فعل پر کسرہ کیوں نہیں آتا
کسرہ یا جر یہ عامل کا عمل ہوتا ہے اب جو جر دینے والے عوامل ہیں وہ اسم کے ساتھ خاص ہیں فعل پر داخل ہی نہیں ہوتے اس وجہ سے فعل پر کسرہ بھی نہیں آتی
عربی گرامر سوال و جواب
عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔
کل 9,024 جوابات شدہ سوالات
کسرہ یا جر یہ عامل کا عمل ہوتا ہے اب جو جر دینے والے عوامل ہیں وہ اسم کے ساتھ خاص ہیں فعل پر داخل ہی نہیں ہوتے اس وجہ سے فعل پر کسرہ بھی نہیں آتی
صیغہ واحد مؤنث اسم فاعل ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر اصل میں دابِبَۃ تھا قاعدہ اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدے کے تحت ادغام کر دیا
صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت بتوکید نون ثقیلہ معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسمع
مشتق اس وقت کہا جاتا ہے جب ایک لفظ اشتقاق کے طریقے پر کسی کلمہ سے بنایا گیا ہو اور جب اشتقاق کے طریقے پر نا ہو بلکہ دو کلمے جو ہم معنی ہوں اور لغت دان علماء یہ دیکھتے ہیں ان دونوں کلموں میں سے اصل کونسا ہوگا کونسا کلمہ کس سے بنا ہے تو اس کلمے کو ماخوذ کہتے ہیں ویسے یہ فرق اعتباری ہے ورنہ یہ دونوں کلمے ایک جیسے ہی ہیں
فعل ماضی معرف کا ترجمہ ہوتا ہے کیا اس ایک مرد نے ( متعدی ) ہوا وہ ایک ایک مرد ( لازم ) ہوا اور کیا کی جگہ جس فعل کا ترجمہ کرنا ہے وہی لکھ دیں جیسے مارا اس ایک مرد نے کھڑا ہوا وہ ایک مرد فعل ماضی مجہول کیا گیا وہ ایک مرد ( متعدی) فعل مضارع معروف کرتا ہے یا کرے گا وہ ایک مرد ( متعدی) ہوتا ہے یا ہوگا وہ ایک مرد ( لازم) فعل مضارع مجہول کیا جاتا ہے یا کیا جائے گا وہ ایک مرد ( متعدی) یہ پہچان ہے مزید امثلہ دیکھ کر ترجمہ کر کے آپ کو سمجھ آئے گی
مضاف جب صفت کا صیغہ ہو اور مضاف الیہ معرف باللام ہو یا تثنیہ یا جمع ہو تو مضاف الیہ پر الف لام آ سکتا ہے
پہلے ضربا یہ بمعنی فاعل ہے دوسرا ضربا بمعنی مفعول ہے دو دفعہ اس لئے لایا گیا تاکہ یہ بتایا جا سکے کہ مصدر کبھی اسم فاعل کے معنی میں ہوتا ہے اور کبھی مفعول کے معنی میں
جر کا معنی ہوتا ہے کھینچنا یہ حروف بھی ما قبل فعل یا شبہ فعل کے معنی کو کھینچ کر اپنے ما بعد اسم تک لاتے ہیں اس وجہ سے انہیں حروف جر کہتے ہیں
یہ مصدر ہے مصدر کا وزن باب سے مختلف ہو سکتا ہے
لم اک اصل میں لم اکوْنْ تھا واو اور نون ساکن تھے واؤ گر گیا تو لم اکن ہوگیا پھر نون بھی گرا دیا قاعدہ یہ ہے کہ یکون فعل ناقص کی نون جازم کی وجہ سے بعض اوقات گرائی جاتی ہے
رکوع کرو تم سب مرد
دونوں لوٹتی ہیں آپ نے ایک کا پوچھا تھا تو میں نے ایک کا بتایا تھا یہی معاملہ صفت کا بھی ہے کہ جمع مؤنث اور واحد مؤنث دونوں آ سکتی ہیں
نحو کو سمجھنے کے لئے پہلے تو اسباق یاد کریں ہر سبق کی تمارین تیار کریں اس کے بعد کچھ عرصہ اپنا مطالعہ صرف عربی کتب رکھیں اور ان میں اعراب و وجوہ اعراب پر خصوصی توجہ رکھیں نحو سمجھ آنا شروع ہو جائے گی اب نحو کی کتب کا مطالعہ بھی ساتھ ساتھ کرتے رہیں
جب کوئی اسم عدد مقدار وزن کیل مسافت و مساحت سے ہو یعنی ان معانی میں سے کوئی معنی ہو تو یہ ممیز ہوتے ہیں یعنی ان میں ابھام ہوتا ہے تو ان کی تمییز لائی جاتی ہے اس کے علاوہ یہ پہچان آسان ہے کہ جب بھی کوئی اسم آئے اور اس میں ایک سے زائد احتمال ہوتے ہیں تو ان کی تمییز لائی جاتی ہے جیسے تین عدد ہے تو اس کے احتمال بھی کئی ہیں تو اس کی تمییز لائی جاتی ہے جیسے تین قلم تین گھوڑے وغیرہ تو اب قلم اور گھوڑے وغیرہ یہ سب تمییز ہیں
صیغہ جمع مذکر غائب فعل مضارع جحد بلم معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسمع
