عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

اگر ھم بغیر اعراب کی کتاب پڑھے گے تو ھمیں کیسے پتہ چلے گا کہ ھمارے اعراب صحیح ہے

ہر نیا کام ابتداء میں مشکل نظر آتا ہے لیکن حکماء کا قول ہے کام کرنے سے کام آتا ہے آپ اعراب لگائیں چاہے ایک کلمہ پر ہی درست لگ جائے بقیہ پر غلط ہو کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہی ایک درستی کل کو پوری کتاب درست پڑھنے کی ابتداء ہے آپ ہمت نا ہاریئے کوشش کرتے رہیں اعراب لگانے کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ جب بھی کسی کلمے پر کوئی حرکت لگانی ہو تو پہلے دو چیزیں کنفرم کریں معرب ہے یا مبنی مبنی کی حرکت تو تبدیل نہیں ہوتیں اسے اس کی حالت پر چھوڑ دیں معرب ہے تو اب یہ دیکھیں اس کے آخر میں کیا حرکت آئے گی اس کے لئے مرفوعات منصوبات مجرورات وغیرہ میں سے دیکھیں کونسی قسم بنتی ہے جو قسم بن رہی ہو اسی کا اعراب لگائیں آہستہ آہستہ یہ چیزیں راسخ ہوں گی لیکن کوشش مسلسل ہو دو دن کر کے چھوڑ دینے سے آپ زیرو ہی رہیں گے اعراب غلط ہیں یا صحیح ہیں یہ آپ کو تھوڑی سی کوشش کے بعد پتہ چلنا شروع ہو جائے گا آپ مطالعہ بھی کرتے رہیں

نحو1 جواب
22 اکتوبر، 2024

Nuhwe tehqeeq kaise kare

سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ واحد سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں مفرد منصرف صحیح حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثانی" جاء رجال رجال سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مکسر جمع قلت بروزن فعال سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مکسر منصر حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثالث" جاء المسلمون المسلمون سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت جمع ہونا سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ معرف باللام سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مذکر سالم سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرف سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مذکر سالم حالت رفعی واو سے حالت نصبی و جری یاء ساکن ما قبل مکسور سے سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالواو بوجہ فاعلیت/ مرفوع باالواو فاعل ہونے کی وجہ سے

نحو1 جواب
22 اکتوبر، 2024

سوال : مفتی صاحب مجھے اس بات کا جواب چاہیئے کہ آج کل ہمارے یہاں تکافل کمپنیاں کھلتی جارہی ہیں ، اور بہت سے علماء اسے انشورنس کا متبادل کہہ رہے ہیں ، یہ تکافل ہوتا کیا ہے ؟

جواب : تکافل عربی زبان کا لفظ ہے ، اور یہ کفالہ سے ماخوذ ہے۔ کفالہ کے معنی ہیں کسی کی کفالت کرنا یا اس کا ضامن بننا اور تکافل کے لغوی معنی ہیں ایک دوسرے کی کفالت کرنا۔ اصطلاح میں تکافل سے مراد امداد باہمی اور آنے والے خطرات سے نبرد آزما ہونے کا ایسا طریقہ کار ہے جس کے تحت افراد معاشرہ وقف اور تبرع (احسان) کی بنیاد پر ایک وقف فنڈ قائم کرتے ہیں ، پھر ان میں سے کسی فرد یا افراد کا مالی نقصان ہوجائے ، تو مل جل کر اس کی تلافی کرتے ہیں یعنی سا نقصان کا بوجھ کسی ایک پر نہیں پڑتا بلکہ سب اس میں شریک ہوجاتے ہیں ۔ یہ ایک معروف فقہی تصور ہے اور اسی کی بنیاد پر اسلامی تکافل کمپنیاں وجود میں آئی ہیں ۔ اور تکافل کو روایتی بیہ (INSURANCE) کے متبادل طور پر متعارف کرایا گیا ہے ۔ (سرمایہ کاری کے شرعی احکام، از مفتی سید سابر حسین)

جدید مسائل1 جواب
22 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں غیر مسلم رہتے ہیں ہم لوگوں کے آپس میں بہت اچھے تعلقات ہیں جب ان کے یا ہمارے یہاں شادی ہوتی ہے ہم لوگ آپس میں بھی ایک دوسرے کی دعوت کرتے ہیں تو ایسی صورت میں غیر مسلم کے یہاں دعوت کھانا کیسا؟

