عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

سوال: میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر اذان دینا کیسا؟

جواب :اذان ذکر الہی ہے اور ذکر الہی سے میت کو قبر میں فائدہ ہوتا ہے جس کا واضح ثبوت حدیث رسول میں موجود ہے ؛ لہذا میت کو دفنانے کے بعد قبر کے پاس اذان کہنا نہ صرف جائز بلکہ مستحب اور عند الشرع محمود و مستحسن عمل ہے ؛ اس سے رحمت ِ الہی کا نزول ہوتا اور شیطان لعین دور ہوتا ہے نیز میت کے لئے سوالات قبر میں آسانی ہوتی ہے اور قبر کی تنگی دور ہوتی ہے ۔ امام حکیم ترمذی ابو عبداللہ محمد بن علی الحسن بن بشر المؤذن اپنی کتاب نوادرالاصول میں لکھتے ہیں: عن عمرو بن مرۃ ، قال : کانوایستحبون اذا وضع المیت فی اللحد ان یقولو ا: اللھم اعذہ من الشیطٰن الرجیمترجمہ : سیدنا عمرو بن مرۃ سے روایت ہے فرمایا: جب میت کو قبر میں رکھ دیا جاتا تو وہ پسند کرتے تھے کے وہ یہ کہے: " اے اللہ اس میت کی شیطان مردود سے حفاظت فرما " ( نوادرالاصول فی معرفۃ احادیث الرسول ، جلد 06، صفحہ 26، مطبوعہ بیروت) اسی روایت کےتحت سیدنا سفیان ثوری علیہ الرحمہ کی روایت ہے :قال :اذا سئل المیت من ربّک ؟ تراءی لہ الشیطان فی صورۃ ، فیشیر الی نفسہ ؛ ای : انا ربکترجمہ : سیدنا سفیان ثوری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ جب میت سے سوال کیا جاتا ہے "من ربک" یعنی تیرا رب کون ہے " تو شیطان اس کے پاس ایک صورت میں ظاہر ہوتا ہے اور اپنی طرف اشارہ کرتا ہے یعنی(کہہ دے) میں تیرا رب ہوں ۔ ( نوادرالاصول فی معرفۃ احادیث الرسول ، جلد 06، صفحہ 26، مطبوعہ بیروت) مسلم شریف کی روایت میں ہے : عن جابر رضی اللہ عنہ قال : سمعتُ النبیَّ صلی اللہ علیہ وسلم یقول :"ان الشیطان اذا سمع النداء بالصلاۃ ذھب حتی یکون مکان الروحاءترجمہ: حضرت جابر رضی اللہ عنہ سےروایت ہے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : بے شک شیطان جب نماز کے لئے اذان کہی جاتی ہے شیطاب بھاگ جاتا ہے یہاں تک کے مقام روحاء۔( مدینے سے 36 میل دور کی ایک جگہ کا نام ہے ) تک پہنچ جاتا ہے۔(صحیح مسلم ؛ جلد 01، صفحہ 290،باب فضل ۔۔مطبوعہ بیروت) ایک روایت میں ہے : عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ قال : قال رسول اللہ علیہ وسلم اذااذن المؤذن ادبر الشیطان ُولہ حصاصترجمہ : سیدنا ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاجب مؤذن اذان دیتا ہے تو شیطانبھاگ جاتا ہے اور اس کی ہو نِکل جاتی ہے۔ (صحیح مسلم ؛ جلد 01، صفحہ 291،باب فضل الاذان وھربالشیطان۔۔مطبوعہ بیروت) مذکورہ روایت کو دیکھیں تو میت کو دفنانے کے بعد قبر پر اذان دینے کا جواز ہر ذی شعور کے لئے واضح ہوجاتا ہے کے اس وقت میت کو شیطان بہکانے کی کوشش کرتا ہے لہذا میت کی شیطان لعین سے حفاظت کے لئے تدبیر کرنا اور میت کے لئے دعا کرنا صحابہ کرام کا محبوب عمل نیز شیطان کی اذان سے گھبراہٹ اور اس سے دور بھاگنا احادیث صریح و صحیح میں مذکور ہوا ؛اب میت کی اس سے بڑھ کر بھلائی کیا ہوگی کہ اذان دے کر شیطان کو بھگایا جائے اور اس کے لئے دعا کی جائے تاکہ وہ سوال کے درست جواب دینے میں کامیاب ہوجائے ۔

میت اور جنازے کے احکام 1 جواب
16 اکتوبر، 2024

سوال : حضرت جمعہ کے دن یا شب جمعہ کو مرنے سے مردہ کس عذاب سے بچ جاتا ہے؟

جواب : جس مسلمان کا شبِ جمعہ یا روز جمعہ انتقال ہو جائے وہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گا ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :من مات یوم الجمعۃ او لیلۃ الجمعۃ وقی فتنۃ قبرترجمہ: جو شخص روز جمعہ یا شب جمعہ انتقال کر جائے وہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔ (المسند،للامام احمد بن حنبل جلد 02 صفحہ 684) ایک اور حدیث پاک میں ارشاد ہوا:ما من مسلم یموت یوم الجمعۃ او لیلۃ الجمعۃ الّا وقاہ اللہ فتنۃ القبرترجمہ: جس مسلمان کا روز جمعہ یا شب جمعہ انتقال ہو جائے وہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔ (سنن ترمذی ،کتاب الجنائز جلد 02 صفحہ 575 مطبوعہ بیروت)

میت اور جنازے کے احکام 1 جواب
16 اکتوبر، 2024

سوال: عورتوں کو قبرستان جانے کی اجازت کیوں نہیں ہے ؟

جواب : عورتوں کو قبرستان میں جانے کی ممانعت کی بنیادی وجہ ان کی طبعیت میں نرمی ہے ؛ جس کے باعث وہ بے قراری اور آہ و زاری پر اتر آتی ہیں اور وہ اپنے آپ کو سنبھال نہیں پاتی، وہاں رونا ، آواز بلند کرنا ، بے پردگی وغیرہ کے معاملات ہوتے ہیں اس لئے انہیں قبرستان جانے سے منع کیا گیا ہے ۔ بعض افراد یا عورتوں کے ذہنوں میں یہ آتا ہے کہ وہ ایسا نہیں کریگی اس لئے انہیں اجازت ہونی چاہیئے ، ایسا ہرگز نہیں ہے حکم سب کے لئے یکساں ہے کسی کو نہیں معلوم کہ وہ وہاں یہ کام کریگی یا نہیں کریگی، لہذا اس حکم میں وہ بھی شامل ہیں۔ امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ عورتوں کی حاضری مزارارت و قبور مسلمین پر جانے کی ممانعت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:قبور اقرباء پر خصوصاً بحال قُرب عہد ممات تجدید حزن لازم نساء ہے او رمزارات اولیاء پر حاضری میں احدی الشناعتین کا اندیشہ یا ترک ادب یا ادب میں افراط ناجائز تو سبیل اطلاق منع ہے ولہذا غنیہ میں کراہت پر جزم فرمایا البتہ حاضری وخاکبوسی آستان عرش نشان سرکار اعظم صلی اﷲ علیہ وسلم اعظم المندوبات بلکہ قریب واجبات ہے۔ اس سے نہ روکیں گے اورتعدیل ادب سکھائیں گے۔ ( فتاوی رضویہ ، جلد 09، صفحہ 538، رضا فاؤنڈیشن)

میت اور جنازے کے احکام 1 جواب
16 اکتوبر، 2024

سوال: اگر کسی شخص نے خود کشی کرلی تو کیا اس کی نماز جنازہ ادا کی جائیگی ؟

جواب : جی ہاں ؛ اگر خود کشی کرنے والا صاحب ِ ایمان تھا ،مسلمان تھا تو اس کی نماز جنازہ ادا کی جائیگی البتہ علمائے کرام و اہل علم حضرات ایسے شخص کی نماز ادا کرنے سے بچیں تاکہ اس کام کی سنگینی کا اظہار ہو ۔ علامہ علاء الدین حصکفی علیہ الرحمہ خودکشی کرنے والے سے متعلق فرماتے ہیں:من قتل نفسہ ولو عمداً یغسل ویصلی علیہ بہ یفتی ترجمہ: جس نے اپنے آپ کو قتل کردیا اگرچہ قصدا کیا ہو اسے غسل بھی دیا جائیگا اور اس کی نماز بھی پڑھی جائیگی اسی پر فتوی ہے ۔ (الدرمختار، جلد 03، صفحہ 128، مطبوعہ لاہور)

میت اور جنازے کے احکام 1 جواب
16 اکتوبر، 2024

سوال : میت کے ناخن اگر بڑھے ہوئے ہو یا میت کے اضافی بال ہو تو کیا انہیں کاٹ سکتے ہیں ؟

