قدوم کی صرفی تحقیق اور تعلیل
قدوم مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسمع
عربی گرامر سوال و جواب
عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔
کل 9,024 جوابات شدہ سوالات
قدوم مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسمع
اسم منقوص
تلَقِّیُ یا تلقیِ تھا یاء مضموم ما قبل مکسور ہو یا یاء مکسور ما قبل مکسور ہو تو اسے ساکن کر دینا واجب ہے
اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر
أ ذ ن حروف اصلیہ مفرد منصرف صحیح
جمع ج م ع مفرد منصرف صحیح
اسم جامد ثلاثی مجرد مہموز العین
محرم صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعیل
نہیں
جی جمع اور صفت دونوں میں یہی دیکھیں گے
حرف جر محذوف ہو تو عمل کرے گا
شیاطین غیر منصرف ہے جمع منتھی الجموع
اقطع فعل انت ضمیر فاعل ب جار ھاء ضمیر مبدل منہ السکین بدل مبدل منہ بدل ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو الخبز مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ
تفریق مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح
خیر اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف یائی
سکاری صیغہ جمع مکسر صفت مشبہ ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسمع
بار بار پڑھنے سے عبارت پکی ہو جائے گی روزانہ اگلا سبق تیار کر کے جائیں
جو کلمہ اپنا معنی خود بتائے اور اس میں کوئی زمانہ پایا جائے
جواب : جو صورت سوال میں بیان کی گٸی ہے اس طرح زید کا یہ کام کرنا شرعا جاٸز نہیں ہے کیونکہ شریعت کا مسلمہ اصول ہے جو چیز آپ کی ملکیت نہیں ہے اسے آپ آگے کسی کو بیچ نہیں سکتے ہیں۔ زید نے جس چیز کو بیچا ہے وہ اس کا مالک ہی نہیں ہے ،پھر وہ آگے کیسے بیچ سکتا ہے نیز اس میں یہ بھی خرابی ہے ہے کہ زید کا بیچی جانے والی چیز پر قبضہ بھی نہیں ہورہا۔ اور خریدوفروخت کی شراٸط میں سے ہے کہ جس منقولی چیز کو بیچا جارہا ہے وہ چیز اپنی ملکیت بھی ہو اور اس پر قبضہ حقیقی یا قبضہ حکمی بھی ہو ۔
جواب : مسلمان کا غیرمسلم سے خریدوفروخت کرنا شرعا درست ہے کیونکہ خریدوفروخت کے معاملے عقدکرنے والوں کا مسلمان ہونا شرط نہیں ہے، آپ جو قربانی کا جانور خرید رہے ہیں یا خریدینگے اگر وہ قربانی کے قابل ہے تو آپ اس غیرمسلم سے قربانی کاجانور خرید سکتے ہیں۔ اعلی حضرت امام اہلسنت لکھتے ہیں : ” غیر ذمی سے بھی خرید و فروخت، اجارہ و استیجار، ہبہ و استیہاب بشروطہا جائز اور خریدنا مطلقاً ہر مال کا کہ مسلمان کے حق میں متقوم ہو اور بیچنا ہر جائز چیز کا جس میں اعانتِ حرب یا اہانت اسلام نہ ہو۔ “ (فتاوٰی رضویہ،ج14،ص421،رضا فاونڈیشن،لاہور)
جواب : اصطلاح شرع میں اس بیع کو بیع استصناع کہتے ہیں ، یعنی آرڈر پر سامان بنوانا۔ یہ کام شرعی اعتبار سے ہر اس شے میں ہوسکتا کے جسے عموما آرڈر پر بنوایاجاتا ہےاگرچہ سامان اس وقت ملکیت میں موجود نہ ہو، البتہ یہ ضروری ہے کہ کہ پہلے سب طےکرلیا جاۓ کہ جو مال بنوایا جاۓ گا وہ کیسا ہوگا، مقدار و تعداد کیاہوگی، قیمت کیا ہوگی، سامان مطلوبہ مقام تک کیسے پہنچے گا، اس کے چارجز الگ ہونگے یا ساتھ ہی شامل ہیں المختصر سب اتنا واضح کردیا جاۓ کہ خریدنے والے اور بیچنے والے کے درمیان تنازع کی کوٸی صورت نہ ہو۔ اعلی حضرت امام اہلسنت اس طرح کی بیع سے متعلق فرماتے ہیں : ”کسی سے کوئی چیز اس طرح بنوانا کہ وہ اپنے پاس سے اتنی قیمت کو بنادے یہ صورت استصناع کہلاتی ہے کہ اگر اس چیز کے یوں بنوانے کا عرف جاری ہے اوراس کی قسم و صفت و حال و پیمانہ و قیمت وغیرہا کی ایسی صاف تصریح ہوگئی ہے کہ کوئی جہالت آئندہ منازعت کے قابل نہ رہے یہ عقد شرعا جائز ہوتا ہے اور اس میں بیع سلم کی شرطیں مثلاً روپیہ پیشگی اس جلسہ میں دے دینا یا اس کا بازار میں موجود رہنا یا مثلی ہونا کچھ ضرور نہیں ہوتا۔“(فتاویٰ رضویہ، 17/597)
پوچھی گئی صورت میں کارڈ کے ذریعے پیمنٹ کی ادائیگی پہلے کردینا جائز ہے،اس میں کوئی حرج نہیں،کیونکہ جب مبیع و ثمن کی مقدار وغیرہ کی تعیین ہوجائے (یعنی جو چیز بیچی جارہی ہے اس کی مکمل وضاحت کردی گئی ہے کہ وہ کس طرح کی ہوگی اور جس قیمت پر خریدی گئی وہ بھی مقرر ہے)اور دیگر بیع کی تمام شرائط پائی جائیں تو اس کے بعد محض مبیع پر قبضہ نہ کرنے کی وجہ سے بیع فاسد نہیں قرار دی جائے گی،کیونکہ بیع کے صحیح ہونے کیلئے مبیع پر قبضہ کرلینا شرط نہیں،بلکہ بیع تو فقط ایجاب و قبول یا اس کے قائم مقام تعاطی وغیرہ کے ذریعے منعقد ہوجاتی ہے، البتہ اس طرح کی منقولی(Moveable) چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچنا جائز نہیں ہے کیونکہ آگے بیچنے کے لیے اس چیز پر قبضہ ضروری ہے۔
جواب : صدقے کی رقم علیحدہ کرکے رکھ لینا یہ نیکی کی نیت ہے اور نیکی کی نیت کرنا اور اس نیت سے صدقے کی رقم علیحدہ کرلینا یہ باعث اجروثواب ہے ، البتہ اتنا ضرور ہے کہ جب تک اسے اپنی ملکیت سے نکال نہیں لیتے تب تک صدقہ ادا نہیں ہوگا لیکن اس طرح رکھے رہنے سے اس کو برا جاننا یا منحوس سمجھنا یہ درست نہیں ہے ۔ یہ بدشگونی ہے اور بدشگونی حرام ہے ۔ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا " مسلم شریف کی روایت میں ہے:’’ من هم بحسنة فلم يعملها كتبت له حسنة‘‘ترجمہ: جو کسی نیکی کا ارادہ کرے ،لیکن کر نہ سکے،تو اس کے لیے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے۔(صحیح المسلم ،جلد1،صفحہ 118،دار إحياء التراث العربی ،بيروت)