کھانا کھانے کا تو بعد میں پوچھنا چاہیے اولا یہ پوچھیں کہ کیا ان کے ساتھ تعلقات دوستانہ رکھ سکتےہیں یا نہیں؟ کفار اور غیر مسلموں سے دوستی کے متعلق اللہ کریم نےارشاد فرمایا:(اِنَّمَا یَنْهٰىكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِیْنَ قٰتَلُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ وَ اَخْرَجُوْكُمْ مِّنْ دِیَارِكُمْ وَ ظٰهَرُوْا عَلٰۤى اِخْرَاجِكُمْ اَنْ تَوَلَّوْهُمْۚ-وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ) ترجمہ کنزالایمان: اللہ تمہیں انہی سے منع کرتا ہے جو تم سے دین میں لڑے یا تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا یا تمہارے نکالنے پر مدد کی کہ ان سے دوستی کرو اور جو ان سے دوستی کرے تو وہی ستمگار ہیں ۔(پارہ 28،سورۃ المتحنہ ،آیت:9) اس آیت مبارکہ میں کفارکے ساتھ دوستی سے منع کیا گیا،یہاں ان سے دوستی سے متعلق اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے کلام کا خلاصہ ملاحظہ ہو، مُوالات (یعنی کفار کے ساتھ دوستی) کی دو قسمیں ہیں : (1)…حقیقی موالات:اس کی ادنیٰ صورت قلبی میلان ہے،یہ تمام صورتوں میں ہر کافر سے مُطْلَقاً ہر حال میں حرام ہے البتہ طبعی میلان جیسے ماں باپ،اولادیا خوبصورت بیوی کی طرف غیر اختیاری طور پر ہوتا ہے یہ اس حکم میں داخل نہیں پھر بھی اس تَصَوُّر سے کہ یہ اللّٰہ و رسول کے دشمن ہیں اور ان سے دوستی حرام ہے،اپنی طاقت کے مطابق اس میلان کو دبانا یہاں تک کہ بن پڑے تو فنا کر دینا لازم ہے ،اس میلان کا آنا بے اختیار تھا اور اسے زائل کرنا قدرت میں ہے تو اسے رکھنا دوستی کو اختیار کرنا ہوا اور یہ حرامِ قطعی ہے اسی لئے جس غیر اختیاری چیز کے ابتدائی اُمور کسی شخص نے اپنے اختیار سے پیدا کئے تو اس میں اس کا کوئی عذر قابلِ قبول نہ ہو گا جیسے شراب سے عقل زائل ہو جانا اختیار میں نہیں لیکن جب اختیار سے پی تو عقل کا زوال اور اس پر جو کچھ مُرَتَّب ہواسب اسی کے اختیار سے ہو گا۔ (2)… صورۃً موالات:اس کی صورت یہ ہے کہ بندے کا دل کافر کی طرف اصلاً مائل نہ ہو لیکن اس سے برتاؤ ایسا کرے جو بظاہر محبت و میلان کا پتا دیتا ہو۔یہ ضرورت اور مجبوری کی حالت میں صرف ضرورت و مجبوری کی مقدار مُطْلَقاً جائز ہے اور بقدرِ ضرورت یہ کہ مثلاً صرف عدوات کااظہار نہ کرنے سے کام نکلتا ہو تو اسی قدر پر اِکتفاء کرے اور اظہارِ محبت کی ضرورت ہو تو حتّی الامکان پہلودار بات کہے، صراحت کے ساتھ اظہار کرنے کی اجازت نہیں ، اور اگر اس کے بغیر نجات نہ ملے اور دل ایمان پر مطمئن ہو تو صراحت کے ساتھ اظہار کی رخصت ہے اور اب بھی عزیمت یہی ہے کہ ایسا نہ کرے۔(فتاوی رضویہ، رسالہ: المحجۃ المؤتمنۃ فی اٰیۃ الممتحنۃ، جلد 14،صفحہ 465تا467،رضا فاؤنڈیشن لاہور) اس تفصیل سے معلوم ہواکہ کفار کی کھانے کی دعوت اور ان کے شادی بیاہ میں شرکت کرنے سے ان کی طرف قلبی میلان ہو گا ،لہذا ایسی دوستی رکھنا جائز نہیں اور ان کے ہاں شادی میں شرکت کرنا بھی جائز نہیں۔ واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

حرام و حلال1 جواب
22 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بڑا جانور جس میں سات حصے ہوتے ہیں کیا اس میں سات عقیقے ہو سکتےہیں؟بقرعید کے علاوہ،لڑکی کے لئے کتنا حصہ شامل کرنا ہےاورلڑکے لیے کتنا حصہ شامل کرنا ہے ؟

اگرایک بڑے جانور کے سات حصوں میں عقیقہ کرنا چاہتے ہیں،تو عقیقہ ہو جائے گا ،اس میں لڑکے کے لیے بہتر ہے کہ دو حصے رکھے جائیں اور لڑکی کے لیے ایک حصہ رکھا جائے ،البتہ اگر کسی نےلڑکے کے عقیقے کا ایک حصہ رکھا،تب بھی عقیقہ ہوجائے گا ،کسی قسم کاکوئی گناہ نہیں ہوگا۔ واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

قربانی1 جواب
22 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ گیمز کھیلنا گناہ ہے اور آج کل ایک اور سسٹم انٹرنیٹ پر چل رہا ہے کہتے ہیں یہ گیم کھیلو تو پیسے ملیں گے شریعت دین اسلام سے اس کی وضاحت فرما دیں؟

موبائل وغیرہ پر ویڈیوگیم عام طور پر جس طرح کھیلنا مروج ہے ، ناجائز ہے کہ میوزک و بدنگاہی وغیرہ اس کے عموماً لازمی جزو ہیں اور یہ دونوں ناجائز و گناہ ہیں۔ اگر ویڈیوگیم ان گناہوں پر مشتمل نہ ہو ، تو بھی چونکہ عموماً بطورِ لہو و لعب کھیلی جاتی ہے ، اس لئے ممنوع ہے کہ کسی عبث میں وقت ضائع کرناممنوع ہے، اگرچہ اس پر جوا لگایا ہو یا نہ لگایا ہو۔ اور اگر جوا لگایا گیا ہو، تو اس کا حکم اور زیادہ سخت ہے۔ اور آن لائن گیمز جو کہ لہو ولعب کےطورپر کھیلی جاتی ہیں، اس طرح کھیل پرپیسےکمانا بھی درست نہیں ہے۔ واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

حرام و حلال1 جواب
22 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی نے مسجد پرایک دکان بنوا لی ہے حالانکہ اس میں سب نے اپنا زمین کا حصہ وقف کیا تھا تین بھائی تھے جنہوں نے یہ مسجد میں اپنا حصہ دیا تھا اب ان میں سے ایک کی اولاد نے مسجد پرایک دکان بنا لی کیا کسی بھی مقصد کے لیے ایسا کرنا شرعاً درست ہے یا ان پر گناہ ہو گا؟

پوچھی گئی صورت میں اگریہ جگہ مسجد کے لیے وقف ہو چکی تھی،تو اس پر دکان بنانا ناجائز وحرام ہے ،اس دکان کو ختم کرنا لازم ہے،جس نے ایسا کیااس پر لازم ہے کہ اس حرام کام سے توبہ بھی کرے اور اگر اس دکان بنانے سے مسجد کی کسی چیز ،مثلا دیوار وغیرہ کا نقصان کیا ہو،تو اس کابھی تاوان ادا کرے۔ واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

