عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

سوال : مفتی صاحب یہ قرض حسن کیاہوتا ہے؟

جواب : قرض حسن کے عموما دو پہلو ہیں۔ ایک تو قرآن کریم میں بھی بیان ہوا کہ اللہ پاک کو قرض حسن دو ، اللہ پاک اسے تمہارے لٸے دگنا کردیگا۔ اور ایک پہلو ہے اللہ کے بندوں کو قرض دینا۔ اللہ پاک کو قرض حسن دینے سے مراد صاحب بیضاوی لکھتے ہیں: اللہ کے بتاٸے ہوۓ نیک کاموں میں اخلاص اور خوش دلی کے ساتھ اپنا مال خرچ کرنا۔ بندوں کو قرض دینے سے مراد ہے کسی ضرورت مند کو محض رضاۓ الہی کے لٸے کسی خوف و طمع اور صلے کی تمنا کے بغیر اپنے مال میں سے دے دینا، اور اگروہ مقروض واپس دینے پرقادر نہ ہوتو اسے معاف کردینا یا کم از کم مہلت دے دینا۔ صحیح مسلم شریف کی روایت ہے : حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم سے پہلی امتوں کا واقعہ ہے کہ فرشتوں نے ایک شخص کی روح سے ملاقات کی اور پوچھا " کیا تم نے کوئی نیک کام کیا ہے اس نے کہا نہیں فرشتوں نے کہا یاد کرو اس نے کہا میں لوگوں کو قرض دیتا تھا اور اپنے نوکروں سے کہتا تھا کہ مفلس کو مہلت دینا اور مالدار سے درگزر کرنا اللہ عزوجل نے فرمایا :اس سے درگزر کرو . (تفہیم المساٸل ، جلد دوم، 332, ملتقطا) لہذا قرض حسن جب بھی دے تو اس میں اخلاص ہو، غرباء کے ساتھ ہمدردی کا ذہن ہو تو ان شاء اللہ اس سے فاٸدہ ہوگا۔ دنیا میں بھی فاٸدہ ہے اور آخرت میں بھی اس کے اچھے ثمرات ہیں۔

زکوة اور صدقات1 جواب
25 اکتوبر، 2024

سوال : مفتی صاحب ہمارے یہاں ایک مدرسے کے قاری صاحب ہیں، محلے کے رہنے والے جب ان کے پاس قرآن خوانی کے لٸے کہنے جاتے ہیں کہ ہمیں گھر میں قرآن خوانی کروانی ہے تو وہ یہ کہتے ہیں کہ بچوں کو کیا ملے گا اور یہاں کتنے دینگے ، ہمیں ان کی یہ بات سمجھ نہیں آتی ، کیا ان کا ایسا کرنا ٹھیک ہے، اسلام میں اس کا کیاحکم ہے؟

جواب : یہ انداز وضح طور ہر بتارہا ہے ہے کہ موصوف تلاوت قرآن کی اجرت طے کررہے ہیں اور تلاوت قرآن پر اجرت لینے کو ہمارے فقہاء نے ناجاٸزوحرام قرار دیا ہے ۔ لہذا موصوف کواپنے اس عمل سے توبہ کرنی چاہیٸے اور آٸندہ اپنے اس عمل سے باز رہنا چاہیٸے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب۔

اجارے کے مساٸل1 جواب
25 اکتوبر، 2024

مفتی صاحب جو direction ہیں وہ تو صرف چار ہیں۔ مشرق،مغرب،شمال،جنوب۔لیکن میں نے قرآن میں دیکھا کہ مشرق اور مغرب کے لفظ عربی گرامر کے حساب سے واحد، تثنیہ اور جمع بھی لاۓ گٸے ہیں، اس کی کیا حکمت ہے؟

جواب : آپ درست کہہ رہے ہیں قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے الفاظ مختلف صیغوں واحد، تثنیہ اور جمع کے ساتھ آٸیں ہیں۔ جہاں واحد کےصیغے استعمال ہوۓ وہاں صرف جہت (direction) مراد ہے ۔ اور جہاں تثنیہ کے صیغے ہیں وہاں مراد موسم کے اعتبار سے مشرق و مغرب مراد ہیں۔ یعنی سردی کے مشرق اور مغرب اور گرمی کے مشرق و مغرب۔ اسی طرح جہاں جمع کا صیغہ استعمال ہوا ہے وہاں سورج کے طلوع و غروب کے مقامات مراد ہیں۔ سورج سال میں مشرق کے مختلف مقامات سے طلوع ہوتا اور مغرب کے مختلف مقامات میں غروب ہوتا ہے۔ اس لحاظ سے جمع کا صیغہ استعمال ہوا ہے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب

قرآن و حدیث 1 جواب
25 اکتوبر، 2024

سواء کی صرفی تحقیق کیسے ہو گی؟

سواء کے مختلف معنی ہیں کبھی یہ صفت کے لئے آتا ہے اور کبھی جامد کے طور پر ویسے صفت مشبہ بروزن فعال بھی ہو سکتی ہے تو صرفی تحقیق یوں ہوگی صیغہ واحد مذکر صفت مشبہ ثلاثی مجرد لفیف مقرون از باب ضرب یضرب اور اسم جامد ثلاثی مزید فیہ لفیف مقرون بھی ہو سکتا ہے اصل میں سوای تھا یاء الف زائدہ کے بعد کلمے کے آخر میں واقع ہوئی تو اسے ہمزہ سے بدل دینا واجب تھا اسے ہمزہ سے بدلا تو سواء ہو گیا

صرف1 جواب
8 اکتوبر، 2024

فلا یلزم الوضوء بنذرہ ولا سجدۃ التلاوۃ ولا عیادۃ المریض ولا الواجبات بنذرھا اس کی ترکیب نحوی اور ویصح بالعتق والاعتکاف والصلاۃ غیر المفروضۃ والصوم کی ترکیب نحوی اور اشرف کی صرفی تحقیق اور الغینا کی صرفی تحقیق درکار ہے

ف بحسب ما قبل لا یلزم فعل الوضوء معطوف علیہ سجدۃ التلاوۃ مضاف الیہ مضاف ملکر معطوف اول عیادۃ مضاف المریض مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر معطوف الواجبات معطوف معطوف علیہ اپنے معطوفات سے ملکر فاعل ب جار نذر مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر معطوف علیہ آگے والا بنذرھا معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ لاء بقیہ جگہ پر زائدہ برائے تاکید ہے

نحو1 جواب
16 اکتوبر، 2024

التائب من الذنب كمن لا ذنب له اس كا تر كيب

التائب اسم فاعل ھو ضمیر فاعل من جار الذنب مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر مبتدا ک جار من موصولہ لا نفی جنس ذنب لاء نفی جنس کا اسم ل جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت اسم فاعل کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر لا نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
24 اکتوبر، 2024

