عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

ابواب کے خاصیات کی پہچان کیسے ہوگی

ابواب کی خاصیات سمجھنے کے لئے سب سے پہلے تو ہر باب کی خاصیات ازبر ہوں اور سمجھ بھی آ چکے ہوں اس کے بعد انہیں معانی کو ان ابواب میں تلاش کریں جیسے لبس ماخذ کا معنی ہوتا ہے ماخذ کو پہننا اب جس باب کی یہ خاصیت ہوگی اس میں کسی چیز کو پہننے کے جب معنی ہوں تو سمجھ جائیں یہاں لبس مأخذ پایا جا رہا ہے

صرف1 جواب
1 نومبر، 2024

السواك مطهره للفم ومرضاةللرب اسكى صحيح تركيب فرما دیں

السواک مبتدا مطھرۃ مصدر ل جار الفم مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو مصدر ظرف لغو ملکر معطوف علیہ و حرف عطف مرضاۃ مصدر ل جار الرب مجرور جار مجرور ملکر ظرف مصدر ظرف لغو ملکر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024

افضل الصدقة أن تشبع كبدا جائعا اس کی صحیح ترکیب فرما دیں

افضل مضاف الصدقۃ مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مبتدا ان مصدریہ ناصبہ تشبع فعل اس میں انت ضمیر فاعل کبدا موصوف جائعا صفت موصوف صفت ملکر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024

لا حليم الا ذعثرة ولا حكيم الا ذو تجربه کی ترکیب کر دیں

لا نفی جنس حلیم اس کا اسم الا حرف استثناء ذو مضاف عثرۃ مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مستثنی مفرغ ہو کر خبر لاء نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ آگے والے جملے ترکیب بلکل ایسے ہوگی

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024

یعطی فعل مجہول کی تعلیل فرمائیے گا

یُعطٰی اصل میں یُعطَوُ تھا قاعدہ وہ واؤ جو چوتھی جگہ یا اس سے آگے واقع ہو اور اس سے پہلے ضمہ یا واو ساکن نہ ہو تو اسے یاء سے بدلنا واجب ہے۔ اس صورت میں اگر اس کا ماقبل مفتوح ہو تو اسے الف سے بدل دیں گے اس قاعدے کے تحت واو کو یاء سے بدل دیا قاعدہ واو یا یاء متحرک ماقبل مفتوح کو الف سے بدل دیا جا تا ہے پھر اس قاعدے کے تحت یاء کو الف سے تو یُعْطٰی ہو گیا

صرف1 جواب
31 اکتوبر، 2024

"أ قائم زید" کی نحوی تحقیق

أ لفظ موضوع مفرد حرف غیر عامل مبنی مبنی علی الفتح قائم لفظ موضوع مفرد اسم نکرہ مذکر واحد معرب مفرد منصرف صحیح اعراب لفظی اعراب بالحرکت مرفوع بوجہ مبتدا ہونے کے زید لفظ موضوع مفرد اسم معرفہ مذکر واحد معرب مفرد منصرف صحیح اعراب لفظی اعراب بالحرکت مرفوع بوجہ فاعل ہونے کے

نحو1 جواب
1 نومبر، 2024

سوال : مفتی صاحب کیا بغیر ٹکٹ کا ٹرین کا سفر کرنا جاٸز ہے؟

جواب : بغیر ٹکٹ کا ٹرین کا سفر کرنا جاٸز نہیں ہےبلکہ کوٸی بھی ایسا سفر یا ایسا کام جس کے لٸے ٹکٹ ضروری ہو، اسے بغیر ٹکٹ کرنا جاٸز نہیں ہے کیونکہ اس میں ان کی حق تلفی بھی ہے اور بہت سی صورتوں میں وہ عمل قانونا جرم بھی ہوگا، اس سے اپنے آ پ ذلت پر پیش کرنا بھی ہے ۔ فتاوی مصطفویہ میں ہے : بلاٹکٹ سفرکرنا، اپنے آپ کو اہانت کے لٸے پیش کرنا ہے، اپنی عزت کو خطرے میں ڈالنا ہے کہ خلاف قانون ہے، مستوجب سزا ہوگا،لہذا ایسی حرکت سے احتراز لازم جو موجب ذلت و رسواٸی ہو۔

