عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

اسم استفہام کے اعراب کیسے پتا چلتے ہیں کیسے پتا چلے گا کہ فعل اس میں عمل کررہا ہے یا نہیں کررہا؟؟

اسم استفہام کے بعد دو صورتیں ہیں فعل ہوگا یا اسم فعل ہو تو دو صورتیں ہوں گی متعدی ہوگا یا لازم متعدی ہو تو دو صورتیں ہیں متعدی کا اگر مفعول بہ نا ہو تو اسم استفہام منصوب ہوگا مفعول بہ ہونے کی وجہ سے اور اگر لازم یا متعدی جس کا مفعول بہ آ رہا ہو تو اس صورت میں مرفوع ہوگا مبتدا ہونے کی وجہ سے اگر اسم استفہام کے بعد اسم آ رہا ہو تو اس کی پہچان کا طریقہ یہ ہے کہ اس کا جواب دیکھیں اسم استفہام کی جگہ جو اسم آ رہا ہوگا اس کا جو اعراب ہوگا وہی اعراب اسم استفہام کا ہوگا جیسے من انت ؟ کا جواب آئے گا أنا زید تو اس صورت میں انت کی جگہ جواب میں انا ضمیر آ گئی اور من کی جگہ زید نے لے لی تو زید جواب والے جملے میں خبر بن رہا ہے تو سمجھیں کہ سوال والے والے جملے میں من بھی خبر مقدم بنے گا ایک طریقہ یہ تھا ورنہ آپ مبتدا اسم استفہام کو بنا سکتے ہیں یہ قواعد ان اسماء استفہام کے ہوں گے جو ظروف نا ہوں جو ظروف ہوں گے وہ مفعول فیہ بنتے ہیں اگر فعل ہو تو فعل کا ورنہ محذوف نکالیں گے

نحو1 جواب
9 اگست، 2024

سوال : کیا فرماے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے انگوٹھی پہنی ہوئی تھے اور وضو کرکے نماز پڑھ لی ، مجھے معلوم نہیں انگوٹھی کے نیچے پانی پہنچا یا نہیں، کیا میری نماز ہوگئی؟

چَھلّے، انگوٹھیاں وغیرہ اگر اتنے تنگ ہوں کہ نیچے پانی نہ بَہے تو اُتار کر دھونا فرض ہے۔ اور اگرصرف ہِلا کر دھونے سے پانی بہ جاتا ہو تو حرکت دینا ضروری ہے ۔اگر آپ کی انگوٹھی اتنی تنک ہو کہ پانی پہنچایا نہ جائے تو پانی نہیں پہنچے گا تو آپ کا وضو نہ ہو ا، اور وضو نہ ہوا تو نماز بھی نہ ہوئی لہذا آپ وضو کرکے دوبارہ نماز ادا کریں ۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
11 اکتوبر، 2024

سوال : جس شخص کے داڑھی کے بال گھنے نہ ہو یعنی اس کی داڑھی کے نیچے کی جلد(skin) نظر آتی ہو ، تو اس کے لئے داڑھی اور کھال کے دھونے کا کیا حکم ہے ، کیا صرف داڑھی کے بال دھو لینا کافی ہوگا ؟

داڑھی کے بال اگر گھنے نہ ہوں اندر کی جِلد نظرآتی ہو تو جِلد کا دھونا فرض ہے ۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
11 اکتوبر، 2024

شتان بين زيدوعمرو اسکی ترکیب کرو اورشتان میں ضمیر کس کوراجع ہے

شتان اسم فعل بمعنی بعد اس میں ھو ضمیر فاعل بین مضاف زید و عمرو معطوف علیہ معطوف ملکر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ اسم فعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ضمیر کا مرجع نہیں بتایا جا سکتا یہاں پیچھے کوئی عبارت نہیں ہے

نحو1 جواب
3 نومبر، 2024

اسم بلدتی لاھور ۔اسم بلدی باکستان۔بلدتی بلدی کی وضاحت کریں مذکر مؤنث کیوں ھے؟

ان میں مذکر مؤنث کا کوئی فرق نہیں ہوتا معنی دونوں کا ایک جیسا ہی ہے لیکن لسان العرب میں تھوڑا سا فرق لکھا ہے کہ زمین کا ایک مخصوص ٹکڑا بلد کہلاتا ہے اور اسی مخصوص ٹکڑے میں سے کسی ٹکڑے کو بلدۃ کہتے ہیں الأَزهري: البلد كل موضع مستحيز من الأَرض، عامر أَو غير عامر،خال أَو مسكون، فهو بلد والطائفة منها بَلْدَةٌ.

نحو1 جواب
2 نومبر، 2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتی صاحب کی بارگاہ میں سوال یہ ہے کہ ایک عورت کے چھ بچے ہیں پہلے اور اب اس کو حمل ٹھہر گیا ہے اور حمل تقریبا 15 20 دنوں کا ہے اور پوچھنا یہ ہے کہ کیا وہ اس حمل کو ساکت کروا سکتی ہے ایک مہینے کے اندر اندر جیسا کہ اب 15 سے 20 دنوں کا حمل ہے تو اس کو ساکت کروانا جائز ہے کیونکہ اس کے پہلے بھی چھ بچے ہیں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا اور غریبی کا دور ہے شوہر محنت مزدوری کر کے کماتا ہے کوئی روزگار کا باقاعدہ ذریعہ نہیں ہے اس وجہ سے پوچھنا ہے کہ کیا وہ حمل ساکت کروا سکتے ہیں اس سے گنہگار تو نہیں ہوں گے

جواب : سوال میں ذکر کی گٸی وجہ حمل کو ساقط کرنے کی لٸے عذر شرعی نہیں ہے ،لہذا حمل کو گرانے کی اجازت نہیں ہے رزق کا ضامن اللہ پاک ہے ، بندہ نہیں، باقی بچوں کو بھی اللہ پاک ہی رزق دیتا ہے ۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب۔