مسجد کے احکام 1 جواب
22 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض اوقات بچوں کی نظموں اور نرسری رائمز میں موسیقی ہوتاہے، اس پر کیا شرعی حکم ہے؟

بچوں کو میوزک وغیرہ والی نظمیں لگا کر دینا جائز نہیں،جس بالغ شخص نے بچوں کو اس طرح کی نظمیں لگا کر دیں،اس کا گناہ انہی پر ہے۔ واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

حرام و حلال1 جواب
22 اکتوبر، 2024

فی الدار زید والحجرۃ عمرو کی نحوی ترکیب فرمادیجئے

فی جار الدار معطوف علیہ و حرف عطف الحجرۃ معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم زید معطوف علیہ و حرف عطف عمرو معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر مبتدا مبتداء خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
20 اکتوبر، 2024

لا الوعد اخلفته ولا الواجب اھملته ترکیب نحوی فرما دیجئے

لا مشابہ بلیس الوعد اس کا اسم اخلفت فعل تاء ضمیر اس کا فاعل ھاء ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر خبر لا مشابہ بلیس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو گیا اگلی ترکیب بھی بلکل ایسے ہوگی

نحو1 جواب
20 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مُفْتِیانِ شرع ِمتین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا تعلق انڈیا سے ہے اور ہماری مارکیٹ میں چین سے مال آتا ہے اور چین میں کسی چیز کی قیمت مثلاً 10روپے ہے، لیکن اپنی جان پہچان سے ہمیں وہ چیز 9.5 روپے میں ملی، تو کیا گاہَک کو ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ چین میں اس کا بھاؤ 10روپے ہے؟

اگر صرف اتنا ہی کہے کہ چین میں اس کا بھاؤ 10روپے ہے تو یہ جائز ہے کہ اس میں کوئی جھوٹ وغیرہ نہیں ہے،ہاں اگر اس نے یوں کہا کہ مجھے 10روپے میں ملی ہے حالانکہ اسے 9.5(ساڑھےنو)روپے میں ملی تھی، تو اب یہ جائز نہ ہوگا کیونکہ یہ جھوٹ میں شامل ہوگا اور جھوٹ ناجائز وحرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ اللہ تَبَارَک وتعالٰی قراٰن مجید میں ارشاد فرماتا ہے:وَاجْتَنِبُوۡا قَوْلَ الزُّوۡرِ﴿ۙ۳۰﴾ (پ17، الحج: 30) ترجمۂ کنز الایمان:اور بچو جھوٹی بات سے۔

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
21 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ آپ نے فرمایا اپنی چیز ہو تو جتنے پیسے مناسب سمجھیں اس میں بیچ سکتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب زیادہ پیسوں میں بیچتے ہیں تو حکومتی ادارے جرمانہ لگادیتے ہیں۔ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

ہم نے ایک شرعی حکم بیان کیا ہے۔ جہاں تک حکومت کی طرف سے ریٹ فکس کرنے کی بات ہے تو حکومت ہر چیز کا ریٹ فکس نہیں کرتی، مثال کے طور پر کپڑوں کا ریٹ فکس نہیں ہوتا، عام طور پر کھانے پینے کی اشیاء کا ریٹ مقرر ہوتا ہے، پیٹرول کا ریٹ مقرر ہوتا ہے، دواؤں کا ریٹ مقرر ہوتاہے اور اس کی خلاف ورزی پر پکڑ دھکڑ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اکثر چیزوں میں مارکیٹ میں آزادی ہوتی ہے ہر چیز کی قیمت حکومت مقرر نہیں کرتی۔ جن چیزوں میں حکومت پکڑ دھکڑ کرتی ہے وہاں تو ہم پابند ہیں کیونکہ اپنے آپ کو ذلت پر پیش نہیں کر سکتے لہٰذا قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں بلکہ وہاں پر قانون کی پاسداری کرنا لازم ہوگا۔ اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت علیہ الرَّحمہ لکھتے ہیں:”کسی جرمِ قانونی کا ارتکاب کرکے اپنے آپ کو ذلت پر پیش کرنا بھی منع ہے۔“ (فتاویٰ رضویہ،ج29،ص93)

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
21 اکتوبر، 2024

سوال : مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ میرے نکاح کو تین سال ہوچکے ہیں ، نکاح کے بعد ،میرے شوہر دبئی چلے گئے، ابھی رخصتی نہیں ہوئی ہے اور نہ خلوت صحیحہ ہوئی ہے، کچھ ٹائم پہلے ہمارے گھر والوں کی کسی بات پر لڑائی ہوئی اور میری میرے شوہر سے بھی کال پر بحث ہوئی، اس نے مجھے وائس کی اور تین بار یہ کہا نام لے کر کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔ لیکن اب وہ نادم ہے اور میں بھی کہ میں نے جھگڑا کیوں کیا۔ کیا اب ہمارا رجوع ہوسکتا ہے ؟

جواب : جو واٸس آپ نے بھیجی اگر یہ آپ کے شوہر کی ہی ہے اور بقول آپ کے ابھی رخصتی بھی نہیں ہوٸی اور نہ ہی خلوت صحیحہ ہوٸی ہے ، آپ کے شوہر نے تین بار طلاق الگ الگ جملوں میں دی ہے ، پہلے طلاق والے جملے سے ہی آپ ان کے نکاح سے باہر ہوگٸی۔ یہ طلاق باٸن ہے اور باقی دو جملے طلاق کہ یہ لغو ہوگٸے۔ طلاق دینے والے پر آدھا مہر دینا جو نکاح کے وقت مقرر ہوا تھا، وہ واجب ہوا اور اس صورت میں عدت واجب نہیں۔ نیز آپ اگر چاہیں اپنی رضا سے دوبارہ اسی شوہر سے نکاح نٸے مہر کے ساتھ شرعی گواہوں کی موجود گی میں کرسکتی ہیں۔ اس صورت میں حلالہ کا حکم نہیں ہے ۔ اور یہ بات یاد رہے یہ ایک طلاق واقع ہوچکی ، آپاگر ان سے دوبارہ نکاح کرلیتی ہیں پھر آٸندہ جب بھی وہ طلاق دینگے تو ان کے پاس صرف دو طلاق کا اختیار باقی ہوگا۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب۔ مشورہ : ایک بار کوشش کریں۔ آپ جس شہر میں ہیں اگر اس شہر میں اہلسنت کا کوٸی دارلافتاء ہے تو وہاں جاکر ایک مفتی صاحب سے ملاقات کرکے اس مسٸلے کی تشفی کرلیں۔ حرام و حلال کا مسٸلہ درست اور مستند جگہوں کی طرف ہی رجوع