حرام و حلال1 جواب
1 نومبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ میں انگلینڈ میں رہتا ہوں میں نے ایک پراپرٹی خریدنے کے لئے یہاں کے بینک سے مورگیج کے طور پر قرض لیا ہے جس کے میں ماہانہ £700 ادا کرتا ہوں جس میں سے مثلاً £50 تو سود کے طور پر اور باقی قرض کی ادئیگی کے طور پر۔ معلوم یہ کرنا تھا کہ کیا اس طرح بینک سے قرض لینا ہمارےلئے جائز ہے؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں یورپ و امریکہ جیسے غیر مسلم ممالک میں نقد میں پراپرٹی خریدنا بلا شبہ بہت زیادہ مشکل کا م ہے۔ سود کو اسلام نے حرام قرار دیا ہے اور کوئی بھی مسلمان دوسرے مسلمان کو سود نہ تو دے سکتا ہے نہ ہی لے سکتا ہے لیکن کافر حربی اور مسلمان کے درمیان سود کے لین دین کا معاملہ مختلف ہے ۔ ہدایہ میں ہے: ”لَا رِبوٰا بَیْنَ الْمُسْلِمِ وَالْحَرْبِی“ ترجمہ: مسلمان اور حربی کافر کے درمیان سود نہیں ہوتا۔ (ہدایہ آخرین، صفحہ 90) یہی وجہ ہے کہ فقہائے کرام نے کافر حربی سے اس عقد کے ذریعے نفع لینے کو جائز قرار دیا ہے جو سودی طریقے پر مشتمل ہو مثلاً کافر کو قرض دے کر زائد رقم لینا مسلمان کے لئے جائز ہے لیکن سود کی نیت ہرگز نہیں کرے گا بلکہ جائز نفع سمجھ کر لے گا۔ واضح رہے کہ فقہاء کرام نے اس کا اُلٹ کرنے کی اجازت عام حالات میں نہیں دی یعنی یہ جائز نہیں کہ مسلمان کافر سے قرضہ لے اور اس پر اسے سودی طریقے پر نفع دے۔ البتہ غیرمسلم ممالک میں ذاتی گھر خریدنے کی دقت و دشواری کے پیشِ نظر مورگیج کی صورت میں قرضہ لے کر نفع دینا بوجہِ حاجتِ شدیدہ کے جائز ہے متعدد فقہائے عصر نے اس کی اجازت دی ہے تفصیل کے لئے دیکھئے فتاویٰ بریلی صفحہ33۔ نیز چونکہ یہ اجازت صرف حاجت شدیدہ کے پیشِ نظر ہے اس بِنا پر یہ جائز نہیں کہ کوئی ذاتی گھر کے علاوہ مورگیج پر اضافی گھر لے کرخرید و فروخت کا کاروبار شروع کر دے ۔

سود کے مسائل1 جواب
1 نومبر، 2024

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلے کے بارے میں کہ عورتوں کا نوکری کرنا کیسا ہے؟کیا شریعتِ اسلامیہ عورتوں کو نوکری کرنے کی اجازت دیتی ہے؟

