عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

ایماءً کی صرفی تحقیق مع تعلیل

مصدر ثلاثی مزید فیہ مہموز الفاء و ناقص یائی از باب افعال اصل میں اِءْمَایٌ تھا قاعدہ واؤ یا ياء لام کلمہ میں الف زائدہ کے بعد واقع ہوں تو انہیں ہمزہ سے بدل دینا واجب ہے اس قاعدے کے تحت یاء کو ھمزہ سے بدلا تو اِءْمَاء ہوگیا قاعدہ ن اگر کسی کلمہ میں دو ہمزہ آجائیں اور دوسرا ساکن ہو تو اسے ماقبل حرف کی حرکت کے مطابق حرفِ علت سے بدلنا واجب ہے اس قاعدے کے تحت دوسرے ہمزہ کو یاء سے بدلا تو ایماء ہوگیا

صرف1 جواب
8 نومبر، 2024

ماضی استمراری میں گردان ماضی کی ہوتی اور صیغہ مضارع کا کیوں استعمال کیا جاتا ہے جیسے کان یفعل کیوں استعمال ہوتا ہے

اس گردان میں اصل کردار کان کا ہوتا ہے کان ماضی کا معنی دیتا ہے اور مضارع کا صیغہ استمرار کا معنی پیدا کرتا ہے تو ان دونوں سے ملکر ماصی استمراری بن جاتی ہے یعنی ماضی کوئی کام پے درپے ہوتا رہا ہے جیسے کان یضرب وہ مارتا تھا یعنی بار بار اسے نے مارا ہے

صرف1 جواب
8 نومبر، 2024

تزید کے حروف اصلیہ کیا ہیں نیز اس میں کیا قاعدہ جاری ہوا ؟

صیغہ واحد مؤنث غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب اصل میں تَزْیِدُ تھا اجوف کا قاعدہ نمبر دو جاری ہوا تو یاء متحرک تھا ما قبل ساکن تھا یاء کی حرکت زاء کو دے دی تو تَزِیْدُ ہوگیا

صرف1 جواب
7 نومبر، 2024

رفع کس کو کہتے ہیں

عربی زبان میں کلمات کے آخر میں جو حرکات آتی ہیں اور بدلتی رہتی ہیں ان حرکات کے بدلنے کی وجہ عامل ہوتا ہے اور عربی زبان میں عامل تین طرح کے ہیں پہلا رافع جو اپنے ما بعد اسم کو رفع یعنی پیش دیتا ہے دوسرا ناصب جو ما بعد کو نصب یعنی زبر دیتا ہے تیسرا جار جو اپنے ما بعد کو جر یعنی زیر دیتا ہے اب یہ تینوں عوامل جہاں آئیں گے اس کے بعد والا اسم مرفوع منصوب یا مجرور ہوگا اور کی حرکت رفع نصب جر کہلائے گی

نحو1 جواب
8 نومبر، 2024

رفع نصب جر کیسے کہتے ہیں

عربی زبان میں کلمات کے آخر میں جو حرکات آتی ہیں اور بدلتی رہتی ہیں ان حرکات کے بدلنے کی وجہ عامل ہوتا ہے اور عربی زبان میں عامل تین طرح کے ہیں پہلا رافع جو اپنے ما بعد اسم کو رفع یعنی پیش دیتا ہے دوسرا ناصب جو ما بعد کو نصب یعنی زبر دیتا ہے تیسرا جار جو اپنے ما بعد کو جر یعنی زیر دیتا ہے اب یہ تینوں عوامل جہاں آئیں گے اس کے بعد والا اسم مرفوع منصوب یا مجرور ہوگا اور کی حرکت رفع نصب جر کہلائے گی

