عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

اسم موصول میں موصول اسمی و حرفی کی تعریف مع مثال بتادیجۓ اور ان دونوں میں فرق کیا ہے

موصول اسمی جیسے الذی التی وغیرہ تعریف وہ اسم جو ما بعد جملے سے ملکر جملے کا جزء بنے موصول حرفی وہ حروف ہوتے ہیں جو ما بعد جملے سے ملکر مصدر مؤول ہوتے ہیں جیسے أنَّ أَنْ کَی وغیرہ

نحو1 جواب
11 اگست، 2024

کسی کو نماز کی رکعت میں شک ہو ،کہ دو پڑھی ہیں یا تین،تو ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟

اگر تو یہ بالغ ہونے کے بعد پہلا واقعہ ہے،تو نماز کو توڑکر نئے سرے سے پڑھےیا پھرتھوڑا بہت سوچے ،جس طرف غالب گمان ہواسی کے مطابق عمل کرے،لیکن اس صورت میں بھی اس نماز کا اعادہ کیا جائے۔ اور اگر یہ کئے بار ہو چکا ہے،تو ایسی صور ت میں سوچ بیچار کرے ،جس طرف غالب گمان ہو ،اسی پر ؑمل کرے،مثلاً شک ہو ہےکہ دو ہوئی ہیں یا تین اور غالب گمان تین کی طرف ہی ہےکہ،تو تین ہی سمجھےاور نماز کو مکمل کرے۔ اور اگر کسی طرف غالب گمان نہ ہو ،تو کم رکعتوں کو شمار کرے ،مثلاً دویا تین میں شک ہواتودو شمار کرلے ،تین یا چار میں شک ہوا تو تین شمار کرلے اور اس صورت میں تیسری اور چوتھی دونوں رکعتوں میں قعدہ کرے کیونکہ تیسری رکعت کے چوتھی ہونے کا بھی احتمال ہے، نیز آخر میں سجدہ سہو بھی کرے۔ جہاں کہیں سوچ بیچار کا کہا گیا ہے،وہاں تین بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار سے کم سوچا جائے گا،اگر تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدا ر تک سوچا گیا،تو ایسی صورت میں سجدہ سہو لازم ہوگا۔

1 جواب
21 اگست، 2024

ہم کہیں پارک گھومنے جاتے ہیں،توکیانماز کا وقت ہونے پر وہاں کی گھاس پر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

پارک میں موجودگھاس پر عمومی طور پر کھاد بھی ڈالی جاتی ہے،جو کہ گوبر سے تیا ر کی جاتی ہے،ایسی صورت میں گھاس پر نماز پڑھناجائز نہیں،ہاں اگر گھاس سوکھی ہواور اس پر کوئی موٹی چادر بچا کر نماز پڑھی جائے،تو حرج نہیں،نیز گھاس پر سجدہ کرنے کے حوالے سے یہ بھی یاد رکھیں کہ پیشانی اچھی طرح جم جائےاور مزید دبانے سے نہ دبے،لہذا اگر گھاس اتنی زیادہ ہو کہ پیشانی صحیح سے جم نہ سکے،تو ایسی صورت میں بھی سجدہ نہ ہونے کی وجہ سے نماز نہ ہوگی۔

1 جواب
21 اگست، 2024

میں نے کسی کتاب میں پڑھا ہے،کہ نماز کے بعد مقتدیوں کا آپس میں سلام کرنا بدعت ہے،کیا یہ درست ہےاور کیا نماز کے بعدمصافحہ نہیں کرنا چاہیئے؟

سلام و مصافحہ کرنا سنت ہے،نیز نماز وں کے بعد بھی سلام ومصافحہ کرنا جائزو مستحب ہے۔کتب میں جہاں اس عمل کو بدعت کہا گیا ہے،اس سے مرادبدعت ِ حسنہ ہے۔

1 جواب
21 اگست، 2024

اگر کوئی شخص رکوع و سجود میں ایک بار تسبیح پڑھتا ہو،تو کیا اس کی نماز درست ہے؟

رکوع و سجود میں تین بار تسبیح پڑھنا سنت ہے اور اس سے کم یا بالکل ہی نہ پڑھنا مکروہ ِ تنزیہی ،یعنی ناپسندیدہ عمل ہے،لہذا اگر کسی بھی وجہ سے ایک با ر تسبیح پڑھی تو نماز ہو جائےگی،لیکن اس کی عادت بنانا درست نہیں۔

