عربی گرامر سوال و جواب

صرف و نحو: سوالات و جوابات

عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔

کل 9,024 جوابات شدہ سوالات

اگر حروف عاملہ فعل پر داخل ہو تو ہم نحوی ترکیب میں اسکو مفرد لیں گے یا مرکب ؟اسکی نحوی اجراء کر دیں مرکب اس لئے کہا ہے کہ مرکب وہ ہے جو دو کلموں سے مرکب ہو چنانچہ یہ دو کلموں سے مرکب ہے

مفرد والا ہی اجراء کریں گے جیسے لم یضرب ہے اس کو ہم یوں کہیں گے ۔لفظ موضوع مفرد فعل فعل معرب معرب بالحرکات مجزوم بوجہ لم کے

نحو1 جواب
2 اگست، 2024

مھموز کے قواعد کیسے یاد کریں

مہموز کے قواعد کو پہلے دو حصوں میں تقسیم کریں 1 ھمزہ منفردہ 2دو ہمزہ ایک ساتھ پھر ان میں سے ہر ایک کے ساکن اور متحرک ہونے کے اعتبار سے تقسیم کریں جیسے ھمزہ منفردہ ساکنہ اور ھمزہ منفردہ متحرکہ ما قبل ساکن یوں مختلف اقسام میں تقسیم کر کے نقشہ کی صورت میں یاد کریں

صرف1 جواب
2 اگست، 2024

و ان کان اکثرہا نجسا لا یتحری الا لشرب کی ترکیب کر دیں

و حرف بحسب ما قبل ان حرف شرط کان فعل ناقص اکثر مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر کان کا اسم نجسا کان کی خبر کان فعل ناقص اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط لایتحری فعل اس میں ھو ضمیر فاعل الا حرف استثناء ل جار شرب مجرور جار مجرور ملکر مستثنی مفرغ ہو کر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزاء

نحو1 جواب
2 اگست، 2024

کالوضوء علی الوضوء بنیتہ کی ترکیب کر دیں

ک جار الوضوء مصدر علی جار الوضوء مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو ب جار نیت مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو ثانی الوضوء مصدر اپنے دونوں ظرف لغو سے ملکر کا جار کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر کائنا کے متعلق ہو کر پیچھے والے کے لیے حال بنے گا

نحو1 جواب
2 اگست، 2024

سیصلی نارا ذات لھب وامرأتہ حمالۃ الحطب فی جیدھاحبل من مسد کی صرفی تحقیق فرما دیجیۓ

یصلی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مجرد ناقص یائی از باب سمع یسمع اصل میں یصلیُ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو یصلی ہوگیا نارا اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف یائی اصل میں نَیَر تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو نار ہوگیا ذات اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف واوی اصل میں ذوت تھا واو متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو ذات ہوگیا لھب اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح امرءۃ اسم جامد ثلاثی مزید فیہ مہموز اللام حمالۃ صیغہ واحد مؤنث اسم مبالغہ ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب الحطب اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح جید اسم جامد ثلاثی مجرد اجوف یائی حبل اسم جامد ثلاثی مجرد مسد اسم جامد ثلاثی مجرد صحیح

صرف1 جواب
31 جولائی، 2024

و لو خرج بنفسه بغير عصر فى الأظهر كي ترکیب کر دیں

فی الاظہر جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثبت فعل کے متعلق ثبت فعل میں ہو ضمیر فاعل فعل فاعل ظرف مستقر ملکر جملہ فعلیہ خبریہ و وصلیہ لو حرف شرط خرج فعل۔ھو ضمیر مؤکد ب زائدہ نفس مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر تاکید مؤکد تاکید ملکر فاعل من جار غیر مضاف عصر مضاف الیہ مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر من جار کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر شرط اس کی جزاء محذوف بھی نکلتی ہے جیسے لایجوز التوضؤ تو جزاء کی ترکیب یوں ہوگی لایجوز فعل التوضؤ فاعل جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر جزاء

نحو1 جواب
1 اگست، 2024

ثلاث ثلاثة سے نکلا ہے تو عدل ہو گیا اور اس کو واضع نےصفت کے بجائے عدد کے لیے وضع کیا ہے تو وصف نہیں ہے لیکن وصف عارضی بن سکتا ہے ثلاثه سے نکلنے کو عدل کہہ دیا تو پھر وصف اصلی کیسے ہوا سے نکلنا تو عدل ہے حضرت اس کی وضاحت فرما دیں اس مسئلے میں الجھن زیادہ لگ رہی ہے

ثلاثۃ سے ثلاث بنایا ہی وصف کے لیے کیا گیا ہے عدل کیا تھا تو اس کی وجہ یہی تھی کہ وصف حاصل کیا جائے