جواب: شریعتِ اسلامیہ خواتین کوپانچ(05) شرائط کے ساتھ نوکری کرنے کی اجازت دیتی ہے، اگر ان پانچ شرائط میں سے ایک بھی شرط نہ پائی جائے تو عورت کو نوکری کرنے کی اجازت نہیں۔ وہ شرائط یہ ہیں: (1)کپڑے باریک نہ ہوں جن سے سر کے بال یا کلائی وغیرہ سِتر کا کوئی حصّہ چمکے (2)کپڑے تنگ و چُست نہ ہوں جو بدن کی ہیأت(ہیئت) ظاہر کریں (3)بالوں یا گلے یا پیٹ یا کلائی یا پنڈلی کا کوئی حصّہ ظاہر نہ ہوتا ہو (4)کبھی نامحرم کے ساتھ خفیف دیر کے لئے بھی تنہائی نہ ہوتی ہو (5)اس کے وہاں رہنے یا باہر آنے جانے میں مظنّۂ فتنہ نہ ہو۔ لہٰذااوّل تو ان پانچ شرطوں کا پایا جانا ضروری ہے اور ان میں سے ایک بھی کم ہے تو عورتوں کا نوکری کرنا حرام ہے۔ان پانچ شرائط کے ساتھ ساتھ سب سے اہم معاملہ ہے عورت کا مردوں سے فاصلہ بنائے رکھنا۔ اگر کوئی عورت برقعہ بھی پہن کر آجائے لیکن وہ مردوں سے بے تکلف ہوجائے تو خود کو فتنہ میں پڑنے سے روک نہیں سکتی۔ لہٰذا اجنبی مردوں سے بے تکلفی بالکل اختیار نہ کی جائے، نہ ہی اپنی زینت ان پر ظاہر کی جائے اور اگر کسی جگہ پر اس کی عزت پر ذرا بھی حرف آتا ہو تو اس سے حفاظت کی مکمل تدبیر کی جائے اور اگر حفاظت ممکن نہ ہو تو نوکری چھوڑنے کو ترجیح دی جائے۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

خواتین کے مساٸل 1 جواب
1 نومبر، 2024

سوال : مفتی صاحب کیاشوہر اپنی بیوی کوقبر میں اتارسکتا ہے؟

جواب : جی اتارسکتا ہے۔ صرف اتنا خیال کرے کہ بلاحاٸل اس کے جسم کو چھونا نہ پایا جاۓ ۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے : ”شوہر کو بعد انتقالِ زوجہ قبر میں خواہ بیرونِ قبر اس کا منہ یا بدن دیکھنا جائز ہے ، قبر میں اتارناجائز ہے اور جنازہ تو محض اجنبی تک اٹھاتے ہیں ، ہاں بغیر حائل کے اس کے بدن کو ہاتھ لگانا شوہر کو ناجائز ہوتا ہے۔ “ (فتاوی رضویہ)

میت اور جنازے کے احکام 1 جواب
1 نومبر، 2024

سوال : مفتی صاحب یہ ارشاد فرمادیں ہمارے یہاں قریب میں مسجد ہے ، اس مسجد میں خواتین کے بھی پروگرام ہوتے ہیں ،اجتماع، نعت خوانی وغیرہ ، لیکن یہ سب فناۓ مسجد میں ہی ہوتا ہے اورپردے کابھی مکمل اہتمام ہوتاہے کیا حیض والی عورت اس اجتماع میں جاسکتی ہے ، ؟

جواب : حیض و نفاس والی کا فناۓ مسجدمیں جانا جاٸز ہے ، لہذا اجتماع اور اس طرح کے خواتین کے دینی پروگرام جہاں مکمل پردے کی رعایت کی جاتی ہے وہاں جانا چاہیٸے ، حیض و نفاس اس سے مانع نہیں ہوگا۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب

طہارت کے مساٸل1 جواب
1 نومبر، 2024

سوال : مفتی صاحب یہ بتادیجٸے ایک لڑکی کے لٸے کس عمر سے پردہ کرنا شرعا واجب ہوتاہے؟