السلام علیکم علیکم میرا سوال الظلمُ ظلماتٌ یومَ القیامةِ اس جملے کا ترکیب کیجئے اور یومَ پر زبر کیوں ہے وضاحت کیجئے آپ کی مہربانی ہوگی

یوم منصوب ہے کیوں کہ یہ اسم فاعل محذوف کا مفعول فیہ ہے الظلم مبتدا ظلمات موصوف یوم مضاف القیامۃ مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہوکر مفعول فیہ ثابتۃ اسم فاعل کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر صفت موصوف صفت ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
24 اکتوبر، 2024

الغناء ينبت ا لنفاق فى القلب كما ينبت الماء الزرع اسكا تركيب

الغناء مبتدا ینبت فعل ھو ضمیر فاعل النفاق مفعول بہ فی جار القلب مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو ک جار ما مصدریہ ینبت فعل الماء فاعل الزرع مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ما مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتا کے متعلق اس میں ھو ضمیر اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر نباتا محذوف کی صفت موصوف صفت ملکر مفعول مطلق فعل فاعل مفعول بہ و مطلق ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر مبتدا کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
24 اکتوبر، 2024

الكبائر الإشراك بالله وعقوق الوالدين وقتل النفس واليمين الغموس اسكا تركيب

الکبائر مبتدا الاشراک مصدر باللہ جار مجرور ملکر ظرف لغو مصدر ظرف لغو ملکر معطوف علیہ عقوق مضاف الوالدین مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر معطوف قتل مضاف النفس مضاف الیہ مرکب اضافی ہوکر معطوف ثانی الیمین موصوف الغموس صفت موصوف صفت ملکر مرکب توصیفی ہو کر معطوف معطوف علیہ اپنے معطوفات سے ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
24 اکتوبر، 2024

این تمشی ......انی تقعد ۔۔کم مدۃ مارایت زیدا۔۔۔المال لدیک ۔۔۔ھذا یوم ینفع الصادقین صدقھم ۔۔۔ان کی نحوی تراکیب فرمادیں

این تمشی این مفعول فیہ مقدم تمشی فعل انت ضمیر مستتر اس کا فاعل جملہ فعلیہ انشائیہ انی تقعد انی مفعول فیہ مقدم تقعد فعل انت ضمیر مستتر فاعل جملہ فعلیہ انشائیہ کم مدۃ مارایت زیدا کم ممیز مدۃ تمییز ممیز تمییز ملکر مفعول فیہ مقدم ما رأیت فعل تاء ضمیر فاعل زید مفعول بہ فعل فاعل مفعول فیہ مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ المال لدیک المال مبتدا لدی مضاف کاف ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ ثابت اسم فاعل کا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ۔۔۔ھذا یوم ینفع الصادقین صدقھم اس جملے کی ترکیب پہلے کی ہے سرچ کر لیں

نحو1 جواب
24 اکتوبر، 2024

تُخْفُوْنَ صیغہ کی مکمل صرفی تحقیق درکار ہے اور فَاَصَّدَقَ صیغہ کی مکمل صرفی تحقیق درکار ہے

تخفون صیغہ جمع مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب افعال اصل میں تُخْفِیُون تھا قاعدہ اگر لام کلمہ میں یا مضموم ہو اور اس کا ماقبل مکسور ہو اور اس کے بعد واو جمع ہو تو اس کی حرکت ماقبل کی طرف نقل کر کے یاء کواجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیتے ہیں اس قاعدہ کی تحت یاء کو کو حذف کر کے فاء کے ضمہ دیا اصدق صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعل اصل میں تصدق تھا تاء کو صاد سے بدل کر صاد کا صاد میں ادغام کر کے شروع میں ہمزہ وصلیہ لگا دیا

صرف1 جواب
18 ستمبر، 2024

اگر کسی جگہ پر غیر قانونی سوئی گیس حاصل کر کے استعمال کی جاتی ہے، تو اس گیس سے بننے والا کھانا کھانا کیسا ہے؟

غیر قانونی طور پہ گیس حاصل کرنا دھوکے اور قانونی جرم ہونے کی وجہ سے ناجائز و حرام اور گناہ ہے، پھر قانونی جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے پکڑے جانے کی صورت میں اپنے آپ کو ذلت پہ پیش کرنا، جھوٹ بولنا یا رشوت دینا پایا جائے گا اور شریعت مطہرہ ان کاموں کی بھی اجازت نہیں دیتی۔ لہذا اگر کسی نے غیر قانونی طور پہ گیس حاصل کی، اس پر توبہ کرنا لازم ہے، نیز جتنی گیس استعمال کی، اس کا حساب کر کے اس کی رقم محکمے کو پہنچائے۔ البتہ ایسی گیس کے ذریعے کسی نے کھانا بنایا، تو فقط اس وجہ سے وہ کھانا حرام نہیں کہلائے گا، لہذا ممانعت کی کوئی اور وجہ موجود نہ ہونے کی صورت میں اسے کھانا شرعاً جائز ہے۔

حرام و حلال1 جواب
24 اکتوبر، 2024

ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے ذریعے بیوی کے رحم میں مردکا نطفہ رکھا جاتا ہے، توکیا یہ جائزہے؟ مسئلہ یہ ہے کہ شوہر کو کوئی بیماری ہے، ڈاکٹر نے کہا ہے کہ عمومی طریقے سے ،ہمبستری کرکے بچہ پیدا نہیں کرنا ،مرد کا مادہ منویہ نکال کر اسے جراثیم سے پاک کرکے،اس کی بیوی کے رحم میں داخل کیا جائے ،تو مسئلہ نہیں بنے گا ،پوچھنایہ ہے کہ کیا یہ جائز ہے؟

ٹیسٹ ٹیوب بی بی کے ذریعہ اولادحاصل کرنے کی صرف ایک ہی صورت جائزہے ،اس کے علاوہ جتنے بھی معروف طریقے ہیں،سب ناجائزوحرام ہیں۔ جائزطریقہ : عورت کے رحم میں اسی کے شوہرکانطفہ بذریعہ ٹیوب پہنچایاجائےاوریہ کام اسی کا شوہرکرے یاوہ عورت خودکرے ۔ ناجائزطریقے: اس کے علاوہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی ،کی دیگرمعروف صورتیں مثلاًشوہرکے نطفے کوخود بیوی یاشوہرکے علاوہ کوئی اور رحم میں رکھےیااس کے شوہر کے علاوہ کسی غیرکے نطفے کواس کے رحم میں رکھے،خواہ رکھنے والاشوہریاخودبیوی ہی ہو،یہ تمام صورتیں حرام ہیں کیونکہ ان صورتوں میں بلاضرورت شرعیہ غیرکے سامنے سترکھولنایاپھرغیرکانطفہ ،جوکہ اس عورت کیلئے حرام ہے، اس کوعورت کے رحم میں رکھنا،پایاجارہاہے،جوکہ ناجائزوحرام ہے ۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