ان حرف مشبہ بالفعل فرعون اسم ان کا فی جار النار مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ ہوکر خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ و حرف جر موسی مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر اقسم فعل کے متعلق اس میں انا ضمیر فاعل فعل فاعل اور ظرف مستقر ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوئے
عبارت پختہ کرنے کے لئے دو چیزوں پر عمل کریں پہلے تو اگلا سبق روزانہ تیار کریں عبارت بالخصوص تیار ہو اور تیاری میں کسی اعراب والی کتاب سے مدد نا لیں اگلے دن جب استاد صاحب سبق پڑھا چکے ہوں تو جہاں غلطی ظاہر ہو اس پر توجہ کریں اور وجہ تلاش کریں یوں آہستہ آہستہ عبارت درست ہونا شروع ہو جائے گی
صیغہ جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ مہموز الفاء از باب افتعال اصل اءتمروا تھا قاعدہ اگر کسی کلمہ میں دو ہمزہ آجائیں اور دوسرا ساکن ہو تو اسے ماقبل حرف کی حرکت کے مطابق حرفِ علت سے بدلنا واجب ہے اس قاعدے کے تحت دوسرے ہمزہ کو یاء سے بدل دیا تو ایتمروا ہو گیا
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر اصل میں شَقَقَ تھا دو ہم جنس حروف جمع ہوئے دونوں متحرک تھے تو پہلے کو ساکن کر کے دونوں کا ادغام کیا تو شق ہو گیا
مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر
فرق ہوتا ہے لیکن یہ فرق متعین نہیں ہوتا کہ جس کو بیان کر سکیں
خرص مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر یا ضرب
جاء فعل زید موصوف الافضل صفت موصوف صفت ملکر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
مزابنۃ مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب مفاعلہ
سب سے پہلے تو گردانیں یاد کریں اس کے بعد صیغے حل کرنے کی کوشش کریں آہستہ آہستہ صیغے سمجھ آنا شروع ہو جائیں گے
مصدر کا صیغے مختلف اوزان پر آتے ہیں
وہ کلمہ جس کا آخر عوامل کے بدلنے سے بدل جائے اسم معرب کہلاتا ہے
اس میں تعلیل نہیں ہوگی
القاء مصدر ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب افعال اصل میں القای تھا قاعدہ واؤ یا ياء لام کلمہ میں الف زائدہ کے بعد واقع ہوں تو انہیں ہمزہ سے بدل دینا واجب ہے اس قاعدے کے تحت یاء کو ھمزہ سے بدل دیا
وہ دونوں مرد چلے گئے
ایسا علم جس میں ایک کلمہ سے دوسرا کلمہ بنانے کے طریقے بیان کیئے جائیں
خواجہ سرا کو کہتے ہیں
اب اخ حم ھن فم ذو مال
مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب مفاعلہ
منابذہ مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب مفاعلہ
اصل میں بَیَع تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو باع ہو گیا
اذا اسم ظرف برائے شرط مفعول فیہ مقدم کام فعل ناقص احد مضاف ھما ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر معطوف علیہ و حرف عطف کلاھما معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر کان کا اسم محرما خبر کان فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط آگے والا جملہ جزاء
یعتق صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب افعال
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب افتعال ش ر ی حروف اصلیہ
صیغہ واحد مذکر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب مفاعلہ
اسم جامد ثلاثی مجرد ناقص واوی اصل میں اموۃ تھا واؤ آخر سے خلاف قیاس حذف ہوئی
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب اصل میں بایع تھا قاعدہ ہر وہ واؤ اور یاء جو اسمِ فاعل کے عین کلمہ میں ہو اسے ہمزہ سے بدلنا واجب ہے بشرطیکہ اُسکی ماضی میں تعلیل ہو چکی ہو اس قاعدے کے تحت یاء کو ھمزہ سے بدل دیا
یستولد صیغہ واحد مذکر فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ مثال واوی از باب استفعال
صیغہ جمع مؤنث سالم اسم مفعول ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسمع
مفرد منصرف صحیح
خلاصۃ النحو اور نصاب الصرف اچھی کتابیں ہیں اگر سمجھ کر پڑھی جائیں
تعالی فعل ہی ہے اس لیے اس کو فعل کو کہتے ہیں
صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افعال
صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب ضرب یضرب اس حالت میں کوئی تعلیل نہیں ہوئی
مفرد منصرف صحیح
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر
اشتری صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب افتعال اصل میں اشتَرَیَ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو اشترٰی ہو گیا
یخیط صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب اصل یخْیِط تھا یاء متحرک ما قبل ساکن تھا یاء کی حرکت ما قبل کو دے دی تو یخیط ہو گیا
قباء اسم جامد ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی اصل میں قبای تھا قاعدہ واؤ یا ياء لام کلمہ میں الف زائدہ کے بعد واقع ہوں تو انہیں ہمزہ سے بدل دینا واجب ہے اس قاعدے کے تحت یاء کو ھمزہ سے بدلا تو قباء ہو گیا حروف اصلیہ ق ب ی
مفرد منصرف صحیح
مفرد منصرف صحیح
مفرد منصرف صحیح
یحذو صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر
یشرک صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افعال
اس کے حروف اصلیہ نہیں ہوں گے معرب کی سولہ اقسام میں سے مفرد منصرف صحیح ہوگا
صیغہ جمع مؤنث حاضر فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افتعال
مھرجان معرب کی سولہ اقسام میں سے مفرد منصرف صحیح ہے اس کے حروف اصلیہ نہیں ہوں گے کیوں کہ یہ عجمی ہے
حاج صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد مضاعف از باب نصر ینصر اصل میں حاجِجٌ تھا قاعدہ اگر دونوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اور ان کا ماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کو حذف کر کے ادغام کرنا واجب ہے اس قاعدے کے تحت دونوں جیم کا ادغام کیا تو حاجٌّ ہو گیا
نصاری اسم مقصور ہے ن ص ر حروف اصلیہ
متبایعان صیغہ تثنیہ مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ اجوف یائی از باب تفاعل
مفرد منصرف صحیح
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب
واحد معرب سولہ اقسام میں سے مفرد منصرف صحیح ہے
مال اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف واوی اصل میں مَوَل تھا واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو مال ہو گیا
صیغہ تثنیہ مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب تفاعل
ق و م حروف اصلیہ ہیں
مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب فتح یفتح
ذکیۃ کے حروف اصلیہ ذ ک ی ہیں اور معرب کی سولہ اقسام میں سے مفرد منصرف صحیح
حصۃ اسم جامد ثلاثی مجرد مضاعف دونوں صاد کا ادغام کر دیا گیا ہے
صفتِ مشبہہ کی تعریف وہ اسمِ مشتق جو اس ذات پر دلالت کرتا ہے جو اپنے مصدری معنی سے دائمی طور پر متَّصِف ہو
صح صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد مضاعف از باب ضرب یضرب اصل میں صَحَحَ تھا دو ہم جنس حروف جمع ہوئے اور دونوں متحرک تھے تو پہلے حاء کو ساکن کر کے دونوں کا ادغام کیا تو صحَّ ہو گیا
افتعال انفعال افعوال افعیعال
افعال تفعیل مفاعلہ تفعل تفاعل
حروف کا اپنا عمل ہوتا ہے کوئی جر دیتے ہیں کوئی نصب وغیرہ کا عمل کرتے ہیں
جواب : خردی جانے والی چیز پر جب کسٹمر نے قبضہ کرلیا تو وہ قبضہ کرتے ہی مالک ہوگیا ، اب اگر بعد میں وہ واپس کرنے آتا ہے اور اس خریدی جانے والی چیز میں کوئی ایسا عیب بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے اسے واپس کیا جائے محض پسند نہ آنے کی صورت میں واپس کررہا ہے تو دکاندار کو اختیار ہے کہ وہ چیز واپس لے یا نہ لے ، ہاں اگر لے لیتا ہے تو یہ اس کی طرف سے مہربانی ہوگی ۔ہاں اگر اس خریدی جانے والی چیز میں ایسا عیب ہے ج دکاندار کے پاس سے ہی تھا تو اب دکاندار پر اس چیز کو واپس لینا لازم ہوگا ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