کسی دوسرے شخص کا خط یا میسیج بغیر اس کی اجازت کے پڑھنا جائز نہیں ہے ، یہ فعل عقل و شرع دونوں کے خلاف ہے ؛ اگر کسی نے ایسا کیا تو وہ گنہگارہے ؛ اسے چاہیئے کہ فوراً بارگاہ ِ الہی میں توبہ کرے اور صاحب حق سے معافی بھی مانگے کیونکہ حدیث پاک میں ایسے شخص کے بارے میں فرمایا گیا کہ وہ جہنم کی آگ میں دیکھتا ہے اور عقلاً بھی یہ فعل ناپسندیدہ ہی ہے اس لئے کہ کوئی بھی شخص اس بات کو اچھا نہیں سمجھتا کہ اس کی ذاتی باتیں کسی دوسر ے شخص کے سامنے ظاہر ہو خواہ وہ اس کا کتنا ہی قریبی دوست یا عزیز ہی کیوں نہ ہو نیز بسا اوقات ایسا کرنا سخت لڑائی جھگڑے کا سبب بھی بن سکتا ہے لہذ ا اس مذموم فعل کا ارتکاب ہر گز ہرگز نہ کیا جائے ۔ رسول ِکریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : من نظرفی کتاب اخیہ بغیراذنہ فانماینظرفی النارترجمہ: جس نے اپنے بھائی کے خط میں بغیر اس کی اجازت کے دیکھا تو یقینا وہ آگ میں نظر کررہا ہے ۔ (سنن ابی داؤد ؛ کتاب الصلوٰۃ ، باب الدعا ؛ حدیث نمبر 1485، مطبوعہ بیروت لبنان ) اس حدیث پاک کی شرح کرتے ہوئے علامہ محمود بن احمد بدر الدین عینی حنفی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : زعم بعض اھل العلم انہ ارادبہ الکتاب الذی فیہ أمانۃ وسرّ۔۔۔۔۔وقیل ھوعام فی کل کتاب لان صاحب الشیءاولی بمالہ ترجمہ : بعض اہل علم نے فرمایا کہ اس حدیث میں خط سے مراد وہ خط ہے جو بطور امانت کسی کے پاس رکھا ہو یا ایسا خط جس میں کوئی راز (secret) موجود ہو اور ایک قول کے مطابق یہ فرمان ہر خط سے متعلق ہے کیونکہ جو چیز کا مالک ہے وہی اس کا زیادہ حقدار ہے ۔ (شرح سنن ابی داؤد ؛ جلد نمبر 05 صفحہ نمبر 400؛ مطبوعہ الریاض) سیدی اعلی حضرت علیہ الرحمہ کسی کا خط بغیر اجازت پڑھنے کے حوالے سے فرماتے ہیں : بکر کو اصلاً اختیار نہیں نہ خالد کے خطوط روکنے کا نہ دیکھنے کا اور وہ ضرور گنہگا ر ہوگا ۔ ( فتاوی رضویہ ، جلد نمبر 24، صفحہ نمبر 713، رضافاؤنڈیشن) اللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہوسلم
آپ کا وضو باقی ہے کیونکہ اونگھ آنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے اس لئے کہ اونگھ اس معمولی نیند کو کہتے ہیں جس سے بندہ غافل نہیں ہوتا نیز آپ بیٹھے بھی نماز کے انتظار میں تھے اور یہ حالت عموما غافل کرنے والی نہیں ہوتی ہے ۔ اونگھ ناقض وضو نہیں ہے اس کا بیان کرتے ہوئے علامہ ابن نجیم المصری (المتوفی970ھ) لکھتے ہیں : النُّعَاسَ ۔۔۔۔ الظَّاهِرُ أَنَّهُ لَيْسَ بِحَدَثٍ ترجمہ (اونگھ) ظاہر یہ ہے کہ اس سے حدث واقع نہیں ہوتا۔ (البحر الرائق شرح كنز الدقائق، جلد 01 ، صفحہ 41 ،مطبوعہ دار الكتاب اسلامی) علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ اسی بات کو مزید وضاحت کے ساتھ بیان کرتے ہیں ۔ آ پ فرماتے ہیں : النُّعَاسُ لَا يَنْقُضُ الْوُضُوءَ، وَهُوَ قَلِيلُ نَوْمٍ لَا يَشْتَبِهُ عَلَيْهِ أَكْثَرُ مَا يُقَالُ عِنْدَهُ. ترجمہ : اونگھ سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے ، اور اونگھ اس معمولی نیند کو کہتے ہیں جس سے بندہ اپنے پاس ہونے والی ا کثر باتوں سے غافل نہیں ہوتا ہے ۔ (ردالمحتار علی الدر مختار ، جلد 01، صفحہ 143، مطبوعہ بیروت) اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : "اونگھ ناقضِ وضو نہںا جبکہ ایسا ہوشا ر رہے کہ پاس کے لوگ جو باتںھ کرتے ہوں اکثر پر مطلع ہو، اگرچہ بعض سے غفلت بھی ہوجاتی ہو"۔ (فتاوی رضویہ ، جلد 01، صفحہ 367، مطبوعہ رضا فاونڈیشن) فتاوی یورپ میں اسی نوعیت کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مفتی عبدالواجد قادری فرماتے ہیں : مطلقا نیند ناقض وضو نہیں ہےبلکہ نیند دو شرطوں کے ساتھ وضو کو توڑتی ہے (۱)سونے والے کے سرین زمین ، تختہ، سخت گدہ وغیرہ سے لگا ہوا نہ ہو (۲)سونے والا ایسی غفلت کی نیند سوجائے کہ اس کے اعضاء کے جوڑ ڈھیلے پڑجائیں ۔ اگر سونے والے میں یہ دو شرطیں پائی جائیں گی تو وضو ٹوٹ جائے گا ورنہ نہیں ۔ (فتاوی یورپ ، صفحہ 140، مکتبہ جام نور دہلی) صاحب بہار شریعت مفتی محمد امجد علی اعظمی فرماتے ہیں : اُونگھنے یا بیٹھے بیٹھے جھونکے لینے سے وُضو نہیں جاتا ۔ (بہار شریعت، حصہ 03، صفحہ 308 مکتبۃ المدینہ) کتبہ ابو معاویہ عبدالقدوس مدنی تاریخ:16-اکتوبر-2024
جواب : PLS اکاونٹ ایک سودی اکاونٹ ہے کیونکہ اس اکاونٹ میں جو رقم رکھوائی جاتی ہے وہ قرض کے حکم میں ہے اور اس اکاونٹ کے ذریعے بینک اپنے کسٹمر کو منافع دے رہا ہوتا ہے ، اور قرض پر مشروط نفع کا حاصل کرنا سود ہے لہذا جس نے آپ سے کہا ہے کہ یہ اکاونٹ کھلوانا جائز نہیں اس نے بالکل درست کہا ہے لہذا آپ اپنے اس اکاونٹ کو کھلوانے کی وجہ سے گنہگار بھی ہوئے ہیں ۔ آپ توبہ بھی لازم ہے اور یہ بھی لازم ہے کہ فورا ہی اپنے اس اکاونٹ کو ختم کریں نیز اس اکاونٹ کی وجہ سے اب تک جو نفع کی رقم ملی ہو اسے شمار کرکے کسی شرعی فقیر کو بغیر ثواب کی نیت کے مالک بنادیں۔ کیونکہ سود کی رقم کو اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
جواب : یہ اللہ پاک کی رحمت ہے کہ اس نے آپ کو سودی معاملے سے خلاصی پانے کی کی سوچ عطا فرمائی ہے اس پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیئے اور ہمیشہ کسی بھی ایسے معاملے کی طرف جائیں جس میں شبہ ہو یا اس بارے میں علم نہ ہو کہ یہ درست ہے یا نہیں تو سب سے پہلے کسی مستند عالم دین ، مفتی صاحب سے رہنمائی ، وہ کام کرنے سے پہلے لازمی لے لی جائے تاکہ سودی یا کسی حرام معاملے میں مبتلا ہونے سے بچ جائیں ۔ آپ کے پاس جو سودی رقم آگئی ہے اس کا شرعی حکم تو یہ ہے کہ جس سے آپ نے یہ سود کی رقم لی ہے اس کو واپس کردیں یا بغیر ثواب کی نیت کے آپ وہ رقم شرعی فقیر کو دے دیں ۔ آپ کو اختیار ہے ، بس کسی طرح اس رقم کو خود سے جلد ہی علیحدہ کرلیں ۔ فتاوی رضویہ میں امام اہلسنت ، امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ نے سودی رقم کا حکم بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : سُود یا اس جیسی اشیاء میں فسادِ مِلک اور خباثت کی بناء پر بوجہ قبضہ اس کا مالک بن گیا تو جس سےمال لیاگیا اب اس کی ملکیت باقی نہ رہی (بلکہ ختم ہوگئی) اس لئے کہ ایک چیز پر بیک وقت دو مِلک جمع ہونے محال ہیں (کہ اصل شخص بھی مالک ہو اور سودخور بھی۔ مترجم) لہٰذا مال ماخوذ کا واپس کرنا ضروری نہیں بلکہ اس سے علیحدگی واجب ہے خواہ بصورتِ رد (یعنی لوٹانے کے) ہو یا بصورتِ خیرات، جیسا کہ تمام املاکِ خبیثہ میں یہی طریقہ ہے۔ (فتاوی رضویہ ، جلد 23، صفحہ 551، مطبوعہ رضا فاونڈیشن)