جواب : جب بچی سات برس کی ہوجاۓ تو پردے کی عادت ڈالنا شروع کردی جاۓ ، اور جب بالغ ہوجاۓ گی تو اس پر شرعی اعتبار سے پردہ کرنا واجب ہوجاۓگا۔ بلوغت کی عمر09 سے 15 کے درمیان ہے،عمر کے اس حصے میں جب بھی بالغ ہوٸی پردہ کرنا واجب ہوگیا اور اسےپہلے تک پردہ مستحب ہوگا نیز پندرہ سال کی ہوگٸی اور آثار بلوغت کچھ ظاہر نہیں ہیں تو اب یہ شرعا بالغہ ہے اور پردے کا بھی وجوب ہوگیا۔ "عن عائشۃ، أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال یا أسماء إن المرأۃ إذا بلغت المحیض لم یصلح أن یری منھا إلا ھذا وھذا، وأشار إلی کفہ ووجھہ“" ترجمہ:حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :اے اسماء !جب عورت بالغہ ہو جائے تو اس کے لئے درست نہیں کہ وہ اپنے چہرے اور ہتھیلیوں کے سوا کسی حصے کو ظاہر کرے۔ (السنن الصغیر للبیھقی ،کتاب النکاح ،باب النظر إلی امرأۃ ،جلد3،صفحہ12،الدراسات الإسلامیۃ، کراچی) امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : فتاوی رضویہ میں سیدی اعلی حضرت رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں :”نو برس سے کم کی لڑکی کو پردہ کی حاجت نہیں اور جب پندرہ برس کی ہوسب غیر محارم سے پردہ واجب اور نو سے پندرہ تک اگر آثار بلوغ ظاہر ہوں تو( بھی پردہ) واجب ، اور نہ ظاہر ہوں تو مُستحب خصوصا بارہ برس کے بعد بہت مُؤَکَّد ( یعنی سخت تاکید ہے) کہ یہ زمانہ قرب بلوغ وکمال اشتہاکاہے۔ومن لم یعرف اھل زمانہ فھو جاھل۔‘‘ (فتاویٰ رضويہ جلد23،صفحہ639،رضافاؤنڈیشن،لاھور) جنتی زیور میں علامہ عبد المصطفی اعظمی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں:”جب وہ(لڑکی ) سات برس کی ہو جائے تو اس کو نماز وغیرہ ضروریات دین کی باتیں تعلیم کریں اورپردہ میں رہنے کی عادت سکھائیں۔“ (جنتی زیور ،صفحہ28،مطبوعہ جھلم)

خواتین کے مساٸل 1 جواب
1 نومبر، 2024

سوال : کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسٸلے کے بارے میں کہ اسکول والے میٹرک کے students کو examsکے بعدpicnic پر کے جانے کاپروگرام بنارہے ہیں، میری بیٹی جس کی عمر سترہ سال ہے وہ بھی جانا چاہ رہی ہے کیا ، اس طرح اسکول والوں کے ساتھ بچیوں کو پکنک پر بھیجا جاسکتا ہے۔، شرعی رہنماٸی فرمادیں۔

جواب : اولا تو یہ بات یادرہے ہمارے علماۓ کرام فی زمانہ خواتین کو ایک دن کا سفر بھی بغیر محرم کے کرنے سے منع کرتے ہیں ،دوسرا یہ کہ اسکول ، کالجز کے اس طرح کے پروگرام میں عموما نوجوان لڑکے ، لڑکیوں کا اختلاط ہوتا ہے، بےپردگی ، اور بے حیاٸی کا ماحول ہوتا ہے ،اگر ایسی صورت ہے ،تب تو شرعا جانے کی اجازت نہیں ،جاۓ گی تو گنہگار ہوگی۔ اور ایسی صورت نہ بھی ہو تو احتیاط اسی میں ہے کہ اس طرح کی picnic پر نہ بھیجا جاۓ۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب۔