نکاح و طلاق کے مساٸل1 جواب
21 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام اس بارے میں کہ سالی کی بیٹی سے نکاح کر سکتے ہیں یا نہیں، نکاح کی کیا صورت ہوگی؟

اپنی بیوی کی موجودگی (نکاح و باحیات) میں اس (بیوی) کی بھانجی سے نکاح نہیں کرسکتےکیونکہ اس صورت میں خالہ اور بھانجی کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا لازم آئے گا جو شریعت مطہرہ میں ناجائز ہے۔البتہ اگر بیوی کا انتقال ہوگیا یا بیوی کو طلاق دیا اور عدت مکمل ہوگئی تو اب اس (بیوی) کی بھانجی سے نکاح کرسکتے ہیں۔ صحیح بخاری میں ہے: ”عن أبي هريرة رضي الله عنه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «لا يجمع بين المرأة وعمتها، ولا بين المرأة وخالتها“ ترجمہ:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت(یعنی بیوی )اور اس کی پھوپھی کو جمع نہ کرو(یعنی دونوں کو ایک ساتھ نکاح میں نہ رکھو)اورنہ ہی عورت اور اس کی خالہ(یعنی بیوی اور اس کی بھانجی) کو جمع کرو۔ (صحيح البخاري (7 / 12) كتاب النكاح، باب لا تنكح المرأة علي عمتها، دار طوق النجاة) سرکار اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ اس طرح کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں : ”ساڑھو (سانڈھو) کی لڑکی اگر سالی کے بطن سے نہیں تو اس سے نکاح مطلقاً جائزہے جبکہ کوئی مانع شرعی نہ ہو، اور اگر سالی سے ہے یعنی اپنی زوجہ کی بھانجی، تو جب تک زوجہ اس کے نکاح میں ہے اس کی بھانجی سے نکاح حرام ہے، ہاں عورت کو طلاق دے دے اور عدت گزرجائے یا عورت مرجائے اس کی بھانجی سے نکاح جائز ہوگا۔“(فتاویٰ رضویہ ،جلد ١١، صفحہ ٢٧٧ رضا فاؤنڈیشن )

نکاح و طلاق کے مساٸل1 جواب
21 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیانِ شرع اس مسئلہ کے بارے میں کہ مقدس اوراق میں ضعیف قرآن کریم اور احادیث مقدسہ اور دیگر مقدس اوراق اور کتب کو ایک مشین کے ذریعے کاٹ کر ریزہ ریزہ کر کے گودہ بناتے ہیں اور پھر کاغذ یا گتّا بنا کر بیچتے ہیں۔آپ رہنمائی فرما ئیں کہ ایسا کرنا کیسا ہے؟کیا گتّا و چپل کے ڈبے ، گارمنٹس کے ڈبے وغیرہ میں استعمال ہوسکتا ہے، رہنمائی فرما ئیں ۔

(۱) قرآن مقدس کے اوراق کو پارہ پارہ کرنا جائز نہیں اور نہ ہی انھیں جلانا جائز ، اوراق تھوڑے ہوں تو تعویذ بنا کر بچوں میں تقسیم کر دیا جائے ، زیادہ ہوں تو پاک جگہ پر مسلم میت کی طرح دفن کیا جائے۔ اتقان میں ہے : (فرع) اذا احتيج الى تعطيل بعض اوراق المصحف البلاء ونحوه فلا يجوز تمزيقها لما فيه من تقطيع الحروف وتفرقة الكلم، وفي ذلك ازراء بالمكتوب، كذا قاله الحليمي. (الاتقان في علوم القرآن، ج:۲، ص: ۲۲۱ ، فصل فی آداب كتابته) واللہ تعالیٰ اعلم (۲) مصحف شریف کے سوا دوسرے اور اق و کتب کا حکم کچھ ہلکا ہے، چنانچہ فتاویٰ رضویہ میں ہے : قواعد بغدادی و ابجد اور سب کتب غیر منتفع بہا ماوراے مصحف کریم کو جلا دینا بعد محو اسماے باری عزاسمہ اور اسماے رسل و ملائکہ صلی اللہ تعالیٰ علیہم وسلم اجمعین کے جائز ہے كما في الدر المختار: الكتب التي لا ينتفع بها محى عنها اسم الله وملئكته ورسله ويحرق الباقى. (فتاوی رضویہ، ج: ۹، ص: ۲۹، کتاب الخطر والا باحتر، رضا اکیڈمی) جن اوراق اور مضامین کا حاجت کی وجہ سے احراق جائز ہے ان اوراق و مضامین کی بوجہ حاجت مشین کے ذریعے تمزیق بھی جائز ہونی چاہیے کہ احراق اور تمزیق دونوں کا حکم ایک ہے بس یہ لحاظ رہے کہ اللہ عز وجل، انبیاے کرام ومرسلین عظام اور فرشتوں کے اسما الگ کر لیے گئے ہوں، جنھیں تعویذ بنا سکتے ہیں، یا مصحف شریف کے ساتھ دفن کر سکتے ہیں ۔ ہمیں كتب علما کے ذریعے جو معلومات فراہم ہو سکیں وہ یہی ہیں ۔ واللہ تعالی اعلم