نحو1 جواب
6 نومبر، 2024

اما اور اما بکسرۃ الھمزہ اور بفتحۃ الھمزہ میں واضح اور متعدد فرق بتادیں

اما بالفتح اور اما بالکسر میں فرق ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ اول یعنی اما بالفتح یہ حرف شرط ہے جو تفصیل کے لئے آتا ہے اور اس کے جواب پر فاء کا آنا ضروری ہے اور ابتداء کلام میں ہو تو یہی مستانفہ کہلاتا ہے اور اما بالکسر یہ حرف عطف ہے اگر ایک اما کے بعد دوبارہ یا تو حرف او آ رہا ہو یا اما ہی آ رہا ہو تو اس صورت میں اما بالکسر حرف عطف ہو گا جیسے باری تعالیٰ کا قول إما شاكراً وَإِما كَفُوراً اور اگر اما کے بعد فاء آ رہا ہو یا کچھ نہ آرہا ہو تو اما بالفتح ہو گا اور یہ حرف شرط ہوگا

نحو1 جواب
5 جولائی، 2024

اعراب لفظی تقدیری کی مکمل وضاحت کیا ہے لفظی وہ جو لفظوں میں آئے تقدیری وہ جو لفظوں میں نہ آئے مزید اس کی وضاحت کیا ہے

اعراب لفظی وہ اعراب ہوتا ہے جو پڑھنے میں آ جائے چاہے وہ اعراب بالحرف ہو یا بالحرکت اور تقدیری وہ اعراب ہوتا ہے جو پڑھنے میں نا آئے بلکہ کسی وجہ سے وہ اعراب پوشیدہ ہو جائے تقدیری اعراب دو طرح کے اسماء میں ہوتا ہے اسم مقصور اور اسم منقوص

نحو1 جواب
7 نومبر، 2024

ترکیب کس طرح سے کی جائے ؟

ترکیب کرنا نحو کا ایک جزء ہے جسے عربی میں تحلیل کہتے ہیں در اصل اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ طلباء میں عامل و معمول وغیرہ کی پہچان پختہ کی جائے اس کو سیکھنے کے لئے بنیادی طور پر نحو کے عام استعمال ہونے والے قوانین ازبر ہوں اس کے بعد عبارت میں موجود الفاظ کی پہچان ہونی چاہئے کہ معرب ہیں یا مبنی معرب میں یہ دیکھنا چاہئے کہ اس پر اعراب کیا ہوگا اور کیوں ہوگا یہی دو سوال ترکیب کا بنیادی جزء ہیں اور یہ آپ کو نحو یاد کرنے سے آئیں گے اس کے بعد ایک جملے کے اجزاء کو آپس میں جوڑنا ہوتا ہے اس کا طریقہ سیکھنے کے لئے آپ کوئی شرح مئۃ عامل کی کوئی بھی شرح پڑھ لیں جس میں تراکیب لکھی کوئی وہ پڑھیں تو آپ کو تراکیب کرنے کا طریقہ اور جوڑنے کا طریقہ بھی مل جائے گا یا مفتی اکمل صاحب کی الترکیب کتاب پڑھ لیں تو ان شاء اللہ آپ کو تراکیب کرنا آ جائیں گی

نحو1 جواب
7 نومبر، 2024

الاباحة مىں کیا قاعدہ جاری ہوا ہے ؟

قاعدہ بابِ "افعال" اور "اِسْتِفْعَالٌ" کے مصدر میں عین کلمہ کی جگہ اگر واو یا یاء ہو تو واو یا یاء کی حرکت ماقبل کی طرف نقل کر کے واؤ اور یا کو الف سے بدل کر حذف کریں اور اس کے عوض آخر میں تاء کا اضافہ کر دیں یہ والا قاعدہ جاری ہوا ہے

صرف1 جواب
6 نومبر، 2024

تمن میں کیا تعلیل ہے

تمن میں ادغام ہوا جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے اصل میں یہ تمْنُنُ تھا قاعدہ اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے مذکورہ بالا صورت میں اگر ماقبل حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو اس حرف کی طرف نقل کر کے ادغام کریں گے اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدے کا دوسر جزء یعنی پہلا حرف ساکن اور دوسرا متحرک ہو والا قاعدہ جاری ہوا ہے