اس کے لئے کوئی ترکیب والی کتاب پڑھیں اور ساتھ میں تراکیب کرنا شروع کریں
نھی اصل میں نَھَیَ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو نھٰی ہو گیا
کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بینک یہ سہولت دیتا ہے کہ آپ ادھار میں اشیاء کی خریداری کر سکتے ہیں اور دکان دار کو بینک فوری ادائیگی کرے گا لیکن کارڈ ہولڈر بینک کو جو بھی انتہائی مدت مقرر ہے ،تیس دن یا چالیس دن اس وقت سے پہلے پہلے ادائیگی کرے گا اور مقررہ انتہائی وقت سے پہلے ادائیگی کرنے پر تو کوئی سود لازم نہیں ہوگا لیکن تاخیر سے ادائیگی کرنے پر یومیہ کے حساب سے سود لگنا شروع ہو جائے گا۔ یہ سب باتیں کریڈٹ کارڈ بنواتے وقت فریقین طے کرتے ہیں جب ہی کارڈ جاری ہوتا ہے ۔ پوچھی گئی صورت میں سودی معاہدہ تو آپ کر چکے ہیں کیونکہ کریڈٹ کارڈ بنواتے وقت آپ بینک سے یہ معاہدہ کرچکے ہیں کہ اگر ادائیگی میں تاخیر ہوئی تو میں سود ادا کروں گا لہٰذا سود دینے پر رضا مندی تو ثابت ہوچکی ہے اور یہ بھی گناہ ہے۔ مزید یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بعض اوقات لوگ وقت پر کسی وجہ سے ادائیگی نہیں کر پاتے تو پھر بینک سود ڈالنا شروع کر دیتا ہے یہ دوسرا گناہ ہوگا۔ پہلا گناہ تو اس وقت ہوا جب آپ نے کریڈٹ کارڈ بنواتے وقت فارم پردستخط کیے کہ اگر آپ لیٹ ہوں گے تو سود دینا پڑے گا۔ دوسرا گناہ اس وقت ہوگا جب آپ سود کی ادائیگی کریں گے اور بعض اوقات ایسی نوبت آ بھی جاتی ہے۔ اگر بالفرض یہ نوبت نہ بھی آئے تب بھی کریڈٹ کارڈ بنوانا ہی ناجائز ہے کہ اس میں سودی معاہدہ لازمی طور پر کرنا پڑتا ہے۔ اس کی بجائے ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنا چاہیے کیونکہ اس میں آپ بینک سے قرضہ نہیں لے رہے ہوتے بلکہ دکان دار کو بینک کے ذریعے اپنے ہی پیسے کی فوری ادائیگی کر رہے ہوتے ہیں اورڈیبٹ کارڈ میں آپ کو کسی قسم کا سودی معاہدہ نہیں کرنا پڑتا ہے۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ مذکورہ معاملہ ہرگز سود نہیں بلکہ ایک جائز طریقہ ہے کیونکہ یہ اجارہ ہے قرض نہیں کہ یہاں کمپنی سے پیسے وصول نہیں کئے جارہے بلکہ اس کی سروس استعمال کی جارہی ہے۔ عمومی طور پر کمپنی پہلے پیسے لے لیتی ہے اور پھر سروس فراہم کرتی ہے جبکہ پوچھی گئی صورت میں کمپنی پہلے سروس فراہم کررہی ہے اور پھر پیسے وصول کررہی ہے اور یہ دونوں طریقے جائز ہیں یعنی منفعت فراہم کرنے سے پہلے عوض لے لینا بھی درست ہے اور منفعت فراہم کرنے کے بعد عوض لینایہ بھی درست ہے۔ اگرچہ پہلی صورت میں عوض کم وصول کیا جارہا ہے اور دوسری صورت میں عوض زیادہ لیا جارہا ہے اور کمپنی کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ پیشگی سروس عام ریٹ سے ہٹ کر کچھ زیادہ قیمت پر فراہم کرے جیسے نقد و اُدھار کی قیمتوں میں فرق کرنا جائز ہوتا ہے نیز صارف کو بھی یہ بات معلوم ہے کہ بعد میں ادائیگی کی صورت میں یہ سروس مجھے عام قیمت سے ہٹ کر کچھ زیادہ قیمت پر فراہم کی جائے گی اور وہ اس بات پر راضی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ البتہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اس سہولت کو لون (Loan)کا نام نہ دیا جائے کیونکہ اس سے یہ شبہ لاحق ہوتا ہے کہ کمپنی قرض دے کر اس پر نفع وصول کررہی ہے اور بعض لوگوں نے اسے سود سمجھ بھی لیا حالانکہ اس کو سود سمجھنا غلط ہے کیونکہ کمپنی یہاں پیسے نہیں بلکہ سروس دے رہی ہے۔