نکاح و طلاق کے مساٸل1 جواب
3 نومبر، 2024

فقيه واحد اشد على الشيطان من الف عابد اس کی ترکیب فرما دیں

فقیہ موصوف واحد صفت موصوف صفت ملکر مرکب توصیفی ہو کر مبتدا اشد اسم تفضل اس میں ھو ضمیر فاعل علی جار الشیطان مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو من جار الف مضاف عابد مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو ثانی اسم تفضیل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024

طوبى لمن وجد في صحيفته استغفارا كثير اسكا صحيح تركيب

طوبی مبتدا ل جار من موصولہ وجد فعل ھو ضمیر فاعل گی جار صحیفته مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو استغفارا موصوف کثیرا صفت موصوف صفت ملکر مرکب توصیفی ہو کر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024

صرف صغیر میں 50 سے زیادہ صیغے ہوتے ہیں لیکن اسے سرف صغیر کہا جاتا ہے اور دوسری طرف صرف کبیر میں صیغے کم ہوتے ہیں لیکن اسے صرف ایک کبیر کہا جاتا ہے حالانکہ چھوٹے یا بڑے کی اصول سے دیکھا جائے تو پہلے والے کو صرف کبیر اور دوسری والی کو صرف صغیر کہنا بنتا ہے تو یہ کیوں کہا جاتا ہے ؟

صرف صغیر و کبیر کہنا صیغوں کی تعداد کے اعتبار سے نہیں بلہ صرف صغیر کو صغیر اس لئے کہتے ہیں کہ اس میں ہر گردان سے دو تین چار صیغے شام ہیں اور کبیر کو کبیر اس لیے کہتے ہیں کہ یہ ایک ہی گردان کے سب صیغوں پر مشتمل ہوتی ہے

صرف1 جواب
2 نومبر، 2024

نل کے نیچے کپڑے کس طرح پاک کئے جائیں؟

نل کے نیچے کپڑے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کپڑے کا جو حصہ ناپاک ہے اسے اپنے ہاتھوں میں لے (اور کچھ زیادہ لے) اس کے بعد اسے نل کھول کر دھونا شروع کردے اور یوں مَلتا رہے کہ غالب گمان ہوجائے کہ بہتا پانی ناپاکی کو بہا کر لے گیا ہوگا کپڑا پاک ہوجائےگا ۔ مثلاً رومال نا پاک ہو گیا ، تو پیسن میں نل کے نیچے رکھ کر اتنی دیر تک پانی بہائیے کہ ظن غالب آجائے کہ پانی نجاست کو بہا کر لے گیا ہو گا تو پاک ہو جائے گا۔ بڑا کپڑا یا اس کا نا پاک حصہ بھی اسی طریقے پر پاک کیا جا سکتا ہے ۔ مگر یہ احتیاط ضروری ہے کہ ناپاک پانی کے چھینٹے آپ کے کپڑے، بدن اور اطراف میں دیگر جگہوں پر نہ پڑیں۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
28 اکتوبر، 2024

کارپیٹ اگر ناپاک ہو جائے تو اسے کس طرح پاک کیا جائے؟

کارپیٹ (CARPET) کا نا پاک حصہ ایک بار دھو کر لٹکا دیجئے یہاں تک کہ پانی ٹپکنا موقوف ہو جائے ،پھر دوبارہ دھو کر لٹکائے حتی کہ پانی ٹپکنا بند ہو جائے پھر تیسری بار اسی طرح دھو کر لٹکا دیجئے جب پانی ٹپکنا بند ہو جائے گا تو کار پیٹ پاک ہو جائے گا ۔ چٹائی ، چمڑے کے چپل اور مٹی کے برتن وغیرہ جن چیزوں میں پتلی نجاست جذب ہو جاتی ہو اسی طریقے پر پاک کیجئے ۔ ایسا نازک کپڑا کہ نچوڑ نے سے پھٹ جانے کا اندیشہ ہو وہ بھی اسی طرح پاک کیجئے۔ اگر نا پاک کار پیٹ یا کپڑا وغیرہ بہتے پانی میں (مثلا دریا نہر میں یا پائپ یا ٹونٹی کے جاری پانی کے نیچے ) اتنی دیر تک رکھ چھوڑیں کہ ظن غالب ہو جائے کہ پانی نجاست کو بہا کر لے گیا ہو گا تب بھی پاک ہو جائے گا۔ کار پیٹ پر بچہ پیشاب کر دے تو اُس جگہ پر پانی کے چھینٹے مار دینے سے وہ پاک نہیں ہوتا۔ یاد رہے ! ایک دن کے بچے یا بچی کا پیشاب بھی ناپاک ہوتا ہے۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
28 اکتوبر، 2024

کپڑے پر اگر ناپاک تیل لگ جائے تو اس کو کس طرح پاک کیا جائے؟

کپڑے یا بدن میں نا پاک تیل لگا تھا تین مرتبہ دھو لینے سے پاک ہو جائے گا اگر چہ تیل کی چکنائی موجود ہو، اس تکلف کی ضرورت نہیں کہ صابون یا گرم پانی سے دھوئے لیکن اگر مر دار کی چربی لگی تھی تو جب تک اس کی چکنائی نہ جائے پاک نہ ہوگا۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
28 اکتوبر، 2024

اگر کپڑے کا تھوڑا سا حصہ ناپاک ہو جائے مگر یہ نہین معلوم کہ کون ساحصہ ہے تو کیا کیا جائے؟

کپڑے کا کوئی حصہ ناپاک ہو گیا اور یہ یاد نہیں کہ وہ کون سی جگہ ہے، تو بہتر یہ ہے کہ پورا ہی دھوڈالیں (یعنی جب بالکل نہ معلوم ہو کہ کسی حصہ میں ناپا کی لگی ہے اور اگر معلوم ہے کہ مثلاً آستین نجس ہو گئی مگر یہ نہیں معلوم کہ آستین کا کونسا حصہ ہے ، تو پوری آستین کا دھونا ہی پورے کپڑے کا دھونا ہے ) اور اگر اندازے سے سوچ کر اس کا کوئی سا حصہ دھولے جب بھی پاک ہو جائے گا، اور جو بلا سوچے ہوئے کوئی ٹکڑا (حصّہ ) دھولیا جب بھی پاک ہے مگر اس صورت میں اگر چند نمازیں پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ نجس حصہ نہیں دھویا گیا تو پھر دھوئے اور نمازوں کا اعادہ کرے (یعنی دوبارہ پڑھے) اور جو سوچ کر دھو لیا تھا اور بعد کو غلطی معلوم ہوئی تو اب دھولے اور نمازوں کے اعادہ (یعنی دوبارہ ادا کرنے ) کی حاجت نہیں۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
28 اکتوبر، 2024