جواب : شرعی حکم یہ ہے کہ ایسی کوئی تزیین و آرائش نہ کی جائے البتہ کوئی ایسا ناخن تھا جو ٹوٹنے کے قریب تھا تو اس صورت میں اسے نکال لینے میں کوئی حرج نہیں ؛ میت کی تزیین و آرائش یہی ہے کہ اسے غسل دیا جائے ،اچھا کفن دیا جائے ، خوشبو لگائی جائے وغیرہ ، اسی کے مطابق عمل کرنا چاہیئے ۔ میت کے ناخن اور بالوں کے حوالے سے علامہ علاء الدین حصکفی علیہ الرحمہ فر ماتے ہیں : ولایسرح شعرہ یکرہ تحریماً ولا یقص ظفرہ الامکسور ولا شعرہترجمہ : میت کے بالوں میں کنگھی نہیں کی جائیگی یہ مکروہ ِ تحریمی ہے اور نہ ہی اس کے ناخن کاٹے جائینگے سوائے اس ناخن کے جو پہلے ہی ٹوٹا ہو اور نہ ہی بال کاٹے جائینگے ۔ علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ "یکرہ تحریما ً"کے تحت فرماتے ہیں : ان التزیین بعد موتھا والامتشاط وقطع الشعر لایجوزترجمہ : مرنے کے بعد میت کی تزیین و آرائش کرنا ، اس کے بالوں میں کنگھی کرنا ، اور بال کاٹنا یہ جائز نہیں ہے ۔ ( ردالمحتار علی الدرمختار، جلد 03، صفحہ 104، مطبوعہ لاہور)

میت اور جنازے کے احکام 1 جواب
16 اکتوبر، 2024

سوال: مشہور ہے کہ میت والے گھر میں چولہا نہیں جلنا چاہیئے ، میت والے گھر میں کھانا نہیں پکنا چاہیئے اس کی شرعی کیا حیثیت ہے ؟

جواب : ایسا حکم شرع میں کہی بھی نہیں دیا گیا ہاں یہ ضرور ہے کہ پڑوسیوں اور رشتے داروں کو کہا گیا ہے کہ وہ ان تک کھانا پہنچائیں کہ جن پر غم کی کیفیت ہے ، ان کی کھانے کی طرف توجہ نہیں ہے ، ان کو باصرار کھانا کھلائیں ۔ لوگوں نے اس سے یہ سمجھ لیا کہ میت کے گھر میں چولہا نہ جلے اس کے گھر کھانا نہ بنے ۔ یہ حکم بھی پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو ایک دن کا ہے ، اس کے بعد حسب معمول میت کے گھر میں کھانا وغیرہ بنایا جائے ۔ جب حضرت جعفر رضی اللہ عنہ غزوہ موتہ میں شہید ہوگئے اور ان کے شہید ہونے کی خبر آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم ارشاد فرمایا: اصنعوا لاھل جعفر طعاماً ، فانہ قد جاء ھم ما یشغلھم ترجمہ ؛ جعفر کے گھر والوں کے لئے کھانا تیار کرو بے شک انہیں ایساچیز پہنچی ہے جس نے انہیں مشغول رکھا ہے۔ ( جامع الترمذی ، جلد 01، حدیث نمبر 998، صفحہ 446 مکتبہ الطاف اینڈ سنز) علامہ ابن عابدین شامی علیہ لارحمہ فرماتے ہیں : ویستحب لجیران اھل المیت والاقرباء الاباعد تھیئۃ طعام لھم یشبعھم یومھم ولیلتھمترجمہ :پڑوسیوں اور دور کے رشتے داروں کے لئے یہ مستحب ہے کہ میت کے گھر والوں کے لئے ایک دن اور ایک رات کا کھانا تیار کرکے انہیں (باصرار) کھلائیں ۔ ( ردالمحتار علی الدرمختار، جلد 03، صفحہ 104، مطبوعہ لاہور) مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:متّط کے پڑوسایا دور کے رشتہ دار اگر متّم کے گھر والوں کے لےچ اُس دن اور رات کے لےع کھانا لائں4 تو بہتر ہے اور انھںا اصرار کرکے کھلائںا۔ ( بہارشریعت، جلد 01، حصہ 04، صفحہ 853، مسئلہ نمبر 7، مکتبۃ المدینہ)

میت اور جنازے کے احکام 1 جواب
16 اکتوبر، 2024

سوال : شوہر کا انتقال ہوجائے تو بیوی اس کا چہرہ دیکھ سکتی ہے یا نہیں یونہی بیوی کا انتقال ہوجائے تو شوہر اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے یا نہیں ؟

جواب : شوہرکے انتقال کے بعد زوجہ اور زوجہ کے انتقال کے بعد شوہر دونوں ایک دوسرے کا چہرہ دیکھ سکتے ہیں اس میں شرعا ً کوئی ممانعت ہے، عوام الناس میں اس طرح کی غلط فہمی پھیلی ہوئی ہے کے نہیں دیکھ سکتے ؛ یہ درست نہیں ہے۔ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : عورت مر جائے تو شوہر نہ اُسے نہلا سکتا ہے نہ چھو سکتا ہے اور دیکھنے کی ممانعت نہںی ۔عوام مں جو یہ مشہور ہے کہ شوہر عورت کے جنازہ کو نہ کندھا دے سکتا ہے نہ قبر مںس اتار سکتا ہے نہ مونھ دیکھ سکتا ہے، یہ محض غلط ہے صرف نہلانے اور اسکے بدن کو بلاحائل ہاتھ لگانے کی ممانعت ہے۔(بہارشریعت ، جلد 01، حصہ 04، صفحہ 813، مکتبۃ المدینہ)

میت اور جنازے کے احکام 1 جواب
16 اکتوبر، 2024

کیا میں مشہور برانڈ کا نام اپنے کاروبار کے عنوان میں استعمال کرسکتا ہوں؟

قانونی طور پر اس کی اجازت نہیں ہے کیونکہ جس برانڈ کے نام کا استعمال ہوا ، وہ برانڈ چاہے تو ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کرنے پر ایسے شخص پر قانونی کاروائی کرسکتا ہے ۔ اورجو قانون خلاف شرع نہ ہو اس پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے ۔

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
12 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض اوقات شراکت داری میں اس طرح ہوتا ہے کہ اگر کاروبار نقصان میں جارہا ہو تو پرانے پارٹنر کاروبار کو بہتر بنانے کے لیے نئے پارٹنر کو شامل کرتے ہیں تو نیا پارٹنر پرانے پارٹنر سے کہتا ہے کہ مارکیٹ میں میری گُڈ وِل (Goodwill) زیادہ ہے اس لیے مثال کے طور پر اگر میں ایک لاکھ بزنس میں لاؤں تو مجھے ڈیڑھ لاکھ کا کیپیٹل دیا جائے یعنی اسکا حق پچاس ہزار اضافی بڑھایا جائے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

• جواب:پوچھی گئی صورت میں محض گُڈ وِل (Goodwill) کی بنیاد پرکیپیٹل میں اضافہ کروانا شرعاً درست نہیں کیو نکہ گُڈ وِل (Goodwill) کی حیثیت ایک منفعت کی سی ہے یہ کو ئی مال نہیں ہے کہ جس کے عوض میں کچھ لیا جائے۔ لہٰذا نئے پارٹنر کا کیپٹل اتنا ہی شو (Show) کریں گے جتنا اس نے دیا ہے اگر ایک لاکھ کا کیپیٹل ہے تو ڈیڑھ لاکھ شو (Show) کرنا جائز نہیں۔

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
12 اکتوبر، 2024

مفتی صاحب یہ ٹریڈ مارک کیا ہوتا ہے ، کیا اس کی قانونی حیثیت ہے ؟

"ٹریڈ مارک کوئی بھی لفظ، جملہ، علامت، ڈیزائن، یا ان سب چیزوں کا مجموعہ ہو سکتا ہے جو آپ کی مصنوعات یا خدمات کی پہچان کراتا ہے۔ یہ وہ طریقہ ہے جس سے گاہک آپ کو مارکیٹ میں پہچانتے ہیں اور آپ کو آپ کے competitorsسے ممتاز کرتے ہیں۔" A trademark can be any word, phrase, symbol, design, or a combination of these things that identifies your goods or services. It’s how customers recognize you in the marketplace and distinguish you from your competitors نیز اس کی قانونی حیثیت بھی ہوتی ہے ، اگر کسی شخص نے کسی ٹریڈ مارک کا استعمال اس کے اصل مالک کی اجازت کے بغیر کیا تو ایسے شخص پر قانونی کاروائی بھی کی جاسکتی ہے ۔

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
12 اکتوبر، 2024

مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ جب ہم غسل کرنے جاتے ہیں تو غسل میں کون کون سی سنتیں ہیں ، جن کو ہم ادا کرسکتے ہیں ، تفصیل کے ساتھ بیان فرمادیجٸے

غُسل کی نیّت کر کے پہلے (۲) دونوں ہاتھ گٹوں تک تین مرتبہ دھوئے ۔ (۳) استنجے کی جگہ دھوئے خواہ نَجاست ہو یا نہ ہو ۔ (۴) بدن پر جہاں کہیں نَجاست ہو اس کو دور کرے ۔ (۵) نماز کا سا وُضو کرے مگر پاؤں نہ دھوئے،ہاں اگر چوکی یا تختے یا پتھر پر نہائے تو پاؤں بھی دھولے ۔ (۶) بدن پر تیل کی طرح پانی چُپَڑ لے خصوصا ً جاڑے میں پھر (۷) تین مرتبہ دہنے مونڈھے پر پانی بہائے ۔ (۸) بائیں مونڈھے پر تین بار پانی بہائے ۔ (۹) سر پر اور تمام بدن پر تین بار پانی بہائے ۔ (۱۰) جائے غُسل سے الگ ہو جائے،اگر وُضو کرنے میں پاؤں نہیں دھوئے تھے تو اب دھولے اور (۱۱) نہانے میں قِبلہ رُخ نہ ہو اور (۱۲) تمام بدن پر ہاتھ پھیرے اور (۱۳) ملے اور (۱۴) ایسی جگہ نہائے کہ کوئی نہ دیکھے اور اگر یہ نہ ہو سکے تو ناف سے گھٹنے تک کے اعضا کا سِتْر تو ضروری ہے، اگر اتناھی ممکن نہ ہو تو تیمم کر ے مگر یہ احتمال بہت بعید ہے ۔ (۱۵) کسی قسم کا کلام نہ کرے۔ (۱۶) نہ کوئی دعا پڑھے۔ بعد نہانے کے رومال سے بدن پونچھ ڈالے تو حَرَج نہیں ۔