جواب : روشنی کا ایسا اہتمام ہو کہ ذبح شرعی میں غلطی کا نہ ، اس صورت میں رات کے وقت عقیقہ کرنا بلاکراہت جائز ہے اور اگر روشنی کا ایسا اتمام نہ ، ذبح شرعی میں غلطی کا ہوسکتی ہو تو اس صورت میں رات کے وقت عقیقہ کرنا مکروہ ہے البتہ اگر اس صورت میں بھی ذبح کی شرائط پائی گئی تو عقیقہ ہوجائے گا۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
جواب : بہار شریعت کا یہ مسئلہ بالکل درست ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ غنی پر تو قربانی پہلے سے واجب تھی ، اس پر جانور کی خریداری کی وجہ سے قربانی واجب نہیں ہوئی جبکہ فقیر پر قربانی کا وجوب جانور خریدنے کی وجہ سے ہوا ہے یعنی جیسے ہی فقیر نے اس جانور کو خریدا تو اس پر اسی جانور کی قربانی واجب ہے ، اسی وجہ یہ کہا گیا کہ جب اس کا یہ جانور چوری ہوگیا یا گم ہوگیا اور اب اس نے دوبارہ قربانی کی نیت سے جانور خریدا تو اس خریداری کی وجہ سے اس پر اس جانور کی قربانی بھی واجب ہوگئی ، اب جب پہلا جانور مل گیا تواس جانور کی بھی خریداری کی وجہ سے قربانی واجب ہوئی تھی اور اب اس دوسرے جانور کی بھی خریداری کی وجہ سے قربانی واجب ہوئی تو دونوں کی واجب رہے گی اور غنی کے ساتھ یہ معاملہ نہیں ہے اس پر قربانی کرنا پہلے ہی واجب تھا خریداری کی وجہ سے نہیں ہوا ، اسی وجہ سے اسے اختیار دیا گیا ۔ وفي «فتاوى أهل سمرقند» : الفقير إذا اشترى أضحية، فسرقت، فاشترى أخرى مكانها، ثم وجد الأولى، فعليه أن يضحي بهما، فرق بينه وبينما إذا كان غنياً، والفرق: أن الوجوب على الفقر بالشراء، والشراء يتعدد، فيتعدد الوجوب، والوجوب على الغني بإيجاب الشرع، والشرع لم يوجب الأضحية إلا واحدة. ترجمہ : فتاوی سمرقندی میں ہے کہ فقیر نے جب قربانی کے لئے جانور خریدا پھر اس کا جانور چوری ہوگیا اس کے بعد فقیر دوسرا جانور لے آیا اور پہلا اس کو (دوسراخریدنےکے بعد)مل گیا پس اس پر دونوں جانوروں کی قربانی لازم ہوگی ۔ اس صورت میں فقیر اور غنی کا مسئلہ جدا جدا ہے ۔ اور فرق یہ ہے کہ فقیر پر وجوب خریدنے کی وجہ سے ہوا ہے اور خریدنا متعدد بار ہوا تو وجوب بھی متعدد ہی ہوگا اور غنی پر واجب ہونا شریعت کی جانب سے تھا اور شرع میں ایک ہی قربانی کا وجوب ہے ۔
جواب : فربہ اور مہنگا جانور جو شرائط قربانی پر مکمل ہو تو اس کی قربانی کرنا افضل ہے لیکن ہمارے معاشرے میں قربانی جیسی عبادت میں نمود و نائش کا جو انداز اپنا یا جاتا ہے اس سے بچنا چاہیئے کیونکہ قربانی خالص رضائے الہی کے لئے ہے اور یہ انداز دکھلاوے اور ریاکاری کی طرف اشارہ کرتا ہے ، کیونکہ لوگوں کا رش لگوانا ، ویڈیو بنا بنا کر سوشل میڈیا پر چلانا، دوسروں کے کم قیمت یا کمزور جانور کو حقیر سمجھنا یہ سب علامات تکبر ہیں یاد رہے اللہ پاک اعمال کا ثواب اچھی نیت پر عطا فرماتا ہے اب کسی کا جانور اگر کم قیمت ہے یا فربہ نہیں ہے لیکن اس کی نیت خالص اللہ کی رضا کی ہے تو یہ اللہ کی بارگاہ میں مقبول ہے اور زیادہ قیمت والا جانور ہو یا بہت فربہ ہو لیکن نیت اللہ کی رضا حاصل کرنے کی نہیں ہے تو پھر یہ اللہ کی بارگاہ میں مقبول نہیں ہوگا ، اس لئے ہمیں اعمال میں اپنی نیتوں کو بالکل صاف رکھنا چاہیے۔ اللہ رب العزت قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے : اِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللّٰهُ مِنَ الْمُتَّقِیْنَ ترجمہ : اللہ اسی سے قبول کرتا ہے جسے ڈر ہے (پارہ 06، سورۃ المائدہ ، آیت 17) ایک اور مقام پر اللہ کریم ارشاد فرماتا ہے: لَنْ یَّنَالَ اللّٰهَ لُحُوْمُهَا وَ لَا دِمَآؤُهَا وَ لٰكِنْ یَّنَالُهُ التَّقْوٰى مِنْكُمْؕ ترجمہ : اللہ کو ہرگز نہ ان کے گوشت پہنچتے ہیں نہ اُن کے خون ہاں تمہاری پرہیزگاری اس تک باریاب ہوتی ہے۔ حدیث پاک ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : فَطِيبُوا بِهَا نَفْسَاً ترجمہ : پس تم خوش دلی سے قربانی کرو (جامع ترمذی ، حدیث 1493) مسند امام احمد بن حنبل کی روایت ہے کہ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَفْضَلَ الضَّحَايَا أَغْلَاهَا، وَأَسْمَنُهَا ترجمہ : افضل قربانی وہ ہے جو قیمت کے اعتبار سے اعلی اور خوب فربہ جانور کی ہو۔ (مسند امام احمد بن حنبل ، حدیث 15494)