حرام و حلال1 جواب
24 اکتوبر، 2024

بلیک فرائیڈے منانا اور اس میں لگنے والی سیل سے خریداری کرنا کیسا ہے؟

بلیک فرائیڈے منانا (یعنی اس میں تاجروں کا اشیاء سستی کرنا )اور اس میں اشیاء کی خریداری کرنا جائز ہے۔البتہ جمعہ جیسے بابرکت دن کو "بلیک "کہنا مناسب نہیں۔اگرچہ اس کی توجیہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ کاروباری لوگ سرخ سیاہی سے نقصان اور سیاہ سیاہی سے نفع لکھتے تھے، تو جس دن یہ تہوار مناکر نفع کمایا جاتا اس کو بلیک ڈے کے نام سے تعبیر کیا گیا۔لیکن ہمارے معاشرے میں بلیک ڈے یا یوم سیاہ سوگ منانے کےلئے بولا جاتا ہے ، لہذا ظاہری اعتبار سے یہ لفظ جمعۃ المبارک کے شایان شان نہیں ۔ اس کے بجائے کوئی اور مناسب لفظ مثلاً وائٹ فرائیڈے،برائٹ فرائیڈے یا گولڈن فرائیڈے وغیرہ کہاجائے۔

حرام و حلال1 جواب
24 اکتوبر، 2024

کیا کوا کھانا جائز ہے؟

وہ کوا جو ہمارے علاقوں میں عام پایا جاتا ہے،سیاہ وسفیدرنگ کاہوتاہے اور مردار کھاتا ہے ، اس کا کھانا جائز نہیں ہےکہ حدیث وکتب فقہ میں اسے خبیث کہاگیاہےاورخبیث چیزوں کی حرمت قرآن پاک سے ثابت ہے ۔سنن ابن ماجہ میں حضرت عبداللہ ابن عمررضی اللہ تعالی کافرمان ہے:"کواکون کھائے گاجبکہ اسے اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فاسق قراردیاہے ،اللہ عزوجل کی قسم وہ پاکیزہ چیزوں میں سے نہیں ہے ۔" (سنن ابن ماجہ،ج02،ص1082،بیروت)

حرام و حلال1 جواب
24 اکتوبر، 2024

قرآن پاک کو بغیر زبان ہلائے آنکھوں سے دیکھ کر دل میں پڑھا جائے تو کیا یہ ٹھیک ہے؟

قرآن پاک کو دیکھنا ،اس کو چھونا بھی عبادت ہے اور یوں دیکھ کر دل میں پڑھا جائے تو اس صورت میں دیکھنےکا اورچھوناپایاجائے توچھونے کاثواب ملے گا لیکن قرآن پاک پڑھنے کا ثواب اسی وقت ملے گا جب درست تلفظ کے ساتھ اتنی آواز سے پڑھا جائے کہ سننے سے مانع کوئی چیزمثلابہرہ پن یاشوروغیرہ نہ ہوتواپنے کان سن لیں۔

قرآن و حدیث 1 جواب
24 اکتوبر، 2024

سوال : مفتی صاحب پیسے کمانے کا آسان طریقہ بتایا جارہا ہے ، جس میں صرف ہمیں مختلف اشتہار(add) دیکھنے ہے اور آپ کو پیسے ملتے رہیں گے ، کیا ہم اس طرح پیسے کماسکتے ہیں ؟

جواب : add دیکھ کر پیسے کمانے (earninig) کا جو طریقہ بیان کیا گیا یہ کسی صورت جائز نہیں اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ اشتہارات کس طرح کہ ہونگے اس کی کوئی حد بندی نہیں ہوتی اس میں میوزک ، بے پردہ عورت، اور ان کی مختلف حرکات ، یہ سب دکھایا جارہا ہوتا ہے اور یہ سب ناجائز ہے ، آپ اگرچہ کہے کہ میں add اس طرٓح کا آیا تو دیکھوں گا نہیں لیکن آپ نے اس طرح کا معاہدہ تو کرلیا جو ناجائز کام پر مشتمل تھا، لہذا اس طرح پیسے کمانے کی شرعا ہر گز اجازت نہیں ۔ دوسرا یہ کہ یہ کوئی ایسا عمل نہیں جس پر معاوضہ بنتا ہو۔ جو لوگ اس طرح کے طریقے نکالتے ہیں انہیں سوچنا چاہیئے کہ نوجوانوں کس طرح کے فضول کاموں میں لالچ دے کر لگایا جارہا ہے ، اس سے نہ کوئی وہ ہنر سیکھتے ہیں اور نہ ہی ان کے اندر کسی طرح کی کوئی صلاحیت پیدا ہوتی ہے ، اس کام میں اور اس طرح کے کاموں میں لگ کر وہ اپنے آپ کو بالکل بیکار کرلیتے ہیں ۔ لہذا نوجوانوں کو بھی چاہیئے اپنے آپ کو ان فضول کاموں میں لگانے کے بجائے کوئی ایسا کام سیکھیں جو ان کی صلاحیت کو بھی بڑھائے اور وہ اس کے معاش کا ذریعہ بھی بن جائے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب ۔

آن لاٸن کاروبار اور جدید مساٸل1 جواب
24 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کہ بارے میں کہ بروکر بسا اوقات اس طرح کرتے ہیں کہ پراپرٹی کے مالک کو کم پیسے بتاتے ہیں اور خریدنے والے کو زیادہ پیسوں میں فروخت کرتے ہیں اور درمیان کے پیسے خود رکھ لیتے ہیں مثال کے طور پر ایک پراپرٹی پچاس لاکھ کی فروخت کرنے کے بعد پراپرٹی کے مالک کو کہاکہ یہ پینتالیس لاکھ کی فروخت کی ہے بروکر کا ایسا کرنا کیسا ہے؟اسے بروکرز کی اِصْطِلاح میں ٹاپ مارنا کہاجاتا ہے ۔

پوچھی گئی صورت میں بروکر کا اس طرح کرنا دھوکا اور حرام ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ بروکر ایک نمائندے کی حیثیت رکھتا ہے نہ ہی اس کا مال ہے اور نہ ہی رقم۔ لہٰذا بروکر پر یہ بات لازم ہے کہ پراپرٹی جتنے کی بھی فروخت ہوئی ہے اس کی کل رقم مالک کےحوالے کرے ۔