نحو1 جواب
1 اگست، 2024

رائحةُ فی الصائمِ اَطْیَبُ اس کی ترکیب کس طرح ہے ؟

رائحۃ مضاف فی مضاف الیہ مضاف الصائم مضاف الیہ فی مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر رائحۃ کا مضاف الیہ رائحۃ مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا اطیب اسم تفضیل اس میں ھو ضمیر اس کا فاعل اسم تفضیل اپنے فاعل سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
1 اگست، 2024

Ism, fail or hrf ki mukmal NAhwi tahqi ka tarqia bta dyn

اس طریقے کو اپنا لیں سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ واحد سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں مفرد منصرف صحیح حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثانی" جاء رجال رجال سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت تنوین سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ علم سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مکسر جمع قلت بروزن فعال سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرکت سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مکسر منصر حالت رفعی ضمہ سے حالت نصبی فتحہ سے حالت جری کسرہ تینوں صورتوں میں لفظ ہوگا سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالضم بوجہ فاعلیت/ مرفوع بالضم فاعل ہونے کی وجہ سے "مثال ثالث" جاء المسلمون المسلمون سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ سوال: موضوع یا مہمل سوال: مفرد ہے یا مرکب سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے سوال: معرفہ ہے یا نکرہ سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ سوال: معرب ہے یا مبنی سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مثال جاء زید سوال : لفظ ہے یا غیر لفظ لفظ سوال: موضوع یا مہمل موضوع سوال: مفرد ہے یا مرکب مفرد سوال: اسم، فعل، حرف میں سے کیا ہے؟ اسم کی علامت کیا ہے؟ اسم علامت جمع ہونا سوال: مذکر و مؤنث میں سے کیا ہے؟ مؤنث کی علامت کیا ہے ؟؟ مذکر سوال: معرفہ ہے یا نکرہ؟ معرفہ کی کونسی قسم ہے؟ معرفہ معرف باللام سوال: واحد تثنیہ جمع میں سے کیا ہے ؟ نیز جمع ہے تو کونسی جمع سالم یا مکسر ؟ جمع مذکر سالم ہے یا مؤنث سالم ؟ جمع مکسر ہے تو کونسی قلت یا کثرت اور وزن کیا ہے اس کا؟ جمع مذکر سالم سوال: معرب ہے یا مبنی معرب سوال اعراب لفظی یا تقدیر؟ لفظی سوال:اعراب بالحرکت یا حرف؟ اعراب بالحرف سوال: حالت اعرابی کیا ہے ؟ مرفوع / حالت رفعی سوال: معرب کی کونسی قسم ہے ؟ اس کا اعراب کی صورتیں بھی بیان کریں جمع مذکر سالم حالت رفعی واو سے حالت نصبی و جری یاء ساکن ما قبل مکسور سے سوال: وجہِ اعراب کیا ہے؟ مرفوع بالواو بوجہ فاعلیت/ مرفوع باالواو فاعل ہونے کی وجہ سے

نحو1 جواب
1 اگست، 2024

میرا سوال اس بات کے متعلق ہے کہ عربی کتب کا مطالعہ کیسے کریں اور اور اُن میں کیا مشکلات ہوتی ہیں جن کا سامنا عموماً ہر کسی کو کرنا پڑتا ہے ؟

عربی کتب کا مطالعہ شروع کر دیں ان شاء اللہ کچھ وقت آپ کو تبدیلی محسوس ہوگی نیز مشکلات میں سے جملے کو سمجھا ربط سمجھا معنی سمجھنا وغیرہ چیزیں بعض اوقات مشکل پیدا کرتی ہیں لیکن آپ پڑھتے رہیں ایک وقت آئے گا آپ کو مشکل باتیں بھی آسان ترین معلوم ہوں گی

نحو1 جواب
1 اگست، 2024

ھووھذاہ خبر کقولھم اھلکہ اللہ وقد ھلک کی صرفی تحقیق فرما دیجیۓ

خبر اسم۔جامد ثلاثی مجرد صحیح قول مصدر ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اھلک صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افعال قد ھلک صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب بقیہ الفاظ کی صرفی تحقیق نہیں ہوگی

صرف1 جواب
1 اگست، 2024

ولابیع المزابنتہ وھوبیع الثمر علی النخل بخرصتہ تمرا ترکیب فرما دیجیے

لا حرف نفی زائد بیع مضاف المزابنۃ مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر معطوف اس کا تعلق پیچھے سے ہے و استئنافیہ ھو مبتدا بیع مضاف الثمر مضاف الیہ علی جار النخل مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو ب جار خرص مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ تمرا مفعول بہ مضاف اپنے مضاف الیہ اور مفعول بہ سے ملکر با جار کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو ثانی بیع مصدر اپنے مضاف الیہ اور دونوں ظرف لغو سے ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
30 جولائی، 2024