1 جواب
21 اگست، 2024

اقل سفر تتغیر بہ الاحکام کی ترکیب کیسے ہوگی

اقل مضاف سفر موصوف تتغیر فعل ب جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو الاحکام فاعل فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر سفر کی صفت موصوف صفت ملکر مرکب توصیفی ہو کر مضاف الیہ مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر مرکب اضافی

نحو1 جواب
9 اگست، 2024

اشرح عن ہذا ۔۔ لا اللتی لنفی الجنس۔۔ وھی الللتی تدل علی نفی الخبر عن جمیع الافراد الجنس الواقع بعدھا علی سبیل الاستغراق نصا لا علی سبیل الاحتمال ۔

اس عبارت کا مختصرا مطلب یہ ہے کہ لاء نفی جنس اہنے ما بعد اسم سے خبر کی مطلقا نفی کرتی ہے اور ہر ہر فرد سے نفی کرتا ہے اس میں سے کسی بھی شخص کی تخصیص کا احتمال نہیں ہوتا

نحو1 جواب
9 اگست، 2024

ایام صیغہ اور تعلیل بیان کر دیں

صیغہ جمع مکسر اسم جامد ثلاثی مزید فیہ لفیف مقرون مادہ ی و م قاعدہ نمبر 11 ہر وہ واو جو دوسرے حرف سے بدلی ہوئی نہ ہو اگر کسی غیر ملحق کلمہ میں ياء کے ساتھ جمع ہو جائے اور ان میں پہلا حرف (واو ہو یا یاء) ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل کر یا کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے اصل میں ایوام تھا مذکورہ بالا قاعدہ کے مطابق واو کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کیا تو ایام ہو گیا

صرف1 جواب
9 اگست، 2024

مؤنث سماعى کى شناخت

مؤنث سماعی کی شناخت اگر آپ خود کرنا چاہیں تو اس کے چند طریقے ہیں صفت مونث ضمیر مونث کی لائی جائے اس کی طرف اِشارہ اسم اشارہ مؤنث سے کیا جائے اس کی تصغیر میں گول تاء آ جائے ان طریقوں سے پہچان ممکن ہے جیسے دار واسعۃ فیھا غرف اس مثال میں پہلے تو دار کی صفت مونث دوسرا فیھا کی ھاء ضمیر بھی مونث کی ہے تو یوں پتہ چل سکتا ہے

نحو1 جواب
19 اگست، 2024

ہم نے سنا ہے کہ نماز میں کپڑے فولڈ کرنا مکروہ تحریمی ہے، لیکن کچھ کپڑے ایسے ہیں کہ جو کمپنی کی طرف سےہی ایسے آتے ہیں،جیسے کورٹ کالر سے ،ہائی نیک گردن کی جانب سے،ڈریس پینٹ پائینچے کی جانب سے فولڈ ہوتی ہیں،تو کیا انہیں پہن کر نماز پڑھنا بھی مکروہ ِ تحریمی ہے۔

نماز میں کپڑا فولڈ کرنا مکروہِ تحریمی، ناجائز اور گناہ ہے، مگر فقہائے کرام نے فولڈ کرنے کی ہر صورت کو مکروہِ تحریمی اور گناہ نہیں فرمایا،بلکہ کراہت اُسی صورت میں ہےکہ جب اس انداز سے فولڈ کیا جائے،جو عادۃ فولڈ نہیں کیا جاتا۔ لہذا ہر وہ کپڑا جسے عادۃ ًفولڈ کر کے ہی پہنا جاتاہو،جیسے سوال میں پوچھی گئی اشیاء کورٹ ،ہائی نیک، ڈریس پینٹ وغیرہ عادۃ ً ایسے ہی فولڈ ہوا کرتے ہیں،لہذا ان کپڑوں کو پہن کر نماز ادا کی جا سکتی ہے۔

1 جواب
20 اگست، 2024

اگر کسی شخص نے رکعت میں بھولے سے تین سجدے کر دئیے ،تو نماز کا کیا حکم ہوگاَ؟

نماز کی ہر رکعت میں دو سجدے کرنا واجب ہے،لہذا اگر کسی نے بھولے سے تین سجدے کر لئے،تو واجب ترک ہونے کی وجہ سجدہ سہو کے ذریعے نماز مکمل کی جائے گی۔ اور اگر سجدہ سہو نہیں کیایا جان بوجھ کر تین سجدے کئے ،دونوں صورتوں میں نماز کا اعاد ہ لازم ہے۔

