صرفی دائرہ کار کا طریقہ
صرفی دائرہ کے لئے چند باتیں ہیں اگر فعل ہے تو صیغہ گردان کا نام شش اقسام ہفت اقسام باب ایسے ہی اسم مشتق میں ہوگا اسم جامد ہو تو اسم جامد شش اقسام ہفت اقسام مزید اس میں تثنیہ جمع وغیرہ کا اضافہ کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں
عربی گرامر سوال و جواب
عربی گرامر (صرف و نحو) کے سوالات کے جائزہ شدہ جوابات: صیغے، ابواب، تعلیلات، اعراب اور ترکیب۔
کل 9,024 جوابات شدہ سوالات
صرفی دائرہ کے لئے چند باتیں ہیں اگر فعل ہے تو صیغہ گردان کا نام شش اقسام ہفت اقسام باب ایسے ہی اسم مشتق میں ہوگا اسم جامد ہو تو اسم جامد شش اقسام ہفت اقسام مزید اس میں تثنیہ جمع وغیرہ کا اضافہ کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں
ثلاثی مجرد سے مزید فیہ جب بنایا جاتا ہے تو اس کی کوئی نا کوئی غرض ہوتی ہے غرض ایک معنی مقصود حاصل کرنا ہے اور وہ معنی مقصود خاصہ ہوتا ہے اسی خاصہ کی وجہ سے ہم اس باب پر صیغہ بناتے ہیں مثلا کسب کا معنی ہے کمانا اور تکسب کا معنی ہے بتکلف کمانا
رب کے بارے میں مختلف اقوال ہیں صفت مشبہ اسم فاعل مصدر بمعنی اسم فاعل مبالغہ مصدر ثلاثی مجرد صحیح از باب نصر ینصر اصل میں رَبْبٌ تھا باء کا باء میں ادغام کیا تو رب ہوگیا
زید مبتدا قائم خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
اصل الماء موہ قلبت الواو الفا لتحرکھا و انفتاح ما قبلھا قلبت الھاء ہمزۃ سماعا لان الھاء تبدل من الھمزۃ لکن سماعا و جمع الماء علی المیاہ و امواہ
ضرب فعل ت ضمیر موکد انا ضمیر تاکید مؤکد و تاکید ملکر معطوف علیہ و حرف عطف زید معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
محلے کی جس مسجد کے لئے امام اور جماعت مقرر ہوں،جب اہل محلہ اس میں اذان و اقامت کے ساتھ مسنون طریقے سے جماعت قائم کر لیں،تو اب دوبارہ اسی انداز سے دوسری جماعت قائم کرنا مکروہ ہے۔ ہاں ! اگر امام کی قائم کردہ جماعت کی کیفیت کے خلاف بغیر اذان کے دوسری جماعت قائم کروائی جائے ،تو اس کی اجازت ہوگی،نیز پہلی جماعت کی کیفیت کے خلاف ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے،کہ محراب سے ہٹ کر جماعت قائم کروائی جائے،البتہ اگر کسی مقام پر دوسری جماعت کےقائم کرنے میں فتنے کا اندیشہ ہو ،تو پھر احتیاط ہی کی جائے۔ اورشارع عام کی مساجدجن کے نمازی مقررنہیں ہوتے،اسی طرح بازاروں اوراسٹیشن وغیرہ کی مساجد،جہاں لوگ آتے رہتے ہیں ، اورنمازپڑھ کرچلےجاتے،ہیں،ان کاحکم یہ ہےکہ وہاں اذان و اقامت کےساتھ بھی دوسری جماعت قائم کرنےمیں حرج نہیں ، بلکہ یہی افضل ہےکہ جوگروہ آئےوہ نئی اذان واقامت کےساتھ جماعت کرے
نماز اور نماز کے علاوہ جان بوجھ کر ترتیب کے خلاف قرآن پڑھنا مکروہ تحریمی ہے،لہذا اگر کوئی بھولے سے اس طرح کا عمل کر لے ،تو حرج نہیں،نیزنماز میں اگر کوئی بھولے سے خلاف ترتیب تلاوت شروع کر دے ،تو اُسی کو مکمل کرناضروری ہوتا ہے،اُسے چھوڑ کر اگلی سورت پڑھنے کی اجازت نہیں۔ مذکورہ صورت میں چونکہ بھولے سے پچھلی سورت کی تلاوت شروع کر دی تھی اوراُسی کو مکمل کیا،لہذا نماز بالکل درست ہوئی۔