جواب : جی ہاں صحیح حدیث میں موجود ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری امت کی طرف سے قربانی فرمائی ہے البتہ یہاں یہ مسئلہ شرعی یاد رہے کہ جب واجب قربانی کی جائے گی تو تو بکرا ، بکری ، دنبہ اور بھیڑ وغیرہ میں فرد واحد کی طرف سے اور گائےو اونٹ میں زیادہ سے زیادہ سات افراد کی طرف سے قربانی ہوسکتی ہے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا پوری امت کی طرف سے قربانی کرنا یہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ ہے یا اس اس دعا سے مراد یہ ہے کہ "یااللہ پاک میری امت کو بھی اس قربانی کا ثواب عطا فرما" دوسری صورت میں اس پر ہر شخص عمل کرسکتا ہے کہ قربانی شرئط کے مطابق ہو اور اس کا ثواب پوری امت کو کردیا جائے جیساکہ پیار آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ۔ مشکوٰۃ المصابیح کی روایت ہے :وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِكَبْشٍ أَقْرَنَ يَطَأُ فِي سَوَادٍ وَيَبْرَكُ فِي سَوَادٍ وَيَنْظُرُ فِي سَوَادٍ فَأُتِيَ بِهٖ لِيُضَحِّيَ بِهٖ قَالَ: “يَا عَائِشَةُ هَلُمِّي الْمُدْيَةَ” ثُمَّ قَالَ: “اشْحَذِيهَا بِحَجَرٍ” فَفَعَلَتْ ثُمَّ أَخَذَهَا وَأَخَذَ الْكَبْشَ فَأَضْجَعَهٗ ثُمَّ ذَبَحَهٗ ثُمَّ قَالَ: “بِسْمِ اللهِ اَللّٰهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ” . ثُمَّ ضَحّٰى بِهٖ . رَوَاهُ مُسْلِمٌ ترجمہ : روایت ہےحضرت عائشہ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے سینگ والے بکرے کا حکم دیا جو سیاہی میں چلے،سیاہی میں بیٹھے،سیاہی میں دیکھے آپ کی خدمت میں حاضر کیا گیا تاکہ اس کی قربانی کریں فرمایا عائشہ چھری لاؤ پھر فرمایا اسے پتھر پر تیز کرلو،میں نے کرلیا پھر آپ نے چھری پکڑی اور بکرا پکڑکرلٹایا پھر اسے ذبح کیا پھر فرمایابِسْمِ اللهِ الٰہی اسے محمدصلی الله علیہ وسلم و آل محمدصلی الله علیہ وسلم و امت محمدصلی الله علیہ وسلم کی طرف سے قبول فرماپھر اس کی قربانی کی۔ (مشکوۃ المصابیح ، کتاب الاضحیۃ ، حدیث 1454)
مفرد منصرف صحیح بغیر الف لام کے خاء کے فتحہ کے ساتھ ہو تو غیر منصرف ہوگا
جواب : مستحب تو یہ ہے کہ قربانی کے گوشت میں سے خود بھی کھائے اور دوسروں کو بھی اس سے کھلائے اور یہ بھی جائز ہے کہ آپ یہ سارا گوشت اپنے پاس رکھ لیں یا سارا گوشت تقسیم کردیں البتہ اپنی قربانی کے گوشت کو بیچنا جائز نہیں ہے ۔ المحیط البرہانی میں ہے :ويستحب للمضحي أن يأكل من أضحيته، ويطعم منها غيره، وإن أكل الكل أو أطعم الكل جائزاً واسعاً،ترجمہ : قربانی کرنے والے کے لئے مستحب یہ ہے کہ وہ اپنی قربانی کے جانور میں سے خود بھی کھائے اور اس سے دوسروں کو بھی کھلائے اور اگر یہ سارا گوشت خود ہی کھالیتا ہے یا سارا گوشت کسی اور کو کھلادیتا ہے تو اس کے لئے ایسا کرنا بھی جائز ہے۔ ( المحیط البرہانی فی فقہ النعمانی ، جلد 06، صفحہ 94، مطبوعہ بیروت )