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
24 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص کسی بروکر کو کہے کہ آپ میری پراپرٹی جتنے میں چاہیں فروخت کریں مجھے پچاس لاکھ روپے دے دیجئےگا تو اب اگر بروکر پراپرٹی باون لاکھ کی فروخت کرےاور دو لاکھ خود رکھ کر پچاس لاکھ پارٹی کو دے تو کیا یوں دو لاکھ روپے رکھنا اس بروکرکے لیے درست ہے؟ جبکہ پارٹی کو بھی سب حقیقت معلوم ہو۔

پوچھی گئی صورت میں بیان کردہ طریقۂ کار درست نہیں اس لئے کہ اُجْرت کا مُتَعَیَّن ہونا ضروری ہے جو کہ پوچھی گئی صورت میں مُتَعَیَّن نہیں ۔ البتہ اگر بروکر کی بروکری مُتَعَیَّن کردی جائے مثلاً بروکر کے ساتھ یہ طے کر لیا جائے کہ اس کام کے اتنے ہزار یا اتنے فیصد بروکری یا کمیشن تو بطورِ اُجْرت لازمی ملے گی اور ساتھ ہی ساتھ پارٹی بروکر کو یہ بھی اضافی پیشکش کر دے کہ اگر یہ پراپرٹی اتنے فیگر مثلاً پچاس لاکھ سے زیادہ کی بِکتی ہے تو تمام رقم بطورِ انعام آپ کی ہوگی تو ایسا کرنا جائز ہوگا۔ وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
24 اکتوبر، 2024

سورۂ یس میں وقف ِغفران آتا ہے، اس سے کیا مراد ہے؟

وقفِ غفران کے متعلق جامع الوقف میں ہے:"یہ بھی قرآن مجیدکے حاشیہ پرمرسوم ہے،ایسی جگہ وقف کرنے سے معنی کی وضاحت اور سننے والے پر بشاشت پیدا ہوتی ہے ، اسی لیے اس کو وقف غفران کہتے ہیں ، یہاں وصل سے وقف بہتر ہے ۔ " اس کے حاشیہ نافع الوقف میں ہے : "(یہ وقف )بعض اوقات ایسی جگہوں پر واقع ہیں کہ اگر اس پر وقف کر کے دعا کی جائے،تو قبول ہوتی ہے ،اس لیے ایسے وقف کو وقفِ غفران کہتے ہیں،وقفِ غفران ایک وقفِ سماعی ہے جو معنوی اعتبار سے ایسے محل پر واقع ہوتا ہے کہ اگر واقف اور سامع وہاں پر دعا مانگے تو قبول ہوجاتی ہے۔"(نافع الوقف از قاری مختار احمد رضوی صاحب، صفحہ 43 ، 44 ، مطبوعہ دار العلوم مخدومیہ ، اوشیورہ برج جو گیشوری ، ویسٹ ممبی)

قرآن و حدیث 1 جواب
24 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ :” اطلبوا العلم من المهد إلى اللحد“یعنی ماں کی گود سے قبر تک علم حاصل کرو ۔کیا یہ حدیث ہے یا کسی بزرگ کا قول ہے؟ بعض لوگ اسے بطورِ حدیث شیئر کر رہے ہوتے ہیں۔ شرعی رہنمائی فرما دیں۔

سوال میں ذکر کردہ الفاظ معتمد کتبِ حدیث میں تلاش کے باوجود نہیں مل سکے۔ لہذا اس قول کو حدیث نہیں کہا جا سکتا، البتہ اس مضمون پر مشتمل مختلف اقوال بزرگوں سے منقول ہیں۔ جب تک کنفرم نہ ہو جائے، کسی بھی بات کو بطورِ حدیثِ پاک آگے شیئر نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ غیر ثابت شدہ بات حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی طرف قصداً منسوب کرنا حرام ہے، حدیث ِ مبارک میں اس پر سخت وعید ارشاد فرمائی گئی ہے۔ تفسیر نیشاپوری میں ہے:"” قيل فی تحديد مدة طلب العلم، إنه من المهد إلى اللحد“"یعنی:طلبِ علم کی مدت کی حد کے بارےمیں کہا گیا کہ مہد سے لے کر لحد تک ہے۔(تفسير النيسابوری، جلد4،صفحہ 237، دار الكتب العلميه بيروت) مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:”صوفیاء فرماتے ہیں: "اطلبوا العلم من المهد إلى اللحد“" یعنی گہوارہ سے قبر تک علم سیکھو ۔ (مراٰۃ المناجیح ، جلد1، صفحہ 203، مطبوعہ لاھور) مَن گھڑت بات حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی طرف قصداً منسوب کرنے کی حدیث ِ مبارک میں سخت وعید ارشاد فرمائی گئی ہے۔ چنانچہ صحیح بخاری میں حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے: نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"’’من کذب علی متعمدا فلیتبوأ مقعدہ من النار‘"‘ترجمہ : جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا،وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔ (صحیح البخاری، جلد 1، صفحہ 33، مطبوعہ مصر)

قرآن و حدیث 1 جواب
24 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جمعرات کو جو گھر میں چراغ جلایا جاتا ہےکوئی ایک جلاتا کوئی دس کوئی بارہ مختلف تعداد میں غوث پاک کے نام کا ،داتا صاحب کے نام اور دیگر بزرگوں کے نام کا شرعی لحاظ سے اس کا کیا حکم ہے جائز ہے ناجائز رہنمائی فرمادیں

مروج انداز میں جو گھر کے ایک کونے میں چراغ چلائے جاتے ہیں ،ان سے مقصود روشنی نہیں ہوتی ، اس انداز سے گھروں میں بزرگوں کے نام پر چراغ جلانا ناجائز و اسراف ہے ۔لہذا چراغ نہ جلائیں ،بلکہ بزرگوں کے ایصال ثواب کے لیے نوافل یا صدقہ وغیرہ کا اہتمام کیا جائے ،تاکہ آپ کو بھی ثواب ملے۔ واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

حظر و اباحت1 جواب
24 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ آن لائن فری لانسنگ یا دیگر آن لائن کام میں اسکلز پیش کرتے ہیں لیکن اکثر یہ کام فارن کنٹری کے انگریز کرواتے ہیں لہذا اعتماد بنا رہے اور کام زیادہ ملے اس لیے کسی انگریز کے نام سے پروفائل بنا دی جاتی ہے اور ملک اور نام وغیرہ اور تصویر وغیرہ بھی فارن سیٹیزن والی لگائی جاتی ہیں تاکہ وہ اپنے ملک کا اپنی قوم کا سمجھ کر ہم پر اعتماد کرے پھر یوں ان کا کام لے کر انہیں مطلوبہ کام کرکے دے دیا جاتا ہے تو اس طرح شناخت بدل کر ان سے کام لینا یا کروانا کیسا اس کی آمدنی کا کیا حکم ہوگا؟