صرف1 جواب
6 نومبر، 2024

اِما اور أَما کے مقامات کیا ہیں

اَما تو حرف شرط ہوتا ہے اس کے بعد فاء لازمی طور پر آتی ہے اما کے ساتھ ایک اسم ہوگا جو فاء کے بعد آنے والے کلمے سے ملکر کچھ بنے گا یعنی اس کا مفعول بہ یا اس کے لئے مبتد بن سکتا وغیرہ جب کہ اِما حرف عطف ہے اس کے بعد او یا واو اما۔کے ساتھ آئے گا اگر واؤ یا او اما کے ساتھ نا ہوں تو وہاں اما بفتح الھمزہ ہوگا

نحو1 جواب
6 نومبر، 2024

گردانوں کو یاد کرنے کے مختلف طریقے بتا دیں پلیز

فارسی کی ایک کہاوت ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ نحو کے لئے بادشاہ کا دماغ اور صرف کے لئے کتے کی زبان ہونی چاہئے اس کا مطلب یہ ہے کہ نحو پڑھنے کے لئے دماغ حاضر رہے اور چیزیں سمجھ آنی چاہیئیں اس کے بر عکس صرف کے لئے دماغ کی کم اور زبان کی زیادہ حاجت ہوتی ہے گردانیں یاد کرنے کے لئے مختلف طریقے ہو سکتے ہیں اور یہ دماغی قوت کے لحاظ سے ہیں ذہین طالب علم دو چار بار پڑھنے سے یاد کر لیتا ہے اور کند ذہن بار بار پڑھنے سے یاد کر پاتا ہے گردان یاد کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ بار بار پڑھی جائے یہاں تک کہ زبان پر پانی کی طرح رواں ہو جائے ایک گردان بھی اگر ایسے یاد ہوگئی تو پھر مسئلہ نہیں ہوگا

صرف1 جواب
6 نومبر، 2024

مسند اور مسند الیہ کی پہچان کا طریقہ کیا ہے ؟

آسان سی پہچان عرض کر دیتا ہوں لاء نفی جنس ،ما و الا مشابہ بلیس ، افعال ناقصہ ، حروف مشبہ بالفعل ان سب کی خبر مسند ہوتی ہے اور اسم مسند الیہ ہوتا ہے مبتدا مسند الیہ اور خبر مسند ہوتی ہے فعل مسند نائب الفاعل و فاعل مسند الیہ ہوتے ہیں بس یہ چیزیں یاد رکھیں اس کے علاوہ کوئی اور چیز مسند الیہ مسند نہیں ہوتی

نحو1 جواب
6 نومبر، 2024

راو میں کیا تعلیل ہوئی ؟؟

راوٍ اصل میں راوِیُن تھا قاعدہ واؤ مضموم ما قبل مضموم یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کر دینا واجب ہے بشرطیکہ اس کے بعد واؤ مدہ نا ہو اس قاعدے کے تحت یاء کو ساکن کیا پھر نون تنوین اور یاء ساکن تھے تو یاء کو حذف کر دیا تو راوِنْ ہوگیا اب اس نون کو تنوین میں لکھیں تو راوٍ ہوگا

صرف1 جواب
4 نومبر، 2024

واوی اور یائ کو کیسے پہچانیں

واوی اور یائی کو پہچاننے کے لئے جس لفظ کی پہچان درکار ہو تو اس لفظ کی دیگر شکلیں جیسے اسم فاعل و مفعول ماضی مضارع مصدر دیکھیں جیسے خاف یخاف کا مصدر خوف ہے اسی طرح قام کا مصدر قیام ہے اب ان دونوں سے کچھ پتہ نہیں چلتا تو یقوم مضارع دیکھیں اسی طرح تھوڑا تتبع و تلاش کریں ایک اور طریقہ ہے کہ جس کلمے کو پہچاننا ہو اس کلمے کو دونوں جگہ المنجد یا قاموس میں تلاش کریں پہلے واؤ کے ساتھ پھر یاء کے ساتھ اگر دونوں میں سے کوئی معنی عبارت کے لحاظ سے پر فیکٹ ہو تو وہی ہوگا

