عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

تبارک الذی بیدہ الملک ترکیب

تبارک فعل الذی اسم موصول ب جار یدمضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم الملک مبتدا موخر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
29 ستمبر، 2025

(من) ھی لابتداء الغایۃ کی ترکیب؟

من مبتدا ھی مبتدا ثانی ل جار ابتداء الغایۃ مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتۃ کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا ثانی اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو من کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

صرف1 جواب
28 ستمبر، 2025

علی ھدًی اس کی صرفی اور نحوی تحقیق ؟

ھدی مصدر ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں ھُدَیِن تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدل تو ھُدَانْ ہو گیا تنوین کی نون اور الف میں اجتماع ساکنین ہوا تو الف کو حذف کر دیا تو ھدَنْ ہو گیا اگر تنوین کی صورت میں لکھیں گے تو ھُدًی ہو گیا

نحو1 جواب
5 ستمبر، 2025

جمع منتہجمو ع اور غیر منتہجمو ع کی پہچان کیسے کریں رہنماہی فرما دیجیے

جمع منتہی الجموع کے اپنے اوزان ہیں اس کی پہچان آسان یہ ہے کہ شروع میں دو حروف ہوں گے تیسری جگہ ہمیشہ الف ہوگا الف کے بعد دو حرف ہوں گے جن میں پہلا مکسور ہوگا یا تین حرف ہوں گے درمیان میں یاء ہوگی

نحو1 جواب
2 ستمبر، 2025

اسم جامد کی پہچان شش اقسام میں کس طرح کی جاتی ہے

اسماء جامدہ کی پہچان کے لیے صرفیوں نے مخصوص اوزان مقرر کیے ہیں اگر موزوں اس وزن پر ہو اور اس میں کوئی زائد حرف نہ ہو تو اسے مجرد اور اگر زائد حرف ہو تو مزید بھی کہا جائے گا مثلا اگر کوئی تین حروف پر مشتمل ہو تو ثلاثی مجرد ہوگا اور تمام حروف اصلی ہوں گے اس کے علاوہ اس کے کچھ اوزان بھی بیان کیے جاتے ہیں جیسے فَعْلُ بروزن شمسٗ

نحو1 جواب
27 ستمبر، 2025

أما العدل فهو تغير اللفظ من صيغةه الأصليةإلئ صيغة أخرى تحقيقا أو تقديراً کئ.ترکيب.کرين

اما تفصیلہ العدل مبتدا ف اما کے جواب میں تغیر مضاف اللفظ مضاف الیہ من جار صیغتہ مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اول الی جار صیغۃ موصوف اخری صفت موصوف صفت ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو ثانی تحقیقا و تقدیرا یہ دونوں معطوف علیہ معطوف ملکر تمییز عن النسبت یا حال ہوں گے اللفظ سے مصدر مضاف اپنے مضاف الیہ اور دونوں ظرف لغو سے ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر خبر ہوئے مبتدا اول العدل کی مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
19 ستمبر، 2025

قبل بعد کی جو معرب مبنی ہونے کی جو صورتیں ہیں، ان کو اسان الفاظ میں بیان فرمائے، مشکل الفاظ استعمال نہ کرے جزاکم اللہ خیراً

قبل و بعد اس میں چار صورتیں ہیں مضاف ہوں اور مضاف الیہ مذکور ہو تو معرب ہوں گے مضاف ہوں اور مضاف الیہ مذکور نا ہو بلکہ منوی ہو یعنی عبارت میں نا ہو لیکن نیت میں موجود ہو تو مبنی علی الضم ہوں گے مضاف ہی نا ہوں تو معرب ہوں گے مضاف ہوں مضاف الیہ بلکل ذہن میں ہی نا ہو تو معرب ہوں گے