فیک آئی ڈی بنانا اور اپنا نام وغیرہ غلط بتا کر کام لینا یہ جھوٹ اور دھوکا ہے جس کی مذمّت میں کثیر احادیث مبارکہ موجود ہیں پھر ایسا انگریزی نام رکھنا جس سے بندہ مسلمان نہیں بلکہ غیر مسلم ظاہر ہو یہ تو اور زیادہ قبیح ہے۔ نیز کافر کے ساتھ بھی جھوٹ بولنا، بدعہدی کرنا اور دھوکا دینا ناجائز و حرام ہے۔پھر اگر اس طریقہ کار سے جو کام کیا اس میں موسیقی و خواتین ودیگر شرعی خرابی نہ ہو تو اس کام کو کرنا جائز ہے اور اس کی آمدنی حلال ہے اور اگر یہ کام ناجائز ہے تو اس کی آمدنی بھی جائز نہیں ہے کہ یہ گناہ پر معاونت ہے۔ یہ کام کسی اور سے کروانے کا حکم یہ ہے کہ اگر کام دینے والے نے یہ شرط رکھی کہ اسے خود یہ کام کرنا ہوگا تو اب یہ کام کسی اور سے کروانا جائز نہیں ہے اور اگر یہ شرط نہیں ہے تو اب اسے اختیار ہے جس سے بھی چاہے یہ کام کرواسکتا ہے۔ المعجم الصغیر میں ہے : "”قال رسول اللہ صلى اللہ عليه وآله وسلم: ‌من ‌غشنا ‌فليس ‌منا ، ‌والمكر ‌والخديعة ‌في ‌النار“" ترجمہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جس نے ہمیں دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں ، اور مکرو فریب اور دھوکا دہی جہنم میں (جانے کا سبب) ہیں ۔(المعجم الصغير للطبرانی، جلد2، صفحہ 37، المكتب الإسلامي ، دار عمار ، بيروت) فیض القدیر میں ہے : "”والغش ستر حال الشيء“" ترجمہ : کسی چیز کی (اصلی) حالت کو چھپانا دھوکا ہے۔(فیض القدیر، جلد6، صفحہ 158، رقم الحدیث 8879، المكتبة التجارية الكبرى ، مصر) فتاوی رضویہ میں ہے: ” غَدْر (دھوکا) و بدعہدی مطلقًا سب سے حرام ہے مسلم ہو یا کافر ذمی ہو یا حربی مستامن ہو یا غیر مستامن اصلی ہو یا مرتد ۔“(فتاوی رضویہ، جلد 14، صفحہ 140، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور ) بہار شریعت میں ہے: ”جس سے کام کرانا ہے اگر اُس سے یہ شرط کرلی ہے کہ تم کو خود کرنا ہوگا یاکہہ دیا کہ تم اپنے ہاتھ سے کرنا اس صورت میں خود اُسی کو کرناضروری ہے اپنے شاگردیا کسی دوسرے شخص سے کام کرانا جائز نہیں اور کرادیاتو اُجرت واجب نہیں اس صورت میں سے دایہ کا استثناہے کہ وہ دوسری سے بھی کام لے سکتی ہے۔ اور اگر یہ شرط نہیں ہے کہ وہ خود اپنے ہاتھ سے کام کریگادوسرے سے بھی کراسکتا ہے اپنے شاگرد سے کرائے یا نوکر سے کرائے یا دوسرے سے اُجرت پر کرائے سب صورتیں جائز ہیں۔“(بہار شریعت،جلد3،حصہ14،صفحہ119،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

آن لاٸن کاروبار اور جدید مساٸل1 جواب
24 اکتوبر، 2024

سوال : سعودیہ میں ملازمت کرنے والے وہاں روزے پورے کر کے عید کرنے اپنے وطن چلے آتے ہیں، ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگ تیسواں روزہ رکھتے ہیں، اور سعودیہ سے آنے والا تیس روزے پورے کر چکا ہوتا ہے تو اب وہ کیا کرے ؟

جواب: وہ بھی لوگوں کے ساتھ تیسواں روزہ رکھے۔ قرآن حکیم میں مطلقا ًیہ حکم دیا گیا:"فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ." تم میں سے جو رمضان کا مہینہ پائے وہ روزہ رکھے۔ اور سعودیہ سے آنے والے نے یقینا ًیہاں رمضان کا مہینہ پایا، لہذا اس پر تیسواں روزہ رکھنا فرض ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم

روزہ1 جواب
24 اکتوبر، 2024

سوال : ایک شخص نے روزے کی منت مانی تھی، مگر اس کو یاد نہیں رہا کہ پندرہ دن کی مانی تھی یا ایک ماہ کی تو ، اس صورت میں وہ کیا کرے؟

جواب: اس صورت میں احتیاط یہ ہے کہ وہ پورے ایک ماہ کے روزے رکھے تاکہ پورے طور پر اطمینان حاصل ہو جائے کہ اس نے جو منت مانی تھی وہ ضرور ادا ہو گئی اور اس کی ادائگی میں کوئی شبہ نہ رہے۔ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : "دَعْ مَا يُرِيْبُكَ إِلَى مَا لَا يُرِ بَيْك" ترجمہ : شہبہ کو چھوڑ کر یقین پر عمل کرو (صحیح البخاری، ج:۱، ص:۲۷۵، کتاب البیوع، مجلس برکات) واللہ تعالی اعلم

روزہ1 جواب
24 اکتوبر، 2024

سوال : مفتی ساھب ہم نے سنا ہے کہ ساتوں زمینیں ایک مچھلی کی پشت پر ہیں ، کیا اس کی کوئی حقیقت ہے ؟ قرآن و حدیث میں اس طرح کا کوئی ذکر موجود ہے ؟

جواب : ساتوں زمیںنیں ملی ہوئی ہیں اور ان تمام کا ایک مچھلی کی پشت پر ہونے کا ذکر روایت میں کیا گیا ہے ۔ امام اہلسنت نے بھی اس روایت کو اپنے فتاوی میں ذکر کیا ہے ۔ امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ لکھتے ہیں :’’ عبدالرزاق و فریابی وسعید بن منصور اپنی اپنی سنن اور عبدبن حمید وابن جریر و ابن المنذر و ابن مردودیہ و ابن ابی حاتم اپنی تفاسیر اور ابو الشیخ کتاب العظمہ اور حاکم بافادہ تصحیح صحیح مستدرک اور بیہقی کتاب الاسماء اور خطیب تاریخ بغداد اور ضیائے مقدسی صحیح مختارہ میں عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے راوی ": ان اول شیئ خلق ﷲ القلم فقال لہ اکتب، فقال یارب ومااکتب؟ قال اکتب القدر فجری من ذلک الیوم ماھو کائن الی ان تقوم الساعۃ ثم طوی الکتاب وارتفع القلم وکان عرشہ علی الماء فارتفع بخار الماء ففتقت منہ السمٰوٰت ثم خلق النون فبسطت الارض علیہ والارض علی ظھر النون فاضطرب النون فمادت الارض فاثبتت بالجبال"۔ فرمایا، اللہ عزوجل نے ان مخلوقات میں سب سے پہلے قلم پیدا کیا اور اس سے قیامت تک کے تمام مقادیر لکھوائے اور عرش ِ الٰہی پانی پر تھاپانی کے بخارات اٹھے ان سے آسمان جدا جدا بنائے گئے پھر مولیٰ عزوجل نے مچھلی پیدا کی اس پر زمین بچھائی، زمین پشت ِ ماہی پر ہے، مچھلی تڑپی ، زمین جھونکے لینے لگی۔ اس پر پہاڑ جما کر بوجھل کردی گئی۔‘‘ (فتاوی رضویہ،جلد27،صفحہ95،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)