صرف1 جواب
5 نومبر، 2024

مآب کونسا صیغہ ہے

مآب صیغہ واحد اسم ظرف ثلاثی مجرد مہموز الفاء و اجوف واوی از باب نصر ینصر اصل میں مأْوَ ب تھا واؤ متحرک ما قبل ساکن تھا واو کی حرکت ہمزہ کو دے دی پھر یہ نقل کی جانے والی حرکت فتحہ تھی تو واؤ کو الف سے بدلا تو مأاب ہوگیا اب اس کو الف مدہ کی صورت میں لکھا تو مآب ہو گیا

صرف1 جواب
5 نومبر، 2024

ضمیر مجرور منفصل کیوں نہیں ہوتی ارشاد فرمائیے گا

در اصل ضمیر متصل کی حیثیت اپنے عامل کی جزء کی طرح ہوتی یعنی وہ عامل کا جزء اخیر ہوتا ہے عامل جار کا معمول اپنے عامل پر مقدم نہیں ہو سکتا اگر ضمیر مجرور منفصل ہوتی تو وہ مقدم بھی ہو سکتی تھی اور جار کے بغیر بھی استعمال ہو سکتی تھی اسی وجہ سے ضمیر مجرور متصل نہیں ہوتی بقیہ حوالہ شرح الرضی علی الکافیہ کا بھی ملاحظہ کریں

نحو1 جواب
6 نومبر، 2024

وبلجملتہ الاحادیث فی ھذا المعنی وفی کثیر من احوال الاخرۃمتواترۃالمعنی وان لم یبلغ احادھا حدالتواتر ۔ کی معنی اور تشریع بتا ؤ

اس عبارت کا مطلب یہ ہے کہ اس معنی میں احادیث بہت ساری ہیں اور اخرت کے احوال میں بھی کثیر ہیں تو معنی کے اعتبار سے متواتر ہے اگرچہ الفاظ کے کے اعتبار سے حد تواتر کو نا پہنچی اس کا مطلب یہ ہے کہ حدیث متواتر وہ حدیث ہوتی ہے جس کو روایت کرنے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہو کہ ان سب کو جھوٹا کہنا بھی نا ممکن ہو اب اس کی دو صورتیں ہیں کہ ایک تو وہ حدیث متواتر ہوتی ہے جس کے الفاظ ہی اتنے بندوں نے بیان کیئے ہوں اور دوسری حدیث ہوتی ہے متواتر المعنی یعنی جس کے الفاظ تو اتنے لوگوں نے نا بیان کیئے ہوں البتہ اس معنی کی احادیث بہت ہوں جیسے احادیث آخرت کہ مختلف الفاظ ہیں لیکن سب کو یکجا کریں تو ایک بات واضح ہوتی ہے کہ آخرت کے وقوع کی خبر ہر حدیث میں ہے تو یہ متواتر المعنی ہوئی

نحو1 جواب
6 نومبر، 2024

دَعْنِي أَنْ أَذهَبَ اس جملے کی ترکیب فرما دیں

دع فعل اس میں انت ضمیر فاعل نون وقایہ یاء ضمیر متکلم مفعول بہ ان مصدریہ ناصبہ اذھب فعل انا ضمیر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ کے ساتھ مل کر مصدر مؤول ہو کر منصوب بنزع الخافض یا مجرور حرف جر محذوف باء کا جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول بہ اور ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
5 نومبر، 2024

إعادة كى اصل اور اس میں کیا قاعدہ جاری ہوا ہے؟

اعادۃ اصل میں اعواد تھا قاعدہ بابِ "افعال" اور "اِسْتِفْعَالٌ" کے مصدر میں عین کلمہ کی جگہ اگر واو یا یاء ہو تو واو یا یاء کی حرکت ماقبل کی طرف نقل کر کے واؤ اور یا کو الف سے بدل کر حذف کریں اور اس کے عوض آخر میں تاء کا اضافہ کر دیں مذکورہ بالا قاعدہ جاری ہوا