جواب: پرائیوٹ بینک کی جانب سے متعارف کروایا گیا یہ اکاونٹ سودی اکاونٹ ہی ہے کیونکہ اس اکاونٹ میں رکھی گئی رقم شرعی اعتبار سے قرض کا حکم رکھتی ہے ، اور اس پر بینک مختلف قسم کے مشروط منافع سہولیات کے نام پر دے رہا ہے جو کہ در حقیقت سہولیات نہیں ، خالص سود ہیں ۔ اور جو مشروط منافع ، قرض پر دئیے جاتے ہیں حدیث پاک میں اسے صراحۃ "سود" کہا گیا ہے ۔ حدیث پاک ہے : "کل قرض جرّ منفعۃ فھو ربو" اور وہ (مشروط)نفع جو قرض پر حاصل کیا جائے وہ سود ہے ۔ (کنزالعمال ، جلد 06، مطبوعہ بیروت)
(1)یہ شرکت یامضاربت نہیں بلکہ قرض دے کر نفع لیناہے اور قرض دے کر نفع لینا سود ہے۔اس کے شرکت یا مضاربت نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ مضاربت میں مال ایک طرف سے ہوتا ہے نہ کہ دونوں طرف سے اور یہ شرکت بھی نہیں اگراس کے مقصود پرغور کیا جائے تومعلوم ہوتا ہے کہ یہ قرض ہے کیونکہ یہاں شرائط قرض والی لگائی گئیں ہیں(مثلاً کاروبار میں نقصان کی صورت میں اس دوسرے شخص کا کوئی نقصان نہ ہوگا،اور اس کو بعد میں اس کی پوری رقم واپس مل جائے گی ) اور عقود میں مقصود کو ہی دیکھا جاتا ہے الفاظ کا اعتبار نہیں ہوتا۔ (2)اگر آپ اس معاہدہ کو ختم کرکے اُس قرض کے بدلے جو آپ پر لازم ہے اپنے مال کا کچھ حصہ مثلا نصف ،ثلث وغیرہ اس دوسرے شخص کو بیچ کر اس کے ساتھ عقد شرکت کرلیتے ہیں تو یہ جائز ہے کیونکہ چلتے کاروبار میں شرکت کا جائز طریقہ یہ ہوتا ہےکہ دوسرا شخص کاروبار والے کے مال کانصف ،تہائی ،یا دسواں جتنا بھی حصہ خریدنا چاہے ، خرید لے او ر اگر یہ خریداری اس قرض کے بدلے میں ہو جو مشتری نے بائع سے لینا ہے تو بھی جائز ہے۔خریدنے کے بعددونوں اس تمام مال میں عقد شرکت کرلیں یعنی آپس میں فیصد کے اعتبار سے نفع طے کرلیں مثلا50 فیصد نفع آپکا 50فیصد دوسرے کا یا 70فیصد آپ کا 30فیصد دوسرےکا،اور نفع طے کرنے میں یہ خیال رہے کہ جب وہ دوسرا شخص کام نہیں کرے گاتو اس کیلئے زیادہ نفع مقرر نہیں کرسکتے ۔اور اگر نقصان ہوا تو جس تناسب سے دونوں شریک ہیں اسی تناسب سے دونوں کا نقصان ہوگا ۔مثلاًاگر کاروبارپانچ لاکھ کا ہے تو دوسرے سے یوں کہے کہ میں نے اپنے کل مال کا دسواں حصہ پچاس ہزار کا آپ کو بیچا وہ دوسرا شخص اس کو قبول کر لے، بعد میں دونوں آپس میں عقد شرکت کرلیں۔
پوچھی گئی صورت میں یہ طریقہ کار ناجائز و گناہ اور اس طرح نفع کمانا بھی ناجائز وحرام ہے ۔اس مسئلے کی تفصیل یہ ہے کہ بائع جب کوئی چیزبیچ دے، تو اس کی قیمت پر قبضہ کرنے سے پہلے پہلے وہی چیز اسی شخص یا اس کے وکیل سے کم قیمت میں نہیں خرید سکتا ، کیونکہ ابھی تک اس نے اس چیز کی اصل قیمت ادا ہی نہیں کی اور اصل قیمت کی ادائیگی سے پہلے ہی کم میں خریدنے سے دکاندار کو 15000 کا نفع ملے گا ، جو بِلاعوض حاصل ہورہا ہے اور یہ سُود کی ہی ایک صورت ہے ،لہٰذا اس طرح خریدنا اور نفع کمانا ،ناجائز وحرام ہے۔
بینک سود کے بغیر قرض نہیں دیتا اور کاروبارکے لیے سودی قرض لینا حرام ہے اورسودی قرض لینے والے پر توبہ کرنا فرض ہے۔لہٰذا پوچھی گئی صورت میں بینک سے قرض لینے کی اجازت نہیں ہے ۔ روزی دینے والی ذات اللہ کریم کی ہے ، اُسی کی ذات پر بھروسہ کرنا چاہیے ، انسان کے مقدرمیں جتنارزق ہے ،وہ اسے مل کرہی رہے گا،اس یقین کے ساتھ حلال ذرائع سے اسے طلب کیاجائے ،حرام کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہے۔
کمپنی جب اپنی جانب سے یہ سہولت دے رہی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوٸی ناجاٸز و غیرشرعی شق نہیں لگارہی تو آپ کا کمپنی سے قرض لے کر حج کے لٸے جانا بالکل جاٸز ہے ،اس طرح آپ کا فرض بھی ادا ہوجاۓ گا۔
زید کا اپنے قرض کی اداٸیگی کے لٸے خود کو قادیانی یا غیر مسلم ظاہر کرنا جاٸز نہیں ہے بعض علماء کے نزدیک تو زید خود ایسا کرنے سے مسلمان ہی نہیں رہے گا اگرچہ وہ یہ کہے کہ میں دل سے نہیں ہوا تھا۔ زید قطعا اس فعل شنیع کا خیال اپنے ذہن سے نکال دے اور اگر ایسا کرنے کا ارادہ بھی کیا تھا تو اب اس سے تجدید ایمان بھی کریں اور شادی شدہ ہے تو تجدید نکاح بھی کرے۔ امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں:’’بَیِّن وواضح کہ یہاں کوئی صورتِ اِکراہ نہ تھی اور بِلا اِکراہ کلمہ کفر بولنا خود کفر ، اگرچہ دل میں اس پر اعتقاد نہ رکھتا ہو ، عامہ علما فرماتے ہیں کہ اس سے نہ صرف مخلوق کے آگے ،بلکہ عند ﷲبھی کافر ہوجائے گا کہ اس نے دین کو معاذ اللہ کھیل بنایا اور اس کی عظمت خیال میں نہ لایا۔ امام علامہ فقیہ النفس فخر الدین اوزجندی رحمۃ اﷲتعالیٰ علیہ خانیہ میں فرماتے ہیں:’’رجل کفر بلسانہ طائعاو قلبہ علی الایمان یکون کافراً ،ولا یکون عندﷲ مؤمنا ‘‘ ترجمہ:جس شخص نے زبان سے بخوشی کلمہ کفر کہا ،حالانکہ اس کا دل ایمان پر مطمئن ہے، تو وہ کافر ہوجائے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک مومن نہ ہوگا۔ حاوی میں ہے:’’من کفر باللسان وقلبہ مطمئن بالایمان فھو کافرولیس بمؤمن عند ﷲ ‘‘ترجمہ: جس نے زبان سے کفر بَکا اور اس کا دل ایمان پر مطمئن ہے، تو وہ کافر ہے اور اﷲتعالیٰ کے نزدیک وہ مومن نہیں ہے۔ “(فتاوی رضویہ ،جلد27،صفحہ125،126 ،رضا فاؤنڈیشن ،لاھور) زید کو چاہئے کہ وہ اللہ عزوجل کی رحمت پہ بھروسہ رکھے ،دین اسلام کو ہرگز ہرگز نہ چھوڑے ،نماز ،روزہ وغیرہ فرائضِ اسلام کی پابندی کرے اور کام کی تلاش میں کوشش کرتا رہے ، اور اللہ عزوجل پر توکل کرے کہ رزق تو اسی نے عطافرمانا ہے اور وہ اپنے ڈرنے والے بندوں کو وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے گمان بھی نہیں ہوتا ، جیساکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ﴿وَ مَنۡ یَّـتَّقِ اللہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا ۙ﴿۲﴾ وَّ یَرْزُقْہُ مِنْ حَیۡثُ لَا یَحْتَسِبُ ؕ وَ مَنۡ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللہِ فَہُوَ حَسْبُہٗ ؕ اِنَّ اللہَ بَالِغُ اَمْرِہٖ ؕ قَدْ جَعَلَ اللہُ لِکُلِّ شَیۡءٍ قَدْرًا﴾ترجمہ کنز الایمان :’’اور جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کے لیے نجات کی راہ نکال دے گا ،اور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں اس کا گمان نہ ہو اور جو اللہ پر بھروسہ کرے، تو وہ اسے کافی ہے، بیشک اللہ اپنا کام پورا کرنے والا ہے، بیشک اللہ نے ہر چیز کا ایک اندازہ رکھا ہے ۔‘‘ (پارہ 28،سورۃ الطلاق ،آیت 2 ، 3) وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
پوچھی گئی صورت میں اگر وہ کمپنی ، جس میں آپ کام کر رہے ہیں، اس میں کسی بھی مسلمان کاکوئی شئیر شامل نہیں ،بلکہ وہ کمپنی خالصتاً کفارکی ہے ،تو اس کمپنی کو کوئی مسلمان قرض دے اور اس پر نفع حاصل کرے، اوراس نفع کووہ سودسمجھ کرنہ لے توجائز ہے ، پس ایسی صورت میں آپ کا وہاں نوکری کرنا بھی جائز ہے۔البتہ اگر وہ کمپنی مسلمانوں کو سود پر قرض دینے کا بھی کام کرتی ہے، تو آپ کا اس کے حساب کتاب کی نوکری کرنا، جائز نہیں ہو گا۔
پوچھی گئی صورت میں بیان کردہ طریقہ خالص سود ہے کہ قرض دے کر نفع لینا ہے اور اسی کو سود کہتے ہیں ، اس کا لینا دینا ناجائز و حرام ہے ۔ اللہ عز وجل قرآنِ مجید میں سود کی حرمت کے متعلق ارشاد فرماتا ہے : ﴿ وَاَحَلَّ اللہُ الْبَیۡعَ وَحَرَّمَ الرِّبٰوا ﴾ ترجمۂ کنز الایمان:”اور اللہ نے حلال کیا بیع کو اور حرام کیا سود کو ۔ “ (پارہ 3 ، سورۃ البقرۃ ، آیت 275 ) نفع کے ساتھ مشروط قرض کے متعلق سیدنا علی المرتضی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی علیہ و سلم نے فرمایا :”کل قرض جر منفعۃ فھو ربا “ترجمہ : ہر وہ قرض جو نفع لائے سود ہے ۔ ( نصب الرایہ ، جلد 4 ، صفحہ 60 ، مطبوعہ مؤسسۃ الریان ، بیروت ) صحیح مسلم میں ہے:’’ عن جابر رضی اللہ تعالی عنہ قال لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اٰکلَ الربا و موکلَہ و کاتبَہ و شاھدیہ ‘‘ ترجمہ : سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے سود کھانے والے ، کھلانے والے ، سود لکھنے والے اور سود کے گواہوں پر لعنت فرمائی ہے ۔ ( الصحیح لمسلم ، کتاب البیوع ، باب الربا، جلد 2 ، صفحہ 27 ، مطبوعہ کراچی ) سیدی اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مولانا الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن فتاوی رضویہ میں قرض پر نفع کے متعلق فرماتے ہیں:”قطعی سود اور یقینی حرام و گناہِ کبیرہ و خبیث و مردار ہے ۔ “ ( فتاوی رضویہ ، جلد 17 ، صفحہ 269 ، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور ) ایسا قرض لینے ، دینے والے کے متعلق فرماتے ہیں:” اگر قرض دینے میں یہ شرط ہوئی تھی ، تو بے شک سود و حرامِ قطعی و گناہِ کبیرہ ہے ۔ ایسا قرض دینے والا ملعون اور لینے والا بھی اسی کے مثل ملعون ہے ۔ “ ( فتاوی رضویہ ، جلد 17 ، صفحہ 278 ، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور )
جواب : ہرگز نہیں ، یہ شرعا، قانونااور اخلاقا ہر اعتبار سے غلط ہے ۔ شرعی اعتبار سے یہ جھوٹ اور دھوکا ہے اور ملکی قانون بھی اس کی اجازت نہیں دیتا ، یہ کمپنی جس برانڈ کا logoاستعمال کررہی ہے اگر وہ رجسٹرڈ کمپنی کا ہے تو اُس کمپنی والے اس پر قانونی کاروائی بھی کرسکتے ہیں نیز اخلاقی اعتبار سے بھی دیکھا جائے ہر سلیم الطبع شخص اس عمل کی مذمت ہی کریگا۔ مسلم شریف کی روایت ہے : نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : من غشّ فلیس منا ترجمہ : جس نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ (صحیح مسلم ، حدیث 101) علامہ عبدالروف مناوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں : کسی چیز کی اصلی حالت کو پوشیدہ رکھنا یہ دھوکا ہے ( فیض القدیر ، ج04، زیرحدیث 8879)
بیان کیا گیا طریقہ درست نہیں ہے کیونکہ خریدو فروخت کے اصول میں یہ ہے کہ مبیع متعین ہو اور ریٹ معلوم ہو یہاں نہ مبیع کا تعین ہے اور نہ ہی مبیع کا ریٹ ، اور ریٹ کا معاملہ تو اایسا ہے کہ یہ بدلتا بھی رہتا ہے ، اور عمومی طور پر ایسا ہی ہوتا ہے کہ دکاندار اصل مالک کو اطلاع نییں کرتا، اپنے ریٹ کے مطابق چیز دے دیتا ہے لہذا یہ طریقہ جائز نہیں ہے نیز اس کے عدم جواز کی دوسری وجہ یہ ہے کہ فقہائے کرام نے باتصریح اس طریقے کار کی ممانعت فرمائی ہے ۔ صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں : "پنساری کو روپیہ دیتے ہیں اور یہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ روپیہ سودے میں کٹتا رہے گا یا دیتے وقت یہ شرط نہ ہو کہ سودے میں کٹ جائے گا مگر معلوم ہے کہ یونہی کیا جائے گا تو اس طرح روپیہ دینا ممنوع ہے کہ اس قرض سے یہ نفع ہوا کہ اس کے پاس رہنے میں اس کے ضائع ہونے کا احتمال تھا اب یہ احتمال جاتا رہا اور قرض سے نفع اٹھانا ناجائز ہے۔“(بہارِ شریعت،ج3،ص481)