دلچسپ مسائل1 جواب
24 اکتوبر، 2024

پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے قسم کھا کر فرمایا" میری امت شرک نہیں کرے گی" لیکن امت میں مشرکین و مرتدین بھی ہیں تو اس حدیث مبارک کی کیا وضاحت ہوگی ؟

نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا فرمان" واللہ ما اخاف علیکم ان تشرکوا بعدی"(خدا کی قسم میں تم پر یہ خوف نہیں کرتا کہ تم میرے بعد شرک کرو گے)اس کی وضاحت کرتے ہوئے محدثین کرام فرماتے ہیں کہ: اس سے مراد یہ ہے کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی ساری امت ایک دم مشرک ہو جائے، ایسا قیامت تک نہیں ہوسکتا ۔ہاں کچھ بستیوں والے یا کچھ افراد مشرک و مرتد ہوجائیں گے۔ دیکھیے!اس امت کے کچھ گروہ کی بد عقیدگیاں حدِ کفر و ارتداد تک پہنچ چکی ہیں،اورحدیث پاک کے مطابق قبیلہ دوس کی عورتیں شرک میں مبتلاہوں گی (نعوذباللہ من ذلک) تو حدیث مبارک کا یہ معنی نہیں کہ اس امت میں کوئی مرتد ہو ہی نہیں سکتا۔ علامہ ابن حجر عسقلانی فتح الباری میں فرماتے ہیں: "”قوله ( ما أخاف عليكم أن تشركوا ) أى على مجموعكم ، لأن ذلك قد وقع من البعض اعاذنا اللہ تعالى“" ترجمہ: حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد " مجھے تم پر شرک کا خوف نہیں" یعنی تمہارے مجموعے پر کیونکہ بعض سے شرک واقع ہوا ہےاللہ پاک اس سے ہمیں پناہ دے۔(فتح الباری شرح صحیح البخاری، ج 3 ،ص 251، تحت الحدیث 1344، الناشر: دار المعرفة - بيروت،) شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد المصطفی اعظمی علیہ الرحمۃ مذکورہ حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں: حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے اس حدیث میں یہ بھی ارشاد فرمایا کہ" "وانی والله مَا أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تُشْرِكُوا بَعْدِی" " یعنی خدا کی قسم میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ مجھے اپنے بعد تمہارے مشرک ہو جانے کا کوئی خوف نہیں ہے، حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اس حدیث میں غیب کی خبر دے رہے ہیں کہ میری امت قیامت تک مشرک نہیں ہوگی اور اس امت میں شرک نہیں پھیلے گا۔اگر چہ بعض حدیثوں میں آیا ہے کہ اس وقت تک قیامت نہیں قائم ہوگی جب تک کہ قبیلہ دوس کی عورتیں بتوں کا طواف نہ کریں گی۔ ان دونوں حدیثوں میں تطبیق اس طرح دی جائے گی کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کے ارشاد کا یہ مطلب ہے کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی ساری امت ایک دم مشرک ہو جائے ایسا تو قیامت تک نہیں ہو گا، لیکن کہیں کہیں کچھ بستیوں والے یا کچھ افراد شرک میں مبتلا ہو جا ئیں ایسا ہو سکتا ہے، چنانچہ قبیلہ دوس کی عورتوں میں شرک پھیل جائے گا جیسا کہ بعض حدیثوں میں آیا ہے۔(منتخب حدیثیں ،ص 206،207، حدیث 31، مکتبۃ المدینہ)

قرآن و حدیث 1 جواب
24 اکتوبر، 2024

ثواب کی نیت سے صرف تین مساجد کی طرف سفر کرنا جائز ہے ،اس مفہوم والی حدیث کی وضاحت فرمائیں ،نیز کیا اس حدیث کے مطابق حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر اولیاء کے مزارات پر زیارت کی نیت سے سفر کرنا حرام ہے ؟

سائل نے جس حدیث پاک کی طرف اشارہ کیا وہ حدیث صحاح ستہ اور اس کے علاوہ کئی کتب احادیث میں موجود ہے۔اس حدیث پاک میں سرکار دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مطلقاً ہر طرح کے سفر سے منع نہیں فرمایا بلکہ ایک مخصوص قسم کے سفر سے منع کیا ہے اور اس مخصوص سفر سے مراد یہ ہے کہ نماز پڑھنے کے لئے ایک مسجد کو چھوڑ کر دوسری مسجد کی طرف فقط یہ سمجھ کرجانا کہ دوسری مسجد میں ثواب زیادہ ملے گا، یہ ممنوع ہے ،وجہ اس کی یہ ہے کہ تین مساجد کے علاوہ بقیہ مساجد میں نمازوں کا ثواب فی نفسہ برابر ہے لہٰذا وہاں ثواب کی زیادتی کی نیت سے سفر کرنا محض لغو و فضول ہوگا۔حدیث کے اس معنی کی تائید مسند احمد والی روایت سے ہوتی ہے کہ اس میں اس چیز کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ سفر سے مراد دوسری مسجد کی طرف نماز پڑھنے کے لئے کیا جانے والا سفر ہے۔ نیز حدیث پاک سے اگر مذکورہ بالا مخصوص سفر مراد نہ لیا جائے بلکہ مطلقاً ہر طرح کا سفر مراد لیاجائے توپھر سفرِ جہاد،سفرِ حج، سفر بغرض طلبِ علم دین، سفرِتجارت، سفر بغرض صلہ رحمی وغیرہ بھی ناجائز ہو جائیں حالانکہ ان امور کے لئے سفر کرنا نہ صرف جائز بلکہ کبھی واجب اور کبھی فرض بھی ہوتا ہے جو کہ قرآن و حدیث سے ثابت ہے اور ہر مسلمان کو معلوم ہے۔اوراگر ان سب قسم کے سفروں کو ناجائز مان لیا جائے تو دین و دنیا کا نظام درہم برہم ہو جائیگا۔ جب عقلی و نقلی اعتبار سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ یہاں کسی مسجد کی طرف بغرض نماز کیا جانے والا سفر ہی مراد ہے تو پھر اس حدیث کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے روضہ مبارکہ کی زیارت کے لئے سفر کرنے کو یا اولیاء و صالحین کے مزارات پر حاضری دینے کے لئے سفر کرنے کو ناجائز کہنا، سراسر جہالت و باطل ہے جیسا کہ محدثین کرام وشارحینِ حدیث نے اس بات کو بالکل واضح طور پربیان کیا ہے۔