جواب : قربانی کے گوشت کو تقسم کرنے کا مستحب طریقہ یہ بیان کیا جاتا ہے کہ اس کے تین حصے کرلئے جائیں ۔ ایک حصہ اپنے لئے رکھے ، دوسرا حصہ اپنے رشتہ داروں کے لئے اور تیسرا حصہ غرباء میں تقسیم کرنے کے لئے رکھے ۔ البتہ اگر کوئی شخص قربانی کا سارا گوشت اپنے لئے رکھ لیتا ہے تو یہ بھی جائز ہے اور سارا گوشت غرباء میں تقسیم کردیتا ہے تو یہ بھی جائز ہے ۔ علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ گوشت کی تقسیم کا افضل طریقہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں : وَالْأَفْضَلُ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِالثُّلُثِ وَيَتَّخِذَ الثُّلُثَ ضِيَافَةً لِأَقْرِبَائِهِ وَأَصْدِقَائِهِ وَيَدَّخِرَ الثُّلُثَ؛ ترجمہ : افضل یہ ہے کہ گوشت کا ایک تہائی صدقہ کرے ، ایک تہائی اپنے رشتہ داروں کے درمیان تقسیم کردے اور ایک تہائی اپنے استعمال کے لئے رکھے ۔ (ردالمحتار علی الدرالمختار ، جلد 06، صفحہ 382، مطبوعہ بیروت )
جواب : پیدائش کے بعد عقیقہ ساتویں دن کرنا مستحب ہے ۔ اس کا کوئی وقت متعین نہیں ہے اگر کوئی شخص پچاس یا سو سال کا ہوگیا اور اس کا عقیقہ نہیں ہوا تھا تو وہ اس عمر میں بھی اپنا عقیقہ کرسکتا ہے ۔ امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ سے سوال ہوا: جوانی یا بڑھاپے میں عقیقہ کرسکتا ہے یا نہیں ؟ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا : جس کا عقیقہ نہ ہوا ہو وہ جوانی بڑھاپے میں بھی اپنا عقیقہ کرسکتا ہے ۔ ( فتاوی رضویہ ، جلد نمبر 20، صفحہ نمبر 588رضا فاؤنڈیشن ) آپ مزید ایک مقام پر فرماتے ہیں : عقیقہ ساتویں دن افضل ہے ،نہ ہوسکے تو چودھویں ،ورنہ اکیسویں ورنہ زندگی بھر میں جب کبھی ہو ۔ ( فتاوی رضویہ ، جلد نمبر 20، صفحہ نمبر 586رضا فاؤنڈیشن )
جواب : ایسا شخص جو ملک پاکستان سے باہر ہے اور اس کی قربانی ملک پاکستان میں ہورہی ہے تو اس قربانی کے درست ہونے کے لئے یہ ضروری ہے کہ جس جگہ یہ شخص موجود ہے وہاں اور ملک پاکستا ن میں قربانی کا وقت موجود ہو ، اور جس جگہ یہ موجود ہے وہاں وقت قربانی گزر گیا اور پاکستان میں وقت قربانی باقی ہے تو اب اس شخص قربانی نہیں ہوگی ۔ یونہی اگر پاکستا ن میں وقت شروع ہی نہیں ہوا اور جس جگہ یہ شخص موجود ہے ہے وہاں وقت شروع ہوچکا ہے تو اس صورت میں بھی ، ابھی قربانی کرنا جائز نہیں ہے ۔ تفہیم المسائل میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن دامت برکاتہم العالیہ اسی طرح کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ :قربانی کا اصل سبب وقت ہی ہے، یینر صاحبِ قربانی کے ایامِ قربانی ہں اور ایامِ قربانی کے تعنب کے لئے قربانی کے مقام کا نہںن بلکہ صاحبِ قربانی کا اعتبار ہوگا۔ البتہ دن اور رات یا نماز عدر سے پہلے اور بعد کے لئے قربانی کے مقام کا اعتبار ہوگا۔پس خلاصۂ کلام یہ کہ اگر یورپی ممالک مںا مقم مسلمانوں کے ایامِ نحر شروع ہو چکے ہںک، مگر پاکستان مںص ابھی ایامِ نحر شروع نہںک ہوئے، تو پاکستان مںک اُن کی طرف سے قربانی قبل از وقت ہونے کی وجہ سے ادا نہں۔ ہوگی اور اگر یورپی ممالک مںک مقمے مسلمانوں کے ایامِ نحر گزر چکے ہںا، اگرچہ پاکستان مںق ابھی ایامِ نحر باقی ہں ، تو پاکستان مں ان کی طرف سے قربانی بعد از وقت ہونے کی وجہ سے جائز نہںت ہوگی۔ ایامِ نحر گزرنے کے بعد قربانی کے جانورکا صدقہ واجب ہوتا ہے، جانور کا ذبح کرنا صرف ایامِ قربانی کے ساتھ مشروط ہے۔ لہٰذا یورپ ودیگر ممالک مںا مقمہ مسلمانوں کی پاکستان مںِ قربانی صرف اُس صورت مںج جائز ہوگی کہ صاحبِ قربانی جس ملک مںد مقم ہے، وہاں ابھی ایامِ قربانی جاری ہوں اور جہاں قربانی کی جارہی ہے، وہاں کے اعتبار سے بھی قربانی کے ایام جاری ہوں اور وقت بھی درست ہو۔ (تفہم المسائل، ج8، ص212، مطبوعہ ضا ء القرآن پبلی کشنز )