1 جواب
20 اگست، 2024

ہمارے یہاں جب اذان ہوتی ہے،تو سب کہتے ہیں کہ خاموش ہو جاؤ اور اذان کا جواب دو،بسا اوقات خاموش کروانے والے نماز کے لئے نہیں جاتے،لیکن اذان کا جواب دینا ضروری سمجھتے ہیں،اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں ،کیا یہ عمل درست ہے۔

اذان کے دوران گفتگو اورکام کاج چھوڑ کر خاموش رہنااوراذان کا جواب دینے کا اہتمام کرنا چاہیئے،کہ فقہاء کرام نے فرمایا کہ جو اذان کے دوران گفتگو میں مشغو ل رہے،اس پر براخاتمہ ہونے کا خوف ہے، البتہ مسئلہ یہ ہےکہ زبان سےاذان کاجواب دینےمیں فقہاء کرام کااختلاف ہے۔بعض کے نزدیک زبان سے جواب دینا واجب ،جبکہ بعض کے نزدیک مستحب ہےاور مستحب قول پر ہی فتوی ہے، نیز جماعت واجب ہونے کی صورت میں جواب بالقدم یعنی مسجد میں حاضر ہوکر جماعت میں شامل ہونا واجب ہے،لہذا مسجد کی جماعت چھوڑ کر صرف زبانی جواب دینے کو ضروری سمجھنا ،یہ کسی طرح درست نہیں۔

1 جواب
20 اگست، 2024

مرئية کی صرفی تحقیق بتا دیجیے جزاک اللہ خیرا

مرئیۃ اصل میں مرءویۃ تھا قاعدہ # واو اور یاء ایک کلمہ میں جمع ہوں اور ان میں سے پہلا ساکن ہو تو واؤ کو یاء سے بدل دینا واجب ہے اور یاء کا یاء ثادغا۔ کرنا واجب ہے مرءویۃ میں واؤ کو یاء سے بدلا تو مرءییۃ ہوگیا پھر یاء کا یاء میں ادغام کیا تو مرءیَّۃ ہوگیا پھر یاء کی مناسبت سے ھمزہ کے فتحہ کو کسرہ دیا تو مرئِیَّۃ ہوگیا صیغہ واحد مؤنث اسم مفعول ثلاثی مجرد مہموز العین و ناقص یائی از باب فتح یفتح

صرف1 جواب
18 اگست، 2024

میرا سوال یہ ہے کہ جب سات آسمان اور سات زمینیں ہے تو آسمان کے لیئے جمع کا صیغہ اور زمین کے لیئے واحد کا صیغہ قرآن میں کیوں استعمال ہوا؟

اس کا ایک جواب یہ دیا گیا ہے کہ اس کی جمع ارضون آتی ہے جو کہ شاذ ہے اس لئے شاذ جمع استعمال نہیں ہوئی ایک جواب یوں دیا گیا ہے کہ آسمان کی جمع لانے کی وجہ یہ ہے کہ آسمان میں سیارے ستارے اور دیگر چیزیں بھی مراد ہوتی ہیں تو جمع لایا جاتا ہے جبکہ زمین میں فقط زمین مراد ہوتی ہے تو مفرد استعمال ہوتی ہے اس کے کئی جوابات اور بھی ہو سکتے ہیں

نحو1 جواب
18 اگست، 2024

الفناء المکان المعدّ لمصالح البلد ۔۔ترکیب کیسے ہوگی

الفناء مبتدا المکان موصوف المعد اسم مفعول ھو ضمیر اس کا نائب الفاعل ل جار مصالح مضاف البلد مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم مفعول اپنے نائب الفاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
18 اگست، 2024

لا تصح نية الاقامة ببلدتين میں نے اس ترکیب کو ٹیسٹ میں آپکے طریقے کے مطابق حل کیا جار ماجرور کو اقامت مصدر کے متعلق کیا تو یہ مصدر کے متلق کرنا میری غلطی شمار کی گئی اور مجھے کہا گیا کہ جار مجروڑ لا تصہ کے متعلق ہوگے

اس پر ہم نے کافی جوابات دیئے ہیں مجلس سے غلطی ہوئی ہماری طرف سے ترکیب درست ہے دیگر علماء نے بھی اقامت کے متعلق کیا ہے

نحو1 جواب
19 اگست، 2024

نماز کی حالت میں ٹخنوں کو کھلا رکھنا ضروری ہے ؟اگر کسی کے ٹخنے ڈھکے ہوں ،تو کیااس کی نماز درست نہ ہوگی۔برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔

مردوں کے لئےنماز یا اس کے علاوہ میں ٹخنوں کا کھلا رکھنا مستحب ہے،لہذا اگر ٹخنے چھپے بھی ہوں،تب بھی نماز ہو جائے گی،البتہ ٹخنوں سے نیچے پائنچے لٹکے ہونے کی صورت میں دل میں تکبر پیدا ہو ،تو اب یہی عمل حرام و گناہ کبیرہ ہے،چاہے نماز میں ہو یا اس کے علاوہ۔

1 جواب
19 اگست، 2024

عمومی طورپر کرسی پر نماز پڑھنے والے حضرات کے لئے صفوں کے کونوں میں کرسیاں رکھی جاتی ہیں،پھریہ نمازی حضرات بسا اوقات کونوں میں ہی بیٹھتے ہیں،جبکہ وہاں تک صف مکمل نہیں ہوتی۔ان حضرات کا ایسا کرنا کیسا ہے؟

کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والوں کے لئے بھی یہی حکم ہے،کہ وہیں کرسی رکھ کر نمازیوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھیں ، ان سے فاصلے یا کونے پر کرسی نہ لگائے ، کیونکہ صف میں اس طرح مل کر نماز ادا کرنا کہ دو نمازیوں کے بیچ میں معمولی سا فاصلہ بھی نہ ہو ، واجب ہے ۔ لہٰذا کرسی اگردیگر نمازیوں سے فاصلے پر رکھی ہوئی ہو ، تب بھی کرسی پر نماز پڑھنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ اسے اٹھا کر نمازی کے برابر رکھ کر نماز ادا کرے ۔

1 جواب
19 اگست، 2024

میرا سوال یہ ہےکہ جب ہم نماز میں دعا کرتے ہی ہیں،تو نماز کے بعد دعا کیوں کرتے ہیں؟

پہلے تو یہ یاد رکھیں کہ دن میں کسی بھی وقت اور کتنی ہی بار دعا کرنا چاہیں،کر سکتے ہیں،اس میں کوئی حرج نہیں،کیونکہ کثرت سے دعا مانگنے کا حکم قرآن و حدیث میں بھی موجود ہے۔ اور خاص نماز کے بعد دعا کی ترغیب بھی ہے اور خود اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ثابت ہے،اسی وجہ سےنماز کے بعد دعا کی جا تی ہے۔

1 جواب
19 اگست، 2024

ایک شخص کہتا ہے کہ نماز میں اردو زبان میں جو نیت کی جاتی ہے،وہ نہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہےاور نہ ہی کسی صحابی سے،لہذا یہ بدعت ہے اور اس طرح نیت کرنا جائز نہیں۔

یہ بات درست ہے کہ،زبان سےرائج الفاظ ادا کرنا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ سے ثابت نہیں،اس لئے یہ بدعت ہے۔لیکن یہ بدعت ،بدعت حسنہ ہے،بدعت اس لئے کہ نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ، صحابۂ کرام سے ثابت نہیں ہے ، اور حسنہ اس لحاظ سے کہ شریعت مطہرہ کے اصول کے یہ خلاف نہیں ،کیونکہ اس سے کسی سنت کا تبدل وتغیر نہیں ہورہا ،بلکہ دل میں جو نیت تھی،اس سے اسے تقویت حاصل ہوتی ہے۔

1 جواب
19 اگست، 2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اسم تفضیل تین طریقے سے استعمال ہوتا ہے من کے ساتھ ،ال ،اور اضافت کے ساتھ اللہ اکبر میں ،نہ من ہے نا ال،اور نہ ہی اضافت تو بتایا جاتا ہے کہ یہاں پر من کل شئ محذوف ہے تو اس کو ذکر کیوں نہیں کیا محذوف کیوں ہے اس کی وجہ کیا ہے دوسرا اشکال یہ ہیکہ اکبر پر ال تو داخل ہوسکتا ہے تو ال کیوں نہیں آیا اس پر

و علیکم السلام اسم تفضیل تین طریقوں کے ساتھ استمعال ہی ہوتا ہے لیکن جب من کے ساتھ استعمال ہو تو من کو حذف کرنا جائز ہے اگر من کے بعد والا معلوم ہو تو اس وجہ سے من شیئ کو حذف کیا گیا دوسرا جواب اس کا یہ ہے کہ بعض اوقات اسم تفضیل کے صیغہ میں تفصیل کا معنی نہیں ہوتا بلکہ فقط صفت والا معنی پایا جاتا ہے تو اکبر ان صیغوں میں سے ہے کیوں کہ اللہ کا کوئی مقابل ہی نہیں تو کیوں یہ اللہ کی بڑائی کسی کے مقابلے میں بیان کی جائے تو جب یہ تفضیل کے معنی سے خالی ہوں تو اس وقت من ال اضافت ضروری نہیں ہوتے دوسرا سوال تھا الف لام کیوں نہیں آیا تو اکبر من کے ساتھ استعمال ہوا تو ال نہیں آ سکتا یہ دونوں جمع نہیں ہو سکتے