طہارت کے مساٸل1 جواب
15 اکتوبر، 2024

سوال12 :کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں استغاثہ کرنا یا آپ سے مدد طلب کرنا یا آپ کی بارگا ہ میں یوں گزارش کرنا کہ ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘آپ ہمارے حق میں دعا فرمادیں یہ جائز ہے یا نہیں ؟

جواب : رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مدد طلب کرنا ، استعانت کرنا یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا کے لئے عرض کرنا اس عقیدے اور نظریے کے ساتھ کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی عطا اور اسی کی دی ہوئی طاقت و قدرت سے مدد فرماتے ہیں،نہ صرف جائز ، بلکہ مستحب اور شریعت کے نزدیک مستحسن و پسندیدہ عمل ہےاور قرآن و حدیث کی تعلیم کےعین مطابق ہے۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لفظ ’’یا‘‘ کہ ساتھ یا رسول اللہ یا حبیب اللہ وغیرہ الفاظ کہہ کر پکارنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ۔ (اس کا تفصیلی جواب اور دلائل کے ساتھ جواب جاننے کے لئے اسی ایپ میں موجود آرٹیکل بنام "المدد یارسول اللہ کہنا کیسا" پڑھ لیجئے۔

عقائد1 جواب
15 اکتوبر، 2024

سوال 11: مفتی صاحب یہ ارشاد فرمادیجئے کہ اگر کوئی شخص اپنے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم کے لئےبد مذہب استاد یا بدبذہبوں کے مدرسے میں بھیجے تو اسے کیسے سمجھایا جائے ؟

جواب : یہ مسئلہ واقعۃ قابل غور ہے کے لوگ ہر ہر معاملے میں بہتر سے بہتر کا انتخاب کرتے اور اس بارے میں غور و فکر سے کام لیتے ہیں لیکن دینی و مذہبی تعلیم کے لئے اس بارے میں بدقسمتی سے بہت کم سوچا جاتا ہے یاد رکھئے ؛ اسلامی تعلیمات کے مطابق بدمذہبوں کے ساتھ بیٹھنے،ان سے سلام و کلام کرنے کی سختی سےممانعت ہے چہ جائیکہ ان کو استاد بنانا،کسی بدمذہب کو استاد بنانا یا اپنے بچوں کو ان کے مدرسےمیں تعلیم حاصل کرنے کے لئےبھیجنا ہرگز جائز نہیں، کہ بدمذہب سے حاصل کیا ہواعلم بےدینی ہی لائیگا اس لئے کہ استاد کی صحبت بچوں پر اثر انداز ہوتی ہے اس طرح بچے کا پاکیزہ اور ستھرا ذہن بے دینی کی طرف مائل ہو کر بد عقیدگی اختیار کر لے گا ، خود بھی گمراہ ہوگا اور دوسروں کی گمراہی کا سبب بھی بنے گا۔ علماء فرماتے ہیں : تلوار کے فتنے سے زیادہ بڑا فتنہ علم کا فتنہ ہے ۔خونخوار ظالم ایک بندے کی زندگی ختم کردیتا ہے مگر فتنہ گر گمراہ استادو عالم ہزار خاندانوں کی روحانی زندگی تباہ کر ڈالتا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ رب العٰلمین ارشاد فرماتا ہے: واما ینسینک الشیطٰن فلا تقعد بعدالذکریٰ مع القوم الظلمین ترجمہ کزالایمان: اور جوکہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔ (پارہ 07 سورۃالانعام آیت نمبر68) حدیث مبارک میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ایاکم وایاھم لایضلونکم ولا یفتنونکمیعنی: تم اپنے آپ کو ان سے جدا رکھو اور اور ان کو اپنے سے دور رکھوایسا نہ ہو کہ وہ تمہیں گمراہ کردیں اور فتنوں میں ڈال دیں۔(مسلم شریف، ، صفحہ 12مطبوعہ دارالحضارہ النشر والتوزیع) سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں تک ارشاد فرمایا :وان لقیتموھم فلا تسلمواعلیہمترجمہ: جب ان بدمذہبوں سے ملو تو ان کو سلام نہ کرو۔(ابن ماجہ،حدیث نمبر 92 مطبوعہ ہ دارالحضارہ النشر والتوزیع) غور کریں جب ان بد مذہبوں سے سلام کر نے کا منع فرمادیا گیا تو ان سے تعلیم لینا یا انہیں اپنا استاد بنانا کیسے درست ہو سکتا ہے۔ حضرت ابن سیرین علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : ان ھذالعلم دین فانظروا عمن تأخذون دینکمیعنی : یہ علم ،دین ہے۔ تو دیکھ لو کہ اس کو کس سے حاصل کررہے ہو۔ (مشکٰوۃالمصابیح،کتابالعلم،جلد01مطبوعہ کراچی) اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں مفتی اعظم مفتی محمد وقارالدین علیہ الرحمہ وقار الفتاویٰ میں ہے ارشاد فرماتے ہیں کہ: جس کے عقیدے میں کچھ خرابی ہے اس سے بچوں کو تعلیم دلانا جائز نہیں ، اس لئے کہ استاد کی صحبت کا اثر بچوں پر پڑتا ہےاور وہ خالی الذھن بچوں کو اپنے عقائد بتا کر گمراہ کر دیتا ہے۔ (وقارالفتاویٰ جلد 01 ص 312 مطبوعہ کراچی)

عقائد1 جواب
15 اکتوبر، 2024

سوال 10:سیدنا علی المرتضی کو شیخین کریمین یعنی سیدنا ابو بکر صدیق اور سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ پر فضیلت دینا کیسا؟

جواب : سیدنا علی المرتضی کرّم اللہ وجہہ الکریم کو سیدنا ابو بکر صدیق و سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنھما پر فضیلت دینے والا شخص مبتدع یعنی بدعتی و گمراہ ہے ۔ امام بخاری رحمۃ اﷲتعالیٰ علیہ حضرت محمد بن حنفیہ جو امیر المومنین علی رضی اللہ تعالیٰ عنہماکے فرزند ہیں ان سے روایت کرتے ہیں قال : قلت لأبي : أيّ الناس خیرٌ بعد النبي صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلم ؟ قال : (( أبو بکر، قال : قلت : ثم من ؟ قال : عمر ))۔یعنی میں نے اپنے والد ماجد امیر المومنین مولیٰ علی کرم اﷲ وجہہ سے عرض کیا: کہ رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے بعد سب آدمیوں سے بہتر کون ہیں ؟ ارشاد فرمایا: ’’ابو بکر، میں نے عرض کیا پھر کون ؟ فرمایا: عمر‘‘۔’’ (صحیح البخاري ، الحدیث ،3671 ،صفحہ 902، مطبوعہ دمشق) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے راوی،حضور کا ارشاد ہے: أبو بکر وعمر خیر الأولین والآخرین وخیر أھل السموات وخیر أھل الأرضین إلّا النبیین والمرسلین ترجمہ:ابو بکر و عمر سوائے انبیائے کرام اور رسولوں کے سب اگلوں اور پچھلوں سے اور تمام اہل آسمان و اہل زمین سے افضل ہیں ۔(کنز العمال ،الحدیث32645،صفحہ1503،مکتبہ بیت الافکار) علامہ ابن نجیم المصری الحنفی علیہ الرحمہ شیخین پر حضرت علی کو فضیلت دینے والا کا حکم بیان کرتے ہوئے فرماتےہیں وان فضل علیاً علیھما فمبتدعترجمہ: اور اگر (رافضی)سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو شیخین پر فضیلت دے تو وہ بدعتی و گمراہ ہے۔ (بحرالرائق، جلد 05، صفحہ 212، مطبوعہ بیروت) اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن’’ فتاوی رضویہ ‘‘شریف میں فرماتے ہیں :’’اہل سنت وجماعت نصرہم اللہ تعالی کا اجماع ہے کہ مرسلین ملائکۃ ورسل وانبیائے بشر صلوات اللہ تعالی وتسلیماتہ علیہم کے بعد حضرات خلفائے اربعہ رضوان اللہ تعالی علیہم تمام مخلوق ِالہٰی سے افضل ہیں ، تمام امم اولین وآخرین میں کوئی شخص ان کی بزرگی وعظمت وعزت ووجاہت وقبول وکرامت وقرب وولایت کو نہیں پہنچتا۔ وَ اَنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ فضل اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے جسے چاہے عطا فرمائے ، اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔ پھر ان میں باہم ترتیب یوں ہے کہ سب سے افضل صدیق اکبر ، پھر فاروق اعظم پھر عثمان غنی ، پھر مولی علی صلی اللہ تعالی علی سیدہم، ومولا ہم وآلہ وعلیہم وبارک وسلم۔ اس مذہبِ مہذب پر آیاتِ قرآنِ عظیم واحادیث ِکثیرہ ٔ حضورپرنور نبی کریم علیہ وعلی آلہ وصحبہ الصلوۃ والتسلیم وارشادات جلیلۂ واضحۂ امیر المؤمنین مولی علی مرتضی ودیگر ائمہ اہلبیت طہارت وار تضاواجماعِ صحابۂ کرام وتابعین عظام وتصریحاتِ اولیائے امت وعلمائے امت رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین سے وہ دلائل باہر ہ وحجج قاہر ہ ہیں جن کا استیعاب نہیں ہوسکتا ۔" (فتاوی رضویہ جلد 28، صفحہ 478، رضا فاونڈیشن)