حرام و حلال1 جواب
21 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علماے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ جس نے نماز کے وقت کما یا تو نماز کے وقت کمانا حرام ہو گا یا نہیں ہوگا ، اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟شریعت میں ہے یا نہیں کہ نماز کے وقت کمائے گا وہ حرام ہوگا یا نہیں ہو گا؟

نماز کے وقت میں نماز چھوڑ دینا، جماعت چھوڑ دینا یہ حرام و ناجائز و گناہ ہے اور نماز سے ، جماعت سے غافل ہو کر م اس سے دور ہو کر، تجارت میں مشغول رہنا نا جائز ہے، یعنی یہ فعل اور یہ کام نا جائز ہے لیکن مال پاک ہے جب کہ وہ بجاے خود پاک ہو تو رزق ناپاک نہیں ہے وہ حلال ہے اور طیب ہے ،وہ جائز ہے ،اور جو کام کیا نماز کے وقت میں ، نماز چھوڑ دی ، یہاں تک کہ وہ وقت چلا گیا یا جماعت چھوڑ دی یہاں تک کہ جماعت چھوٹ گئی یہ حرام اور گناہ ہے ،اس سے تو بہ کرنا اور آئندہ احتراز ضروری ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

حرام و حلال1 جواب
21 اکتوبر، 2024

مسجد کا پیسہ عید گاہ میں لگانا کیسا ہے؟ مسجد کے لیے دو لاکھ اکٹھا ہیں اور مسجد میں کوئی کام نہیں ہے تو کیا مسجد کا پیسہ عید گاہ میں ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے؟ یعنی عید گاہ میں لگایا جاسکتا ہے کہ نہیں ؟

مسجد کا پیسہ عید گاہ میں لگانا جائز نہیں ہے نہ تو قرض کے طور پر اور نہ ہی ہبہ و تملیک کے طور پر ۔شامی وغیرہ میں یہ جزئیہ موجود ہے: لا یجوز نقله ولا نقل مالہ الی مسجد آخر . مسجد کا سامان اوراس کا مال دوسری مسجد میں منتقل کرنا جائز نہیں، تو عید گاہ میں منتقل کرنا بدرجۂ اولیٰ نا جائز ہوگا ۔ عالمگیری وغیرہ میں یہ جزئیہ موجود ہے، کہ مسجد کی چٹائی عید گاہ کو عاریت کے طور پر دینا جائز نہیں ہے۔ عاریت کا مطلب کہ عید گاہ میں لے کر گئے ، بچھائے، نماز پڑھی پھر مسجد کو واپس کر دیا ۔یہ جائز نہیں ہے۔ تو مسجد کا دولا کھ روپیہ عید گاہ کو دے دینا یہ بدرجۂ اولیٰ ناجائز و گناہ ہے ۔ اس سے بچا جائے۔ واللہ تعالٰی اعلم

وقف کے مسائل1 جواب
21 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ : ایک مقرر صاحب نے دوران تقریر اس طرح کے الفاظ کہے ہیں کہ کچھ انبیا پیدائشی نبی ہوتے ہیں جیسے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور کچھ انبیا ایسے ہوتے جن کو بعد میں نبوت ملی جسے حضرت یوشع بن نون کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی خدمت کرتے رہے پھر ان کو نبوت عطا ہوئی ،پس جب مطالعہ کیا تو قرآن پاک میں جو میثاق کی آیت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام انبیا کے نبی ہونے کا ذکر ہے۔قرآن حکیم میں ہے:وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ النَّبِیّٖنَ لَمَاۤ اٰتَیْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّ حِكْمَةٍ. تو اس آیت سے پتہ چلتا ہے کہ تمام انبیا پہلے ہی نبی ہوتے ہیں ، پیدائشی نبی ہوتے ہیں، البتہ اعلانِ نبوت الگ الگ وقت پر ہوا ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پہلے ہی اعلانِ نبوت فرما دیا تھا ۔ اور قرآن حکیم میں ہے: اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗ.اس آیت سے پتہ چلتا ہے۔ لیکن یہاں ایک اعتراض یہ ہوتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے دعا کی تھی: قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ۔ اس کے بعد آپ نے فرمایا تھا : وَ اجْعَلْ لِّیْ وَزِیْرًا مِّنْ اَهْلِیْ○هٰرُوْنَ اَخِی○۔تو ان کی دعا اللہ تعالی نے قبول فرمائی تھی ، اللہ فرماتا ہے : وَ وَهَبْنَا لَهٗ مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ نَبِیًّا۔ تو اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کبھی کبھی کچھ انبیا کو بعد میں نبوت عطا کی گئی ہے۔ تو کیا اسی طرح ہے یا تمام انبیا پیدائشی نبی ہوتے ہیں ۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمادیں ۔