صرف1 جواب
6 نومبر، 2024

ھٰذَا طبَقُ الْبَیْضِ وَ ھٰذِہٖ عُلْبَۃُ الْمِلْحِ۔۔۔۔؟اس کی نحوی ترکیب؟؟؟؟

ھذا مبتدا طبق مضاف البیض مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ھذہ مبتدا علبۃ مضاف الملح مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024

ان یصطادہ کی صرفی تحقیق ؟

یصطاد صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف یائی از باب افتعال اصل میں یصتَیِد تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو یصتاد ہو گیا پھر قاعدہ ہے کہ باب افتعال کا فاء کلمہ ص ض ط ظ ہو تو تاء افتعال کو طاء سے بدل دیا جاتا ہے تاء افتعال کو طاء سے بدلا تو یصطاد ہو گیا

صرف1 جواب
17 اکتوبر، 2024

خيركم من تعلم القران وعلمه اسكى صحيح تركيب

خیر مضاف کم ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا من موصولہ تعلم فعل ھو ضمیر فاعل القرآن مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف علیہ و حرف عطف علم فعل ھو ضمیر فاعل ھاء ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر صلہ موصول صلہ ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024

تعلمی واللہ یا حلیمہ کی ترکیب کریں

تعلمی فعل یاء ضمیر فاعل جملہ فعلیہ انشائیہ و جار اللہ مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر اقسم فعل کے متعلق اس میں انا ضمیر فاعل فعل فاعل ظرف مستقر ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ یا حرف نداء قائم مقام ادعو اس میں انا ضمیر فاعل حلیمۃ مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
5 نومبر، 2024

لیس علی اللہ بمستنکر ان یجمع العالم فی واحد اس جملہ کی ترکیب کر دیجئے مہربانی ہوگی

لیس فعل ناقص علی جار اللہ مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتا کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم ب حرف جر زائدہ مستنکر اسم فاعل ان مصدریہ یجمع فعل ھو ضمیر فاعل العالم مفعول بہ فی جار واحد مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر مستنکر کا فاعل اسم فاعل اپنے فاعل سے ملکر لیس کی خبر لیس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
2 نومبر، 2024

لم لم کونسا صیغہ ہے

یہ مشکل صیغوں میں سے ایک ہے لیکن آپ نے جو لکھا ہے یہ مشکل صیغہ نہیں ہے بلکہ اصل میں یوں پوچھا جاتا ہے لَمِ لَم لِم یعنی پہلے کے لام و میم دونوں مفتوح اور دوسرے کے لام پر فتحہ تیسرے کے لام پر کسرہ یہ صیغہ واحد متکلم فعل مضارع جحد بلم رباعی مجرد مضاعف از باب فعللۃ اصل میں لم الم لم تھا یسل والے قاعدے کے تحت ہمزہ کی حرکت میم کو دیکر اسے حذف کیا تو لم لم لم ہو گیا

صرف1 جواب
3 نومبر، 2024

مصدر اسم مصدر اورحاصل بالمصدرمیں فرق کیاہے؟

مصدر در اصل اس چیز کو کہتے ہیں جو مصدری معنی پر دلالت بھی کرے اور صیغھائے مختلفہ کا اشتقاق بھی اس سے ہو اسم مصدر یہ بھی مصدر ہی کی قسم لیکن اس سے اشتقاق نہیں ہوتا ان میں لفظی فرق یہ ہوتا ہے کہ اسم مصدر اپنے مصدر کے حروف سے کم حروف رکھتا ہے جب کہ حاصل بالمصدر وہ کلمہ جو مصدر کے حاصل معنی پر دلالت کرے جیسے حمد بمعنی مصدر ہو تو معنی ہوتا ہے حمد کرنا اور اس کا حاصل معنی ہوگا بس حمد یا تعریف و توصیف یعنی فعل کے کرنے کے بعد جو چیز حاصل ہو اسے حاصل بالمصدر کہتے ہیں

نحو1 جواب
3 نومبر، 2024