قرآن و حدیث 1 جواب
24 اکتوبر، 2024

ایک حدیث پاک ہے کہ ایک با عمل حافظ 10 افراد کی بخشش کر پائے گا، یہ حدیث کہاں سے ثابت ہے؟حوالہ دے دیجیے۔

اس مضمون کی حدیث پاک جامع ترمذی،سنن ابن ماجہ،شعب الایمان،کنز العمال،مسندِاحمدبن حنبل،المعجم الاوسط للطبرانی ، مشکوۃ المصابیح،وغیرہا کتبِ احادیث میں موجودہے"”واللفظ للترمذی:عن علي بن أبي طالب،قال:قال رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم:من ‌قرأ ‌القرآن واستظهره، فأحل حلاله وحرم حرامه أدخله اللہ به الجنة وشفعه في عشرة من أهل بيته كلهم قد وجبت له النار"“ترجمہ:حضرت مولی علی کَرَّمَ اللہُ وَجْھَہٗ الْکَرِیْم سے روایت ہے،آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا :جو شخص قرآن پڑھے ،پھر اسے یاد رکھے،اس کے حلال کو حلال اور اس کے حرام کو حرام جانے،اﷲ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گااور اس کے گھر والوں میں سے ایسے دس افرادکے حق میں اس کی شفاعت قبول فرمائے گا جن میں سے ہر ایک پر (اس کے گناہوں کے سبب )دوزخ واجب ہوچکی ہوگی ۔(سنن الترمذی، رقم الحدیث 2905،ج 5 ، ص 171، مطبوعہ مصر) وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

قرآن و حدیث 1 جواب
24 اکتوبر، 2024

سوال : مفتی صاحب آج کل الٹراساونڈ جو ہوتا ہے ، اس میں حمل والی کے حمل میں بچہ ہے یا بچی ، یہ جاننے کے لئے الٹرا ساونڈ کرایا جائے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟

جواب :حاملہ کے پیٹ میں بچہ ہے یا بچی یہ جاننے کے لئے الٹراساونڈ کروانا جائز نہیں ہے ، الٹرا ساونٰڈ کے لئے ستر عورت کا ثاہر کرنا ، اسے دیکھنا اور چھونا یہ سارے امور بھی ہوتے ہیں ، اور یہا ں کوئی وجہ شرعی نہیں کہ اس کی اجازت دی جائے اگر چہ الٹرا ساونڈ کرنے والی کوئی لیڈی ڈاکٹر ہی کیوں نہ ہو، البتہ جب الٹرا ساونڈ کسی طبی ضرورت کی وجہ سے ہو ، ماہر ڈاکٹر کے مشورے سے ہو تو اس کی رعایت ہے لیکن اس میں بھی اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ عورت کسی لیذی ڈاکٹر سے ہی اپنا الٹرا ساونڈ کروائے نیز جتنی ضرورت ہو اتنا ہی ستر عورت ظاہر ہو، اور ساتھ ہی اس بارے میں ڈاکٹر سے خود نہ پوچھا جائے کہ حمل کی جنس کیا ہے ۔ یہ مناسب نہیں ہے ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

حرام و حلال1 جواب
24 اکتوبر، 2024

سوال : مفتی ساحب یہ ارشاد فرمادیں میں نے ایک مسجد میں امامت شروع کی ہے ، کیا امام کو امامت کے لئے نیت کے الفاظ کہنا ضروری ہے ، اگر ہے تو میں کن الفاظ کے ساتھ امامت کی نیت کروں ؟

جواب : نیت دل کے ارادے کا نام ہے ، آپ صرف دل میں اتنی نیت کرلیں کہ " میں فلاں نماز کی امامت کی نیت کرتا ہوں " دل میں اتنی نیت ہو تو کافی ہے ، آپ کو زبان سے کہنے کی ضرورت نہیں ہے البتہ زبان سے نیت کرلینا افضل ہے ۔ صاحب بہار شریعت مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : امام کو نیت امامت مقتدی کی نماز صحیح ہونے کے لیے ضروری نہیں، یہاں تک کہ اگر امام نے قصد کر لیا کہ میں فلاں کا امام نہیں ہوں اور اس نے اس کی اقتدا کی نماز پڑھ لی، امام کی نیت نہ کرنے کے باوجود وہ شخص جماعت میں شامل ہو جائے گا اور ثواب جماعت حاصل ہو جائے گا۔(بہار شریعت، جلد 1، حصہ 3، صفحہ 495، مکتبۃ المدینہ، کراچی) واللہ اعلم عزوجل و رسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

نماز1 جواب
24 اکتوبر، 2024

میں نے نحو میں محنت نہیں کی اب مجھے افسوس ہے تو میں اپنا نحو کیسے اچھا بناؤں؟

مطالعہ کرنا آپ کے لئے بہترین طریقہ ہے البتہ مطالعہ میں ترتیب رکھیں سب سے پہلے وہ کتابیں پڑھیں جو آپ کو آسان لگتی ہوں جب ان کتابوں کے قواعد یاد ہو جائیں تو پھر مشکل کتابیں پڑھنا شروع کریں آہستہ آہستہ نحو میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی تکرار کرنا لازمی ہے اس سے مزید نحو پختہ ہوگی اور چیزیں سمجھ آ ئیں گی

نحو1 جواب
18 اکتوبر، 2024

ربما یود الدین اس آیت کی ترکیب بیان کریں

النهج القويم في إعراب القرآن الكريم سورة الحجر آية ٢ {رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ (2)} رُبَمَا: ربّ: حرف جرّ بطل عمله. ما: حرف زائد وكاف. يَوَدُّ: فعل مضارع مرفوع بالضمة الظّاهرة. الَّذِينَ: اسم موصول مبنيّ على الفتح في محلّ رفع فاعل. كَفَرُوا: فعل ماضٍ مبنيّ على الضم لاتصاله بواو الجماعة. الواو ضمير متّصل مبنيّ في محلّ رفع فاعل، و"الألف" فارقة. وجملة "كفروا" صلة الموصول لا محلّ لها من الإعراب. لَوْ: حرف للتمني لا عمل له. كَانُوا: فعل ماض ناقص مبنيّ على الضم، لاتصاله بواو الجماعة. والواو ضمير متّصل مبنيّ في محلّ رفع اسم "كان"، و"الألف" فارقة. مُسْلِمِينَ: خبر "كان" منصوب بالياء، لأنّه جمع مذكر سالم. ولو وما بعدها: بتأويل مصدر في محلّ نصب مفعول به للفعل "يود"، والتقدير: يود الكافرون كونهم مسلمين. وجملة "ربّما يوَدّ" استئنافيّة لا محلّ لها من الإعراب، وجملة "كفروا" صلة الموصول لا محلّ لها من الإعراب. وجملة "كانوا مسلمين" صلة "لو" المصدرية لا محلّ لها من الإعراب.