کپڑے پر منی لگ جائے تو اسے پاک کس طرح کیا جائے؟

منی کپڑے میں لگ کر خشک ہو گئی تو فقط مل کر جھاڑنے اور صاف کرنے سے کپڑا پاک ہو جائے گا اگر چہ بعد ملنے کے کچھ اس کا اثر کپڑے میں باقی رہ جائے ،بدن میں اگر منی لگ جائے تو وہ بھی اسی طرح پاک ہو جائے گا ۔ اسی طرح پیشاب کر کے طہارت نہ کی نہ پانی سے نہ ڈھیلے سے اور منی اس جگہ پر گزری جہاں پیشاب لگا ہوا ہے، تو یہ ملنے سے پاک نہ ہوگی بلکہ دھوناضروری ہے،جس کپڑے کو مل کر پاک کر لیا اب اگر وہ پانی سے بھیگ جائے تو نا پاک نہ ہوگا ۔ اگر منی کپڑے میں لگی ہے اور اب تک تر ہے ( بغیر سکھائے پاک کرنا چاہیں) تودھو نےسے پاک ہوگا ( سوکھنے سے قبل ) ملنا کافی نہیں۔ (البتہ فی زمانہ علمائے کرام یہی مشورہ دیتے ہیں کہ منی اگرچے سوکھ جائے ، اس کپڑے کو پانی سے پاک کرلینا چاہیئے ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب )

طہارت کے مساٸل1 جواب
28 اکتوبر، 2024

ناپاک برتن کو کس طرح پاک کیا جائے؟

اگر ایسی چیز ہو کہ اس میں نجاست جذب نہ ہوئی ، جیسے چینی کے برتن یامٹی کا پُرانا استعمالی چکنا برتن یا لو ہے، تانبے، پیتل وغیرہ دھاتوں کی چیزیں تو اسے فقط تین بار دھو لینا کافی ہے، اس کی بھی ضرورت نہیں کہ اسے اتنی دیر تک چھوڑ دیں کہ پانی ٹپکنا موقوف ہو جائے۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
29 اکتوبر، 2024

جس کے دونوں ہاتھ یا ایک پہنچے (یعنی کلائی کی جانب )سے کٹا ہو تواس کے لئے تیمم کا کیا حکم ہے؟

جس کے دونوں ہاتھ یا ایک پہنچے سے کٹا ہو تو کُہنیوں تک جتنا باقی رہ گیا اُس پر مسح کرے اور اگر کُہنیوں سے اوپر تک کٹ گیا تو اسے بقیہ ہاتھ پر مسح کرنے کی ضرورت نہیں ، پھر بھی اگر اس جگہ پر جہاں سے کٹ گیا ہے مسح کرلے تو بہتر ہے۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
26 اکتوبر، 2024

لغدوة في سبيل الله او روحه خير من الدنيا وما فيها اس کی ترکیب فرما دیں

ل برائے تاکید غدوۃ موصوف فی جار سبیل مضاف اللہ اسم جلالت مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتۃ کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مبتدا خیر اسم تفضیل من جار الدنیا معطوف علیہ و حرف عطف ما موصولہ فی جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثبت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل فعل فاعل ظرف مستقر ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم تفضیل اپنے فاعل ھو ضمیر اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024

لا ايمان لمن لا امانة له ا س کی ترکیب کر دیں

لا نفی جنس ایمان اس کا اسم ل جار من موصولہ لا نفی جنس امانۃ اس کا اسم ل جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ ہو کر خبر لاء نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر لاء نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024

لا عقل كا لتدبير ولا ورع كالكف ولا حسب كحسن الخلق کی ترکیب کریں

لا نفی جنس عقل اس کا اسم کا جار التدبیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ ہو کر خبر لاء نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ بقیہ دونوں لفظوں کی ترکیب بھی بلکل ایسے ہوگی

نحو1 جواب
25 اکتوبر، 2024

لوہے کی چیز جیسے چُھری، چاقو، تلوار وغیرہ اگر ناپاک ہو جائے تو کس طرح پاک کئے جائیں؟

لوہے کی چیز جیسے چُھری، چاقو، تلوار وغیرہ جس میں نہ زنگ ہونہ نقش و نگار نجس ہو جائے، تو اچھی طرح پونچھ ڈالنے سے پاک ہو جائے گی اور اس صورت میں نَجاست کے دَلدار یا پتلی ہونے میں کچھ فرق نہیں ۔ یوہیں چاندی، سونے، پیتل، گلٹ اور ہر قسم کی دھات کی چیزیں پونچھنے سے پاک ہو جاتی ہیں بشرطیکہ نقشی نہ ہوں اور اگر نقشی ہوں یا لوہے میں زنگ ہو تو دھونا ضروری ہے پونچھنے سے پاک نہ ہوں گی۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
29 اکتوبر، 2024

آئینہ یا شیشے کی چیزیں ناپاک ہو جائیں تو کس طرح پاک کی جائیں؟

آئینہ اور شیشے کی تمام چیزیں اور چینی کے برتن یا مٹی کے روغنی برتن (یا مٹی کے وہ برتن جن پر کانچ کی پتلی تہ چڑھی ہوتی ہے ) یا پالش کی ہوئی لکڑی غرض وہ تمام چیزیں جن میں مسام نہ ہوں، کپڑے یا پتے سے اس قدر پونچھ لی جائیں کہ نجاست کا اثر بالکل جا تا ر ہے پاک ہو جاتی ہیں۔ مگر خیال رہے کہ دراڑ ہو، یا کہیں سے کچھ اکھڑا ہوا ہو یا کوئی حصہ ٹوٹا ہوا ہو یا کہیں سے پالش نکل گئی ہو الغرض کسی طرح کا بھی کھردرا پن ہونے کی صورت میں اس حصے کا پونچھنا کافی نہ ہوگا دھو کر پاک کرنا ضروری ہے۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
29 اکتوبر، 2024