صلوۃ التوبہ،ایک نفلی نمازہےاور یہ اپنے گناہو ں کی معافی طلب کرنے کے لئے پڑھی جاتی ہے،اس کا طریقہ یہ ہے کہ اچھی طرح وضو کر یں اور جس طرح عام نمازیں پڑھی جاتی ہیں،اسی طریقے سے صلوۃ التوبہ کی نیت سے دو رکعت نفل ادا کریں ،پھر اللہ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کریں ۔
جی واقع ہوسکتی ہے جیسے انت انا (تو میں ہے ) یا ھو انا (وہ میں ہوں ) یہاں انت اور ھو دونوں مسند الیہ ہیں اور انا دونوں جگہ مسند ہے
نماز پڑھتے ہوئے،منہ کے باہر سے کچھ چیز کھائی ،اگرچہ وہ تل کے برابر ہی کیوں نہ ہو،اس سے نماز ٹوٹ جائے گی اور اگر منہ کے اندر ہی موجود تھی اور اُسے نگل گئے،تو اب دیکھا جائےگاکہ ،اگر وہ چیز چنے کے برابر یا اس سے زیادہ ہو ،تو نماز ٹوٹنے کا حکم ہوگا اور اگر کم ہو ،تو نماز ہو جائے گی،لیکن ایسا کرنا مکروہ ہے۔
قرآن پاک کو نماز و غیر نماز میں خلاف ترتیب پڑھنا ،مکروہ تحریمی اور گناہ ہے،جبکہ ایک ہی سورت کو دو رکعتوں میں تلاوت کرنا ،مکروہ تنزیہی ہے۔ لہذا مذکورہ صورت میں دوسری رکعت میں بھی سورۃ الناس تلاوت کر لی جائے اور خلافِ ترتیب قرآن پڑھنے سے بچا جائے۔
نماز کے ہر ایک رکن میں ایک بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار ٹھہرنا واجب ہے،اسے تعدیل ارکان کہا جاتا ہےاور یہ نماز کے واجبات میں سےہے،لہذا اگر کوئی جان بوجھ کر اسے ترک کرتا ہے ،تونماز واجب الاعادہ اور بھولے سے ترک ہو ،تو سجدہ سہو سے نماز مکمل ہو جائے گی اور سجدہ سہو نہیں کیا ،تو نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی۔
التحیات میں کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے ، شہادت کی اُنگلی کے ذریعے اشارہ کرنا سنت ہے، لہذا اسے ترک نہ کیاجائے ،لیکن اگر کسی نے تشہد کے موقع پر انگلی سے اشارہ نہ کیا، توبھی اس کی نماز ادا ہوجائے گی ۔
جی بالکل !نماز پڑھ سکتے ہیں ،لیکن بہتریہ ہے کہ جوتے بکس میں اس طرح رکھیں جائیں کہ نظر نہ آئیں۔
اتو کا معنی ہے آئے وہ سب مرد صیغہ جمع مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد مہموز الفاء و ناقص یائی از باب ضرب یضرب اصل میں أَتَیُوا تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو أتوا ہوگیا
بایعوا صیغہ جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف یائی از باب مفاعلہ
مثنی ثلاث رباع یہ تینوں غیر منصرف ہیں وصف اور عدل کی وجہ سے
اضربا صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر با نون تاکید خفیفہ معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب بعض اوقات نون مخففہ کو بصورت تنوین الف پر بھی لکھتے ہیں
نیت اصل میں نویۃ تھا سید والا قانون جاری ہوا واو کو یاء سے بدلا یاء کا یاء میں ادغام کیا تو نیت ہوگیا دعاء اصل میں دعاو تھا قاعدہ ہے کہ واو یا یاء کلمہ کے آخر میں الف زائدہ کے بعد واقع ہوں تو انہیں ہمزہ سے بدل دینا واجب ہے
یہ قاعدہ کی سکرین شارٹ بھیجی ہے
سجدے کی حالت میں دونوں پاؤں کی دسوں انگلیوںکو موڑ کا قبلے رخ کرناسنت،جبکہ دونوں پاؤں کی تین تین انگلیوں کا لگنا واجب اور کم از کم ایک انگلی کا پیٹ لگنا فرض ہے۔ اب اگر پورے سجدے میں ایک بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار کے مطابق ایک بھی انگلی کا پیٹ زمین پر نہیں لگا ،تو سجدہ درست نہ ہوا،جب سجدہ نہیں تو نماز بھی درست نہ ہوئی اور اگر تین انگلیوں کا پیٹ نہیں لگا ،تو نماز واجب الاعادہ(یعنی دوبارہ ادا کرنی ہوگی) ہوگی۔ اور اگر تین انگلیوں کا پیٹ مقدار کے مطابق لگ جائے،تو نماز درست ہے،لیکن بہتر یہی ہے کہ مکمل سجدہ سنت کے مطابق ہی کیا جائے۔