خواتین کے مساٸل 1 جواب
1 نومبر، 2024

سوال : مفتی صاحب میں پاکستان سے باہر ملک میں رہتا ہوں ، میری زوجہ بھی میرے ساتھ ہیں ، معاملہ یہ ہے کہ وہ حمل سے ہے اور یہاں ہسپتال میں عموما ہرجگہ ہی غیرمسلم لیڈی ڈاکٹر ہیں۔ کیا میں اپنی زوجہ کا علاج، ٹریٹمنٹ اور حمل کے معاملات غیرمسلم لیڈی ڈاکٹر سے کرواسکتا ہوں۔ ؟

جواب : مسلمان عورت کا غیر مسلم عورت سے اسی طرح کاپردہ ہے جس طرح غیرمحرم مرد سے پردہ ہے۔ وہ اعضاء جو مسلمان عورت کسی غیرمحرم مرد کے سامنے ظاہر نہیں کرسکتی اسی طرح غیرمسلم عورت کے سامنے بھی ظاہر نہیں کرسکتی۔ لہذا آپ کو چاہیٸے کہ معلومات لیں کہی مسلمان لیڈی ڈاکٹر کی دستیابی ہوجاۓ ، کوشش کے بعد بھی کوٸی ایسی مسلمان ڈاکٹر نہ ملے تو ایمرجینسی کی صورت میں غیرمسلم خاتون سے یہ خدمت لی جاسکتی ہے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب۔

خواتین کے مساٸل 1 جواب
1 نومبر، 2024

سوال : مفتی صاحب کیا مجھے اپنی والدہ کے ماموں یا چاچا سے پردہ کرنا ہوگا ؟ یا جس طرح وہ والدہ کے لٸے محرم ہیں ، میرے لٸے بھی محرم ہونگے؟

جواب : والد یا والدہ کے حیققی چاچا یا ماموں یہ محارم میں سے ہیں، ان سے اجنبیوں کی طرح پردہ کرنا لازم نہیں ہے، البتہ فی زمانہ بے تکلف ہونے سے بچنا چاہیٸے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب

خواتین کے مساٸل 1 جواب
1 نومبر، 2024

سوال : مفتی صاحب یہ ارشاد فرمادیجٸے کیا اگر کوٸی عورت کسی بچے کو جس کی عمر تین سال سے زاٸد ہے دودھ پلاتی ہے ، تو کیا وہ اس کا رضاعی بیٹا ہوگا؟ نیز اس عورت کا ایسا کرنا کیسا؟

جواب : اسلامی تاریخ کے اعتبار سے بچے کو دودھ پلانے کی عمر کی حد دو سال ہے ، دوسال کے بعد بچے کو اگر کسی عورت نے دودھ پلایا تو وہ گنہگارہوگی۔ البتہ ثبوت رضاعت کے لٸے شریعت نے زیادہ سے زیادہ ڈھاٸی سال کہ عمر مقرر کی ہے یعنی اگر کوٸی کسی بچے کو دو سال کے بعد اور اس کے ڈھاٸی برس کا ہونے تک کے عرصے میں دودھ پلاتی ہے تو رضاعت ثابت ہوجاۓ گی اور یہ عورت گنہگار بھی ہوگی کہ دو سال سے زاٸد عمر کے بچے کو دودھ پلایا۔ سوال میں تین سال سے زاٸد عمر کے بچے کا ذکر ہے ، ایسے بچے کو دودھ پلانے سے رضاعت کا حکم ثابت نہیں ہوگا البتہ عورت گنہگار ضرور ہوگی ، اسے توبہ کرناہوگی۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب

خواتین کے مساٸل 1 جواب
1 نومبر، 2024

واذکر عبدنا داؤد ذا الأئد ۔کی نحوی ترکیب کیاہے؟

اذکر فعل انت ضمیر فاعل عبد مضاف نا ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مبدل منہ داؤد موصوف ذا مضاف الأید مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر صفت موصوف صفت ملکر بدل مبدل منہ بدل ملکر مفعول فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
30 اکتوبر، 2024