نحو1 جواب
25 ستمبر، 2025

ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللّٰهِ وَبَرَكَاتُهٗ ....... سورہ 78 آیت 40 ( یَا لَیْتَنِیْ کُنْتُ تُرَابًا ) میں جو یَا ہے وہ حرف ندا ہے یہ حرف تنبیہ ہے... کیا حروف تنبیہات میں یا بھی شامل ہے... اور اگر یہاں یا حرف ندا ہے تو کیا منادا محذوف ہے

اس یا کے بارے میں دونوں اقوال موجود ہیں یا حرف تنبیہ کہہ کر چھوڑ دیں اور آگے والی ترکیب حروف مشبہ بالفعل والی کریں یا کو حرف نداء کہہ دیں منادی محذوف "ھؤلاء" نکال لیں

نحو1 جواب
26 ستمبر، 2025

كم رجال عندك اس کی نحوی ترکیب

کم مضاف رجال مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مبتدا عند مضاف کاف ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ ثابت اسم فاعل کا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ

نحو1 جواب
17 ستمبر، 2025

السلام علیکم مجھے حروف استفہام اور اسماء استفہام کے بارے میں پوچھ لیں کہ ان دونوں میں فرق کیا ہے اور حروف استفام کون کون سے اور اسمائے استفام کون کون سے ہیں

دونوں ایک ہی ہیں حروف استفہام أ اور ھل ہیں اس کے علاوہ بقیہ اسماء استفہام ہیں ان میں فرق یہ ہے کہ حروف استفہام حرف ہوتے ہیں اور اسماء استفہام اسماء یعنی اسم ہوتے ہیں

صرف1 جواب
25 ستمبر، 2025

البر الکر بستین درھما اس میں مب

البر مبتدا الکر ذو الحال ب جار ستین ممیز درھما تمییز ممیز تمییز ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق منہ جار مجرور محذوف ظرف ثابت اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر و لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

صرف1 جواب
21 ستمبر، 2025

مندوب اور ندبہ نحو کی اصطلاح میں کس کو کہتے ہیں

ندبہ : جس چیز سے تکلیف ہو یا جس چیز میں تکلیف ہو اسے نداء کرنا ندبہ کہلاتا ہے جیسے زید م جائے تو زید کو پکارنا وا زیداہ (ہائے زید ،ہائے میرا بیٹا) سر میں درد کے تو سر کو پکارنا وا رأساہ (ہائے میرا سر ،ہائے میرا بازو) مندوب جس کو پکارا جائے اسے کہتے ہیں

صرف1 جواب
21 ستمبر، 2025

ولو اتفقا علی صید لقبضا علیہ بدون ان تستطیع خلاصا منھما برائے مہربانی تربیب کر دیں

لو حرف شرط اتفقا فعل الف ضمیر متصل فاعل علی جار صید مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط لقبضا فعل الف ضمیر فاعل علیہ جار مجرور ملکر ظرف لغو اول ب جار دون مضاف ان مصدریہ تستطیع فعل ھی ضمیر فاعل خلاصا مصدر منھا جار مجرور ملکر ظرف لغو مصدر کا مصدر اپنے ظرف لغو سے ملکر مفعول بہ تستطیع فعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر دون کا مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزاء

نحو1 جواب
23 ستمبر، 2025

خمسا لم یعطھن۔۔۔ میں خمسا مذکر ہے تو یعطھن میں مؤنث کی ضمیر کیوں لاے ؟

اسماء عدد میں معاملہ تھوڑا مختلف ہوتا ہے یعنی جن اسماء عدد میں گول تاء ہوتی ہے وہ مذکر استعمال ہوتے ہیں اور جن میں گول نہیں ہوتی جیسا کہ آپ کی مثال میں خمسا یہ مؤنث ہوتے ہیں تو۔اس وجہ سے ضمیر بھی مؤنث کی لائی گئی ہے

صرف1 جواب
19 ستمبر، 2025

مبنی چیز تو کسی کا ثر قبول ہی نہیں کرتی پھر یہ معمول کیسے بن سکتی ہے معمول تو اسے کہتے ہیں جو غیر کا اثر قبول کرے اور مبنی تو غیر کا ثر قبول ہی نہیں کرتی