مزید کپڑے ہوتے ہوئے ،فقط تہبند پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے،اس پر توبہ کرنا اور اس نماز کو لوٹانا لازم ہے،ہاں اگر مزید کوئی کپڑے پاس موجود نہ ہو ،تو نماز ہو جائے گی۔
پہلے یہ ذہن نشین رکھیں،کہ زمین پر گری نجاست جب خشک ہو کر ختم ہو جائےاور نجاست کا اثر رنگ،بو،ذائقہ باقی نہ رہے،تو زمین کے پاک ہونے کا حکم دیا جائے گا،لہذا اس جگہ پر نماز پڑھ سکتے ہیں،البتہ یہ یاد رکھیں کہ اگر کسی وقت تیمم کی ضرورت پڑ جا ئے تو ،اس مقام سے تیمم نہیں کیا جا سکتا۔
نماز میں ہلنا جھلنامکروہ تنزیہی ہے،لہذا اس سے بچنا چاہیئے،لیکن اس سے نماز پر کوئی اثر نہ ہوگا۔
نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنا قرآن وحدیث سے ثابت ہے،البتہ اتنی بلند آواز کرنا ،جس سے دوسرے نمازیوں کو آزمائش کا سامنا ہو،جائز نہیں۔
سورۃالفاتحہ حمدو ثنا کے ساتھ دعا بھی ہے،لہذا اگر کوئی قصداً بھی دعائے ماثورہ کی جگہ سورۃ الفاتحہ پڑھ لے تب بھی جائز ہے، البتہ بہتریہی ہے کہ قعدہ ٔاخیرہ میں پڑھی جانے والی دعائے ماثورہ جو احادیث طیبہ میں بیان ہوئیں ،وہی پڑھی جائیں۔
قلیلا منصوب کان کی خبر ہونے کی وجہ سے یہ تو سوالیہ پرچہ کے سوال ہیں
حدث مجرور بوجہ مضاف الیہ ہونے کے
معرب کا اعراب رفع نصب و جر کہتے ہیں اور مبنی کا اعراب ضمہ فتحہ کسرہ کہتے ہیں
شیئا منصوب بالفتحہ بوجہ تمییز ہونے کے
الخفین کی اعراب حالت مجرور بالیاء وجہ اعراب حرف جر
ان حرف مشبہ بالفعل اللہ اسم جلالت ان کا اسم علیما حکیما دونوں خبریں ان کی ان اپنے اسم و دونوں خبروں سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
مجرورات یا ایسے دیگر اسماء اصطلاحات ہیں ان اصطلاحات کا ترجمہ نہیں کیا جاتا بلکہ انہیں انگلش میں مجرورات ہی کہیں گے
نحو کا ایک معنی طریقہ اور مثل ہے چونکہ اس علم کو جاننے والا عرب لوگوں کی طرح کلام کرتا ہے اس لئے اسے نحو کہتے ہیں
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ لفیف مفروق از باب افعال اصل میں اوحَیَ تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو اوحی ہوگیا
عند مضاف ہوتا ہے یہ ما موصولہ یا مصدریہ ہوگی اور ما اپنے ما بعد سے ملکر مضاف الیہ یہ دونوں ملکر مرکب اضافی ہو کر مفعول فیہ
میزان صیغہ واحد اسم آلہ کبری ثلاثی مجرد مثال واوی از باب ضرب یضرب اصل میں موزان تھا واو کسرہ کے بعد درمیان کلمہ میں واقع ہوئی تو اسے ہاء سے بدل دیا تو میزان ہوگیا
منصرف وہ اسم ہوتا ہے جس پر تینوں حرکات اور تنوین آتی ہیں اور غیر منصرف وہ اسماء ہیں جن پر کسرہ اور تنوین نہیں آتی
لفظ زمزم غیر منصرف ہے علمیت و عجمہ یہ ایک کنویں کا نام ہے
ماضی بھی ہوسکتا ہے أَنْزَلَا
ترنم مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعل
واحد
مزید فیہ الف نون حرف زائد ہیں
ترجمہ کیسے کریں مولانا ریحان صاحب کی
سبحان اپنی اصل پر ہے اس کا معنی ہے پاک ہونا پاکی بیان کرنا
اخبر صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افعال اخبر صیغہ ہے نی الگ ہے