یعطی یاء پر ضمہ ہے اسکی صرفی تحقیق کیجیے گا

یُعْطِی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب افعال اصل میں یُعْطِوُ تھا قاعدہ وہ واؤ جو چوتھی جگہ یا اس سے آگے واقع ہو اور اس سے پہلے ضمہ یا واو ساکن نہ ہو تو اسے یاء سے بدلنا واجب ہے۔ اس صورت میں اگر اس کا ماقبل مفتوح ہو تو اسے الف سے بدل دیں گے اس قاعدے کے تحت واو کو یاء سے بدل دیا تو یُعْطِیُ ہو گیا قاعدہ واؤ مضموم ما قبل مضموم یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کر دینا واجب ہے بشرطیکہ اس کے بعد واؤ مدہ نا ہو پھر اس قاعدے کے تحت یاء کو ساکن کر دیا تو یُعْطِیْ ہوگیا

صرف1 جواب
31 اکتوبر، 2024

ترکیب لا هجرة بعد الفتح

لا نفی جنس ھجرۃ اسم بعد مضاف الفتح مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ ثابت اسم فاعل محذوف کا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر لاء نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
31 اکتوبر، 2024

صفت مشبہ کیا ہے؟

صفتِ مشبہہ کی تعریف وہ اسمِ مشتق جو اس ذات پر دلالت کرتا ہے جو اپنے مصدری معنی سے دائمی طور پر متَّصِف ہو یعنی صفت مشبہ فعل سے بنایا جانا والا اسم ہے اور یہ اسم یہ ظاہر کرتا ہے کہ جس ذات کے ساتھ یہ معنی پائے جا رہے ہیں وہ ہمیشہ اس ذات کے ساتھ ہوں گے

صرف1 جواب
1 نومبر، 2024

الھدی اسم مقصور کیسے ہے پلیززز وضاحت فرما ئیے گا کتابوں میں اس پر ضمہ اور کسرہ بھی لگا ہوا دیکھا ہے

اسم مقصور وہ اسم ہوتا ہے جس کے آخر میں الف ہو الھدی کے آخر میں بھی الف ہے الف کو کبھی کھڑی زبر -ٰ کی صورت میں بھی لکھتے ہیں اس پر کسرہ و ضمہ نہیں آ سکتا اگر کہیں پڑھا ہے تو بتائیں

نحو1 جواب
31 اکتوبر، 2024

اسم فاعل ،اسم. مفعول ،اسم تفضیل ،مصدر ،صفت مشبہ میں مسن مسندالیہ بنا ے گے؟؟اگر بتائیے گے کیا ان میں مسند مسندالیہ کیا ہونگے

اسناد دو طرح کی ہوتی ہے تام و ناقص اسناد تام فعل فاعل مبتدا خبر وغیرہ میں ہوتی ہے بقیہ اسم فاعل و مفعول تفصیل وغیرہ میں اسناد ناقص ہوتی ہے وہ نہیں بتاتے اگر بتانا ہو تو یہ سب اسماء جو آپ نے لکھے ہیں مسند بنیں گے اور آگے ان کا۔فاعل یا نائب الفاعل مسند الیہ بنے گا

نحو1 جواب
31 اکتوبر، 2024

مبتدا کی خبر کے احکامات مذکر مؤنث کے اعتبار سے

مبتدا کی خبر اگر اسم مشتق ہو یا ایسا اسم ہو جس میں مبتدا طرف لوٹنے والی ضمیر نکلے جیسے اسم منسوب یا فعل وغیرہ تو ان کا مبتدا کے مطابق ہونا ضروری ہے یعنی مبتدا مذکر ہو تو یہ مذکر ہوں گے اگر مؤنث ہو تو یہ سب بھی مؤنث ہوں گے جیسے فعل کی مثال زید قام ،ھند قامت زید قائم ، ھند قائمۃ وغیرہ