جی اثر قبول نہیں کرتی اسی وجہ سے تو اعراب تبدیل نہیں ہوتا اور اس میں فرق بھی سمجھنا چاہیے کہ مبنی الاصل معمول نہیں بنتے مشابہ مبنی الاصل معمول بنتے ہیں مبنی وہ کسی علت کی وجہ سے ہوتے ہیں

نحو1 جواب
22 ستمبر، 2025

فعل میں لازم اور متعدی کو کیسے پہچانے کبھی کبھی ثلااثی مزید فہ میں جیسے باب انفعال یا افعلال وغیرہ میں کبھی یہ لازم کی گردان اس میں پائی جاتی ہے اور کبھی متعدی کی تو ان میں فرق کیسے کریں

یہ پہچان معنی سے ہوتی ہے آپ کو مفعول بہ کی حقیقت کا علم ہونا چاہئے جب مفعول سمجھ آ گیا تو آپ کو سمجھ آ جائے گا کہ کونسا فعل فاعل کے علاوہ بھی کسی ذات پر اثر کر رہا ہے

نحو1 جواب
19 ستمبر، 2025

یرضی کی صرفی تحقیق ؟

صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب سمع یسمع اصل میں یرضَوَ تھا واؤ چوتھی جگہ یا اس سے واقع ہو تو اسے یاء سے بدل دیا جاتا ہے (ناقص قاعدہ نمبر 4) واؤ کو یاء سے بدلا تو یرضَیَ ہوگیا پھر یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدل تو یرضٰی ہوگیا (قاعدہ نمبر 1 ناقص)

نحو1 جواب
19 ستمبر، 2025

اپ سے سوال کیا گیا تھا کہ تکویم اور تجوید وغیرہ میں یقول اور یبیع والا قانون جاری کیوں نہیں ہوتا اپ نے جواب دیا کہ قانون کی شرط تھی کہ واؤ اور یا کا ما بعد حرف ساکن نہ ہو لیکن یہ کس کتاب میں یہ شرط لکھی ہے ہم نے تو ابھی تک نہیں پرھی عنایت فرمائیں

نصاب الصرف اجوف کے قواعد میں سے قاعدہ نمبر2 کی پہلی شرط پڑھ لیں

صرف1 جواب
20 ستمبر، 2025

کبھی کبھی ترکیب کرتے وقت یہ بھی کہتے ہیں کہ بتاویل مفرد ہوکر یا بتاویل مصدر ہو کر ۔ یہ کیا ہوتا ہے ؟

بتاویل مصدر اس وقت کہتے ہیں جب حروف مصدریہ میں سے کوئی حرف جملہ فعلیہ کے ساتھ آئے تو اس وقت وہ جملہ مصدر مؤول ہوتا ہے اور بتاویل مفرد کا مطلب یہ ہے کہ کوئی جملہ کسی ایسے مقام پر آئے جہاں مفرد آتا ہے جیسے حال ، صفت یا خبر وغیرہ تو ایسے جملے کو بتاویل مفرد کہتے ہیں

صرف1 جواب
16 ستمبر، 2025

قیل ماضی مجہول کیسے بنا کس قاعدے کے تخت قاعدے کا نام کیا ہے جواب جلدی چاہئے

قاعدہ نمبر 4 ماضی مجہول میں واؤ یا یاء مکسور مَاقبل مضموم ہو اور ماضی معروف میں تعلیل بھی ہو چکی ہو تو اسے دو طریقوں سے پڑھنا جائز ہے پہلا طریقہ مَاقبل کو ساکن کر کے ان کی حرکت اس کی طرف منتقل کر دیں۔ اس صورت میں واو یاء سے بدل جائے گی دوسرا طریقہ واو اور یاء کو ساکن کر دیں۔ اس صورت میں یا ء، واو سے تبدیل ہوجائے گی

نحو1 جواب
17 ستمبر، 2025