نحو1 جواب
21 اکتوبر، 2024

أما بعد فھذہ کی ترکیب کرے

اما بعد فھذہ اما قائم مقام مھما یکن من شیئ مھما مبتدا یکن فعل ناقص اس میں ھو ضمیر اس کا اسم من جار زائدہ شیئ یکن کی خبر یکن اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر مھما کی خبر مھما مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر شرط بعد مضاف مضاف الیہ محذوف الحمد و الصلاۃ مضاف الیہ مضاف ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ ثابت اسم فاعل کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم ھذہ مبتدا مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر جزاء

نحو1 جواب
19 ستمبر، 2024

Me ye poch raha ho ke sega kese yad kare

صیغے کی تعلیل کرنے کے لئے سب سے پہلے اس کلمے کے حروف اصلیہ تلاش کریں حروف اصلیہ ملنے کے بعد واو یاء ہوں گے تو تعلیل ہوگی ورنہ نہیں اگر حروف اصلیہ میں جہاں واؤ یا یاء تھی وہ اپنی حالت پر ہے تو کوئی تعلیل نہیں ہوئی اگر واؤ یا یاء موجود نہیں تو پھر اس کے مناسب قواعد دیکھیں کیوں کہ وہ لفظ یاء یا واؤ ہوں گے وہ الف سے بدلے ہوں گے یا ساکن ہوں گے یاء حذف ہوں گے یہ تین تعلیلات ہو سکتی ہیں اگر الف سے بدلا ہے تو واو یاء کو الف سے بدلنے کے قواعد دیکھیں حذف ہوئے ہیں تو قواعد میں دیکھیں کہاں حذف ہوتے ہیں یوں دیکھتے جائیں

صرف1 جواب
21 اکتوبر، 2024

صیغے کی تعلیل کرنے کا طریقہ بتا دیں

صیغے کی تعلیل کرنے کے لئے سب سے پہلے اس کلمے کے حروف اصلیہ تلاش کریں حروف اصلیہ ملنے کے بعد واو یاء ہوں گے تو تعلیل ہوگی ورنہ نہیں اگر حروف اصلیہ میں جہاں واؤ یا یاء تھی وہ اپنی حالت پر ہے تو کوئی تعلیل نہیں ہوئی اگر واؤ یا یاء موجود نہیں تو پھر اس کے مناسب قواعد دیکھیں کیوں کہ وہ لفظ یاء یا واؤ ہوں گے وہ الف سے بدلے ہوں گے یا ساکن ہوں گے یاء حذف ہوں گے یہ تین تعلیلات ہو سکتی ہیں اگر الف سے بدلا ہے تو واو یاء کو الف سے بدلنے کے قواعد دیکھیں حذف ہوئے ہیں تو قواعد میں دیکھیں کہاں حذف ہوتے ہیں یوں دیکھتے جائیں

صرف1 جواب
20 اکتوبر، 2024

افعال مدح وذم کا فاعل کبھی ضمیر مسستر ہوتا ہے اس کو مثال کے ذریعے سمجھا دے تفصیل سے

افعال مدح و ذم کا فاعل جب ضمیر مستتر ہوتا ہے اس صورت میں ان کے بعد ما یا کوئی نکرہ اسم آتا ہے یہ اس کی پہچان ہے جیسے بئس خلقا الکذب بئس فعل ذم ہے اس میں ھو ضمیر فاعل ہے اور خلقا تمییز بنے گی

نحو1 جواب
21 اکتوبر، 2024

اتواصوا کونسا صیغہ ہے ؟

تواصوا صیغہ جمع مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب تفاعل اصل میں تواصَیُوا تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو تواصاوا ہو گیا پھر الف اور واؤ دونوں ساکن جمع ہوئے تو الف کو حذف کر دیا تو تواصَوا ہو گیا

صرف1 جواب
23 اکتوبر، 2024

مرمی کونسا صیغہ ہے میم پر دو زبر ہے

میم پر دو زبر نہیں ہوں گے یاء پر ہوں گے صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں مرموی تھا قاعدہ ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدہ کے تحت واو کو یاء سے بدل کر دونوں کا ادغام کر دیا

صرف1 جواب
23 اکتوبر، 2024

نون تثنیہ اور نون جمع مذکر سالم اضافت کے وقت حذف کر دیا جاتا ہے جبکہ الف لام کے ساتھ نہیں کیا جاتا ہے ایسا کیوں ہے ؟

الف لام کے ساتھ صرف تنوین اور اضافت جمع نہیں ہو سکتی بقیہ تمام چیزیں جمع ہو سکتی ہیں نون تثنیہ اور نون جمع تنوین کے قائم مقام ہیں تنوین نہیں ہیں اور تنوین کے قائم مقام بھی اضافت کے وقت ہیں

نحو1 جواب
8 اکتوبر، 2024

پڑھائی میں دل لگانے کا آسان طریقہ بتا دیجیے ـ

آسان سا حل یہ ہے کہ آپ روزانہ کچھ صفحات متعین کریں بیس تیس اتنے زیادہ نا ہوں کہ بور ہو جائیں جتنے آپ با آسانی کر سکیں روزانہ اتنے صفحات کا مطالعہ کریں اور آہستہ آہستہ یہ تعداد بڑھاتے جائیں مختلف موضوعات پر پڑھیں اپنا پسندیدہ موضوع پڑھیں

نحو1 جواب
22 اکتوبر، 2024

ابصر بہ واسمع ترکیب کریں

ابصر فعل ب جار ھاء ضمیر مجرور محلا مرفوع فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ اسمع کی ترکیب بھی ایسے ہوگی اور آگے بہ محذوف نکالیں گے دوسری ترکیب ابصر فعل فعل انا ضمیر فاعل ب جار زائدہ ھاء ضمیر مفعول بہ جملہ فعلیہ انشائیہ اسمع کی ترکیب بھی ایسے ہوگی

نحو1 جواب
22 اکتوبر، 2024