کرسی ، ریل ، اور بس کی سیٹ پر اس طرح بیٹھنا کہ دونوں سیرین زمین پر ہوں اور دونوں پاؤں ایک طرف پھیلائے ہوں تو وضو نہیں ٹوٹتا۔
تمام ظاہر بدن یعنی سر کے بالوں سے پاؤں کے تلوؤں تک جِسْم کے ہر پُرزے ہر رُونگٹے پر پانی بہ جانا،اکثر عوام بلکہ بعض پڑھے لکھے یہ کرتے ہیں کہ سر پر پانی ڈال کر بدن پر ہاتھ پھیر لیتے ہیں ،اور سمجھتے ہیں کہ غُسل ہو گیا حالانکہ بعض اعضا ایسے ہیں کہ جب تک ان کی خاص طور پر اِحْتِیاط نہ کی جائے نہیں دھلیں گے اور غُسل نہ ہوگا۔ نیز آنکھوں کے اندونی حصے اور کانوں کے اندرونی حصے یہ ظاہر بدن میں شامل نہیں ہیں اس لٸے غسل میں ان کو دھونا بھی ضروری یا فرض نہیں کہا جاۓ گا
اگر بے وضو شخص کا ہاتھ یا انگلی کا پورا یا ناخن یا بدن کا کوئی ٹکڑا جو وضو میں دھویا جاتا ہو جان بوجھ کر یا بھول کر دہ دردہ (یعنی سو ہاتھ / پچیس گز/ دو سو پچیس فٹ ) سے کم پانی (مثلاً پانی سے بھری ہوئی بالٹی یا لوٹے وغیرہ ) میں پڑ جائے تو پانی اتنی مُس٘تعمل (یعنی استعمال شدہ ) ہو جاتا ہے اور وہ وضو اور غسل کے لائق نہین رہتا۔
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب پوچھی گئی صورت کا شرعی حکم یہ ہے کہ حالت جنابت میں دی گئی اذان مکروہ تحریمی ہوتی ہےکیونکہ وہ اس بات کا داعی بن جاتا ہے جس کا وہ جواب نہیں دیتا اور اس اذان کا لوٹانا مستحب ہے۔ فتاوی شامی میں ہے : ”( ويكره أذان جنب) لأنه يصير داعيا إلى ما لا يجيب إليه، وإقامته أولى بالكراهة۔۔۔۔۔وظاهر أن الكراهة تحريمية بحر.(ويعاد أذان جنب) ندبا۔۔۔۔ملخصاً“ ترجمہ:جنب کی حالت میں اذان دینا مکروہ ہے۔کیونکہ وہ اس بات کا داعی بن جاتا ہے جس کا وہ جواب نہیں دیتا۔ اور اس کی اقامت بدرجہ اولی مکروہ ہے۔۔۔۔اور ظاہر یہ ہے کہ یہ کراہت تحریمی ہے------حالتِ جنب میں اذان کو دہرانا مستحب ہے۔(ردالمحتار،جلد1،صفحہ392، الحلبي) بہار شریعت میں ہے: ”خنثی و فاسق اگرچہ عالم ہی ہو اور نشہ والے اور پاگل اور نا سمجھ بچے اور جنب کی اذان مکروہ ہے،ان سب کی اذان کا اعادہ کیا جائے ۔“(بہار شریعت، اذان کا بیان، حصہ3، صفحہ 470، مطبوعہ مكتبة المدينه کراچی ) والله ورسوله اعلم عزوجل و صلي الله تعالى عليه وآله وسلم كتبـــــــــــــــــــــــــــه ممبر فقہ کورس 25ربیع الاول 1446 ھ /30ستمبر 2024 ء نظرثانی : مفتی محمد انس رضا قادری ───◈☆◈ ───
کفن اور احرام میں سفید رنگ ہونا افضل اور مستحب ہے اور اسی پر عمل کیا جانا چاہیئے البتہ سفید رنگ کے علاوہ بھی کفن اور احرام ہو تو جائز ہے ۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب اسپین میں مقیم شخص پاکستان میں رہنے والی والدہ کی جائیداد میں حصہ دار ہے۔ کیونکہ اختلاف دارین (دوہ مختلف ممالک ایک دارلحرب اور دوسرا دارالاسلام)مانع ارث(وراثت کی ممانعت) کفار کے حق میں ہے مسلمانوں کے حق میں نہیں ہے۔(یعنی اگر ایک کافر ہو اور دوسرا مسلمان تو اب یہ دونوں مختلف ممالک ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کے وارث نہیں) مسلمان اگرچہ ایک دارالحرب میں ہو اور دوسرا دارالاسلام میں ہو تب بھی دونوں ایک دوسرے کے وارث ہوں گے اور جائیداد میں انہیں ان کا شرعی حق ملے گا۔ مجمع الانھر میں ہے ”واختلاف الدارين حقيقة كالحربي والذمي أو حكما كالمستأمن والذمي أو الحربيين من دارين مختلفين كما مر“ ترجمہ:اختلاف دارین حقیقتا جیسے حربی اور ذمی کے درمیان اور حکما مستامن ، ذمی اور حربیوں کے درمیان ملک مختلف ہونے سے ہوگا جیسا کہ گزر چکا۔(مجمع الانھر ، ج4 ،ص 495،دارالکتب العلمیہ بیروت) فتاوی شامی میں ہے ” اختلاف الدار لا يؤثر في حق المسلمين كما في عامة الشروح حتى أن المسلم التاجر أو الأسير لو مات في دار الحرب ورث منه ورثته الذين في دار الإسلام كما في سكب الأنهر “ ترجمہ:اختلاف دار مسلمانوں کے حق میں موثر نہیں ہے جیسا کہ عامہ شروح میں ہے حتی کہ اگر مسلمان تاجر اور قیدی دار الحرب میں فوت ہو جائے تو اس کے وہ وارث جو دارالاسلام میں رہ رہے ہیں وہ وارث ہوں گے جیسا کہ سکب الانہر میں ہے۔(رد المحتار، جلد 10 ، صفحہ 510 ، مطبوعہ پشاور) فتاویٰ عالمگیری میں ہے ”واختلاف الدارین یمنع الإرث ولکن ھذا الحکم فيحق أھل الکفر، لا في حق المسلمین“ ترجمہ: اور اختلاف دارین مانع ارث ہے لیکن یہ حکم کفار کے حق میں ہے مسلمانوں کے حق میں نہیں ہے۔(فتاویٰ ہندیہ ، جلد 6 ، صفحہ 446، مطبوعہ کوئٹہ) البحرالرائق میں ہے ”وكذلك اختلاف الدارين سبب لحرمان الميراث ۔۔۔ولكن هذا الحكم في أهل الكفر لا في حق المسلمين حتى إن المسلم إذا مات في دار الإسلام وله ابن مسلم في دار الهند أو الترك يرث“ ترجمہ:اسی طرح دومختلف ملک ہونا بھی میراث کی حرمت کا سبب ہیں لیکن اختلاف دارین کا یہ حکم اہل کفر کے لیے ہے مسلمانوں کے حق میں نہیں ہے یہاں تک کہ کوئی مسلمان دار الاسلام میں ہو اور اس کا مسلمان بیٹا دار الہند میں ہو یا اس کا ترکہ، تب بھی وہ وارث بنے گا۔(البحر الرائق ، ج8، صفحہ 557،دارالمعرفہ بیروت) بہار شریعت میں ہے: ”ملکوں کا اختلاف غیر مسلموں کے حق میں ہے یعنی یہ کہ اگرایک عیسائی مسلمانوں کے ملک میں ہے اور اس کا رشتہ دار دوسرے ملک میں ہے جو دار الحرب ہے تو اب یہ ایک دوسرے کے وارث نہ ہوں گے۔اگر مسلمان تجارت کی غرض سے یا کسی اور غرض سے دارالحرب میں چلا گیا اور وہیں مر گیا یا مسلمان کو حربیوں نے قیدی بنا کر رکھ لیا اور وہ دارالحرب میں مر گیا تو اس کے رشتہ دار جو دارالاسلام میں ہیں اس کے وارث ہوں گے۔ پاکستان کے مسلمان اور وہ مسلمان جو ہندوستان ، امریکہ ، یورپ یا کہیں اور رہتے ہوں ، ایک دوسرے کے وارث ہوں گے۔ اگر وارث اور مورث مسلمانوں کے دو گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں جو آپس میں نبرد آزماہیں اور دونوں کی الگ فوجیں ہیں تب بھی وہ ایک دوسرے کے وارث ہوں گے۔“(بہار شریعت، جلد 3، حصہ 20، صفحہ 1119 ، مکتبہ المدینہ کراچی) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــہ ممبر فقہ کورس 05ربیع الثانی 1446ھ08 اکتوبر 2024ء نظرثانی: مفتی محمد انس رضا قادری ───◈☆◈ ───