ایسی چیز جو زمین میں جڑی ہو وہ ناپاک ہو جائے تو اس کاکیا حکم ہوگا؟

درخت اور گھاس اور دیوار اور ایسی اینٹ جو زمین میں جڑی ہو ،یہ سب خشک ہو جانے سے پاک ہو گئے اور اگر اینٹ جڑی ہوئی نہ ہو تو خشک ہونے سے پاک نہ ہو گی بلکہ دھونا ضروری ہے۔ یوہیں درخت یا گھاس سوکھنے کے پیشتر کاٹ لیں تو طہارت کے لیے دھونا ضروری ہے۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
29 اکتوبر، 2024

کافروں کے استعمال شدہ سویٹر وغیرہ کا کیا حکم ہے؟

کافروں کے استعمال شدہ سویٹر وغیرہ کفار کے ممالک سے درآمد کئے ہوئے (IMPORTED) استعمال شده سویٹر ( SWEATER) بجرائیں ، قالین (CARPET) اور دیگر پرانے کپڑے کہ جب تک ان پر نجاست کا اثر ظاہر نہ ہو پاک ہیں بغیر دھوئے نماز میں استعمال کرنے میں حرج نہیں، البتہ پاک کر لینا مناسب ہے۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
29 اکتوبر، 2024

ان دونوں اسباق استفہام اور شرط کا اعراب کتاب میں اس طرح لکھ ہے کہ (اگر اسم استفہام یا اسم شرط کے بعد ایسا فعل ہو جو آن پر عمل کر رہا ہو تو یہ دونوں محلا منصوبے ہوں گے اور اگر ان سے پہلے حرف جر یا مضاف ہو تو یہ محلا مجرور ہو گے اگر یہ دونوں صورتیں نی پائی جائے تو یہ محلا مرفوع ہو گئے) اب اس میں بات یہ سمجھ نہیں آئی کہ کون سا فعل عمل کرتا ہے اور ہمیں کیسے پتا چلاے گا کہ یہاں فعل عمل کر رہا ہے یہ مکمل تفصیل سمجھا دے بڑی مہربانی ہوگی

اسم استفہام کے بعد دو صورتیں ہیں فعل ہوگا یا اسم فعل ہو تو دو صورتیں ہوں گی متعدی ہوگا یا لازم متعدی ہو تو دو صورتیں ہیں متعدی کا اگر مفعول بہ نا ہو تو اسم استفہام منصوب ہوگا مفعول بہ ہونے کی وجہ سے اور اگر لازم یا متعدی جس کا مفعول بہ آ رہا ہو تو اس صورت میں مرفوع ہوگا مبتدا ہونے کی وجہ سے اگر اسم استفہام کے بعد اسم آ رہا ہو تو اس کی پہچان کا طریقہ یہ ہے کہ اس کا جواب دیکھیں اسم استفہام کی جگہ جو اسم آ رہا ہوگا اس کا جو اعراب ہوگا وہی اعراب اسم استفہام کا ہوگا جیسے من انت ؟ کا جواب آئے گا أنا زید تو اس صورت میں انت کی جگہ جواب میں انا ضمیر آ گئی اور من کی جگہ زید نے لے لی تو زید جواب والے جملے میں خبر بن رہا ہے تو سمجھیں کہ سوال والے والے جملے میں من بھی خبر مقدم بنے گا ایک طریقہ یہ تھا ورنہ آپ مبتدا اسم استفہام کو بنا سکتے ہیں یہ قواعد ان اسماء استفہام کے ہوں گے جو ظروف نا ہوں جو ظروف ہوں گے وہ مفعول فیہ بنتے ہیں اگر فعل ہو تو فعل کا ورنہ محذوف نکالیں گے بلکل یہی قواعد اسماء شرط کے بھی ہوں گے

نحو1 جواب
2 نومبر، 2024

معذور شرعی کی تعریف کیا ہے ؟ اور اس کا عذرکب ثابت ہو گا ؟

وہ شخص جس کو کوئی ایسی بیماری ہے کہ ایک وقت پورا ایسا گزر گیا کہ وُضو کے ساتھ نمازِ فرض ادا نہ کرسکا وہ معذور ہے ،اس کا حکم یہ ہے کہ وقت میں وُضو کرلے اور آخر وقت تک جتنی نمازیں چاہے اس وُضو سے پڑھے، اس بیماری سے اس کا وُضو نہیں جاتا، جیسے قطرے کا مرض، یا دست آنا، یا ہوا خارِج ہونا، یا دُکھتی آنکھ سے پانی گرنا، یا پھوڑے، یا ناصور سے ہر وقت رطوبت بہنا، یا کان، ناف، پِستان سے پانی نکلنا کہ یہ سب بیماریاں وُضو توڑنے والی ہیں ، ان میں جب پورا ایک وقت ایسا گزر گیا کہ ہر چند کوشش کی مگر طہارت کے ساتھ نماز نہ پڑھ سکاتو عذر ثابت ہوگیا۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
30 اکتوبر، 2024

نماز کاکچھ وقت ایسی حالت میں گزراکہ عذر نہ تھا اور نماز نہ پڑھی اور اب پڑھنے کا ارادہ کیا توعذر واپس آگیا تو اس کے لئے نماز کا کیا حکم ہوگا؟