عقائد1 جواب
15 اکتوبر، 2024

اللہ پاک کے نا م کے ساتھ "تعالی " یا "جلالہ" یا " عزوجل" کے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں ان کا مطلب کیاہے ؟

(۱)تعالی: کا مطلب : " بلند و بالا "(۲) عزوجل : کا مطلب : عزت و عظمت والا (۳) جلّ جلالہ: کا معنی: عظمتوں والا ؛ یہ سب قریب المعنی الفاظ ہیں اور ان سے مقصد اللہ تعالی کی کبریائی اور عظمت بیان کرنا ہے ۔ یہاں یہ بات یاد رہے اللہ پاک کے نام کے ساتھ لکھتے وقت صرف "ج" لگادینا یا "ع" بنادینا یہ درست نہیں ہے ۔ مکمل لکھنا چاہیئے۔ لفظ میاں کے حوالے سے انگلش ڈکشنری میں بھی مختلف معنی استعمال ہوئے ہیں : مثلاً: sir (۱)master (۲)lord (۳) (۴)husband(۵)father۔۔۔وغیرہ۔ (اردوکسفرڈ ڈکشنری ص1063)

عقائد1 جواب
15 اکتوبر، 2024

سوال 09 :کیا لفظ اللہ کے ساتھ میاں لگاسکتے ہیں ؟

جواب :میاں کا لفظ اللہ پاک کے نام کےساتھ استعمال کرنا درست نہیں ہے کہ اس کے بعض معانی ایسے ہیں جو اللہ تعالی کی شان کے لائق نہیں ہے، لہذا یہ لفظ اسم جلالت کے ساتھ استعمال نہ کیا جائے ۔ اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ سے لفظ "میاں" کے حوالے سے سوال ہوا تو آپ نے اس کی ممانعت فرمائی سوال مع جواب درج ذیل ہے:سوال :رب العزت جل جلالہ وتعالٰی شانہ کی نسبت میاں اور صاحب کہنا یعنی اﷲ میاں اور اﷲ صاحب جائزہے یانہیں؟ اگر جائز ہو جب تو لعدم المانع دلیل کی ضرورت نہیں،اور اگر ناجائز ہو تو دلیل درکارہے،اس صورت میں جو اسے پسندکرے بلکہ فخرکرے کہ یہ الفاظ میرے مختصات میں سے ہیں،اس شخص کے واسطے شریعت مطہرہ میں کیا حکم ہے؟جواب :حضرت رب العزت عزجلالہ پر لفظ صاحب کا اطلاق جائز،بلکہ حدیث میں وارد ہے: اللھم انت الصاحب فی السفر والخلیفۃ فی المال والاھل ۔ اے اللہ! توہی سفر میں صاحب ہے،مال اور اہل کا تو ہی محافظ ہے۔(ت) اورمیاں کا اطلاق نہ کیا جائے کہ وہ تین معنی رکھتاہے ان میں دو رب العزت کے لئے محال ہیں،میاں آقا اور شوہر اور مرد عورت میں،زنا کا دلال لہذا اطلاق ممنوع اور اس پر افتخارجہل (فتاوی رضویہ جلد 14، صفحہ 613 رضا فاؤنڈیشن)

عقائد1 جواب
15 اکتوبر، 2024

سوال 08: کیا مرنے کے بعد انسان کی روح کا تعلق جسم سے ہوتا ہے ؟

جواب : جی ہاں بالکل روح کا تعلق مرنے کے بعد جسم سے رہتا ہے ۔ حدیث پاک میں یہ موجود ہے کہ "فیعاد روحہ"ترجمہ : اس کی روح کو لوٹا دیا جاتا ہے ۔ اسی لئے روح کو عذاب بھی محسوس ہوتا ہے ،قبر کی تکلیفیں یا راحتیں اسے محسوس ہوتی ہیں لہذا روح کا تعلق جسم سے مرنے کے بعد بھی قائم ہوتا ہے ۔ منح الروض الازھر شرح فقہ اکبر میں ہے: واعادۃ الروح‘‘ أي: ردّھا أو تعلقہا ’’إلی العبد‘‘ أي: جسدہ بجمیع أجزاءہ أو بعضہا مجتمعۃ أو متفرقۃ ’’في قبرہ حق‘ترجمہ : روح کا جسم کی طرف لوٹانا یعنی روح کو دوبارہ جسم میں لوٹانا یا روح کا بندے کے جسم سے قبر میں تعلق قائم ہونا خواہ تمام اجزاء کے ساتھ ہو یا بعض کے ساتھ یہ ( عقیدہ و نظریہ ) حق ہے ۔ (منح الروض الازھر شرح فقہ اکبرصفحہ 182مکتبۃ المدینہ) صاحبِ بہار شریعت مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :مرنے کے بعد بھی روح کا تعلق بدنِ انسان کے ساتھ باقی رہتا ہے، اگرچہ روح بدن سے جُدا ہو گئی، مگر بدن پر جو گزرے گی رُوح ضرور اُس سے آگاہ و متأثر ہوگی، جس طرح حارتِ دنار مں ہوتی ہے، بلکہ اُس سے زائد۔ دناض مں ٹھنڈا پانی، سرد ہَوا، نرم فرش، لذیذ کھانا، سب باتںر جسم پر وارِد ہوتی ہںگ ، مگر راحت و لذّت روح کو پہنچتی ہے اور ان کے عکس بھی جسم ہی پر وارِد ہوتے ہںم اور کُلفت و اذیّت روح پاتی ہے،اور روح کے لےہ خاص اپنی راحت واَلم کے الگ اسباب ہںک ، جن سے سُرور یا غم پدلاہوتا ہے، بعینہ سب حالتںیں برزخ میں ہیں ۔ ( بہارشریعت ، جلد 01، حصہ 01، صفحہ 100 مکتبۃ المدینہ)

عقائد1 جواب
15 اکتوبر، 2024

سوال07: تقدیر میں جو لکھ دیا گیا ہے وہ ہو کر ہی رہے گا تو دروودو سلام ،وظائف و دعا اور صدقات وغیرہ سے تقدیرکیسے بدل سکتی ہے؛ رہنمائی فرمادیجئے ؟

جواب : حدیث پاک میں ہے : الدعا ء یرد القضاءترجمہ: دعا تقدیر کو بدل دیتی ہے ۔ (اس سے مراد وہی تقدیر ہے جو تقدیر معلق ہے ، فرشتوں کے صحائف میں تقدیر کا بدلنا اسی پر موقوف ہوتا ہے کہ اسے فلاں کی دعا مل گئی ؛ یا اس نے یہ چیز پڑھی تو اس کی برکت سے اسے شفا ء مل جائیگی ۔ اس لئے مسلمان کو وظائف اور درود و سلام وغیرہ یہ سب پڑھنا چاہیے۔لیکن یہ بات یاد رہے سب سے بڑا وظیفہ نماز ہے ، پھر ہر وظیفہ اس کے تابع ہے ۔ یعنی وظائف و عملیا ت وغیرہ ضرور کریں مگر اس میں مگن ہوکر فرائض سے غافل ہوجانا اور ضروری ذمہ داریوں سے غافل ہونا تو یہ رویہ درست نہیں ، نمازوں کی ادائیگی لازمی ہے اس کے ساتھ ساتھ ان وظائف کا پڑھنا ہو تو اس کی برکتیں ضرور ملتی ہیں ۔ قرآن مجید میں اللہ تبارک وتعالی ارشاد فرماتا ہے :یَمْحُوا اللّٰهُ مَا یَشَآءُ وَ یُثْبِتُ وَ عِنْدَهٗ اُمُّ الْكِتٰبِترجمہ: اللہ جو چاہتا ہے مٹادیتا ہے اور برقرار رکھتا ہے اور اصل لکھا ہوا اسی کے پاس ہے۔ (پارہ 13، سورۃ الرعد، آیت نمبر39) حضور اقدصلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:اکثر من الدعاء فإنّ الدعاء یردّ القضاء المبرم ترجمہ: کثرت سے دعا مانگا کرو کہ دعا قضائے مُبْرَم کو تبدیل کر دیتی ہے۔( یہاں قضائے مبرم سے مراد معلق بشبیہ المبرم ہے مطلقاً مبرم نہیں )(کنز العمال، کتاب الأذکار، ، الحدیث : 3117 جلد 1، صفحہ 28) علامہ فضل رسول بدایونی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : القضاء علی ضربین : مبرم و معلق فالاول:لا یتغیر والثانی : یمکن تغیرہترجمہ: تقدیر کی دو قسمیں ہیں ایک مبرم اور دوسری معلق ۔ پہلی قسم میں تبدیلی ممکن نہیں اور دوسری قسم میں تبدیلی ممکن ہے ۔( المعتقد المنتقد ، صفحہ 132، مکتبۃ دارالفقیہ) اعمال صالحہ کی وجہ سے تقدیر کی تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے رئیس المتکلمین مولانا نقی علی خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :" بعض اسباب سے عمر میں کمی زیادتی ہوتی ہے اور وہ بھی لوح محفوظ میں لکھی ہے ۔ پس قضا میں تغیر قضا کے مطابق روا ہے مثلاً : مقدر ہے کہ زید کی عمر ساٹھ برس کی ہوگی اور جو حج کریگا اسی برس زندہ رہے گا "۔ ( احسن الوعاء لآداب الدعا، صفحہ 244، مکتبۃ المدینہ)