نحو1 جواب
31 اکتوبر، 2024

مصدر کی نحوی تراکیب کیسے ہوگی جب اسکی اضافت فاعل کی طرف ہوتی ہو؟ اور جب مفعول کی طرف اضافت ہوتو مصدر کی تو ترکیب کیسے ہوگی؟

جب مصدر کی اضافت فاعل یا مفعول کی طرف ہو تو اس وقت فاعل یا مفعول ترکیب میں مضاف الیہ بنیں گے آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں مضاف الیہ فاعل یا مفعول لیکن ہوں گے وہ ترکیبی لحاظ سے مضاف الیہ ہی ہے

نحو1 جواب
31 اکتوبر، 2024

نجد کی اصل کیا ہے صرف میں اس پر کونسا قاعدہ لگے گا

نجد اصل میں نَوجِدُ تھا قاعدہ جو واو ، علامتِ مضارع مفتوحہ اور کسرہ کے در میان يا علامتِ مضارع مفتوحه اور فتحه کے درمیان ایسے کلمے میں ہو جس کا عین یا لام کلمہ حرف حلقی ہو تو اسے گرا دینا واجب ہے مذکور بالا قاعدہ جاری ہوا اور یاء حذف ہوئی

صرف1 جواب
31 اکتوبر، 2024

سوال : میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوٸی شخص کسی کھانے کی دکان پر گیا ، اور کوٸی چیز خریدنے کا ارادہ نہیں ہے۔ اس کے باوجود وہاں سے کوٸی چیز اٹھا کر چکھتا ہے اور ظاہر یہ کرتا ہے کہ خریدنے کا ارادہ ہے،ایسے شخص کے لٸے کیا حکم ہے؟

جواب : جب خریدنے کا ارادہ نہیں ہے ، صرف دکان یا ریڑھی پرآکر چکھتا اور ظاہر یہ کرتا ہے کہ خریدنا چاہ رہا ہے ، ایسا شخص گنہگار بھی ہے کہ دھوکا دے رہا ہے اور جو کچھ اس نے چکھا ہے اس کا بدل بھی اس پر دینا لازم ہے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
1 نومبر، 2024

اللہ خالق کل شئ کی ترکیب کردیں

جملہ "اللہ خالق کل شیئ" کی ترکیب اس طرح ہوگی: اللّٰہُ: اسم جلالت مبتداء خَالِقُ: لفظ "خالق" مبتداء کی خبر کُلِّ : "کُلِّ" ما قبل کے لیے مضاف الیہ مجرور اور "شیئ" کے لیے مضاف شَيْءٍ: مضاف الیہ مجرور مکمل ترکیب: "اللّٰہُ" مبتداء، "خَالِقُ" مضاف خبر، "کُلِّ" مضاف الیہ ما قبل کے لیے اور مضاف ما بعد کے لیے اور "شَيْءٍ" مضاف الیہ

صرف1 جواب
1 نومبر، 2024

مِن کو جب کسی کلمہ سے ملاتے ہیں تو ن ساکن پر زبر لگاتے ہیں کسرہ کیوں نہیں لگاتے جبکہ قاعدہ یہ ہے کہ جب کسی کلمے کا آخر ساکن ہو تو اس کو دوسرے کلمے سے ملانے کیلئے کسرہ دی جاتی ہے پھر ادھر فتح کیوں

من کی نون ہرفتحہ آتی ہے اور یہ قاعدہ کہ ساکن کو جب بھی حرکت دیں گے تو اسے کسرہ دیں گے یہ قاعدہ اکثری ہے کلی نہیں بعض اوقات دوسری حرکات بھی لگائی جاتی ہیں جیسے ھم ضمیر کی میم پر ضمہ لگایا جاتا ہے