نماز کاکچھ وقت ایسی حالت میں گزراکہ عذر نہ تھا اور نماز نہ پڑھی اور اب پڑھنے کا ارادہ کیا تو اِستحاضہ یا بیماری سے وُضو جاتا رہتا ہے غرض یہ باقی وقت یوہیں گزر گیا اور اسی حالت میں نماز پڑھ لی تو اب اس کے بعد کا وقت بھی پورا اگر اسی اِستحاضہ یا بیماری میں گزر گیا تو وہ پہلی نماز بھی ہو گئی اور اگر اس (دوسرے) وقت میں اتنا موقع ملاکہ وُضو کرکے فرض پڑھ لے تو پہلی نماز کا اعادہ کرے گا۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
30 اکتوبر، 2024

معذور جس عذر کے سبب معذور ہوا اس کے علاوہ کوئ عذر پایا گیا تو کیا اس کا وضو باقی رہے گا یا نہیں؟

معذورکا وُضو اس چیز سے نہیں جاتا جس کے سبب معذور ہے،ہاں اگر کوئی دوسری چیزوُضو توڑنے والی پائی گئی تو وُضو جاتا رہا۔ مثلاً جس کو قطرے کا مرض ہے، ہوا نکلنے سے اس کا وُضو جاتا رہے گا اور جس کو ہوا نکلنے کا مرض ہے، قطرے سے وُضو جاتا رہے گا۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
30 اکتوبر، 2024

معذور کے ایک نتھنے سے خون آرہا تھا وُضو کے بعد دوسرے نتھنے سے آیا تو وضو کا کیا حکم ہوگا؟

معذور کے ایک نتھنے سے خون آرہا تھا وُضو کے بعد دوسرے نتھنے سے آیا وُضو جاتا رہا ،اسی طرح ایک زخم بہ رہا تھا اب دوسرا بہا، یہاں تک کہ چیچک کے ایک دانہ سے پانی آرہا تھا اب دوسرے دانہ سے آیا وُضو ٹوٹ گیا۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
30 اکتوبر، 2024

اگر کسی طریقے سے عذر جاتا رہے یا اس میں کمی ہو جائے تو اس کو کرنے کا کیا حکم ہے؟

اگر کسی طریقے سے عذر جاتا رہے یا اس میں کمی ہو جائے تو اس طریقے کا اختیار کرنا فرض ہے، مثلاً کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے خون بہتا ہے اور بیٹھ کر پڑھے تو نہ بہے گا تو بیٹھ کر پڑھنا فرض ہے۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
30 اکتوبر، 2024

معذور کو ایسا عذر ہے جس کے سبب کپڑے نجس ہو جاتے ہیں تو کیا ہر دفعہ میں کپڑے پاک کرنا ضروری ہے؟

معذور کو ایسا عذر ہے جس کے سبب کپڑے نجس ہو جاتے ہیں تو اگر ایک درہم سے زِیادہ نجس ہو گیا اور جانتا ہے کہ اتنا موقع ہے کہ اسے دھو کر پاک کپڑوں سے نماز پڑھ لوں گا تو دھو کر نماز پڑھنا فرض ہے اوراگر جانتا ہے کہ نماز پڑھتے پڑھتے پھر اتنا ہی نجس ہو جائے گا تو دھونا ضروری نہیں اُسی سے پڑھے اگرچہ مصلیٰ بھی آلودہ ہو جائے کچھ حَرَج نہیں اور اگر درہم کے برابر ہے تو پہلی صورت میں دھونا واجب اور درہم سے کم ہے تو سنّت اور دوسری صورت میں مطلقاً نہ دھونے میں کوئی حَرَج نہیں۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
30 اکتوبر، 2024

خون بہتے میں وُضو کیا اور وضوکے بعد خون بند ہو گیا اور اسی وُضو سے نماز پڑھی تو کیا نماز کا اعادہ کرےگا یہ نہیں؟

خون بہتے میں وُضو کیا اور وضوکے بعد خون بند ہو گیا اور اسی وُضو سے نماز پڑھی اور اس کے بعد جو دوسرا وقت آیا وہ بھی پورا گزر گیاکہ خون نہ آیا تو پہلی نماز کا اعادہ کرے ۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
30 اکتوبر، 2024

معذور شرعی عذر ثابت ہونے کے بعد کب تک معذور رہتا ہے؟

جب عذر ثابت ہو گیا تو جب تک ہر وقت میں ایک ایک بار بھی وہ چیز پائی جائے معذور ہی رہے گا، مثلاً عورت کو ایک وقت تو اِستحاضہ نے طہارت کی مہلت نہیں دی اب اتنا موقع ملتا ہے کہ وُضو کرکے نماز پڑھ لے مگر اب بھی ایک آدھ دفعہ ہر وقت میں خون آجاتا ہے تو اب بھی معذور ہے۔ یوہیں تمام بیماریوں میں اور جب پورا وقت گزر گیا اور خون نہیں آیاتو اب معذورنہ رہی جب پھر کبھی پہلی حالت پیدا ہو جائے تو پھر معذور ہے اس کے بعد پھر اگر پورا وقت خالی گیا تو عذر جاتا رہا۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
30 اکتوبر، 2024

قاری صاحب شرعی معذور ہوں تو وہ بچوں کوسبق دیتے یاسنتے ہوئےقرآنِ کریم کو بغیر حائل چھو سکتے ہیں یانہیں؟

قاری صاحب اگرشرعی معذورہوں تو جب تک شرعی معذور کا حکم ان کے لئے باقی رہے گا تووہ بچوں کوسبق دیتے یاسنتے ہوئےقرآنِ پاک کوبغیر حائل ہاتھ بھی لگاسکتے ہیں۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
30 اکتوبر، 2024

اگر کسی کی پیشاب کی تری فقط ظاہر رہتی ہے ،اور تری کا یہ سلسلہ بعض اوقات کافی دراز ہوجا تا ہے،تو اس کے لیے وضو کا کیاحکم ہے؟