نہیں معرفہ کبھی مضاف نہیں ہوتا
مررت فعل تاء ضمیر فاعل ب جار کاف ضمیر مجرور جار مجرور ملکر معطوف علیہ و عاطف ب جار زید مجرور جار مجرور ملکر معطوف معطوف علیہ معطوف ملکر ظرف لغو فعل فاعل اور ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
یہ کوئی صیغہ نہیں محمد صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب تفعیل حسین صیغہ واحد اسم مصغر ثلاثی مزید فیہ صحیح
مسکی اصل میں مسکین ہے اور یہ جمع مذکر سالم یا تثنیہ نہیں ہے حالانکہ اضافت میں نون گرنے کے لئے تثنیہ یا جمع مذکر سالم ہونا ضروری ہوتا ہے تو یہاں غلطی یہ ہوئی کہ مسکی سے نون گرانا درست نہیں ہے
یتلی صیغہ واحد مذکر غائب فعل مضارع مثبت مجہول ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل میں یتلَوُ تھا واو چوتھی جگہ یا اسے آگے واقع ہو ااور اس سے پہلے ضمہ یا واو ساکن نا ہو تو واو کو یاء سے بدلنا واجب ہوتا ہے واؤ کو یاء سے بدلا تو یتلَیُ ہوگیا پھر یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو یتلی ہوگیا
صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد ناقص واوی از باب نصر ینصر اصل اتلو تھا امر کی وجہ سے آخر میں سے واؤ گر گئی ٹو اتل ہوگیا
اسی ایپ پر مختصر کر کے بھیجتے جائیں
اداء اسم مصدر ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب تفعیل اصل میں ادای تھا یاء الف زائدہ کے بعد واقع ہوئی تو اسے ہمزہ سے بدل دیا تو اداء ہوگیا
طالبین حالت نصبی میں احمد حالت جری میں ہے القرآن حالت رفعی میں علی حالت رفعی میں المسجد حالت جری میں
لم تجدوا صیغہ جمع مذکر حاضر فعل نفی بلم معروف ثلاثی مجرد مثال واوی از باب ضرب یضرب اصل میں لم توجدوا تھا واؤ علامت مضارع مفتوحہ اور کسرہ کے درمیان واقع ہوئی تو اسے گرا دیا تو لم تجدوا ہو گیا
صیغہ جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب فتح یفتح
بد حالت نصبی میں کے محلا منصوب کے لاء نفی جنس کا اسم ہونے کی وجہ سے
اشیاء حالت جری میں ہے بوجہ مضاف الیہ ہونے کے
حالت جری میں مضاف الیہ ہونے کی وجہ سے
مکمل تو مرکب مفید ہے جملہ اسمیہ خبریہ لیکن الدم الخارج مرکب غیر مرکب توصیفی ہے
مرکب اضافی
منصرف
صیغہ واحد مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مزید فیہ مہموز العین و ناقص یائی از باب فتح یفتح اصل میں أَرْأِی تھا یاء امر کی وجہ سے گر گئی پھر ھمزہ منفردہ ما قبل ساکن تھا ہمزہ کی حرکت ما قبل کو دیکر ھمزہ کو حذف کیا تو أر ہوگیا
ان حرف مشبہ بالفعل اللہ اسم جلالت اس کا اسم تجاوز فعل ھو ضمیر فاعل ل جار یا ضمیر متکلم مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو عن جار امت مضاف یاء ضمیر متکلم مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو ثانی الخطاء معطوف علیہ و حرف عطف النسیان معطوف اول و حرف عطف ما موصولہ استکرھوا فعل واو ضمیر نائب الفاعل علیہ جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل نائب الفاعل اور ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہوکر صلہ موصول صلہ ملکر معطوف ثانی معطوف علیہ اپنے معطوفات سے ملکر مفعول بہ فعل اپنے فاعل اور ظرف لغو اور مفعول بہ سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر ان کی خبر ان اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