دو سجدوں کے درمیان کتنی دیر بیٹھنا ضروری ہے،بعض لوگ سجدے سے اٹھ کر فوراً دوسرا سجدہ کرتے ہیں،کیا یہ درست ہے؟

دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے کو جلسہ کہتے ہیں،اس میں بھی رکوع و سجدے کی طرح کم از کم ایک بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار ٹھہرنا واجب ہے،لہذا اگر کسی نے جان بوجھ کرایک بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار مکمل کئے بغیر دوسرا سجدہ کیا ،تو اس کی نماز درست نہ ہوگی۔

1 جواب
1 اگست، 2024

بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہےکہ ،امام سے پہلے رکوع اور سجدے میں چلے جاتے ہیں،کیاان کی نما ز ہو جاتی ہے؟

نماز میں اپنے امام کی پیروی کرنا لازم و ضروری ہے،لہذا امام سے پہلے رکوع و سجود ادا کرنا ناجائز و گناہ ہے۔ اب اگر مقتدی ایک لمحےکے لئے بھی امام کے ساتھ رکن میں شامل ہوگیا توٹھیک،ورنہ اس کی نماز درست نہ ہوگی۔

1 جواب
1 اگست، 2024

نمازی کے سامنے کتنی بڑی چیز رکھیں،جس سے اس کے سامنے سے گزرنا جائز ہو جائے؟نیزلٹکتا ہوا پردہ یا شیشے کا دروازہ سترہ ہو سکتا ہے؟

جس چیز کو نمازی اپنے آگے اس مقصد سے رکھے کہ دورانِ نماز کوئی شخص اس کے سامنے سے بغیر گناہ کے گزر جائے،اُس چیز کو سترہ کہا جاتا ہے۔ سترے کے لئے جو چیز رکھی جائے،وہ کم از کم ڈیڑھ فٹ لمبی اور ایک انگلی کی موٹائی کے برابر ہو،اس سے کم میں سترہ نہ ہوگا،نیز لٹکتے ہوئے پردے یا شیشے کو بھی سترہ بنایا جا سکتا ہے۔

1 جواب
1 اگست، 2024

ولایجوز بیع الحمل فی البطن ولاالنتاج ولاالصوف علی ظھرالغنم ترکیب فرمادیجیے

لا یجوز فعل بیع مضاف الحمل ذو الحال فی البطن جار مجرور ملکر ظرف مستقر ہو کر ثابت کے متعلق حال ذو الحال حال ملکر معطوف علیہ و حرف عطف لا زائدہ النتاج معطوف و حرف عطف لا زائدہ الصوف ذو الحال علی جار ظہر مضاف الغنم مضاف الیہ مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق حال ذو الحال حال ملکر معطوف معطوف علیہ اپنے معطوفات سے ملکر بیع کا مضاف الیہ مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر لایجوز کا فاعل لایجوز فعل اپنے فاعل سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ

نحو1 جواب
30 جولائی، 2024

یسمی کی صرفی تحقیق تعلیل کے ساتھ

یسمی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب تفعیل اصل میں یسمو تھا ناقص کا قاعدہ نمبر چار جاری ہوا تو یسمی ہوگیا پھر ناقص کا یدعو یرمی والا قاعدہ جاری ہوا تو یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کر دیا تو یسمی ہوگیا

صرف1 جواب
30 جولائی، 2024

ولایجوزبیع ثوب من ثوبین ومن باع عبدا علی ان یعتقہ المشتری او یدبرہ اویکاتبہ اوباع امتہ علی ان یستولدھا فالبیع فاسد تراکیب فرمادیں

لا یجوز فعل بیع مضاف ثوب موصوف من جار ثوبین مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہوکر صفت موصوف اپنی صفت سے ملکر مضاف الیہ مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر مرکب اضافی ہو کر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ من شرطیہ مبتدا باع فعل ھو ضمیر فاعل عبد مفعول بہ علی حرف جر ان مصدریہ یعتق فعل ھاء ضمیر مفعول بہ المشتری فاعل جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف علیہ او حرف عطف یدبر فعل ھو ضمیر فاعل ھاء ضمیر مفعول بہ جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف او حرف عطف یکاتب فعل ھو ضمیر فاعل ھاء ضمیر مفعول بہ جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف معطوف علیہ اپنے تمام معطوفات سے ملکر ان مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو باع فعل اپنے فاعل ظرف لغو اور مفعول بہ سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف علیہ او حرف عطف باع فعل ھو ضمیر فاعل امت مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مرکب اضافی ہو کر مفعول بہ علی حرف جر ان مصدریہ یستولد فعل ھو ضمیر فاعل ھا ضمیر مفعول بہ فعل فاعل مفعول بہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان مصدریہ کے ساتھ ملکر مصدر مؤول ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر معطوف معطوف علیہ اور معطوف دونوں جملے ملکر شرط ف جزائیہ البیع مبتدا فاسد خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر جزاء شرط و جزاء ملکر من شرطیہ مبتدا کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
30 جولائی، 2024