اگر تری ظاہر ہونے کا سلسلہ اس قدر دراز ہے کہ ایک مکمل نماز کے وقت میں شروع سے آخر تک اس کو اتنا وقت بھی نہ ملے کہ وضو کے ساتھ فرض ادا کر سکے تو وہ شرعی معذور ہے ،اور اگرپورے وقت میں اتنی مہلت مل جاتی ہے کہ وضو کے ساتھ فرض ادا کر سکے اور اس دوران تری ظاہر نہ ہو تو معذور نہ ہوگا ۔شرعی معذور متحقق ہونے کے بعد اگلے وقت میں اگر ایک مرتبہ بھی یہ مرض پایا گیا تو معذور رہےگا اور اگر کسی نماز کا وقت اس مرض کے بغیر گزر گیا تو جب تک پہلی حالت(شروع وقت سے آخر تک تری آتے رہنا) نہ آئے معذور نہ ہو گا۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
30 اکتوبر، 2024

شرعی معذور شخص صرف فرض رکعتیں ہی ادا کرے گا یا پھر سنتِ مؤکدہ اور نوافل بھی پڑھے گا؟

شرعی معذور شخص کو شریعت نے وضو کے حوالہ سے کچھ رخصت عنایت فرمائی ہے،جبکہ نماز کی ادائیگی کے معاملے میں اس کے عمومی طور پر وہی احکام ہیں، جو غیر معذور کے ہیں کہ فرض و واجب تو ہر حال میں پڑھنے ہوں گے اور سنن مؤکدہ بغیر عذرِ شرعی ایک مرتبہ بھی چھوڑنے والا عتاب کا مستحق اور عادت بنا لینے والا گناہ گار ہے۔ البتہ اگر کوئی سنن غیر مؤکدہ اور نوافل کو چھوڑ دے، تو گناہ گار نہیں ہو گا، لیکن ممکنہ صورت میں انہیں بھی پڑھنا چاہئے کہ ان کے بھی بہت فضائل مروی ہیں۔ پھر جو نماز پڑھی جائے، اس میں بھی فرائض ، واجبات اور سنن مؤکدہ کو پورا کرنا ہو گا۔ اور یہ حکم معذورِ شرعی و غیر معذور دو نو ں کے لئے ہیں۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
30 اکتوبر، 2024

شرعی معذور نے مغرب کا وقت ختم ہونے سے پہلے عشا کی نماز کے لئے وضو کیا ، کیا اس وضو سے عشا کی نماز ادا کرسکتا ہے یا مغرب کا وقت ختم ہونے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟

شرعی معذور کا وضو ، نماز کا وقت ختم ہونے سے ٹوٹ جاتا ہے، لہذا نیا وقت شروع ہونے پر اسے نماز کے لئے دوبارہ وضو کرنا ہوگا۔البتہ اگر ایسا معاملہ ہے کہ جس عذر کے سبب سے وہ معذور ہے، وضو کے دوران اور وضو کے بعد آخر وقت تک وہ سبب نہ پایا جائے، تو اس صورت میں وقت ختم ہونے سے وضو نہیں ٹوٹےگا۔ بہار شریعت میں ہے:”فرض نماز کا وقت جانے سے معذور کا وُضو ٹوٹ جاتا ہےجیسے کسی نے عصر کے وقت وُضو کیا تھاتو آفتاب کے ڈوبتے ہی وُضو جاتارہا۔ وُضو کرتے وقت وہ چیز نہیں پائی گئی جس کے سبب معذور ہے اور وُضو کے بعد بھی نہ پائی گئی یہاں تک کہ باقی پورا وقت نماز کا خالی گیا تو وقت کے جانے سے وُضو نہیں ٹوٹا۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
30 اکتوبر، 2024

کسی کا آپریشن ہوا اور اسے ڈرین پائپ لگا دیا گیا جس سے خون اور پیشاب مسلسل نکل رہا ہے ، ایسے مریض کے لئے وضو کا کیا حکم ہوگا؟

ڈرین پائپ جس مریض کو لگا ہوا ہو ،چونکہ اس کا خون مسلسل نکلتا رہتا ہے لہٰذا وہ شخص شرعی معذور ہے ۔ اس کے لیے حکم یہ ہے کہ جب نماز کا وقت شروع ہو،تواس وقت وضو کرلے پھر اس وضو سےاس وقت میں جتنی چاہے نمازیں ادا کرے اگر چہ اس دوران خون اورپیشاب کے قطرے نکلتے رہیں وضو کرنے کی حاجت نہیں۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
30 اکتوبر، 2024

سوال : مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ آج کل خواتین کے لئے permanent make up کی صورت بھی آگئی ہے ، کیا اس میک اپ کو کروانے سے وضو پر کچھ اثر ہوگا ؟

جواب : بالکل اثر ہوگا کیونکہ ہماری معلومات کے مطابق اس طرح کے میک اپ کی طےبنتی ہے جس کی وجہ سے پانی جلد تک نہیں پہنچتا ، اور پانی جلد تک نہیں پہنچے گا تو نہ وضو ہوگا اور نہ ہی غسل ہوگا ، جب وضو وغسل نہیں ہوگا تو نماز بھی نہیں ہوگی ، لہذااس طرح کا میک اپ ہر گز نہ کروایا جائے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

طہارت کے مساٸل1 جواب
2 نومبر، 2024

آشوبِ چشم (آنکھ آئی ہوئی ) ہےجس سے پانی نکلتا رہتا ہےبالخصوص سجدے میں، تو نماز کیسے پڑھیں؟

اگر دکھتی آنکھ سے پانی مسلسل نکل رہا ہے اورکسی نماز کے پورے وقت میں اتنا وقت بھی نہیں ملتا کہ وضو کرکے فرض نماز ادا کی جا سکے توایسی صورت میں وہ شرعی معذور ہے، ا س صورت میں ہر نماز کے وقت میں ایک بار ہی وضو کرنا ہوگا اور اس وقت میں آنکھ سے پانی نکلنے سے وضو نہ ٹوٹے گا، البتہ وضو ٹوٹنے کا کوئی اور سبب پایا گیا ، تو وضو ٹوٹ جائے گا۔ اور اگر ایسی صورت نہیں بلکہ نماز کے پورے وقت میں اتنا وقت مل سکتا ہے کہ اس وقت میں وضو کریں اور فرض نماز ادا کر لیں اور اس پورے دورانیے میں اس دکھتی آنکھ سے پانی نہ آئے تو پھر شرعی معذور نہیں یونہی اگر کوئی ایسی ترکیب کر سکتا ہے کہ جس سے پانی اس دورانیے میں آنکھ سے باہر نہ آئے تو وہ ترکیب کرنا فرض ہے مثلاً آنکھ بند کرکے نماز پڑھے توپانی نہ نکلے تو آنکھ بند کرنا ضروری ہوگا اور وہ معذور نہ ہوگا۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
30 اکتوبر، 2024