معرب کہنے کے لئے ضروری ہے کہ مفرد ہو اور اس میں کوئی وجہ اعراب بھی ہو اب جملہ میں اعراب کہاں لگائیں گے کس جگہ پر لگائیں گے اس وجہ سے جملہ مبنی کہلاتا ہے مزید اصطلاحی اعتبار سے سمجھیں کہ معرب وہ کلمہ ہوتا ہے جس میں کوئی عامل مؤثر ہو اور وہ حروف کی مشابہت سے خالی ہو اور وہ عامل اس کلمے سے الگ ہوتا ہے لیکن جملے میں یہ صورت نہیں پائی جاتی
صیغہ جمع مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افعال
وہ کلمہ جو اپنے معنی خود بتائے اور اس کے معانی میں تینوں زمانے ماضی حال اور استقبال کا معنی نا پایا جائے
الحمد مبتدا ل جار اللہ مجرور جات مجرور ملکر ظرف مستقر ثابت کے متعلق اس میں ھو ضمیر فاعل ثابت اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
اگر فعل ماضی سے بنانا ہے تو صیغہ واحد مذکر حاضر کے آخر میں سے تاء کو حذف کر کے تم کا لفظ بڑھا دیں جیسے ضربت سے ضربتم
عالمین صیغہ جمع مذکر سالم اسم فاعل ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسمع عالمین لام کے فتحہ کے ساتھ صیغہ جمع مذکر سالم اسم جامد ثلاثی مزید فیہ صحیح
أطعن صیغہ جمع مونث غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ اجوف واوی از باب افعال اصل میں أطْوَعن تھا اجوف کے قانون نمبر دو کے مطابق واو کی حرکت ما قبل کی طرف نقل کر کے واؤ کو الف سے بدلا تو أطاعن ہوگیا پھر الف اور عین میں اجتماع ساکنین ہوا تو الف کو حذف کر دیا تو أطعن ہوگیا
صفۃ مصدر ثلاثی مجرد مثال واوی از باب ضرب یضرب اصل میں وصف تھا واؤ کو حذف کر کے اس کے عوض آخر میں گول تاء لگا دی
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی از باب افعال اصل میں مفتِیُ تھا یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کیا تو مفتی ہوگیا
یجوز فعل مسح مضاف جبیرہ مضاف الیہ مضاف احدی مضاف الیہ مضاف الرجلین مضاف الیہ احد مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر جبیرہ کے لئے مضاف الیہ جبیرۃ مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر مسح کا مضاف الیہ مسح مضاف اپنے مضاف الیہ سے ملکر یجوز کا فاعل یجوز فعل اپنے فاعل سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
فا فصیحیہ ہے قط فعل امر بمعنی انتہ قط میں انت ضمیر فاعل اسم فعل اپنے فاعل سے ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ ہو کر عموما جزاء بنتا ہے اس کی شرط کلام کے مطابق ما قبل محذوف نکالی جائے گی
ہمزہ کے کسرہ کے ساتھ باب افعال سے ہے
راحۃ مصدر ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اصل میں رَوَحَۃ تھا واؤ متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدل دیا تو راحۃ ہوگیا