جواب : بھینس کی قربانی بالکل جائز ہے کیونکہ یہ گائے کی جنس سے ہی ہے ، فقہائے کرام کی تصریحات بھینس کی قربانی کے جواز پر موجود ہیں ۔ سننِ ابو داؤد میں ہے:عن جابر بن عبد اللہ، أن النبي صلى اللہ عليه وسلم قال:البقرة عن سبعة، والجزور عن سبعة ترجمہ: حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:گائے سات افراد کی طرف سے اور اونٹ بھی سات افراد کی طرف سے (قربان ہو سکتاہے )۔ (سننِ ابو داؤد ،کتاب الضحايا ، ،جلد2صفحہ 40 ،مطبوعہ لاہور) حدیثِ پاک میں"بقرۃ" کا لفظ استعمال کیا گیا اور بقرۃ ایک جنس ہے جس کے تحت مختلف قسم کے جانور آتے ہیں،ان میں سے ایک جاموس یعنی بھینس بھی ہے ،جیساکہ لسان العرب میں ہے:"البقر جنس والجاموس نوع من البقر" ترجمہ:گائے جنس ہے اور اسی کی قسم جاموس یعنی بھینس ہے۔ (لساب العرب ،جلد 6 ،صفحہ 51 ،مطبوعہ دار الکتب العلمیہ،بیروت) اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ لکھتے ہیں:"حقیقت یہ ہے کہ علماء کے نزدیک بھینس کا گائے کی ہی نوع میں ہونا ثابت ہوا ،تو انہوں نے کہا کہ قرآن کا لفظِ بقر بھینس کو شامل ہے۔ " (فتاویٰ رضویہ ،جلد20،صفحہ 401،مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن ،لاھور)
جواب : جس جانور کے پیدائشی سینگ آئے ہی نہیں ہیں تو ایسے جانور کی قربانی بلاکراہت جائز ہے جبکہ اس میں کراہت کی یا قربانی نہ ہونے کی کوئی اور وجہ نہ ہو۔ علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: وَيُضَحِّي بِالْجَمَّاءِ هِيَ الَّتِي لَا قَرْنَ لَهَا خِلْقَةًترجمہ : جماء وہ جانور جس کے پیدائشی سینگ نہ ہو اس کی قربانی جائز ہے ۔ (ردالمحتار علی الدرالمختار ، جلد 6، صفحہ323 مطبوعہ بیروت)
ڈیلی اگلا سبق تیار کریں چاہے غلط بھی ہو جائے اور پچھلے سبق کے اعراب پر تکرار کریں
جواب : والد صاحب اپنی قربانی کرنے کے ساتھ ساتھ گھر کے دیگر افراد کی طرف سے ان کی اجازت سے قربانی کرتے ہیں تو ان کا یہ عمل جائز ہے ، قربانی ہوجائے گی اگر چہ گھر کے بعض افراد صاحب نصاب نہ ہوالبتہ اتنا خیال ضرور کیا جائے کہ گھر کے بالغ افراد سے واضح اجازت لے لی جائے یا انہیں پہلے ہی یہ معلوم ہو کہ والد صاحب ان کی طرف سے قربانی کرتے ہیں۔ نوٹ : بکرا/بکری، دنبہ/ بھیڑ ان میں صرف ایک ہی فرد شامل ہوسکتا ہے اور گائے ، اونٹ وغیرہ میں صرف سات افراد شامل ہوسکتے ہیں ، اس سے زیادہ شامل کئے گئے تو کسی کی قربانی نہیں ہوگی ۔ فتاوی عالمگیری میں ہے : وَلَيْسَ عَلَى الرَّجُلِ أَنْ يُضَحِّيَ عَنْ أَوْلَادِهِ الْكِبَارِ وَامْرَأَتِهِ إلَّا بِإِذْنِهِ، وَفِي الْوَلَدِ الصَّغِيرِ عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى - رِوَايَتَانِ فِي ظَاهِرِ الرِّوَايَةِ تُسْتَحَبُّ وَلَا تَجِبُ بِخِلَافِ صَدَقَةِ الْفِطْرِترجمہ : کسی شخص کے لئے اپنی بالغ اولاد اور زوجہ کی طرف سے بغیر ان کی اجازت کے قربانی کرنا جائز نہیں ہے اور نابالغ اولاد کی طرف سے قربانی کرنے کے حوالے سے امام اعظم علیہ الرحمہ کے دو قول ہیں ، ظاہر الروایہ کے مطابق کہ نابالغ اولاد کی طرف سے قربانی کرنا مستحب ہے واجب نہیں ہے البتہ صدقہ فطر نابالغ کا ادا کرنا والد پر واجب ہے ۔
جواب : قربانی کے جانور کا نام رکھا جاسکتا ہے بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مختلف جانوروں اور مختلف اشیاء کے نام رکھنا ثابت بھی ہے ۔ امام محمد بن یوسف الصالحی الشامی علیہ الرحمہوالرشاد میں نقل فرماتے ہیں :قال: كانت منائح رسول الله صلى الله عليه وسلم من الغنم عشرا.الأولى: عجوة.الثانية: زمزم.الثالثة: سقيا.الرابعة: بركة. الخامسة: ورسة.السادسة: إطلال.السابعة: إطراف.الثامنة: قمرة.التاسعة: غوثة أو غوثيّةوعنز تسمى اليمن.ترجمہ: ابن سعد سے روایت ہے کہ رسول کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی دس دودھ دینے والیاں بکریاں تھی (ان کے مختلف نام تھے ) :(1)عجوہ(2)زمزم(3)سُقیا(4)بَرَکۃ(5)ورسۃ (6)اطلال (7)اطراف(8)قمرہ(9)غوثیۃ(10) یُمن (سبل الہدیٰ والرشاد ، جلد 7، صفحہ 412، مطبوعہ بیروت) اس روایت سے یہ بات ظاہر ہوئی کے جانوروں کے نام رکھنا جائز ہے اور سیرت رسول سے اس کا واضح ثبوت بھی ملتا ہے ۔
مفرد منصرف صحیح
مفرد منصرف صحیح