موزوں پر مسح کے جائز ہونے کے لیے کون کون سی شرائط ہیں؟

موزوں پر مسح کے جائز ہونے کے لیے چند شرائط ہیں : پاؤں دھو کر موزے پہنے جائیں اگر چہ وضوء مکمل کرنے سے پہلے پہن لے۔ دونوں موزے ٹخنوں کو چھپالیں اس سے زِیادہ ہونے کی ضرورت نہیں اور اگردوایک اُنگل کم ہو جب بھی مسح درست ہے، ایڑی نہ کھلی ہو۔ موزے ایسے ہوں جنہیں پہن کر مسلسل چلا جا سکے لہذا شیشہ ، لکڑی اور لوہے کےموزے جائز نہیں۔ هر موزہ پاؤں کی چھوٹی انگلی کے برابر تین انگلیوں کی مقدار پھٹانہ ہونا۔ موزوں کا بغیر باندھے پاؤں پر ٹھہرے رہنا۔ موزے ایسے ہوں جو جسم تک پانی پہنچنے سے مانع ہوں۔ ہاتھ کی چھوٹی انگلی کے برابر تین انگلیوں کی مقدار پاؤں کے اگلے حصے کا سلامت ہونا۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
31 اکتوبر، 2024

اگر پاؤں دھو کر موزے پہن لیے اور اس کے بعد وضو کیا تو مسح کا کیا حکم ہوگا؟

اگر پاؤں دھو کر موزے پہن لیے اور حدث سے پہلے مونھ ہاتھ دھو لیے اور سر کا مسح کر لیا تو بھی مسح جائز ہے اور اگر صرف پاؤں دھو کر پہنے اور بعد پہننے کے وُضو پورا نہ کیا اور حدث ہو گیا تو اب وُضو کرتے وقت مسح جائز نہیں۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
31 اکتوبر، 2024

مسافر نے مسح کیا اور مدت پوری ہونے سے پہلے مقیم ہو گیا تو مسح کا کیا حکم ہوگا؟

مسافر نے اقامت کی نیت کرلی تو اگر ایک دن رات پورا کر چکا ہے تومسح جاتا رہا اور پاؤں دھونا فرض ہو گیا۔ اور نماز میں تھا تو نماز جاتی رہی اور اگر چوبیس گھنٹے پورے نہ ہوئے تو جتنا وقت باقی ہے پورا کرلے(یعنی مقیم کی مدت پوری کرے)۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
31 اکتوبر، 2024

جنبی نے غُسل کیا مگر تھوڑا سا بدن خشک رہ گیا اور موزے پہن لیے تو مسح کا کیا حکم ہوگا؟

جنبی نے غُسل کیا مگر تھوڑا سا بدن خشک رہ گیا اور موزے پہن لیے اور قبل حدث کے اس جگہ کو دھوڈالا تو مسح جائز ہے ۔اور اگر وہ جگہ اعضائے وُضو میں دھونے سے رہ گئی تھی اور قبل دھونے کے حدث ہوا تو مسح جائز نہیں۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
31 اکتوبر، 2024

کتنی مقدار موزہ پھٹا ہو تو مسح جائز نہیں ؟

کوئی موزہ پاؤں کی چھوٹی تین انگلیوں کے برابر پھٹا نہ ہو یعنی چلنے میں تین اُنگل بدن ظاہر نہ ہوتا ہو اور اگر تین انگل پھٹا ہو اور بدن تین اُنگل سے کم دکھائی دیتا ہے تو مسح جائز ہے اور اگر دونوں تین تین اُنگل سے کم پھٹے ہوں اور مجموعہ تین اُنگل یا زِیادہ ہے تو بھی مسح ہو سکتا ہے۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
31 اکتوبر، 2024

سوال : مفتی صاحب وضو میں منہ دھونے کی مکمل تفصیل بیان کردیجئے ؟

جواب - مونھ دھونا: شروعِ پیشانی سے (یعنی جہاں سے بال جمنے کی انتہا ہو) ٹھوڑی تک طول(لمبائی )میں اور عرض(چوڑائی )میں ایک کان سے دوسرے کان تک مونھ ہے اس حد کے اندر جِلد کے ہر حصہ پر ایک مرتبہ پانی بہانا فرض ہےـ۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
11 اکتوبر، 2024

موزہ چند جگہ سے پھٹا ہو تو مسح کا کیا حکم ہوگا؟

اگر موزہ کچھ جگہوں سے پھٹ گیا ہو تو اس پر مسح ہونے یا نہ ہونے دارومدار ان جگہوں کے مجموعی سائز پر ہوگا ,اگر سوراخ اتنے بڑے ہیں کہ مجموعی طور پر تین انگلیوں کے برابر یا اس سے زیادہ بن جائیں تو مسح جائز نہیں ہوگا۔لیکن اگر تمام سوراخوں کا مجموعہ تین انگلیوں سے کم ہے، تو اس صورت میں مسح جائز ہوگا۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

طہارت کے مساٸل1 جواب
31 اکتوبر، 2024

موزے پر مسح کا طریقہ کیا ہے؟

مسح کا طریقہ یہ ہے کہ دہنے ہاتھ (right hand) کی تین انگلیاں ،دہنے پاؤں کی پُشت کے سرے پر اور بائیں ہاتھ کی انگلیاں بائیں پاؤں کی پُشت کے سرے پر رکھ کر پنڈلی کی طرف کم سے کم بقدر تین انگل کے کھینچ لی جائے اور سنّت یہ ہے کہ پنڈلی تک پہنچائے۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
31 اکتوبر، 2024