نحو1 جواب
13 اگست، 2024

مقیم کی تعلیل کیسے ہو گی

مقیم اصل میں مُقْوِمٌ تھا قاعدہ واؤ یا یاء متحرک ہوں ان کا ما قبل ساکن ہو تو ان دونوں کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کرنا واجب ہے واؤ کی حرکت کاف کو دی تو مُقِوْمٌ ہوگیا قاعدہ واؤ درمیان کلمہ میں ساکن ہو اور اس سے پہلے کسرہ ہو تو واؤ کو یاء بدل دینا واجب ہے واؤ کو یاء سے بدلا تو مُقِیْمٌ ہوگیا

صرف1 جواب
17 اگست، 2024

نیت(مصدر)میں کیا تعلیل ہوئ ہے

نیت اصل میں نِویَۃ تھا قاعدہ # واو اور یاء ایک کلمہ میں جمع ہو جائیں اور ان دونوں میں سے پہلا ساکن ہو تو واو کو یاء سے بدل دینا واجب ہے پھر یاء کا یاء میں ادغام کرنا واجب ہے نویۃ میں واو کو یاء سے بدلا تو نییۃ ہوگیا پھر یاء کا یاء میں ادغام کیا تو نیّۃ ہوگیا

صرف1 جواب
12 اگست، 2024

Mosof sifat myn amil mamol btany ka kiya tariqa hy ? Or agr hm sy koi mosof sifat ka amil mamol pochy to isky amil mamol btany ka kiya tariqa ho ga?

موصوف تو معمول ہوتا ہے جو بھی اس کا عامل ہو لیکن صفت کے عامل میں اختلاف ہے ہمارے ہاں عموما صفت کو معمول بالتبع کہتے ہیں یعنی موصوف کا جو عامل ہے وہ موصوف میں ڈائریکٹ عمل کرے گا اور جو صفت ہوگی اس میں بھی موصوف کا عامل عمل کرتا ہے لیکن موصوف کے واسطے سے

نحو1 جواب
9 اگست، 2024

إنه لا يدخل المرفقان والكعبان في الغسل. اس جملے كا تركيب كيسے هوگا ؟

ان حرف مشبہ بالفعل ھاء ضمیر منصوب متصل ان کا اسم لا یدخل فعل المرفقان معطوف علیہ و حرف عطف الکعبان معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر لا یدخل کا فاعل فی جار الغسل مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان کی خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
9 اگست، 2024

فعل کے نحوی اجرا۶ میں حالت بتاے گےیا نہیں اگر بتاگے تو کان ki halat kya likhyn gy nahvvi ijra mai ?

نحوی اجراء میں فعل کی حالت بتائی جائے گی فعل مضارع معرب ہے تو اس کا اعراب وجہ اعراب وغیرہ بھی بتائے جائیں گے جبکہ فعل ماضی میں بس مبنی ہونا بتایا جائے گا کان لفظ موضوع مفرد فعل مبنی مبنی علی الفتح

نحو1 جواب
9 اگست، 2024

لفظ (قرآن) منصرف ہے یا غیر منصرف (کیا اسکے آخر میں الف نون زائد تان ہے) منصرف یا غیر منصرف ہونے کی مکمل وجہ بتا دیں ۔۔

لفظ قرآن اصل کے اعتبار سے مصدر ہے غیر منصرف میں الف نون کے ساتھ ان دو میں سے کوئی ایک سبب ہو 👇 1 الف نون + علمیت 2 الف نون + وصف تو قرآن میں بطور مصدر کے یہ دو سبب میں سے کوئی نہیں پایا گیا البتہ اگر لفظ قرآن کو کسی کا نام رکھ دیا جائے تو پھر علم اور الف نون کی وجہ سے غیر منصرف ہوگا لیکن قرآن مجید کے لئے یہ الف لام کے ساتھ علم ہے تو اس وجہ سے غیر منصرف نہیں ہوگا