عقائد1 جواب
15 اکتوبر، 2024

سوال06: کیا انبیاءکرام علیھم السلام اعلان نبوت سے پہلے نبی نہیں ہوتے ؟

جواب :انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام پیدائشی وصف نبوت سے متصف ہوتے ہیں ، اور جب حکم الٰہی ہوتا ہے تو وہ اپنی نبوت کا اظہار و اعلان کرتے ہیں، نبی سے نبوت کا زوال ماننا مثلاً : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق یہ کہنا کہ آپ کو چالیس سال کی عمر میں نبوت عطا ہوئی اس سے پہلے نبی نہ تھے ، یہ نبی سے نبوت کا زائل ہونا تسلیم کرنا ہے جسے علمائے کرام نے کفر لکھا ہے ۔ قرآن مجید میں انبیائے کے پیدائشی نبی ہونے پر متعدد آیات کریمہ موجود ہیں ۔ چنانچہ اللہ تبارک و تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ النَّبِیّٖنَ لَمَاۤ اٰتَیْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّ حِكْمَةٍ ثُمَّ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهٖ وَ لَتَنْصُرُنَّهٗؕ-قَالَ ءَاَقْرَرْتُمْ وَ اَخَذْتُمْ عَلٰى ذٰلِكُمْ اِصْرِیْؕ-قَالُوْۤا اَقْرَرْنَاؕ-قَالَ فَاشْهَدُوْا وَ اَنَا مَعَكُمْ مِّنَ الشّٰهِدِیْنَ(۸۱)ترجمہ:اوریادکروجباللہنےنبیوںسےوعدہلیاکہمیںتمہیںکتاباورحکمتعطاکروںگاپھرتمہارےپاسوہعظمتوالارسولتشریفلائےگاجوتمہاریکتابوںکیتصدیقفرمانےوالاہوگاتوتمضرورضروراسپرایمانلانااورضرورضروراسکیمددکرنا۔ (اللہنے) فرمایا :(اےانبیاء!) کیاتمنے (اسحکمکا) اقرارکرلیااوراس (اقرار) پرمیرابھاریذمہلےلیا؟سبنےعرضکی،’’ہمنےاقرارکرلیا‘‘ (اللہنے) فرمایا، ’’ تو(اب) ایکدوسرےپر (بھی) گواہبنجاؤاورمیںخود (بھی) تمہارےساتھگواہوںمیںسےہوں ۔( سورۃ آل عمران، آیت نمبر 81 پارہ 03) اسی طرح ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا: قَالَاِنِّیْعَبْدُاللّٰهِﳴاٰتٰىنِیَالْكِتٰبَوَجَعَلَنِیْنَبِیًّاترجمہ :بچے نے فرمایا: بیشک میں اللہ کا بندہ ہوں ، اس نے مجھے کتاب دی ہے اور مجھے نبی بنایا ہے ۔ (سورۃ المریم ،آیت نمبر 30 پارہ16) پہلی آیت مبارکہ میں انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام سے جو وعدہ لیا گیا وہ اس دنیا میں آنے سے پہلے کا عہد ہے عالم ارواح میں یہ مجلس میثاق سجائی گئی اس آیت میں لفظ استعمال ہوئے "النبیین"کے،اسی طرح جو عہد لیا گیا اس میں "ثم جاءکم رسول"،یونہی دوسری آیت میں" وجَعَلَنِیْنَبِیًّا"حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام نے پیدا ہونے کے بعد اللہ کے حکم سے جھولے میں ہی کلام فرمایا ؛ یہ الفاظ خواد اعلان کررہے ہیں کے انبیائے کرام اپنی آمد سے قبل ہی صفت نبوت سے متصف تھے اور انبیائے کرام سے صفت نبوت کا زوال ماننا اور یہ کہنا کے پیدائشی نبی نہ تھے بعد میں نبوت ملی یہ کفر و گمراہی اور بے دینی کے سواء کچھ نہیں ۔ الشیخ محمد عبدالحق بن شاہ الھندی الحنفی علیہ الرحمہ سورہ مریم کی اس آیت کے حصے "جَعَلَنِیْنَبِیًّا" کے تحت لکھتے ہیں: روی عن الحسن انہ کان فی المھد نبیاً وکلامہ معجزتہترجمہ : امام حسن سے روایت ہے سیدنا عیسی علیہ الصلوٰۃ والسلام جھولے ( یعنی: بچپن)میں ہی وصف نبوت کے ساتھ متصف فرمادئے گئے تھے اور ان کام اس عمر میں کلا م کرنا یہ ان کا معجزہ تھا۔ (تفسیر نسفی جلد 05، ،سورہ المریم آیت نمبر 30، صفحہ 76) اما م ترمذی اپنی جامع میں ایک حدیث پاک نقل فرماتے ہیں:عَن اَبِی ھُرَیرَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنہُ قَالَ: قَالُوايَارَسُولَاللَّهِصَلَّىاللهُعَلَيْهِوَسَلَّمَمَتَىوَجَبَتْلَكَالنُّبُوَّةُ؟"قال: "وَآدَمُبَيْنَالرُّوحِوَالْجَسَدِ" ھذا حدیث حسن صحیحترجمہ : لوگوں نے کہا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کے لیے نبوت کب واجب ہوئی تھی؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" نبوت اس وقت واجب ہوئی جب آدم علیہ السلام روح اور جسد کے درمیان تھے۔امام ترمذی نے اس حدیث کوحسن صحیح قرار دیا ۔ (جامع ترمذی ، حدیث 3609مطبوعہ کراچی) علامہ امام فضل رسول بدایونی علیہ الرحمہ نبی سے نبوت کے زوال کو ماننے والے کا حکم بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : مَن جوَّزَ زَوَالَ النُّبُوَّۃِ مِن نَبِیّ ، فَاِنَّہ یُصِیرُ کَافِرًا، کذا فی "التمھید"ترجمہ : جو نبی سے نبوت کے زوالکو جائز مانے وہ کافر ہوجائیگا، اسی طرح تمھید میں ہے۔ (المعتقد المنتقد، صفحہ 212، مکتبۃ المدینہ)

عقائد1 جواب
15 اکتوبر، 2024

سوال 05: زید جو کہ ایک میڈیکل شعبے سے تعلق رکھنے والا ہے ؛کہتا ہے کہ قرآن پاک اللہ تبارک وتعالی نے لوگوں کے لئے آسان فرمادیا ہے اورخود قرآن پاک میں فرمایا وَلَقَدْیَسَّرْنَاالْقُرْاٰنَلِلذِّكْرِفَهَلْمِنْمُّدَّكِرٍ"لہذا ہر مسلمان کو چاہیئے کے خود قرآن پڑھیں اور اسے سمجھیں اور اس کے مطابق عمل کریں کسی کے پاس جانے کی حاجت نہیں ہے ؛ کیا زید کا یہ کہنا درست ہے ؟

جواب:جو آیت مبارکہ سوال میں ذکر کی گئی اس کے بارے میں مفسرین کے اقوال جاننے سے پہلےعرض یہ ہے کہ ؛ زید کو کہا جائےکہ وہ اپنے میڈیکل کے شعبے کی کتابیں پڑھ کر خود اپنا کلینک کھول لے ، کسی ماہر ڈاکٹر سے تربیت نہ لے؛ اور یونہی سب کا آپریشن کرنا شروع کردے ۔اگر زید اس پر راضی ہوبھی جاتا ہے تو یہ اس کی حماقت ہے اور کوئی دوسرا شخص یہ جانتے ہوئے کے زید جعلی ڈاکٹر ہے کبھی اس سے سردرد کی دوائی بھی نہیں لے گا ۔ شعبہ کوئی بھی ہواس سے متعلقہ کتابیں پڑھنے اور اسے سمجھنے پھر اس کے مطابق عمل کرنے کے لئے ایک رہنمااور استاد(teacher) کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس بات کا کوئی بھی ذی شعور انکار نہیں کریگا اور جو انکار کریگا وہ ذی شعور نہیں ہوگا۔ عجیب بات تو یہ ہے کہ اس طرح کی باتیں وہ کرتے ہیں جن کو خود قرآن پاک تجوید کے ساتھ پڑھنا نہیں آتا۔ایسا شخص جب خود قرآن پڑھ کر خود ہی سمجھے گا اور پھراپنی سمجھ کے مطابق عمل کریگا تو وہ زمانہ میں ایک فتنہ ہی لائے گا ۔ زید کا یہ کہنا کے خود قرآن سمجھوکیونکہ قرآن آسان ہے یہ محض گمراہی و ضلالت کے سواء کچھ نہیں ؛ زید کو چاہیئے کے اس سے توبہ کرے اور اہل علم جو فہمِ قرآن و حدیث رکھنے والے ہیں ، علماء امت ومفتیان کرام ہیں ان کے پاس جاکرقرآن سیکھے اور اس پر عمل کرے ۔جہاں تک اس آیت "وَلَقَدْیَسَّرْنَاالْقُرْاٰنَلِلذِّكْرِفَهَلْمِنْمُّدَّكِرٍ"(سورۃ القمر ، آیت نمبر 17)کا تعلق ہے تو علماء نے اس کی وضاحت فرمائی ہے وہ یہ کہ قرآن یاد کرنے کے لئے آسان ہے ، جو اسے یاد کرنا چاہے اس کے لئے اللہ تبارک وتعالی نے اسے آسان فرمادیا ہے ۔ علامہ جلال الدین سیوطی علیہ الرحمہ کے استاذ گرامی حضرت علامہ شیخ جلال الدین محمد بن احمد المحلی علیہ الرحمہ اس آیت مبارک کی تفسیر میں ارشاد فرماتے ہیں : سھَّلناہ لِلحفظترجمہ :ہم نے قرآن کوحفط کرنے کے لئے یعنی یاد کرنے کے لئے آسان کردیا ہے ۔(تفسیر جلالین ، جلد 03صفحہ 435، مطبوعہ کراچی) حضرت علامہ مفتی نعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمہ اسی آیت مبارک کے تحت فرماتے ہیں : اس آیت میں قرآن کریم کی تعلیم و تعلم اور اس کے ساتھ اشتغال رکھنے اور اس کو حفظ کرنے کی ترغیب ہے اور یہ بھی مستفاد ہوتا ہے کہ قرآن یاد کرنے والے کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد ہوتی ہے اور اس کا حفظ سہل و آسان فرمادینے ہی کا ثمرہ ہے کہ بچے تک اس کو یاد کرلیتے ہیں سوائے اس کے کوئی مذہبی کتاب ایسی نہیں ہے جو یاد کی جاتی ہو اور سہولت سے یاد ہوجاتی ہو۔ (خزائن العرفان،صفحہ 977، مکتبۃ الدینہ)