حضرت سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی دعا اللہ تعالیٰ نے قبول فرمائی اور حضرت سیدنا ہارون علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اعلانِ نبوت کا حکم ہوا ۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کی نبوت کسبی ہے ۔ یہ اپنی جگہ پر حق ہے کہ نبوت وہبی ہے اور ولایت بھی وہبی ہے جس پر آپ کی نقل کردہ آیت کر یمہ” وَ وَهَبْنَا لَهٗ مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ “ گواہ ہے ۔ اللہ تعالی نے فرمایا کہ ہم نے ان کو ہبہ کیا تو ” وَهَبْنَا “کی اضافت اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف کی ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ نبوت وہبی ہے ، کسبی نہیں ہے ۔ اور ” مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ “فرمایا ” اپنی رحمت سے ہم نے ایسا کیا“۔ یہ نہیں ہے کہ” من دعاء موسیٰ“ اس طرح کا کوئی لفظ نہیں کہا گیا ہے کہ موسیٰ علیہ السلام کی دعا سے یا موسیٰ علیہ السلام کے عرض کرنے سے نہیں، ”مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ “فرمایا ۔ موسیٰ علیہ السلام نے دعا کی یہ اپنی جگہ پر حق ہے مگر اللہ نے جو نبوت عطا فرمائی حضرت سید نا ہارون علیہ السلام کو یہ محض اللہ کے فضل و رحمت سے ہے، یہاں کسب کو کوئی دخل نہیں ہے ۔ وہ علمِ الٰہی میں پہلے ہی سے نبی تھے، جیسا کہ تمام انبیاے کرام ومرسلینِ عظام علیہم الصلوات والتسلیمات علمِ الٰہی میں پہلے ہی سے نبی اور رسول تھے مگر حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اس کا علم نہیں تھا۔ اس لئے انہوں نے دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا کو قبول فرمایا اور جو اللہ کے پہلے سے نبی تھے تو اللہ نے ان کی نبوت کو ظاہر فرما دیا ، ان کی نبوت کو ظاہر کر دینا جو پہلے سے علم الٰہی میں تھا، اسی اظہار کا نام قبول ہو گیا۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے ” وَ وَهَبْنَا لَهٗ مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ “ فرمایا کہ سب کچھ اللہ کی رحمت سے ہوا۔ اور قبول دعا کا مطلب صرف اتنا ہےکہ اللہ تعالی کے علم میں وہ پہلے سے نبی تھے مگر اس کا اظہار نہیں ہوا تھا۔ آپ نے قبولیت دعا کے طور پر ان کی نبوت کا اظہار فرما یا ۔ حضرت یوشع بن نون علیہ الصلوٰۃ والسلام کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے کہ حضرت سیدنا موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت کی برکت سے ان کو نبوت نہیں ملی ہے۔ نبوت کسبی نہیں ہے بلکہ وہ بھی اللہ کی رحمت عالیہ اور اس کا فضل ہے ۔ مزید مذکورہ آیات کی تفسیر آپ تحقیق کے طور پردیکھ سکتے ہیں۔ یہ اپنی جگہ مسلّمات میں سے ہے کہ انبیا کی نبوت ، مرسلین عظام کی رسالت اور اولیاءاللہ کی ولایت یہ سب وہبی ہیں، ان میں سے کوئی کسبی نہیں ہے، ہاں بظاہر کہیں مجاہده نظر آتا ہے کہ اولیاء اللہ مجاہدہ کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کو ولایت عطا فرماتا ہے ۔ لیکن مجاہدہ سبب نہیں ہے اور یہ کسب نہیں ہے ولایت کے لیے۔ بس یہ کہ اللہ تبارک و تعالیٰ راضی ہو تا ہے اور اپنے فضل خاص سے انھیں ولایت دے دیتا ہے۔ انبیاے کرام کو بھی اللہ تعالیٰ اپنے فضل خاص سے اپنی رحمت سے نبوت دے دیتا ہے اس میں کسی کے بھی کسب کا دخل نہیں ہے ۔ واللہ تعالٰی اعلم

عقائد1 جواب
21 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علماے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ میرے ذہن میں شیئر مارکیٹ کے تعلق سے ایک شبہ ہے کہ جو کمپنی کے مالکان ہیں جیسے بینکوں سے سودی معاملات جائز ہیں جن کمپنی کے مالکان غیر مسلم ہیں تو ان بینکوں سے سود جائز ہے ۔ اسی طرح جو کمپنی ہے ٹاٹا وغیرہ ان کمپنیوں کے مالکان عام طور سے غیر مسلم ہوتے ہیں تو جب ان کمپنیوں کے مالکان غیر مسلم ہیں تو ان کے ساتھ شیئر کرنا، ان کے شیئر خریدنا اور نفع لینا غیر مسلم سے تو یہ بھی جائز ہونا چاہیے، ہماری عقل وہاں تک نہیں پہنچ رہی ہے تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ مسلم اور کافر کے درمیان ربا اور سود ہے نہیں تو پھر شیئر مارکیٹ میں یہ ناجائز سود کو معیار بنا کر کے قرار دیا گیا ہے اس کی وضاحت فرما دیں۔ کرم ہو گیا۔

بینک میں جو لوگ روپئے جمع کرتے ہیں وہ بینک کے مالک نہیں ہوتے وہ بینک کے کھاتے دار ہوتے ہیں۔ بینک کا مالک کوئی اور ہوتا ہے تو کھاتے دار کا حکم الگ ہے ۔ شیئردار کا حکم الگ ہے ۔ کھاتے دار بینک کا مالک نہیں ہوتا اور شیئر دارمالک ہوتا ہے، یہ ہے دونوں میں فرق ۔شیئردار جب کمپنی کا مالک ہے تو جہاں ہزاروں اس میں غیر مسلم ہیں وہاں ہزاروں یا کم از کم سیکڑوں مسلم بھی ہیں اور یہ سب کی سب اپنے ترجیح حصص والوں کو سود دیتے ہیں اور پریفرینس شیئر والے مسلم بھی ہو سکتے ہیں تو اس کا حاصل ہوا کہ مسلم نے مسلم کو سود دیا اور مسلم مسلم کو سود دے یہ جائز نہیں ہے بلکہ حرام ہے ۔ لیکن بینک والے مسئلہ میں ایسا کبھی لازم نہیں آتا ہے کہ مسلم نے مسلم کو سود دیا کیوں کہ یہاں مالک نہیں ہے یہ تو صرف کھاتے دار ہے ۔ یہ دائن ہے اور بینک مدیون ہے اور شیئر والے مسئلہ میں دائن اور مدیون کی بات نہیں ہے۔ مگر ایکوٹی شیئر والے سب کی سب کمپنی کے اصل مالکان ہیں جن میں مسلم بھی ہیں اور غیر مسلم بھی۔ اب پریفرنس شیئر جو لوگ لیں گے جو اپنی حقیقت کے لحاظ سے سود اور قرض کا معاملہ ہے ان میں بھی مسلم و غیر مسلم ہوں گے تو پھر وہی لازم آئے گا کہ مسلم نے مسلم کو سو د دیا۔ مسلم نے مسلم سے سود لیا تو مسلمان کا مسلمان سے سود دینا لینا حرام و گناہ ہے تو یہ فرق ہے کھاتے داروں میں اور شیئر داروں میں۔ واللہ تعالٰی اعلم