فصل خبر مبتدا محذوف ھذا مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ العطف ذو الحال ب جار الحروف مجرور جار مجرور ملکر ظرف مستقر ثابتا کے متعلق ثابتا اسم فاعل اس میں ھو ضمیر فاعل اسم فاعل اپنے فاعل اور ظرف مستقر سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر حال ذو الحال حال ملکر مبتدا تابع موصوف ینسب فعل الیہ جار مجرور ملکر ظرف لغو ما موصولہ نسب فعل ھو ضمیر نائب الفاعل راجع بسوئے ما الی جار متبوعہ مرکب اضافی ہو کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل نائب الفاعل ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ موصول صلہ ملکر نائب الفاعل ینسب فعل کا ینسب فعل اپنے نائب الفاعل اور ظرف لغو سے ملکر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر تابع کی صفت تابع موصوف اپنی صفت سے ملکر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ کلا مضاف ھما مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ ملکر مرکب اضافی ہو کر مبتدا مقصودان اسم مفعول اس میں ھما ضمیر نائب الفاعل ب جار تلک مبدل منہ النسبۃ بدل مبدل منہ بدل مل کر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو اسم مفعول اپنے نائب الفاعل اور ظرف لغو سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب سمع یسمع
صیغہ واحد مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب
حروف مشبہ بالفعل اپنے اسم کو نصب دیتے ہیں
صمنا فعل اس میں نا ضمیر فاعل جملہ فعلیہ خبریہ
لیسوا لیس کی جمع ہے اور شروع میں ہمزہ استفہامیہ ہے باتفاق نحاۃ لیس فعل جامد ہے اور فعل جامد کی صرفی تحقیق نہیں ہوتی
منصوبات بارہ ہیں مفعول بہ مفعول فیہ مفعول لہ مفعول مطلق معہ تمییز مستثنی حال کان کی خبر ان کا اسم ما و لا مشبھتین بلیس کی خبر لا نفی جنس کا اسم
صیغے بھیج دیں
نہیں ہوگا عجمی ہے
طاہر صفت اول موصوف ماء کی مطھر صفت ثانی غیر مضاف مکروہ مضاف الیہ صفت ثالث موصوف ماء اپنے تینوں صفات سے ملکر مرکب توصیفی ہو کر مبتدا محذوف احدہا کی خبر
صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب افتعال اصل میں مشتَوِق تھا یاء متحرک ما قبل مفتوح کو الف سے بدلا تو مشتاق ہوگیا
جئت فعل تاء ضمیر فاعل کاف ضمیر مفعول بہ یوم مضاف الجمعۃ مضاف الیہ مرکب اضافی ہو کر بدل سحر بدل مبدل منہ بدل ملکر مفعول فیہ فعل فاعل مفعول بہ و فیہ ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
مکاشفۃ مصدر ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب مفاعلہ
انزلا صیغہ تثنیہ مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف ثلاثی مجرد صحیح از باب ضرب یضرب بروزن اضربا
کیوں کہ یہ جملہ باعتبار اصل سچ اور جھوٹ دونوں محتمل ہے نا ماننے والے اسے جھوٹا جاننے والے آج بھی موجود ہیں لیکن کلام الہی ہونے کی وجہ سے ہمیں یقین ہے کہ سچ ہے
نحوی تراکیب کے حل کے لیے سب اہم بات یہ ہے کہ آپ کسی بھی عبارت میں عوامل و معمول اور عمل پہچان سکتے ہوں اور اس کے لئے کم از کم ایک نحو کی بنیادی کتاب یاد ہونا ضروری ہے جب اس حد تک مہارت ہو تو پھر آپ کوئی ایک ایسی کتاب پڑھیں جس میں تراکیب موجود ہوں اس سے آپ کو تراکیب جوڑنا آ جائیں گی
احمد علمیت وزن فعل اگر علم نا ہو تو وصف اور وزن فعل مکۃ تانیث سور علم
قاعدہ ہے کہ ہمزہ ممدودہ برائے تانیث ہمیشہ زائدہ ہوتا ہے یہ ہمزہ تانیث کا نہیں ہوسکتا بلکہ یہ تو حرف اصلی ہے
اشتریت فعل تاء ضمیر فاعل الفرس مفعول بہ ب جار سرج مضاف ھاء ضمیر مضاف الیہ مضاف مضاف الیہ مرکب اضافی ہوکر مجرور جار مجرور ملکر ظرف لغو فعل فاعل مفعول بہ ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
03409124904
مشق سے گرادنیں یاد ہونے سے