عقائد1 جواب
15 اکتوبر، 2024

سوال 04:اللہ رب العزت کے لئے لفظ" بھگوان " یا لفظ " رام " کہنا کیسا ؟

جواب : لفظ" بھگوان" اور لفظ"رام " یہ کفار کے اپنے معبودان باطلہ و فاسدہ کو پکارنے کے لئے مقرر کئے گئے نام ہے،اور انہی کا یہ شعار بھی ہیں ، حتی کے لفظ "رام " کے حوالے سے علمائے کرام نے لکھا کہ اللہ رب العزت کے لئے اس لفظ کا استعمال کفر ہے، کیونکہ لفظ رام کے معنی ہیں حلول کیا ہوااور یہ معنی شان باری تعالی کی عظمت و رفعت کے خلاف ہے ،اسی طرح لفظ بھگوان یہ دو لفظواں کا مرکب ہے بھگ کا مطلب ہے "عورت کی شرمگاہ" اور وان کا مطلب ہے" والا " لہذا جو شخص اس لفظ کے معنی جانتے ہوئے اللہ تبارک وتعالیٰ کے لئے استعمال کرے گا وہ کافر ہوجائیگا ، اس پرتجدید ایمان لازم ہوگا ، صاحب نکاح ہے تو وہ بھی ختم ہوگیا اور تجدید نکاح بھی لازم ہوگا البتہ اگر کوئی اس کے معنی نہیں جانتا اور پھر اللہ پاک کے لئے اس نے ان لفظوں کا استعمال کیا تو یہ قائل کافر نہیں ہوگا مگر یہ قول کفر ہی ہے اس لئے اس لاعلم شخص پر بھی توبہ و تجدید ایمان و تجدید نکاح لازم ہوگا ؛ لہذا ہر گز کسی مسلمان کو یہ روا(جائز) نہیں کے وہ اللہ تبارک و تعالی کو ان ناموں سے پکارے بلکہ انہی اسماء سے ذات باری تعالی کو یاد کرے جن کاتذکرہ قرآن و حدیث میں موجود ہے ۔ شارح بخاری حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ اسی طرح کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں : بھگوان اور رام کے جو حقیقی معنی ہیں ان پر مطلع ہوتے ہوئے جو شخص اللہ عزوجل کو بھگوان یا رام کہے وہ بلاشبہہ کافر و مرتد ہے اس کے تمام اعمال حسنہ اکارت ہوگئے اس کی بیوی اس کے نکاح سے نکل گئی اس پر فرض ہے فوراً اس سے توبہ کرے پھر سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو اور اپنی بیوی کو رکھنا چاہتا ہے تو پھر تجدید نکاح کرے۔ (فتاوی شارح بخاری، جلد 01، صفحہ 171 مطبوعہ کراچی)

عقائد1 جواب
15 اکتوبر، 2024

سوال 03: "اللہ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں" اس جملے کا حکم شرعی بیان فرمادیجئے؟

جواب : اللہ تبارک و تعالیٰ کے لئے صرف انہی ناموں کا یا صرف انہی صفات کا استعمال کیا جائے جو قرآن و حدیث و اسلاف سے منقول ہیں۔ یہ جملہ اگر چہ کفریہ نہیں ہے مگر اللہ پاک کے لئے ان لفظوں کا استعمال کرنا علمائے کرام نے صراحۃ منع فرمایا ہے اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ ان لفظوں کا استعمال قرآن و حدیث میں نہیں ملتا ،دوسری وجہ کہ ان لفظوں کے معنی لغوی بھی شان باری تعالی کے مناسب نہیں ؛ خلاصہ کلام یہ کہ اللہ پاک کے لئے ان الفاظ کا استعمال نہ کیا جائے البتہ ان لفظوں کی جگہ یہ کہا جائے کہ "اللہ پاک شھید و بصیر " ہے اللہ تبارک و تعالی کے لئے حاضر و ناظر کے الفاظ استعمال کرنے سے متعلق حضرت علامہ مفتی محمد وقار الدین علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں : "حاضر و ناظر کےجو معنی لغت میں ہیں ان کے اعتبار سے اللہ تعالیٰ کی ذات پر ان الفاظ کا بولنا جائز نہیں ہے ،حاضر کے معنی عربی لغت کی معروف و معتبر کتب "المنجد" اور "مختار الصحاح" وغیرہ میں یہ لکھے ہیں نزدیکی، صحن ، حاضر ہونے کی جگہ ، جو چیز کھلم کھلا بے حجاب آنکھوں کے سامنے ہو اسے حاضر کہتے ہیں اور ناظر کے معنی " مختارالصحاح" میں آنکھ کے ڈھیلے کی سیاہی جبکہ نظر کے معنی کسی امر میں تفکر و تدبر کرنا ، کسی چیز کا اندازہ کرنا ، اور آنکھ سے کسی چیز میں تأمّل کرنا لکھے ہیں ،ان دونوں لفظوں کے لغوی معنی کے اعتبار سے اللہ تعالیٰ کو پاک سمجھنا واجب ہے ، بغیر تاویل ان الفاظ کو اللہ تعالیٰ پر نہیں بولا جاسکتا اسی لئے اسماء الحسنیٰ میں حاضر و ناظر بطور اسم یا صفت شامل نہیں ہیں قرآن و حدیث میں یہ الفاظ اللہ تعالیٰ کے لئے آئے ہیں اور نہ ہی صحابہ کرام و تابعین یا ائمہ مجتہدین نے یہ الفاظ اللہ تعالیٰ کے لئے استعمال کئے ہیں (وقار الفتاوی جلد 01، صفحہ 66 مطبوعہ کراچی)

عقائد1 جواب
15 اکتوبر، 2024

سوال02: اللہ پاک کے لئے لفظ " آپ " یا لفظ" فرماتے ہیں " کا استعمال کرنا کیسا؟

جواب :اللہ پاک وحدہ لاشرک ہے اس لئے ذات باری تعالی ٰ کے لئے زیادہ بہتر وہ الفاظ ہیں جو اس کی وحدانیت پر بھی دلالت کرنے والے ہولہذا دعا کرتے ہوئے یا اپنے کلام میں ذات باری تعالی ٰ کے لئے مفرد و واحد کے جملے استعمال کئے جائیں جیسے : اللہ فرماتا ہے، یا دعا میں اس طرح کہےیااللہ تو میری فلاں حاجت پوری فرما وغیرہ البتہ اگر کوئی شخص جمع کے جملے استعمال کرتا ہے تو یہ بھی جائز ہے ۔ سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :" اللہ عزوجل کو ضمائر مفردسے یاد کرنا مناسب ہے کہ وہ واحد ،احد، فرد، و تر ہے اور تعظیماً ضمائر جمع میں بھی حرج نہیں" مزید فرماتے ہیں : بہرحال یونہی کہنا مناسب ہے کہ اللہ تعالٰی فرماتاہے، مگر اس میں کفروشرک کا حکم کسی طرح نہیں ہوسکتا، نہ گناہ ہی کہاجائے گابلکہ خلاف اولی۔(فتاوی رضویہ جلد 14 صفحہ 648 رضا فاؤندیشن)