سود کے مسائل1 جواب
21 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علماے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ : شیئر مارکیٹ میں انویسٹ کرنا کیسا ہے ؟ جائز ہے یا نا جائز ہے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب رقم فرمائیں ، اور عنداللہ ماجور ہوں ۔

شیئر مارکیٹ میں روپئے انویسٹ کرنا نا جائز ہے اور حکم شرعی یہی ہے کہ اس میں تجارت سے ، شرکت سے، پارٹنر شپ سے بچا جائے؟ کیوں کہ اس میں سود سے آلودہ ہونا پڑتا ہے اور سود سے آلودہ ہونا ،سود دینا ، لینا یہ ناجائز ہے ۔ تحقیق و تفصیل کے لئے کتاب ” شیئر بازار کے مسائل“کا مطالعہ کریں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم

سود کے مسائل1 جواب
21 اکتوبر، 2024

کیا شیئر مارکیٹ کے جواز کا کوئی حکم ہے؟ یہ اسلئے معلوم کیا کہ بعض اہل علم کی رائے سے تشویش ہوئی ہے، انکے مطابق جواز کی صورت بھی ہے ۔

عدم جواز کی وجہ سود ہے اور شیئر بازار میں کاروبار سے ممانعت کی اصل بنیاد بھی یہی ہے ۔ ورنہ یہ تو سب جانتے ہیں کہ مال، حرام ہو مثلاً خنزیر یا خمر یا مردار ہو تو اس کا کاروبار مسلمان کے لیے حرام ہے اور مال حلال ہو مثلاً بکری، شربت یا مذبوح مرغ وغیرہ ہو تو اس کا کاروبار حلال ہے ، ساری دنیا میں مسلمانوں کا عمل اس پر ہے اور یہ سب کو معلوم بھی ہے ، یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ شیئر کمپنی تین طرح کے معاملات کے پہیے پر گردش کرتی ہے: •ایکوٹی شیئر • پریفرینس شیئر •قرض تمسکات ان میں پریفرینس شیئر اور قرض تمسکات تو سودی ہی ہوتے ہیں کہ ان معاملات کی بنیاد میں سود داخل ہے ، اور ایکوٹی شیئر میں سود تو نہیں ہوتا، لیکن اس کے شیئر ہولڈرس جو کمپنی کے مالکان ہوتے ہیں وہ قرض تمسکات والوں اور پریفر نیس شیئر داروں کے سود اپنے ملازمین کے ذریعہ ادا کرتے ہیں اور یہ بلاشبہ حرام ہے، اس لیے ہم اس سے بچنے کا حکم دیتے ہیں ، اور جب تک سود سے یہ آلودگی پائی جائے گی حرمت کا حکم بر قرار رہے گا جیسا کہ کتاب و سنت کے نصوص میں اس کا ذکر واضح الفاظ میں ہے۔ ایسا نہیں کہ متاعِ خرید و فروخت کی وجہ سے اس سے بچنے کا حکم ہو، وہ تو سب جانتے ہیں کہ متاع حرام ہے تو معاملہ حرام ہے اور متاع حلال ہے تو معاملہ حلال ہے، مثلاً چاول، آٹا، دال، سبزی وغیرہ حلال اشیا کا کاروبار اصالۃً جائز ہے تو وہ جائز ہی ہے ، وہ کیوں حرام ہو گا اور کوئی بھی صاحب علم اسے کیوں حرام کہے گا، کیا جب کوئی محقق وقت بتائے گاتب دنیا اسے حلال سمجھے گی، مطلقاً ممنوع ہونے کی اصل وجہ وہ ہے جو او پر بیان ہوئی۔ اس میں میری نگاہ میں جواز کا کوئی گوشہ نہیں۔ اگر کوئی صاحب علم اس میں جواز کا کوئی گوشہ بتائیں، یا یہ واضح فرمائیں کہ کمپنی کا طریق کار بدل کر اسے سود کی آلودگی سے پاک کر دیا گیا ہے تو ضرور ایکوٹی شیئر کے جواز کا حکم ہو گا جب کہ متاع حلال ہو مگر ہمیں اب تک ان دونوں باتوں سے آگاہی نہیں ہو سکی، ممکن ہے کسی صاحب اطلاع کو معلوم ہو۔ واللہ تعالی اعلم۔

سود کے مسائل1 جواب
21 اکتوبر، 2024

اىن سجل الحضو ر هو فى الفصل كى نحوى تر كىب ارشا د فرما دىں

این مفعول فیہ ثابت اسم فاعل کا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مقدم سجل مضاف الحضور مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ ھو مبتدا فی جار الفصل مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق ہوگا اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
9 اکتوبر، 2024