نحو1 جواب
18 اگست، 2024

واؤ مثنی،یاء مثنی واؤ مجھولہ ثاء مثلثہ ان سب کا کیا مطلب ہے؟یہ ریاض الصالحین میں استعمال ہوتا ہے

یہ عربی زبان میں ضبط اعراب کے لئے اصطلاحیں استعمال ہوتی ہیں ثاء مثلثہ کا مطلب ہوتا ہے وہ ثاء جس پر تین نقطے ہوں یاء مثنی کا مطلب ہوتا ہے جس یاء پر دو نقطے ہوں واؤ مثنی کی اصطلاح یا واؤ مجہولہ کی اصطلاح کے لئے عبارت بھیج دیں تاکہ اس سے آپ کو سمجھایا جائے

نحو1 جواب
18 اگست، 2024

نحوی تحقیق میں کیا کیا دیکھنا ہوتا

سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ واحد سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں مفرد منصرف صحیح حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثانی" جاء رجال رجال سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مکسر جمع قلت بروزن فعال سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مکسر منصر حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثالث" جاء المسلمون المسلمون سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت جمع ہونا سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ معرف باللام سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مذکر سالم سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرف سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مذکر سالم حالت رفعی واو سے حالت نصبی و جری یاء ساکن ما قبل مکسور سے سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالواو بوجہ فاعلیت/ مرفوع باالواو فاعل ہونے کی وجہ سے

نحو1 جواب
18 اگست، 2024

لِیَزْدَادُوْ صیغہ بتا دیں کس باب سے ھے

لیزدادوا صیغہ جمع مذکر مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف یائی از باب افتعال اصل میں لیَزْتَیَدُوا تھا پہلے یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو لیزتادوا ہوگیا پھر باب افتعال کا فاء کلمہ زاء تھا تو تاء افتعال کو دال سے بدل دیا تو تو یزدادوا ہوگیا

صرف1 جواب
14 اگست، 2024

مکمل نحو یاد کرنے کا ا سان طریقہ کیا ہے؟

"🌹فنِ نحو میں مضبوطی کا آسان حل🌹" "✍️ ابو المتبسِّم عطاری" 👈 اِس فن پہ تو کتبِ کثیرہ تحریر کی گئی ہیں۔ اور وقت کے بدلنے کے ساتھ ساتھ مزید کتب بھی لکھی جارہی ہیں۔ 👈 لیکن اِس فن میں مضبوطی حاصل کرنے کا ایک آسان طریقہ عرض کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ اِس فن کو 9 حصوں پہ تقسیم کریں: 👈 "پہلا حصہ: تعارف علمِ نحو" (اِس میں نحو کی تعریف ، موضوع ، لفظ کی تعریف مع اقسام وغیرہ) 👈 "دوسرا حصہ: أسماء کا بیان" (اسم کی تقسیم باعتبارِ تعریف و تنکیر ، افراد ، اعراب و بناء ، تذکیر و تأنیث وغیرہ) 👈 "تیسرا حصہ: افعال کا بیان" (افعال قلوب ، مدح و ذم ، مقاربہ وغیرہ) 👈 "چوتھا حصہ: مرکبات کا بیان" (مرکب اضافی ، توصیفی ، مزجی ، بنائ وغیرہ) 👈 "پانچواں حصہ: مرفوعات کا بیان" (مکمل 8 مرفوعات کا مختصراً تعارف) 👈 "چھٹا حصہ: منصوبات کا بیان" (مکمل 12 منصوبات کا تعارف) 👈 "ساتواں حصہ: توابع کا بیان" (صفت ، بدل عطف وغیرہ کا بیان) 👈 "آٹھواں حصہ: عوامل کا بیان" (اسماء و افعال عوامل وغیرہ کا بیان) 👈 "نواں حصہ: حُروف کا بیان" (معانی و مبانی کی مختصراً بحث) 👈 آپ اِن 9 حصوں کو سمجھ کہ یاد کریں ان شاء اللّٰه عزوجل آپ کو نحو میں کمزوری باقی نہیں رہے گی۔ اب آپ کی مرضی ہے اِن 9 حصوں کو 9 دنوں میں پورا کریں یا 9 ہفتوں میں۔

نحو1 جواب
11 اگست، 2024

ماذا بک یا أخی ؟ اسکی نحوی ترکیب کیسے ہو گئی ؟

ماذا مبتدا ب جار کاف ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ یا حرف ندا قائم مقام ادعو اس میں انا ضمیر فاعل اخ مضاف یاء متکلم مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
14 اگست، 2024