عقائد1 جواب
15 اکتوبر، 2024

سوال 01: کیا یہ جملہ " اللہ ہر جگہ موجود ہے " شرعاً درست ہے ؟

جواب : یہ جملہ ہمارے معاشرے میں بہت عام ہوتا جارہا ہے، بالخصوص لاعلمی کی بنیاد پر والدین اپنے چھوٹے بچوں کو یہ جملہ سکھاتے ہیں ، علمائے کرام نے اس جملے کو بولنے کی سختی سے ممانعت فرمائی ہے ، حتی کے اس جملے کے ظاہری معنی کا نظریہ رکھتے ہوئے کسی نے کہا تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجائیگا کیونکہ اللہ پاک مکان (place) سے پاک ہے اور اس جملے میں اللہ رب العزت کے لئے مکان کا ثبوت ہوتا ہے نیز اسی جملے سےاللہ پاک کے لئے سمت (direction) اور جسم کا بھی ثبوت ہوتا ہے المختصر یہ جملہ کئی طرح کی برائیاں اپنےضمن میں لئے ہوئے ہے لہذا (جس نے اعتقاداً یہ جملہ کہا ) ایسے شخص پر توبہ و تجدید ایمان لازم ہوگا نیز نکاح بھی تھا تو وہ بھی ختم ہوگیا ، اب تجدید نکاح بھی لازم ہوگا۔ نوٹ :بچوں کو والدین اللہ رب العزت کی ذات پاک کے لئے یہ جملہ سکھائیں " اللہ پاک کا علم و قدرت ہر جگہ ہے" امام برھان الدین حضرت علامہ سعد الدین التفتازانی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: ولا یتمکن فی مکان ۔۔۔واذا لم یکن فی مکان لم یکن فی جھۃترجمہ : اللہ پاک کسی مکان میں موجود ہونے سے پاک ہے ؛ جب ذات باری تعالی کے لئے مکان نہیں تو ثابت ہوا کہ اللہ پاک جہت(direction) سے بھی پاک ہے۔ (شرح عقائد نسفیہ ، صفحہ 130، مکتبۃ المدینہ) علامہ شیخ زین الدین بن ابراہیم المعروف ابن نجیم الحنفی فرماتے ہیں : یُکفَّر۔۔باثبات المکان لِلّٰہ تعالیٰ ترجمہ : جس نے اللہ پاک کے لئے مکان کو ثابت مانا اس کی تکفیر کی جائیگی ۔ ( البحرالرائق جلد 05صفحہ 202 مطبوعہ بیروت)

عقائد1 جواب
15 اکتوبر، 2024

ََُحَیَاۃُ الانسانِ ظِلٌّ زَاءِلٌ ۔۔۔ میں حیات مؤنث ہے اور انسان مذکر جبکہ مبتدا خبر دونوں میں مطابقت ہوتی ہے تذکیر و تانیث میں واحد و جمع میں۔۔۔۔۔ اسکا جواب دیجیئے۔۔۔۔۔۔۔۔

الانسان حیاۃ کی خبر نہیں ہے بلکہ حیاۃ کا مضاف الیہ ہے اس لیے مطابقت کی ضرورت نہیں ہے

نحو1 جواب
12 اکتوبر، 2024

جب فاعل اسم ظاہر ہو تو فعل ہمیشہ واحد آتا ہے ایسا کیوں ہے ؟

ایک بات ذہن میں رکھئے گا فعل جمع یا تثنیہ وغیرہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے ساتھ جو ضمائر ہوتی ہیں وہ جمع یا تثنیہ ہوتی ہیں تو جب فاعل ظاہر نہیں ہوتا تو اس وقت مرجع یا فاعل کے مطابق فعل تثنیہ جمع آتا ہے لیکن جب فاعل اسم ظاہر ہوتا ہے اس وقت ضمائر لانے کی حاجت نہیں ہوتی اس وجہ سے صرف فعل لایا جاتا ہے جو واحد ہوتا ہے

نحو1 جواب
14 اکتوبر، 2024

کیا میں برانڈ کا نام اپنی ویب سائٹ کے ڈومین کے طور پر استعمال کرسکتا ہوں؟

جواب : کسی بھی برأنڈ کا نام اس کی اپنی شناخت و پہچان ہوتا ہے۔ آپ جب کسی برانڈ کا نام اپنی ویب سأٸٹ کے ڈومین میں استعمال کرینگے تو اس طرح آپ یہ ظاہر کررہے ہونگے کہ آپ کا تعلق اس برانڈ کے ساتھ ہے یا آپ کو برانڈ نے اپنا نام استعمال کرنے کی اجازت دی ہوٸی ہے جبکہ حقیقت حال کچھ اور ہی ہوگی، لہذا آپ کا کسی بھی برانڈ کا نام اپنی ویب ساٸٹ domain میں استعمال کرنا جاٸز نہیں ہے۔ کیونکہ یہ ایک دھوکے کی صورت ہے اور دھوکا شرعا جاٸز نہیں ہے نیز قانونی اعتبار سے بھی یہ جرم ہوگا ، آپ پر قانونی کارواٸی بھی کی جاسکتی ہے۔

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
12 اکتوبر، 2024

مفتی ساحب میں یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ میں اپنی product کی advertise کے لئے ایک معروف برانڈ کا نام بھی استعمال کررہا ہوں اور لوگ کرتے بھی ہیں ، اس برانڈ والوں کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا کیا میرے لئے ان کے نام کا استعمال جائز ہوگا ؟

آپ اپنے product کی تشہیر کے لئے کسی برانڈ کانام اس کی اجازت کے بغیر استعمال نہ کریں ، اگرچہ اس برانڈ کے مالکان کو کوئی اعتراض نہ ہوتا ہو اگر وہ برانڈ رجسٹرڈ ہے تو پھر آپ کے لئے ایسا کرنا قانونی اعتبار سے درست نہیں ہے ، اس طرح آپ آزمائش میں آسکتے ہیں ، قانونی کاروائی بھی ہوسکتی ہے پھر اس طرح ذلت و رسوائی بھی ہوگی اور ممکن ہے پھر رشوت یا جرمانہ دئیے بغیر خلاصی نہ لہذا ابتداءً ہی اس سے آپ احتیاط کریں البتہ اگر مالکان سے رابطہ کرکے ان کی اجازت سے کرتے ہیں تو پھر کو اس کی اجازت ہوگی ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
12 اکتوبر، 2024

میرا سوال یہ ہے کہ جو لوگ زخیرہ نادوزی کرتے ہیں ان کے لئے حدیث ہاک میں کیا وعید بیان کی گئی ہے ؟

نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اس قسم کی ذخیرہ اندوزی کی مَذَمَّت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: جو مہنگائی بڑھانے کی نیت سے چالیس دن غلہ روکے تو وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دور ہوگیا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے بیزار ہوگیا۔(مشکاۃ المصابیح،ج 1،ص536، حدیث:2896) حکیم الامّت مفتی احمدیار خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن اس حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتے ہیں: چالیس دن کا ذکر حدبندی کے لئے نہیں، تاکہ اس سے کم اِحتکار جائز ہو، بلکہ مقصد یہ ہے کہ جو اِحتکار کا عادی ہوجائے اس کی یہ سزا ہے۔ (مراٰۃ المناجیح،ج 4،ص290)

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
12 اکتوبر، 2024

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اِحْتِکار کا حکم کیا ہے اور اِحْتِکار کس کو کہتے ہیں؟

اِحْتِکار سخت ممنوع،ناجائز و گناہ ہے، اس کی مذمّت پر کئی احادیث وارد ہیں۔ حضرتِ سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:” جس نے مسلمانوں پر غلّہ روک دیا ،اللہ تعالیٰ اُسے جُذام (کوڑھ) اور اِفْلاس میں مبتلا فرمائے گا۔‘‘(مشکوٰۃالمصابیح،ج1،ص535،حدیث:2895) اِحْتِکار کا لغوی معنیٰ ہے گِرانی کے انتظار میں کسی بھی چیز کا ذخیرہ کرلینا۔ جبکہ شریعت کی اصطلاح میں وہ چیز جو انسانوں یا جانوروں کی بنیادی خوراک ہے اسے اس نیت سے روک کر رکھنا کہ جب اس کی قیمت زیادہ ہوگی تب بیچیں گے بشرطیکہ نہ بیچنے سے لوگوں کوضرر ہو اور وہ چیز شہر یا شہر کے قریب سے خریدی ہو، یہ اِحْتِکار کہلاتا ہے۔ لہٰذا اگر اس کے نہ بیچنے سے لوگوں کو ضرر نہیں ہوتا، یا وہ چیز اس کی اپنی زمین کی ہے یا وہ دور سے خرید کر لایا ہے تو ان صورتوں میں روک کر رکھنا اِحْتِکار میں داخل نہیں۔ اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن لکھتے ہیں: ’’غلّہ کو اس نظر سے روکنا کہ گِرانی کے وقت بیچیں گے بشرطیکہ اسی جگہ یا اس کے قریب سے خریدا اور اس کا نہ بیچنا لوگوں کو مُضِر ہو مکروہ و ممنوع ہے، اور اگر غلّہ دُور سے خرید کر لائے اور بانتظارِ گرانی نہ بیچےیا نہ بیچنا اس کا خلق کو مُضِر نہ ہو تو کچھ مضائقہ نہیں۔‘‘(فتاویٰ رضویہ،ج17،ص189)

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
12 اکتوبر، 2024

مفتی صاحب سے میرا یہ سوال ہے کہ کیا معیشت پر ذخیرہ اندوزی کے برے اثرات پڑتے ہیں ؟

ذخیرہ اندوزی سے معیشت پر بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں، جیسے کہ قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، عوام کی مشکلات، اور غربت میں اضافہ۔ یہ اسلامی معیشت میں ممنوع ہے کیونکہ یہ انصاف اور معاشرتی بہبود کے خلاف ہے۔

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
12 اکتوبر، 2024

مفتی صاحب یہ ٹریڈمارک کیا ہوتا ہے ، کیا اس کی قانونی حیثیت ہے؟

"ٹریڈ مارک کوئی بھی لفظ، جملہ، علامت، ڈیزائن، یا ان سب چیزوں کا مجموعہ ہو سکتا ہے جو آپ کی مصنوعات یا خدمات کی پہچان کراتا ہے۔اس کے ذریعے گاہک آپ کو مارکیٹ میں پہچانتے ہیں اور آپ کو آپ کے competitorsسے ممتاز کرتے ہیں۔" A trademark can be any word, phrase, symbol, design, or a combination of these things that identifies your goods or services. It’s how customers recognize you in the marketplace and distinguish you from your competitors مزید یہ کہ تریڈ مارک کو قانونی حیثیت بھی دی گئی ہے اگر کوئی شکص کسی کا ٹریڈ مارک اس کی اجازت کے بغیر کسی کام میں استعمال کرتا ہے تو ایسے شخص پر قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے ۔