نحو1 جواب
31 اکتوبر، 2024

مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ ایک website ہے، ہمیں اس ویب ساٸٹ پر جاکر صرف لنک پر click کرنا ہے ،اس سے ہماری earning بھی شروع ہوجاۓ گی،روازنہ کے 500 لنک پر کلک کیا تو 05 ڈالر بن جاٸینگے۔ ہاں ابتداء ہمیں اس ویب ساٸٹ پر رجسٹریشن کروانی ہوگی اوراس کے لٸے ہمیں تقریبا 25 ڈالر اداکرنے ہونگے۔

جواب :اس طرح کاکام شرعا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

آن لاٸن کاروبار اور جدید مساٸل1 جواب
31 اکتوبر، 2024

سوال:مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ P. I ایپلیکیشن کے ذریعے کمانا کیسا؟ اس میں زیادہ کچھ نہیں کرنا ، بس روزانہ ایپ کو اوپن کرکے ایک بٹن دبانا ہے۔ کماٸی شروع ہوجاۓ گی؟

جواب : علماۓ کرام اس کی اجازت نہیں دیتے ۔ یہ بھی کرپٹو کرنسی کی ہی ایک صورت ہے۔

آن لاٸن کاروبار اور جدید مساٸل1 جواب
31 اکتوبر، 2024

کیا جار مجرور ملکر فاعل یا مفعول بن سکتے ہیں؟

اس کی تین صورتیں ہو گئیں: فاعل، نائب الفاعل، مفعول جب عامل فعل مجہول ہو اور بظاہر کوئی اسم موجود نہ ہو جو نائب الفاعل بن سکے، بلکہ ان کی جگہ جار مجرور موجود ہوں تو انہیں کو نائب الفاعل بنایا جاتا ہے۔ فاعل کی صورت یہی ہے کہ اصل یہی کہ کہ جار و مجرور فاعل نہیں بن سکتے، البتہ بعض اوقات فاعل پر حرف جر زائد ہوتا ہے تب حرف جر زائد کہہ کر فاعل کا فاعل رکھا جاتا ہے۔ باقی رہی بات مفعول بہ کی ایک صورت مفعول بہ غیر صریح بھی ہوتی ہے وہ اسی قبیل سے ہے۔ یعنی وہ جار مجرور مفعول بن سکتے ہیں۔

نحو1 جواب
31 اکتوبر، 2024

صرف فعل کی گردان بنتی ہے ؟اسم کی گردان کیون نہیں بنتی ؟

گردان مطلب ہوتا ہے ایک لفظ کو مختلف صورتوں کی طرف پھیرنا اب اسم ہو یا فعل ہو اس کو دیکھا جائے گا اس کی کتنی صورتیں بن سکتی ہیں فعل کی چودہ صورتیں بن جاتی ہیں اور اسی طرح اسم کی مختلف صورتیں بن جاتی ہیں جیسے جمع تثنیہ وغیرہ

نحو1 جواب
28 اکتوبر، 2024

ربنا الصرف عنا عذاب جهنم کی ترکیب کردیں

رب مضاف نا ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مفعول بہ یا حرف ندا محذوف قائم مقام ادعو اس میں انا ضمیر فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ اصرف فعل انت ضمیر فاعل عن جار نا ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو عذاب مضاف جھنم مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
29 اکتوبر، 2024

خاص کون سا صیغہ ہے

صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر اصل میں خَاصِصُ تھا قاعدہ اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدے کے تحت دونوں صاد کا ادغام ہوا ہے

صرف1 جواب
30 اکتوبر، 2024

کسی کے پاس پانی ہو مگر کم ہو اور پیاس کا خوف ہو تو کیا تیمم کرکےنماز ادا کرسکتا ہے؟

پانی کم ہو ، اور راہ ایسی ہے کہ اس راہ پر پانی کی پیاس لگی تو پانی کا دور دور تک ملنا مشکل ہوگا، اور موجود پانی کو وضو یا غسل میں استعمال کیا تو یہ پیاسا رہ جاۓ گا، اس صورت میں تیمم کرکے نماز ادا کرنا جاٸز ہے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
26 اکتوبر، 2024