مرضع مؤنث لفظی کیوں نہیں ؟ دودھ پلانے والی کے مقابلے میں نر جاندار نہیں ہے

مذکر وہ اسم جس میں علامت تانیث نا ہو اسر مؤنث وہ اسم جس میں علامت تانیث موجود ہو یا مقدر ہو تفصیل مؤنث کے بارے میں قدرے تفصیل ہے جس کو ہم چند عنوانات کے تحت سمجھیں گے 1 مؤنث کی اقسام 2 علامت 3 وہ اسماء مشتقہ جو انسان مؤنث کی صفات خاصہ ہیں وہ حقیقی ہوں گی یا مجازی "مؤنث کی اقسام" مؤنث کی بنیادی طور دو اقسام بنتی ہیں اور آگے انہی دو اقسام کی مزید دو دو قسمیں بنتی ہیں مؤنث حقیقی وہ مؤنث جس کے مقابل نر جاندار یا وہ مؤنث جس میں ایسے اعضاء ہوں جو مؤنث کے ہوتے ہیں مؤنث مجازی وہ مؤنث جس کے مقابل نر جاندار نا ہو یا جس میں اعضاءِ مؤنث نا ہوں پھر ان میں سے ہر ایک کی دو دو اقسام بنتی ہیں معنوی اور لفظی معنوی کو سماعی اور مؤنث تقدیر بھی کہتے ہیں مؤنث معنوی سماعی یا تقدیری وہ مؤنث جس میں علامت تانیث لفظا نا ہو بلکہ مقدر ہو اور مؤنث لفظی وہ مؤنث لفظ جس میں علامت تانیث لفظا موجود ہو "نوٹ" لفظی کے دو معنی ہیں 1 جس میں علامت تانیث لفظی ہو 2 جو مؤنث حقیقی نا ہو بلکہ مجازی ہو اسی طرح سماعی اور معنوی بھی دو دو معانی میں مستعمل ملتے ہیں ‏معنوی اور سماعی جو مؤنث حقیقی نا ہوں یا وہ مؤنث جس کا مؤنث ہونا سماع پر موقوف ہو اگرچہ وہ مؤنث حقیقی ہو یا مجازی "علامت تانیث" علامت تانیث تین ہیں 1 تاء مربوطہ یا گول تاء 2 الف ممدودہ 3 الف مقصوره "تاء مربوطہ" یہ تاء عموما گول ۃ اس طرح لکھی جاتی ہے اور حالت وقف میں ھاء ساکنہ سے بدل جاتی ہے یہ تاء اکحر صفات پر آتی ہے ان کے مذکر و مؤنث میں فرق کرنے کے لئے اور اسماء میں کم ہی آتی ہے جیسے قائم قائمۃ وغیرہ " الف مقصوره" جس اسم کے آخر میں الف ہو چاہئے یاء پر لکھا ہو یا بصورت الف اگر الف چوتھی جگہ یا اس سے آگے ہو تو یاء پر لکھا جائے گا اور اگر تیسری جگہ ہو مگر یاء سے بدلا ہوا ہو تو یء پر لکھا جائے ورنہ پھر الف کی صورت میں لکھا جائے گا جیسے مصطفی فتی اور ربا عصا الف اگر اصلی ہو تو تانیث کے لئے نہیں ہوگا جیسے اوپر کی مثالوں میں گزرا لیکن اصلی نا ہو تو پھر تانیث کے لئے ہوگا اس کی پہچان یوں ہوگی کہ یہ حروف اصلیہ کے بعد تیسری جگہ یا اس کے بعد آئے "الف ممدودہ" وہ اسم جس کے آخر میں ھمزہ ما قبل الف ہو اور یہ بھی زائدہ ہوگا اگر اصلی ہو یا کسی حرف سے بدلا ہوا ہو تو یہ مؤنث کی علامت نہیں ہوگی "صفات مؤنث" اس میں ایک سوال کیا جاتا ہے کہ لفظ حائض نفساء وغیرہ جو صفات مؤنث کے ساتھ خاص ہیں کیا یہ مؤنث حقیقی ہیں یا مجازی دلیل کے طور پر کہتے ہیں یہ کوئی ذات نہیں بلکہ صفت ہے اور اس صفت کے مقابل کوئی نر جاندار ہی نہیں جواب اس کا جواب ایک تمہید پر مشتمل ہے سب سے پہلے تعریف پر غور کریں کہ مؤنث حقیقی کی تعریف کیا ہے مؤنث حقیقی کی تعریف ما بازائه ذکر من الحیوان اب یہاں حیوان کی قید لگانے کا مقصد جیسا کہ شارحین کافیہ نے لکھا ہے وہ پودے جن میں مذکر مؤنث کا اعتبار ہوتا ہے ان کو نکالنے کے لیے ہے جیسا کہ کھجور اس میں مذکر و مؤنث ہوتے ہیں لیکن اگر بفرض محال مان بھی لیا جائے کہ کوئی ایسا جندار ہے جو مؤنث تو ہے لیکن اس کا مذکر نہیں تو وہ بھی مؤنث حقیقی ہی کہلائے گا نا کہ مجازی اسی وجہ سے علامہ رضی نے تعریف میں انسب ما له فرج کہا ہے دوسری بات یہ صفات مختصۃ بالنساء ہیں اور صفات بغیر موصوف کے نہیں پائی جاتیں تو جب بھی لفظ حائض نفساء حبلی حابل طالق طامث وغیرہ کہے جائیں گے اس وقت ان سے ذات مع الوصف مراد ہوگا تو لہذا جب یہ صفات زات پر دلالت کرتی ہیں تو ذات کے اعتبار سے مؤنث حقیقی کہلائیں گے اور غایت التحقیق شرح کافیہ میں صراحت حائض طالق جیسے الفاظ کو مؤنث حقیقی میں شمار کیا ہے شہزاد عابد ______________________ کتبه ابن عابد عفی عنہ ھ 03116050389

نحو1 جواب
20 اکتوبر، 2024

اخترت کونسا صیغہ ہے

صیغہ واحد متکلم / واحد مذکر حاضر / واحد مؤنث غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف یائی از باب افتعال اصل میں اختَیَرْت تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدل دیا تو اختارت ہوگیا اب الف اور راء دونوں ساکن ہیں تو الف کو گرا دیا تو اخترت ہو گیا

صرف1 جواب
15 اکتوبر، 2024

یقاسون کی تحقیق

اس پر اعراب واضح نہیں ہیں صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع مثبت مجہول ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب اصل یُقْیَسون تھا یاء متحرک ما قبل ساکن تھا یاء کی حرکت ما قبل دے دی اب یاء ما قبل مفتوح تھا یاء کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر دی تو یہ یقاسون ہو گیا

صرف1 جواب
12 اکتوبر، 2024

الحمد لله رب العلمين اس كا تر كيب

الحمد مبتدا ل جار اللہ اسم جلالت موصوف رب مضاف العالمین مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
20 اکتوبر، 2024