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
12 اکتوبر، 2024

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ حضرت واحد مذکر غائب کی جو ضمیر "ہ" ہے اس پر کبھی پیش لگائی جاتی ہے کبھی الٹا پیش تو کیا اس کا بھی کوئی قاعدہ ہے یا جو مرضی جہاں مرضی لگا اور پڑھ سکتے ہیں

جب اس ضمیر سے پہلے کسرہ یا یاء ساکن ہو تو اس پر کسرہ پڑھتے ہیں اور جب ضمہ یا فتحہ ہو تو ضمہ پڑھتے ہیں

نحو1 جواب
8 اکتوبر، 2024

ھم پیچھے اسباق کیسے یاد رکھے؟ جواب ارشاد فرما دیں

اسباق یاد رکھنا قوت حافظہ پر منحصر ہے اگر آپ کا قوت حافظہ اچھا ہے تو جلد اور دیرپا یاد رہیں گے اور اگر زیادہ اچھا نہیں ہے تو وقت محنت لگے گی ایک طریقہ عرض کرتا ہوں روزانہ کا سبق روزانہ دس بار پڑھیں پھر اگلے دن گزشتہ سبق دس بار اور اگلا بھی دس بار یوں چلتے رہیں جب کسی سبق کے پڑھنے کی گنتی سو ہو جائے یا جتنی گنتی پر پختہ یاد ہو جائے وہاں سے اسے روزانہ ایک بار پڑھنا شروع کردیں اس طریقے سے آپ کو سبق سمجھ بھی آئیں گے قوت حافظہ میں بھی بہتری آئے گی

صرف1 جواب
9 اکتوبر، 2024

جار مجرور ظرف لغو یا مستقر کىو بنتے ہیں

آپ کے سوال میں دو احتمال ہیں ایک ظرف کیوں بنتے ہیں دوسرا مستقر یا لغو کیوں ہوتے ہیں سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اصطلاحات میں بحث نہیں ہوتی اگر کسی جگہ کتے کو انسان کہتے ہیں اور انسان کو کتا تو ان کے نزدیک درست ہوگا اب آپ کے جواب کی طرف چلتے ہیں ظرف جار مجرور اس لیے کہلاتے ہیں کہ یہ بھی ظرف زمان و مکان کی طرح کسی نا کسی کی متعلق ہوتے ہیں اور لغو یا مستقر یہ دو الگ چیزیں ہیں ظرف لغو تب ہوتا ہے جب متعلق لفظوں میں موجود ہو تو اس وقت یہ لغو ہوتا ہے اور لغو اس لئے ہوتا ہے کہ اب یہ صرف جار مجرور کا مجموعہ ہے اور اس کے اندر کوئی چیز محذوف نہیں جبکہ مستقر اس وقت کہتے ہیں جب ان کا متعلق لفظوں میں موجود نا ہو تو اس وقت مستقر اس لیے کہتے ہیں کہ یہاں اس میں اسم فاعل یا فعل محذوف کی ضمیر ہوتی ہے یعنی پورا اسم فاعل یا فعل ان کی اندر چھپا بیٹھا ہے اور مستقر کا مطلب ہی قرار کی جگہ یا ٹھہرنے کی جگہ ہوتا ہے

نحو1 جواب
10 اکتوبر، 2024

مفتی صاحب یہ ارشاد فرمادیں میں مختلف کمپنیز میں اپنا مال دیتا ہوں، کمنپنی مینیجر مجھ سے میرا مال نکلوانے کے پیسے لیتے ہیں ،حالانکہ وہ وہاں سے سیلری بھی لیتے ہیں۔ کیا ان کا مجھ سے یہ رقم لینا درست ہے ؟

مال اوکے(ok)کرنا، پاس کرنا مینیجرز کے اجارے میں شامل ہے، لہٰذا ان پرلازم ہے کہ یہ دیانت داری کے ساتھ درست مال کوپاس کریں اورنادرست مال کوريجیکٹ کردیں۔جومال اوکےہونےکےلیے ان کےپاس آئےگااس کی دوصورتیں ہوں گی:(1)یاتووہ مال نادرست ہوگا۔(2)یادرست ہوگا۔ (1)جونادرست ہے اس کوپاس کرنااپنے عہدے سے خیانت،جھوٹ اور اپنی کمپنی کو دھوکہ دیناہےاوریہ سب ناجائزوحرام ہے اوراگرپیسے لے کر ایسے مال کوپاس کرے گا،تویہ رشوت ہوگی کہ مال پاس کروانے والا اپناکام نکلوانے کے لیے پیسے دے رہاہے اور یہ لے رہا ہےاور رشوت دینا لینا باعث لعنت،ناجائز و حرام ہے۔ (2) جودرست مال ہےوہ ایسا ہے کہ کمپنی کے متعلق ہے ،اُس کے لیے نفع بخش ہے اور اُس کے وارے میں بھی ہے۔ اُسےپاس کرنے کے لیے پیسے لینابھی رشوت ہے۔ مزید یہ کہ مذکورہ اوصاف والا مال پاس کرنے پراِن کااجارہ ہے ،تو یہ کام دیانتداری سے کرنا ویسے ہی اِن پرواجب ہے، اوراپنا واجب ادا کرنے کے لیے پیسے وصول کرنا ،جائز نہیں ہے۔ اسی طرح مال تو درست ہے، لیکن کمپنی کو درست مال دینے والے زیادہ ہیں اور مال دینے والا یہ چاہتا ہے کہ میرا مال پہلے نکل جائے یا ان میں سے میرا ہی مال لیا جائے ، اس لیےمینیجر کو پیسے دیتا ہے،تو یہ بھی پہلی صورت میں داخل ہوگا کہ اب وہ جو پیسے دے رہا ہے ، اپنا کام نکلوانے کے لیے ہیں اور یہ بھی رشوت ہے۔

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
9 اکتوبر، 2024

کمیشن اور رشوت میں کیا فرق ہے ؟

کمیشن یا بروکری وہ ذریعۂ آمدنی ہے جس میں اپنی محنت کے ذریعے ایک سروس دی جاتی ہے اور شرعی ضابطے پورے کرتے ہوئے اس ذریعے سے روزی کمانا حلال ہے اور یہ طریقۂ آمدنی صدیوں سے رائج ہے اور کسی دور میں بھی علماء نے اس کو حرام نہیں کہا۔ البتہ رشوت کو کمیشن کہنے سے رشوت حلال نہیں ہوگی بلکہ وہ حرام ہی رہے گی۔اور رشوت عام طور پر اپنا کام نکلوانے کے لٸے جو لالچ دیا جاتا ہے اسے رشوت کہا جاتا ہے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
9 اکتوبر، 2024

کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفیان ِشرع متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ زیدنے چل پھرکرمحنت ومشقت کرکے ایک فیصدکمیشن پربکرکامکان خالدکے ہاتھ فروخت کردیا اوربکرنے ایک لاکھ بیعانہ بھی وصول کرلیا، لیکن پھرکچھ عرصے کے بعدخالد سے بقیہ پیسوں کابندوبست نہ ہونے کے بناپرباہمی رضامندی سےسوداختم ہوگیا۔سوال یہ ہے کہ زیدنے جوایک فیصدکمیشن لیاہے، کیاوہ کمیشن سودافسخ ہونے کی بناپرواپس لیا جائے گایانہیں؟

دریافت کی گئی صورت میں زیدنے جوچل پھرکرمحنت ومشقت کرکے بکراورخالدکے مابین مکان کاسودامکمل کرواکرایک فیصد کمیشن لیاتھا،وہ سودا ختم ہونے پرواپس نہیں لیاجاسکتا،کیونکہ کمیشن سودامکمل کروانے کے عوض قرارپایاتھا اورزیدنے سودا مکمل کروادیاتھا،لہذاوہ کمیشن کامستحق ہوگیاتھا،اب سوداختم ہونے سے زیدکاکمیشن باطل نہیں ہوگا۔ فتاوی قاضی خان میں ہے اسی میں ہے:”الدال فی البیع اذا أخذ دلالتہ بعد البیع ثم انفسخ البیع بینھما بسبب من الأسباب سلمت لہ الدلالیة لأن الأجر عوض مقابل بالعمل وقد تم العمل….کالخیاط اذاخاط الثوب ثم فتقہ صاحب الثوب فانہ لایرجع علی الخیاط بالاجر“ترجمہ:جب بروکرنے عقدکروانے کے بعداپناکمیشن لے لیا،پھران خریداراورفروخت کرنے والے کے درمیان کسی سبب سے بیع فسخ ہوگئی،توبروکرکوکمیشن دیاجائے گا،کیونکہ کمیشن عمل کے مقابل معاوضہ ہے اوربیشک عمل مکمل ہوچکا،جیسے درزی نے جب کپڑے سلائی کیے ، پھرکپڑے کے مالک نے اسے ادھیڑ دیا،توکپڑے کامالک درزی سے اجرت واپس نہیں لے گا۔ (فتاوی قاضی خان برھامش ھندیہ،کتاب الاجارات،ج02،ص327،مطبوعہ کوئٹہ)

فزیکل کاروبار کے مساٸل1 جواب
9 اکتوبر، 2024