الجواب بعون الملک الوھاب زید کا یہ کہنا کہ جو جانورحلال ہیں،ان کا پیشاب بھی حلال ہے،درست نہیں ،کیونکہ ان کا پیشاب بھی حرام اورنجس ہے،ہاں البتہ ان کا پیشاب نجاست خفیفہ ہے کہ کپڑے کے حصے یا بدن کے جس عضو پرلگے،اگراس کی چوتھائی سے کم ہے،تو معاف ہے،اس سے نماز ہو جائے گی،البتہ اگر پوری چوتھائی پر لگا ہو،تو بغیر دھوئے نماز نہ ہو گی۔ واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
یہ کہنا کہ اللہ تعالیٰ اوپربیٹھا ہے کفر ہے،کہنے والے کو اس سے توبہ کرنا لازم ہوگا اورتجدیدایمان وتجدیدنکاح کا بھی حکم دیا جائے گا۔ واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
جواب : مرد کے لئے سونے کا گولڈ میڈل پہننا ناجائز و حرام ہے کیونکہ مرد کے لئے سونا حرام قرار دیا گیا ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
نصر باب سے ہے
ناس صرفی لحاظ سے اسم جامد ہے اس کا مفرد نہیں ہوتا
جاء فعل نون وقایہ یاء ضمیر مفعول بہ بعلبک فاعل فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
کیوں کہ یہ فعل کے مشابہ ہوتا ہے
اس کے آخر میں رفع یعنی پیش آئے گی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسمع
حروف پر جو حرکات ہوتی ہیں یہ سماعی ہیں ان کا طریقہ نہیں ہوتا جس حرف پر جو حرکات آ رہی ہیں وہ یاد رکھیں ہمیشہ اس کی حرکات ایک جیسی رہیں گی
شہروں کے نام عموما غیر منصرف ہوتے ہیں بعض شہروں کے نام منصرف بھی ہوتے ہیں جن شہروں کے نام منصرف استعمال ہوتے ہیں انہیں یاد رکھ لیں
اس کے مشہور اوزان لکھے ہوئے ہیں خلاصۃ النحو میں اسے یاد فرما لیں
اسباب منع صرف عدل وصف تانیث معرفہ عجمہ جمع ترکیب وزن فعل الف نون زائدتان
ملحق کی پہچان خاص نہیں ہوتی جن کلمات کے بارے میں آتا ہے ملحق کا وہ یاد رکھیں اور ملحق کے ابواب یاد رکھیں
حروف جار میں لام ہوتا ہے اسے لام جر کہتے ہیں
کلام عرب میں معرب کی سولہ اقسام ہیں کسی بھی ابتدائی کتاب میں مطالعہ فرما لیں
ان حرف شرط ہے طھر فعل اقل اسم تفضیل اس میں ھو ضمیر فاعل من جار ربع مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم تفضیل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ ہو کر فاعل طھر فعل اپنے فاعل سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط
اس کے پیچھے جازم ہوگا یا فعل نہی کا صیغہ ہے
نارمل جیسے ترکیب کرتے ہیں خبزا مفعول بہ اکل فعل زید فاعل جملہ فعلیہ خبریہ
ضرب سے
وہ کلمہ جو اپنے معنی خود بتائے اور اس میں کوئی زمانہ نہ پایا جائے
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعیل اس میں کوئی تعلیل نہیں ہوئی
اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب
دم اسم جامد ثلاثی مجرد ناقص واوی یا یائی اصل میں دمی یا دمو تھا یاء یا واؤ آخر سے خلاف قیاس حذف ہوئی
مختلف مراحل steps میں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں پہلا مرحلہ عبارت کی تعیین کریں کونسی عبارت تیار کرنی ہے دوسرا مرحلہ جس عبارت کی تیاری کرنی ہے اب اس کو ایک بار پڑھ لیں پڑھتے ہوئے معنی پر غور کرتے جائیں تیسرا مرحلہ عبارت پڑھنے میں جن الفاظ کے معانی سمجھ نہیں آئے اب ان کو المنجد سے تلاش کریں تلاش کرنے کے لئے مطلوبہ لفظ کی تعیین کریں اسم ہے یا فعل یا حرف پھر اگر اسم یا فعل ہے تو اس کے حروف اصلیہ نکال کر لغت میں تلاش کریں اور اس لفظ کے معانی میں سے کسی ایک معنی جو آپ کی عبارت کے مفہوم سے مطابقت رکھتا ہو منتخب کریں چوتھا مرحلہ اب دوسری بار عبارت پڑھئے اور یوں تین چار بار پڑھیں اب بھی اگر کہیں مفہوم سمجھنے میں مشکل آ رہی ہے تو اس مقام کے الفاظ کو ایک بار پھر لغت سے تلاشئے کچھ عرصہ اسی طرز پر عبارت تیار کرتے رہیں بہت فوائد حاصل ہوں گے
اسم جامد ثلاثی مجرد مضاعف اصل میں حُرْرٌ تھا راء کا راء میں ادغام کیا تو حُرٌّ ہو گیا
نتاج اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح ن ت ج مادہ
واحد مؤنث کی ضمیر لوٹائیں گے کیوں کہ یہ غیر عاقل کی جمع ہے
صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مجرد اجوف یائی از باب ضرب یضرب اصل میں مبیوع تھا یاء متحرک تھی اور اس کا ما قبل ساکن تو یاء کی حرکت ما قبل دے دی پھر یاء ما قبل مضموم تھی اسے واؤ سے بدل دیا تو مبووع ہوگیا اب دونوں واؤ میں سے ایک واؤ کو حذف کیا پھر مبوع ہوگیا اس کے بعد باب کی مناسبت سے واو کو یاء سے بدلا اور ما قبل ضمہ کو کسرہ سے تو مبیع ہوگیا تعلیلات خادمیہ
الماء اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف واوی اصل میں مَوَہ تھا واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو ماہ ہو گیا اب ھاء کو ھمزہ سے بدلا تو ماء ہو گیا ھاء کو ھمزہ سے بعض اوقات بدل دیا جاتا ہے لیکن یہ چیز سماعی ہے قیاسی نہیں
اسم جامد ثلاثی مزید فیہ لفیف مقرون اصل میں ھوای تھا یاء طرف کلمہ میں الف زائدہ کے بعد آئی تو اسے ہمزہ سے بدل دیا تو ھواء ہو گیا
اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح
اس کی طرف ھی ضمیر لوٹائیں گے
اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح
اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف واوی
الضرع اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح
ذراع اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح ذ ر ع حروف اصلیہ
اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح
اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح
باب معلوم کرنے کیلئے پہلے اس کلمے کے حروف اصلیہ نکالیں پھر اس مادہ کو المنجد یا قاموس میں تلاش کریں جب وہ لفظ یا فعل مل جائے تو بعض اوقات ماضی کے آگے علامات لکھی ہوتی ہیں جیسے ض ن ک وغیرہ یہ باب کی علامت ہوتی ہے اور القاموس میں حرکت -َُِ یوں حرکت لکھتی ہوتی ہے تو اس جو مضارع کی حرکت ہوتی ہے تو یوں باب پہچان سکتے ہیں
صیغہ جمع مکسر صفت مشبہ ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسمع
لفظ خلائق کی طرف واحد مؤنث کی ضمیر لوٹے گی کیوں کہ یہ واحد مونث کے حکم میں ہے
جی
کسرہ کہاں ہے اس پر
فعل پر کسرہ نہیں آ سکتا
زمزم غیر منصرف ہے تانیث معنوی اور علم ہونے کی وجہ سے
اگر ترکیب کے ایسے جگاڑی طریقے ہوتے تو وہ کتب میں ضرور لکھے ہوتے لیکن ایسا نہیں ہوتا بس یہ جو طریقے ہوتے ہیں یہ ٹپس ہوتی ہیں جن سے دس بیس فیصد مدد مل سکتی ہے آپ ترکیب سیکھنے کے لئے کم از کم ایسی ایک چھوٹی سی کتاب لازمی پڑھیں جس میں تراکیب کی گئی ہوں اور پھر مشق کریں ان شاء اللّٰه ترکیب کرنا ضرور آئے گی
جواب : غسل میت میں دستانے فقط استنجاء کرواتے وقت پہننا ضروری ہے پورے غسل میں دستانے پہنے رکھنا ضروری نہیں ہے ۔ فتاوی عالمگیری میں غسل میت کے طریقے کے بیان میں استنجاء کا طریقہ بیان کرتے ہوئے فرمایا گیا: وصورۃ استنجائہ ان یلف الغاسل علی یدیہ خرقۃترجمہ : میت کو استنجاء کروانے کی صورت یہ ہے کہ غسل دینے والا اپنے ہاتھوں پر ایک کپڑا لپیٹ لے (پھر استنجاء کروائے)۔ (فتاوی عالمگیری جلد 01، صفحہ 173، مطبوعہ بیروت)
جواب : اگر میت کو غسل دے دیا تو اس کے قریب بیٹھ کر تلاوت کرنے میں کسی قسم کی کراہت نہیں البتہ بعض علماء کے نزدیک غسل میت سے قبل میت کے قریب بیٹھ کر تلاوت کرنا مکروہ ہے جبکہ میت کا بدن چھپا ہوا نہ ہو۔ اعلی حضرت علیہ الرحمہ نے سجدہ تلاوت کی بحث کے ضمن میں میت کے پاس قرأت کرنے کے حوالے سےکلام کرتے ہوئے لکھا: جن کے نزدیک موت سے بدن نجس ہوجاتا ہے اور غسل میت اسے نجاست حقیقیہ سے تطہیر کے لئے رکھا گیا ہے وہ قبل غسل، میت کے پاس بیٹھ کر تلاوت کو منع کرتے ہیں جب تک اسے بلکل ڈھانک نہ لیا جائے کہ نجاست منکشفہ کا قرب ہوگا ۔ (فتاوی رضویہ جلد 23 صفحہ 453 رضا فاؤنڈیشن) صاحب تنویر الابصار میت کے پاس قرأت کرنے کے حوالے سے ارشاد فرماتے ہیں : کرہ قرأۃ القراٰ ن عندہ الی تمام غسلہترجمہ : میت کا غسل مکمل ہونے سے پہلے اس کے پاس تلاوت ِ قرآن مکروہ ہے ۔ درمختار میں ہے : وعبارۃ الز یلعی : تکرہ القراءۃ عندہ حتّٰی یغسل و عللہ الشرنبلالی فی امداد الفتاح تنزیھاً للقرآن عن نجاسۃ المیت لتنجسہ بالموتترجمہ : امام زیلعی کی عبارت ہے : میت کو جب تک غسل نہ دے دیا جائے اس کے پاس قرأتِ قرآن مکروہ ہے علامہ شرنبلالی نے اپنی کتاب ’’امدادالفتاح‘‘ میں اس کی وجہ ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : تاکہ قرآن پاک کو میت کی نجاست سے بچایا جائے اس لئے کہ موت کی وجہ سے میت ناپاک ہوچکی ہے ۔ علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : وذکر طحطاوی ان محل الکراھۃ اذا کان قریباً منہ اما اذا بعد عنہ بالقرأۃ فلا کراھۃ قلتُ: والظاھر انّ ھذا ایضاً اذا لم یکن المیت مسجی بثوب یستر جمیع بدنہترجمہ : علامہ طحطاوی نے ذکر کیا کہ اس کراہت کامحل یہ ہے کہ جب میت کے قریب بیٹھا ہو ، لیکن جب اس سے دور بیٹھا ہو اور قرآن مجید پڑھ رہا ہو تو پھر کراہت نہ ہوگی میں کہتا ہوں یہ کراہت بھی تب ہوگی جب میت کسی ایسے کپڑے سے جو اس کے سارے جسم کو چھپائے ، ڈھانپی ہوئی نہ ہو۔ (ردالمحتار علی الدرمختار، جلد 03، صفحہ 98-100 مطبوعہ کوئٹہ) (فتاوی رضویہ ، جلد 23، صفحہ 453)
جواب : انتقال کے بعد میت کونہ صرف غسل دینے میں بلکہ اس کو کفن پہنانے اور دفنانے میں بھی جلدی کرنی چاہیئے کہ حدیث مبارک میں اس کی تاکید آئی ہے، البتہ اگر کسی سبب سے تأ خیر ہورہی ہے مثلاً نماز ِجنازہ دیر سے ہوگا کسی عزیز کا انتظار ہے اس لئے غسل ابھی نہیں دیا جارہا تو یہ بھی اگرچہ جائز ہے مگر بہترتعجیل؛ یعنی جلدی کرنا ہے ۔ نوٹ: غسل میت کے بعد اگر میت کے جسم سے نجاست وغیرہ نکلے تو دوبارہ غسل دینے کی حاجت نہیں فقط وہ نجاست صاف کر لی جائے یونہی اگر کفن آلودہ ہوجائے تو وہ بھی تبدیل کرنا ضروری نہیں۔ سرکار دوعالم نورِمجسم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:اسرعوا بالجنازۃ فان تک صالحۃ فخیر تقدمونھا وان تک سوی ٰذلک فشرّتضعونہ عن رقابکمترجمہ: جنازے کو تیزی سے لے چلو اگر وہ نیک ہے تو خیر ہے جسے تم آگے کر رہے ہو اور اگر نیک نہیں تویہ شر ہے جس کے بوجھ کو تم اپنی گردن سے اتاردو گے ( صحیح بخاری،کتاب الجنائز، ،حدیث نمبر1315صفحہ 444مطبوعہ بیروت) ابو دوؤد شریف کی روایت ہے : سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :" وعجلوا فانّہ لا ینبغی لجیفۃ مسلم ان تحبس بین ظھرانی اھلہ" ترجمہ: اور(میت کی تدفین میں ) تم جلدی کرواس لئے کے مسلمان میت کا اس کے گھر والوں کے سامنے موجود رہنا مناسب نہیں ہے۔ ( سنن ابی داؤد، الجزء الثانی حدیث نمبر 3159 صفحہ 261 مطبوعہ بیروت) علامہ شیخ احمد طحطاوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : واذاتیقن موتہ (یعجّل بتجھیزہ )اکراماً لہترجمہ: جب اس (قریب المرگ) شخص کی موت کا یقین ہوجائے تو اس کی تجہیز ( موت سے دفن تک کی تیاری ) میں جلدی کرو(یہ حکم) میت کے اکرام کی وجہ سے ہے۔ ( حاشیہ طحطاوی علی مراقی الفلاح جلد 02، صفحہ 200 مطبوعہ کراچی)