ماء السماء وماء البحر وماءالنھر وماء البئر و ماء ذاب من الثلج والبرد وماء العین کی نحوی ترکیب بتا دیں؟

ماء مضاف السماء مضاف الیہ مرکب اضافی معطوف علیہ ماء البحر مرکب اضافی معطوف اول ماء النھر مرکب اضافی معطوف ثانی ماء البئر مرکب اضافی معطوف ثالث ما موصولہ ذاب فعل ھو ضمیر فاعل من جار الثلج معطوف علیہ و عطف البرد معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر جار کا مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر ما موصول کا صلہ موصول صلہ ملکر معطوف رابع ماء العین معطوف خامس یہ سارے معطوفات وغیرہ مل کر سبعۃ میاہ کا بدل یا پھر یہ سارے مفعول بہ بنیں گے اعنی فعل کا

نحو1 جواب
30 جولائی، 2024

سیصلی نارا ذات لھب وامرأتہ حمالۃ الحطب فی جیدھاحبل من مسد کی ترکیب نحوی کر دیجیۓ

سیصلی فعل ھو ضمیر معطوف علیہ نارا موصوف ذات مضاف لھب مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مفعول بہ و حرف عطف امراءۃ مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر ذو الحال حمالۃ مضاف الحطب مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر حال فی جار جید مضاف ھا ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ظرف مستقر ثابت کے متعلق ثابت اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل ثابت اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ ہو کر خبر مقدم حبل موصوف من جار مسد مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ ہو کر صفت موصوف صفت ملکر مبتدا مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر حال ثانی ذو الحال اپنے دونوں حال سے ملکر معطوف سیصلی کی ھو ضمیر معطوف علیہ اپنے معطوف سے ملکر فاعل فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
1 اگست، 2024

سوآء السّبیل۔ اس لفظ کا مجھے پوچھنا ہے کہ جب ہم اس لفظ کے ہجے کریں گے تو ہجے کرتے وقت ہم اگر السّبیل کو الگ پڑھیں گے تو کیا اس طرح پڑھنے سے یہاں معنیٰ تبدیل ہو جائے گا اس لفظ کا؟؟؟؟؟ ہجے مکمل کرنے کے بعد تو وصل میں پڑھیں گے یہ مجھے پتا ہے لیکن یہ یہاں سمجھ نہیں آرہی کہ تین حرفی کلمہ کے بعد جب اگلا کلمہ آتا ہے تو اگلے حرف کے ہم ہجے کر کے الگ کرتے ہیں تو پھر یہاں ہجوں میں ہم الگ کیوں نہیں پڑھیں گے السّبیل کو ؟؟؟ ہجوں میں بھی پیچھے والے لفظ کے ساتھ کیوں ملاتے جائیں گے ؟؟؟؟

اصل میں یہاں سواء کا ھمزہ اور السبیل کا سین دونوں آپس میں ملے ہوئے ہیں درمیان سے لام ساکن ہے ھمزہ وصلی گر گیا ہے تو سواء کے ھمزہ کو سین سے ملائیں گے

صرف1 جواب
30 جولائی، 2024

اعلم ان المعطوف فی حکم المعطوف علیہ ترکیب کردیجیے

اعلم فعل انت ضمیر فاعل ان حرف مشبہ بالفعل المعطوف ان کا اسم فی جار المعطوف علیہ مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل ثابت اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہوکر خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہو کر اعلم کا مفعول بہ اعلم فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ

نحو1 جواب
30 جولائی، 2024

المیاۃ التی یجوزالتطھیر بما سبعۃ میاۃ کی نحوی ترکیب بتا دیں؟

المیاہ موصوف التی اسم موصول یجوز فعل التطہیر مصدر ب جار ھاء ضمیر مجرور جار مجرور ملکر ظرف مصدر اپنے ظرف لغو سے ملکر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر صفت موصوف صفت ملکر مبتدا سبعۃ مضاف اشیاء مضاف الیہ مضاف اپنے مضاف الیہ ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
30 جولائی، 2024

النفقتہ واجبتہ للزوجتہ علی زوجھا مسلمتہ کانت او کافرتہ

النفقۃ مبتدا واجبۃ اسم فاعل ھی ضمیر فاعل ل جار زوجۃ مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اول علی جار زوج مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو ثانی اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہوکر خبر مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ

نحو1 جواب
23 جولائی، 2024