کیا موزے پر مسح کہ لئے انگلیوں کا تر ہونا ضروری ہے ؟اور اگر سر پر مسح کے بعد ہاتھ پر تری باقی ہو تو کیا وہ موزے پر مسح کے لئے کافی ہوگی؟

جی !انگلیوں کا تر ہونا ضروری ہے ،ہاتھ دھونے کے بعد جو تری باقی رہ گئی اس سے مسح جائز ہے ،اور سر کا مسح کیا اور ہاتھ میں تری موجود ہے تو یہ کافی نہیں بلکہ پھر نئے پانی سے ہاتھ تر کرلے کچھ حصہ ہتھیلی کا بھی شامل ہو تو حَرَج نہی۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
31 اکتوبر، 2024

انگلیوں کی پُشت سے مسح کیا یاپنڈلی کی طرف سے انگلیوں کی طرف کھینچا تو کیا ان صورتوں میں مسح ہو جائے گا؟

انگلیوں کی پُشت سے مسح کیا یاپنڈلی کی طرف سے انگلیوں کی طرف کھینچا، یا موزے کی چوڑائی کا مسح کیا یا انگلیاں ملی ہوئی رکھیں یا ہتھیلی سے مسح کیا تو ان سب صورتوں میں مسح ہوگیا مگر سنّت کے خلاف ہوا۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
1 نومبر، 2024

اگر ایک ہی انگلی سے تین بار نئے پانی سے ہر مرتبہ تر کرکے تین جگہ مسح کیا توکیا مسح ہوجائے گا؟

اگر ایک ہی انگلی سے تین بار نئے پانی سے ہر مرتبہ تر کرکے تین جگہ مسح کیا جب بھی ہو گیا مگر سنّت ادا نہ ہوئی اور اگر ایک ہی جگہ مسح ہر بار کیا یا ہر بار تر نہ کیا تو مسح نہ ہوا۔(بہارشریعت)

طہارت کے مساٸل1 جواب
1 نومبر، 2024

مسح کی مدت پوری ہو گئی اور قوی اندیشہ ہے کہ موزے اتارنے میں سردی کے سبب پاؤں جاتے رہیں گے تو کیاکیا جائے؟

مسح کی مدت پوری ہو گئی اور قوی اندیشہ ہے کہ موزے اتارنے میں سردی کے سبب پاؤں جاتے رہیں گے تو نہ اتارے اور ٹخنوں تک پورے موزے کا (نیچے اوپر اغل بغل اور ایڑیوں پر) مسح کرے یہاں تک کہ کچھ رہ نہ جائے۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
1 نومبر، 2024

ایک پاؤں آدھے سے زِیادہ موزے سے باہر ہو جائے توکیا مسح ٹوٹ جاتا ہے؟

ایک پاؤں آدھے سے زِیادہ موزے سے باہر ہو جائے تو مسح جاتا رہا، موزہ اتارنے یا پاؤں کا اکثر حصہ باہر ہونے میں پاؤں کا وہ حصہ معتبر ہے جو گٹوں سے پنجوں تک ہے پنڈلی کا اعتبار نہیں اس صورت میں پاؤں کا دھونا فرض ہے۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
1 نومبر، 2024

جھوٹے پانی کی کتنی اور کون کون سی قسمیں ہیں؟

جھوٹے پانی کی چار قسمیں ہیں: (1) طاہر مطہر ؛ یہ وہ پانی ہے جس میں سے آدمی ، گھوڑے یا ان حیوانات میں سے کسی نے پیا ہو جن کا گوشت کھایا جاتا ہے۔ (2) نجس :- اس کا استعمال جائز نہیں۔ یہ وہ پانی ہے جس میں سے کتے ، خنزیر یا چیڑ پھاڑ کرنے والے درندوں (جیسے چیتا، بھیز یاد غیرہ) میں سے کسی نے پیا ہو ۔ (3 )مکروہ :۔ مطلق پانی کے موجود ہوتے ہوئے اس پانی کا استعمال مکروہ ہے۔ یہ وہ پانی ہے جس میں سے بلی ، آوارہ مرغی ، چیڑ پھاڑ کرنے والے پرندوں ( مثلا شکر ہو، باز ، چیل وغیرہ) یا گھر میں رہنے والے چھوٹے جانور مثلا چوہا وغیرہ میں سے کسی نے پیاہو۔ ( بچھو اس میں شامل نہیں) (4)مشکوک: جس پانی کے پاک کرنے میں شک ہو۔ یہ وہ پانی ہے جس میں سے خچریا گدھے نے پیا ہو۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
1 نومبر، 2024

الصاخة صاد اور خا دونو مشدد ہے اس صغی کی تحقیق کیجئے اور اصل ضرور بتائے

صیغہ واحد مؤنث اسم فاعل ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر اصل میں صاخِخَۃ تھا دو ہم جنس حروف جمع ہوئے دونوں متحرک تھے اور ان کا ما قبل حرف مدہ تھا تو پہلے خاء کو ساکن کر کے دونوں کا ادغام کیا تو صاخخۃ ہو گیا

صرف1 جواب
29 اکتوبر، 2024

ناقص باب الدعاء کا مکمل تعلیلات بھیج دیں

ناقص صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر باب اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف واوی اصل میں بَوَب تھا واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو باب ہو گیا الدعاء مصدر ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں الدعاو تھا قاعدہ ہے کہ واو طرف کلمہ میں الف کے بعد آئے تو اسے ہمزہ سے بدل دینا واجب ہے واو کو ھمزہ سے بدلا تو الدعاء ہو گیا

صرف1 جواب
30 اکتوبر، 2024

وماجاز فی الضحایا جاز فی الھدایا کی ترکیب نحوی کیجیے گا اور الھدایا کا اعراب بتائیے گا اسکے یاء پر ضمہ دے سکتےہیں؟؟

ما شرطیہ مبتدا جاز فعل ھو ضمیر فاعل فی جار الضحایا مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط جاز فعل ھو ضمیر فاعل فی جار الہدی مجرور جار مجرور مل کر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزا شرط و جزا مل کر خبر مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
31 اکتوبر، 2024