جواب : گھاس ،بیل ( پھول دار پودا) اور درخت وغیرہ کو تر رکھنے کے لئے پانی کا ڈالنا درست ہے کیونکہ قبر پرتر گھاس اور نباتات کا ہونا یہ صاحب قبر کےلئے مفید ہے اس لئے کہ جب تک گھاس تر رہے گی اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرے گی اور اس طرح صاحب قبر سے عذاب میں تخفیف ہوگی اور اسے اس تسبیح سے انسیت حاصل ہوگی ، یہاں تک علماء فرماتے ہیں کہ" تر گھاس کا قبر ستان سے کاٹنا مکروہ ہے " کیونکہ اس سے حق میت کا ضائع کرنا ہے ہاں اگر خشک ہوجائے تو اس کے کاٹنے میں کوئی حرج نہیں ۔ صحیح بخاری شریف کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو ایک آواز سنی پھر فرمایا ان دونوں پر عذاب ہو رہا ہے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کی ایک تر شاخ منگوائی اور اس کو دو ٹکڑے کیا اور ہر قبر پر ایک ٹکڑا رکھا ۔ صحابہ کرام نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے ایسا کیوں کیا ؟ فرمایا : لعلہ ان یخفِّف عنھما ما لم ییبسایعنی: تاکہ ان دونوں پر عذاب میں تخفیف ہو جب تک یہ دونوں خشک نہ ہو۔ (صحیح بخاری، کتاب الجنائز ،حدیث نمبر1378صفحہ 464مطبوعہ بیروت) علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : لما فی الاخضر من نوع حیاۃ وعلیہ فکراھۃ قطع ذلک وان نبت بنفسہ ولم یملک لان ّ فیہ تفویت حق المیتترجمہ :تر نباتات میں ایک قسم کی زندگی ہوتی ہے اور اسی بناء پر اس کا توڑنا مکروہ ہے اگر چہ وہ خود بخود اُگ آئے اور کسی کی ملکیت نہ ہو ۔اس لئے کہ اس میں میت کے حق کو فوت کرنا ہے ۔ ( ردالمحتار علی الدرمختار ،جلد 03 صفحہ 145 مطبوعہ کراچی)
جواب :ایصال ثواب کا بنیادی مقصد کوئی کارآمد چیز لے کر کسی کو دینا اور اس سے حاصل ہونے والا ثواب اپنے کسی مرحوم کو بخش دینا ، جوتے بھی کارآمد اشیاء میں شامل ہیں لہذا اگر یہ بھی کسی کو دئیے جائیں تو اس سے بھی ثواب حاصل ہوگا اور اس کا ایصال ثواب بھی کرسکتے ہیں ۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں:" کپڑا ،جوتے یا جو چیز مسکین کو نفع دینے والی مسکین کو دینے کی نیت سے رکھیں کوئی حرج نہیں ثواب ہے " (فتاوی رضویہ جلد 03، صفحہ 616، رضا فاؤنڈیشن)
جواب : مسلمانوں کو یہ جملہ کوئی افسوس ناک یا غم والی خبر ملنے پر پڑھنا مستحب ہے جہاں تک کافر کے مرنے کا تعلق ہے اس پر مسلمان کو افسوس کا اظہار یا غم نہیں کرنا چاہیئے لہذا بہتر یہ ہے کہ نہ پڑھا جائے البتہ اگر کسی نے پڑھ لیا تو اس پر کچھ حکم نہیں۔ حدیث پاک میں ہے : اُعطیتُ امتی شیئا لم یعطہ احد من الامم ان یقولوا عند المصیبۃ : انا للہ وانا الیہ رٰجعونترجمہ :رحمت کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میری امت کو ایک ایسی چیز عطا فرمائی گئی جو کسی امت کو نہیں دی گئی وہ یہ کہ ان کا مصیبت کے وقت "انّا للہ وانّا الیہ رٰجعون " کہنا ۔ (کنزالعمال ، جلد 01 حدیث6632 ، صفحہ 346، مکتبۃ بیت الافکار)
جواب : کفار کے نابالغ انتقال کرنے والے بچوں کے بارے میں علماء کے مختلف اقوال ہیں ؛ جمہورکا یہی قول ہے کہ وہ اہل ایمان میں شمار کئے جائینگے کیونکہ حدیث پاک میں ہے : ہر بچہ فطرت ِ اسلام پر پیدا ہوتا ہے۔بعض علماء ایسے بچوں سے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ جنت میں اہل ایمان کے خادم ہونگے جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی کیا گیا ہے ۔ بخاری شریف کی روایت ہے : عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ قال،قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم کل مولود یولد علی الفطرۃ ، فابواہ یھودانہ او ینصرانہ او یمجسانہ کمثل البھیمۃ تنتج البھیمۃ ھل تری فیھا جدعاء؟ترجمہ : سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا " ہر پیدا ہونے والا بچہ دین فطرت پر پیدا ہوتا ہے لیکن اس کے ماں باپ اسے یہودی، نصرانی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسی جانور کا بچہ صحیح سالم پیدا ہوتا ہے کیا تم نے انہیں ناک کان کٹا ہوا کوئی بچہ دیکھا ہے۔ (صحیح بخاری، کتاب الجنائز،جلد 1، صفحہ 334، مطبوعہ بیروت،دمشق) ایک اور روایت ہے :عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ قال : سئل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن ذراریّ المشرکین قال : اللہ اعلم بما کانوا عاملینترجمہ : سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کفارکےبچوں کےمتعلق پوچھاگا توفرمایاکہ رب جانےوہ کا اعمال کرتے۔ (صحیح بخاری، کتاب الجنائز، جلد 1، صفحہ 333، مطبوعہ بیروت،دمشق) اس حديث پاك كی شرح كرتے ہوئے حضرت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ مراٰۃ المناجیح میں لکھتےہیں: خا ل رہے کہ کفار کے فوت شدہ بچوں کے متعلق علماء کرام کے چند اقوال ہںی:(۱)وہ جنتی ہںٹ کوانکہ فطرت پر پد ا ہوئے(۲)وہ جہنمی ہںک اپنے ماں باپ کے تابع ہو کر(۳)وہ اعراف مںف رہں گے کوہنکہ ان کے پاس شرعی ایمان یا کفر نہں (۴)ان مںم توقف کرو کو نکہ دلائل مختلف ہںج(۵)وہ بڑے ہو کر جسےر ہوتے ان پر وہی حکم جاری ہے یینہ چونکہ کافر ہوتے لہذا وہ جہنمی ہںک یا مؤمن ہوتے لہذا جنتی ہںک۔یہ حدیث آخری قول کی دللگ ہے۔مرقات مںا ہے صححی یہ ہے کہ وہ جنتی ہںک اور حضور کا یہ فرمان ان آیات کے نزول سے قبل ہے جن مںپ فرمایا گات کہ بغر قصور ہم کسی کو عذاب نہںک دیتے،بعض نے یہ بھی فرمایا کہ یہ جنتی تو ہں مگر مؤمن جنتوہں کے خدّام۔ (مراٰۃ المناجیح ، جلد 01، صفحہ 106 مطبوعہ لاہور)
ضمیر وہ اسم ہوتا ہے جو متکلم مخاطب یا غائب ذات پر دلالت کرے جیسے وہ غائب کے لئے ہوتا ہے میں متکلم کےلئے اور تم تو وغیرہ یہ مخاطب کے لئے استعمال ہوتے ہیں
مصدر رباعی مجرد صحیح از باب فعللۃ