یعنی اب اخ حم ہن فم ذو یہ چھ اسماء کا اعراب بالحرف آنے کی شرائط میں سے ایک یہ ہے کہ مکبر ہوں یعنی ان کی تصغیر نا ہو اس وجہ سے جب معرب کی اقسام میں ان کو بیان کیا جاتا ہے تو اسماء ستہ مکبرہ کہتے ہیں

نحو1 جواب
12 اکتوبر، 2025

ذالکن الذی لمتننی فیہ ترجمہ اور ترکیب بتاییں

ذلکن اسم اشارہ مبتدا الذی اسم موصول لمتن فعل اس میں تن ضمیر فاعل یاء ضمیر متکلم مفعول بہ فیہ جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
15 اکتوبر، 2025

سبحان ربی الاعلیٰ ، کی نحوی ترکیب بتائے

سبحان مضاف رب مضاف یاء ضمیر متکلم مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر موصوف الاعلیٰ صفت موصوف صفت ملکر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول مطلق سبحت فعل کا اس میں انت ضمیر فاعل فعل فاعل مفعول مطلق ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

صرف1 جواب
17 اکتوبر، 2025

ہذا زید قائما اس کی ترکیب اور یہ کس کی مثال ہے قائما کا عامل کون ہے اور قائما کو مقدم کر سکتے ہیں یا نہیں تفصیلی کلام فرمائیے

ھذا مبتدا زید ذو الحال قائما حال ذو الحال حال ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ قائما کا عامل معنی فعل یعنی ھذا کا معنی ہے اور یہ حال کے عامل کی صورتوں میں مثال بیان کی جاتی ہے

نحو1 جواب
17 اکتوبر، 2025

این الماءفاشربہ. ترکیب

این مفعول فیہ ثابت اسم فاعل کا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم الماء مبتداء موخر جملہ اسمیہ انشائیہ ف عاطفہ اشرب فعل اس میں انا ضمیر فاعل ھا ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
20 اکتوبر، 2025

ابقى اشد الاتقى یہ اسم تفضیل ہے تو اس میں حروف اصلی کیا ہے کس باب سے ہیں اور کیا صیغہ ہے اور اگر اسی طرح کے آ جائے تو ان کو پہچانے کیسے ہیں

پہچان اسم تفضیل کی یہ ہے کہ افعل کے وزن پر ہو یہ صیغہ واحد مذکر اسم تفضیل ثلاثی مجرد اشد ،مضاعف ثلاثی مادہ: ش د د اتقی ناقص یائی مادہ: ت ق ی ابقی ناقص یائی مادہ ب ق ی

نحو1 جواب
11 اکتوبر، 2025

قال هي عصاي۔ میں عصای غیر جمع مذکر سالم مضاف بیائے متکلم ہے اور اس کا اعراب تینوں حالتوں میں تقدیری ہوتا ہے یہاں آیت کریمہ میں کس حالت میں ہے اور اعراب لفظی کیوں ہیں؟

عصا جمع مذکر سالم نہیں ہے،بلکہ اسم مقصور ہے اور مذکورہ عبارت میں اس کا اعراب حالت رفعی تقدیری خبر ہونے کی وجہ سے ہے

نحو1 جواب
9 اکتوبر، 2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرا اپ سے سوال یہ ہے کہ ماشاءاللہ ہم سیکھتے ہیں لیکن اگے سکھانا چاہتے ہیں تو صرف اور نحو دونوں کو کس انداز میں شروع کروایا جائے بچوں کو؟ ان کی اؤٹ لائن کیا ہو؟ کس چیز سے صرف کو شروع کروایا جائے اور کس چیز سے نحو کو شروع کروایا جائے یعنی صرف اور نحو پڑھانے میں ترتیب کیا ہو؟

صرف و نحو پڑھانے یا کسی بھی فن کو پڑھانے کا طریقہ کار پڑھنے اور پڑھانے والے کے اعتبار سے مختلف ہوتا ہے آپ طلباء کو ان کتب سے شروع کروائیں جو انہوں نے پہلے پڑھ لی ہیں اس سے طلباء کا پہلے سے مطالعہ اور آپ کی تفہیم اس کتاب کو باریکی سے پڑھانے میں مدد دے سکتے ہیں اس میں اہم یہ ہے کہ آپ قواعد کو کس طریقے سے اور کتنی مقدار میں اجراء کرواتے ہیں اگر آپ مکمل اجراء کروائیں گے تو ممکن ہے طلباء اس کے متحمل نا ہوں اور اگر بلکل اجراء نہیں کرواتے تو ممکن ہے کہ طلباء کو کوئی فائدہ نا ہو درمیانی راہ یہ ہے کہ طلباء کو ایک ہی عبارت پر مختلف قواعد کا اجراء کروائیں جیسے اس میں فاعل کا کوئی قاعدہ جاری ہو رہا ہو تو وہ بھی بتائیں اور موصوف صفت یا اضافت کا کوئی قاعدہ جاری ہو رہا ہو وہ بھی بتائیں یوں طلباء کو مشق کے ساتھ لیکر چلیں

صرف1 جواب
26 جولائی، 2025

علم صرف کتاب میں حصہ سوم میں باب افتعال کے ماتحت الہدا مصدر مصدر انا گیا ہے اور اس مصدر سے گردن لکھی ہوئی ہے هِدَّى ، میرا سوال یہ ہے کہ اگر یہ افتعال کے باپ سے ہو تو کیوں هِدَّى انا گیا ہے قاعدے مطابق افتعال سے اہتدى ہونا چاہیے تھا ، بطف سے جواب دینے کا درخواست کرتا ہوں

اھتدی ہی تھا اصل میں تاء افتعال کو دال سے بدل دیا پھر اس دال کی حرکت ھاء کو دیکر دال کا دال میں ادغام کیا اور ہمزہ وصلیہ کی ضرورت نا ہونے کی وجہ سے اسے حذف کیا تو یہ صیغہ بنا

نحو1 جواب
29 ستمبر، 2025

سواء علیھم ءانذرتھم ام لم تنذرھم اس کی ترکیب کر دیجیے

سواء مصدر علیھم جار مجرور ملکر ظرف لغو مصدر ظرف لغو سے ملکر خبر مقدم أ تسویہ انذرت فعل تاء ضمیر فاعل علیھم جار مجرور ملکر ظرف فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف علیہ ام عاطفہ لم تنذر فعل انت ضمیر علیھم جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف معطوف علیہ معطوف دونوں جملے ہمزہ تسویہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر مبتدا مؤخر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

صرف1 جواب
16 ستمبر، 2025